Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی

    لاہور:ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کیخلاف درخواست : سماعت 14 دنوں کے لیے ملتوی کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئےہدایت کی کہ اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے لگائی جائیں۔

    جسٹس شجاعت علی نے شہری ضیاءالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں دخواست گزارنے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاچاری، سیکریٹری قانون پنجاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا ہے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ کامران لاشاری 70 سال سے زائد العمرہیں۔ وہ 2012 میں مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کو کنٹریکٹ پر والڈ سٹی کا پہلا ڈی جی لگا دیا گیا۔ ان کے کنٹریکٹ کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی اور غیرقانونی کنٹریکٹ میں تین سالہ توسیع دے دی گئی۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ زائد العمر ہونے کی بنا پر کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں دی جا سکتی تھی۔ ایسا کیا جانا والڈ سٹی ایکٹ 2012 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کامران لاشاری کی بطور ڈی جی تقرری کالعدم قراردے۔

  • پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    محکمہ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے کائیڈلائنز جاری کردیں ہیں

    محکمہ صحت کے مطابق قربانی سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کےباعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے، جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد، بیوپاری اور قصائی بھی کانگوں وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں. کانگووائرس جانوروں پر پلنے والے چیچڑکےکاٹنےیامتاثرہ جانور اور مریض کے خون کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے.

    محکمہ صحت کی گائیڈ لائینز کے مطابق کانگوں وائرس کی علامات میں بخار، جسم اور پٹھوں میں درد، گردن میں اکڑن، سر درد، آنکھوں کا دکھنا، الٹی، پیٹ میں درداور گلے میں دکھن شامل ہیں محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مویشی منڈی جاتے وقت انتہائی احتیاط کی جائے بچوں اور بزگ افراد کو ساتھ نہ لے کرجائیں.

    مویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں اورجانور خریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑ سے پاک ہو، محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلے کے ذریّعےالرٹ کردیا ہے سی ای اوز ہیلتھ کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبدہ کیسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • سابق گورنر پنجاب حرکت میں آگئے:حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    سابق گورنر پنجاب حرکت میں آگئے:حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے حکومتی اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرسرفراز چیمہ نے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    آئینی ماہرین نے وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے جو کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا امکان ہے عمرسرفراز چیمہ گورنر شپ سے ہٹانے کے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکشن کو چیلنج کریں گے۔ عمرسرفراز چیمہ کاداخلہ روکنے کے لئے گورنرہاؤس کے باہر پولیس کی تعیناتی کا معاملہ بھی عدالت کے سامنے اٹھایاجائے گا۔

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کل اہم فیصلہ دیا جو کہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدمنحرف ارکان نااہل ہوگئےہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوری دنیا کو معلوم ہوگیا لیکن الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ لگا کہ یہ ارکان بھگوڑے ہیں۔

    ان کا کنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ہیں اس لئے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اکثریت کھوچکی ہے، بچہ بچہ جانتا ہے موجودہ حکومت کرپٹ ہے۔

  • انتخابی اصلاحات  آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

    انتخابی اصلاحات آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ فوری طور ملک میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں، ملک میں اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے.

    وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے قانونی اور انتخابی اصلاحات کرنا ہیں، کچھ اصلاحات بجٹ سے پہلے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے، تاہم انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے انتخابی اصلاحات کے بعد ہی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا، الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کیلئے سات ماہ مانگے ہیں موجودہ صورتحال میں اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے.

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت نےعمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی. پنجاب میں وزیراعلی حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

  • کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملے کی مشقیں شروع کردیں

    کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے جوہری تنصیبات پرحملے کی مشقیں شروع کردیں

    تل ابیب:کیا ایرانی جوہری تنصیبات کوتباہ کردیاجائےگا:اسرائیل نے شاید فیصلہ کرلیا ہے،اسرائیل کی افواج رواں ماہ کے آخر میں ایک ماہ طویل فوجی مشق کریں گی جو گزشتہ کئی دہائیوں میں اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشق ہوگی۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشق ہوگی جس میں ایرانی جوہری اہداف پر فرضی حملے شامل ہیں۔

    ایرانی جوہری تنصیبات کے حوالے سے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہےکہ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کی چارہفتے کی یہ فوجی مشق قبرص میں 29 مئی سے شروع ہوگی۔ بحیرہ روم میں اسرائیلی فضائیہ بھی مشق میں حصہ لے گی جو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی تربیت حاصل کرے گی۔

     

    “آتشی رتھ” نامی اس فوجی مشق کے دوران اسرائیلی افواج ایرانی زیر زمین جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے، ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں بالخصوص حزب اللہ کے ردعمل کی تیاری کے علاوہ پیچیدہ ایرانی فضائی دفاع سے نمٹنے کی تربیت حاصل کریں گی۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ رام بن براک نے اس مجوزہ فوجی مشق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی بہت پہلے کی گئی تھی جو انتہائی بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کی تیاری ہے۔

    آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ چار ہفتوں تک چلنے والی ان فوجی مشقوں کے دوران فوجیوں کو فضا، سمندر، زمین اور سائبر کے مختلف محاذوں پر کثیر جہتی جنگ کی تربیت دی جائے گی۔ امریکی فضائیہ بھی اس فوجی مشق کا حصہ ہوگی۔ امریکی سینٹرل ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا اسرائیلی فوجی مشق کا مشاہدہ کرنے کے لیے گزشتہ روز اسرائیل پہنچے ہیں۔

    اسرائیل کی یہ فوجی مشق ایسے وقت ہونے جا رہی ہے جب امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کررہی ہیں جو فی الوقت معطل ہیں۔

    اسرائیلی وزیر دفاع بینٹی گینٹز نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے درکار مواد جمع کرنے سے صرف چند ہفتے دور ہے اور وہ نطنز کی جوہری تنصیب کے نزدیک زیر زمین نئے ٹھکانوں میں اے آر 6 طرز کے 1000 جدید سینٹری فیوجز کی تیاری اور تنصیب کو مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

  • وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں

    وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں

    حکومت نے وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی

    حکومت کی جانب سے کئی افسروں کو خلافِ میرٹ ترقیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے.زرائع کے مطابق بنیادی انتظامی معاملات درست کئے بغیر ہی مرکزی پروموشن بورڈ کا اجلاس بلوا لیا گیا، ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی جانا ہے

    دو مرتبہ معطل رہنے اور تجربے کے فقدان اور غیرمعیاری کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے عارف بلوچ بھی 22ویں گریڈ کے خواہاں ہیں، عارف بلوچ کی اہلیہ اور وفاقی حکومت میں کبھی ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سرانجام نہ دینے والی عصمت طاہرہ بھی ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری محی الدین وانی کی اہلیہ سارہ سعید کو بھی ترقی دینے کی تیاری کر لی گئی ہے. سارہ سعید سینیارٹی پانے والوں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں. محی الدین وانی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی. محی الدین وانی کانام فہرست میں 54 ویں نمبر پر ہے.

    24ویں نمبر پر موجود حامد یعقوب شیخ فنانس ڈویژن میں تباہی مچانے کے باوجود ترقی پانے کے خواہاں ہیں زرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے معتمدِ خاص جواد پال کو بھی ترقی دی جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے.

  • بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت لگثری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

    بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت لگثری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کےلیے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

    وزارت تجارت اور ایف بی آر نے اشیائے تعیشات کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تیاری کرلی۔ وزیراعظم کی منظوری کی سمری موصول ہونے پر امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی جائیں گی اور بڑی گاڑیوں، مہنگے موبائل فونز، کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    درآمدات پر پابندی کا مقصد درآمدی بل کم کرنا ہے۔ اس اقدام سے ماہانہ ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے اور روپے کی قدر میں استحکام و بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی ہوچکی ہے جو اس وقت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں جب کہ ڈالر 200 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے کا معاہدہ بھی تاحال نہیں ہوا

  • کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    اسلام آباد:کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک سال مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔ایس بی پی کے مطابق پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کا استعمال آہستہ آہستہ بند ہو گیا تھا۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کیے جاچکے ہیں، لیکن اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔31 دسمبر 2022 تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن برانچز سے تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

    یہ سہولت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی سروسز برانچز پر دستیاب ہے۔

  • دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    لاہور:دعا زہرہ کیس میں صوبائی وزیر سندہ شہلا رضا کے بیان پر ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دعاہ زہرہ کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہے ، ظہیر کی والدہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں لیڈی ایڈینڈٹ جب کہ بھائی کنٹرولر آفس میں بطور کلرک ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جو معلومات مانگی تھیں وہ انہیں سی ایس او (چیف سیکیورٹی آفیسر) کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ ظہیر کی والدہ اور بھائی دونوں گزشتہ کئی روز سے یونیورسٹی سے غیر حاضر ہیں۔

    خیال رہے کہ دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو اپنے گھر کے نیچے سے غائب ہوئی تھی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں دعا کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی لہذا میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ نے بیٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔

    واضح رہے کہ دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا تھا جب کہ دعا اور اس کے شوہر کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا ہے، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کے گھر میں موجود تھے۔

  • وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں:رانا تنویر

    وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں:رانا تنویر

    اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں،اطلاعات کے مطابق وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں اور کہا صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کردی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

    وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا کہ گرمی کا زورشدت اختیار کر رہا ہے، صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں، پرائمری کلاسز کی بندش سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔حکام کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے۔

    صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16مئی سے چھٹیاں کردی گئیں جبکہ حکام پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔