Baaghi TV

Author: +9251

  • رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    لاہور:رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے۔

    بورڈ کے مطابق اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

    یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک بھرے شیڈول کا سامنا تھا۔

    ادھررمیز راجہ نے گزشتہ سال پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے رکھنے پر بھ آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف معاہدے کی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے 13 مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کافی بات چیت ہوئی ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    بورڈ ایک نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کھیل کے فارمیٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے اور ادائیگی کے مختلف درجے ہوں گے۔

    پی سی بی قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ٹیموں کے ایلیٹ کرکٹرز سے موازنہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

  • سب کو آزما لیا،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،سراج الحق

    سب کو آزما لیا،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا۔ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین کے تابع رہنے کی بجائے، آئین کو تابع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جماعتیں اسلامی چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہیں۔ وکلا سیاسی جماعتوں کے لیے استعمال نہ ہوں، شہریوں کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں۔ آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کا قیام ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی 9سالوں سے خیبرپختونخوا میں، پی پی پی 14سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہیں، لیکن اندازِ حکمرانی میں کوئی فرق نہیں۔ ن لیگ پنجاب پر 10سال متواتر حکمران رہی، بتایا جائے عوام کے لیے کیا کام کیا۔ بلوچستان کے مسائل جوں کے توں، صوبہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کسی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے۔ مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے۔ حکمران آج کے ہوں یا کل کے، سب تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    امیر جمات اسلامی نے کہا کہ عوام نے سب کو آزما لیا، ثابت ہو گیا حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کی محافظ ہیں۔ قوم حقیقی تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک لائرز موومنٹ پنجاب وسطی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایل ایم توصیف آصف ایڈووکیٹ، صدر آئی ایل ایم پنجاب وسطی نعمان عتیق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل آئی ایل ایم پنجاب وسطی اسعد جمال اکبر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
    سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت وعدے پورے نہ کر سکی۔ موجودہ حکومت بنانے والی دو بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مسلسل دھوکا دیا۔

    حکمران جماعتیں جاگیرداروں اور وڈیروں کے کلبز ہیں۔ حکمران اشرافیہ اپنے اثاثوں کو پاکستان لانے کے لیے تیار نہیں، ان کے محلات اور اولادیں باہر، یہاں صرف عوام پر حکومت کرنے کے لیے ہیں، قوم ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ قرضوں کی بنیاد پر معیشت اور سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے حکمران اشرافیہ کو پروٹوکول کی فراہمی پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ چاروں صوبوں میں سیکڑوں ایکڑز پر پھیلے گورنر ہاؤسز ہیں، محلات میں بیٹھے ایک ایک شخص پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اعزازی پوسٹ کے لیے ایک دفتر ہی کافی ہے۔

    گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیوں یا کسی اور اہم مقصد کے لیے استعمال کیوں نہیں کیا جاتا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، ہر سطح پر ایک متبادل نظام دیا جائے گا۔ سود سے پاک معیشت، زرعی اصلاحات، یکساں نصاب تعلیم، انصاف سب کے لیے، روزگار اور صحت سمیت عوام کو دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں ہے۔ معاشرے میں پولرائزیشن خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ سیاست ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔ سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ حالات اسی طرح رہے تو مزید انارکی پھیلے گی۔ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی منشور اور نشان ترازو پر الیکشن لڑے گی۔ ہم ملک میں اسلامی نظام حکومت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔ جماعت اسلامی سود سے پاک معیشت چاہتی ہے۔سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ ہے، اس جنگ کے ہوتے ہوئے معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔

  • پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، شیری رحمان

    اسلام آباد: ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا میزبان ہے، اسکردو سے لیکر دریائے سندھ کا سفر کر کے بہت اچھا کام کیا ہے، جب سول سوسائٹی کچھ کرنے نکلتی ہے تب ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا سے منسلک ہے اور ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہر قسم کی زندگی ماحولیاتی اثرات کی لپیٹ میں ہیں، سندھ اور بلوچستان خشک سالی کا شکار ہیں، ہمیں فوری اقداماٹ اٹھانے پڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دریا کو بھی آلودگی سے بچانا ہے، دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں اور آبادیاں دریاؤں کے گرد ہیں، انڈس ڈیلٹا اب ختم ہوچکا ہے، انڈس ڈیلٹا تباہ ہونے سے سمندری پانی زیر زمین پانی خراب ہو رہا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ دنیا بھر کے دریا بڑا اثاثہ ہوتے ہیں، میرے بچپن میں کوٹری کی طرف دریا دیکھنے جاتے تھے، اس وقت دریا سندھ کوٹری کے مقام پر ٹھاٹھیں مار کر بہتا تھا، اب پلا مچھلی بھی ختم ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشئیر ختم ہو رہے ہیں، پاکستان سخت خشک سالی کا شکار ہے، اس کا سندھ سب سے زیادہ شکار ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ جھپیر پر ونڈ کاریڈور سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی ملکی بجلی کی ضروریات پورا کر سکتی ہے، سولر انرجی کی طرف بھی جانا ہوگا۔

  • ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم

    لاہور: ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم لاگو کردیا گیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈوائٹ نظام لاگو کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ سے بچانا ہے۔آئندہ سے 50 روپے والے اسٹامپ پیپر بالکل ختم ہوگئے اب جاری اور استعمال نہیں ہوسکیں گے۔

    آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100 ، 200 ، 600 اور 1200 روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کے لیے استعمال ہوں گے۔ 600 والے اسٹامپ پیپرز مختارنامہ کے لیے، 200 والے اسٹامپ ملٹی پرپز کے لیے اور 100 روپے والے اسٹام پیپرز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون، کنکشنوں کے بیان حلفی سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیان حلفی کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

    نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا اور اسٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے ہی پچھلے کئی ماہ سے اشٹام فروش اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور آن لائن اشٹام کے ذریعے اس کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں‌،اس سسٹم کے ذریعے بینک میں اشٹام پیپرز کے حساب سے فیس جمع کی جاتی ہے اورپھرمتعلقہ حکام کو اس کی رسید کی کاپی سینڈ کی جاتی ہے اوریوں اتنی رقم کے اشٹام پیپرز متعلقہ شخص کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوجاتے ہیں

  • حمزہ شہبازکا ایکشن ،شریف فیملی کی شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو دینے کا فیصلہ

    حمزہ شہبازکا ایکشن ،شریف فیملی کی شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو دینے کا فیصلہ

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کے لئے فوری ایکشن لے لیا،

    زرائع کے مطابق شریف فیملی کی ملکیت میں تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کئے، مزاکرات میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے زرائع کے مطابق حکومت نےشوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا۔

  • ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں خون سفید ہو گیا۔ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور سے سگے ماموں نے ملزمان کے سات مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کو اغواء کر لیا۔

    مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ادھر صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔

    پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سےخریداری کرنےصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بےہوش ہوگئیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔

  • گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی،فواد چوہدری

    گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی،فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جلسے روکنا، گرفتاریاں کرنا بھونڈی باتیں ہے، عام انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے، سیالکوٹ کا جلسہ روکنے پر آج ہر شہر میں جلسے ہوں گے، جلسوں کو نہیں روکا جاسکتا۔ عمران خان کی حکومت میں پاکستان استحکام کی طرف جارہا تھا، امریکا کے حکم پرسازش کے ذریعے رجیم چینج کر دی گئی، بڑے ڈاکومسلط کیے گئے یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

    سیالکوٹ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے حالات اورلندن کی تصویروں کو دیکھیں، جب روم جل رہا تھا تونیروبانسری بجارہا تھا، لندن کی تصاویروں سے لگتا ہے پاکستان میں کوئی پرابلم نہیں، اس وقت پاکستان میں 2 وزرائے اعظم، 2 وزرائے خزانہ ہیں، سٹیٹ بینک کا گورنر ہی نہیں، پنجاب میں کابینہ نہیں اور جعلی وزیراعلیٰ موجود ہیں، پچھلے 9 دنوں میں ڈالر15روپے بڑھ چکا ہے،اسٹاک مارکیٹ3500پوائنٹس گرچکی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی خوش آمد کرنے والی حکومت کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے کچھ نہیں ملا، پاکستان کی عوام جعلی امپورٹڈ حکومت کے خلاف بغاوت کرچکے ہیں، ایل این جی کے مہنگے ترین سودے کیے گئے، پاکستان کا سب سے بڑا کرائسز فارن رزرو نہیں اور ڈالرکی قیمت بڑھ رہی ہے، ملک میں انرجی منسٹرہی کوئی نہیں، پنجاب کی 66 فیصد آبادی میں کوئی حکومت ہی نہیں، بہت بڑا ایگری کلچرکا بحران ہے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان میں حالات بہتر ہو رہے تھے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان استحکام کی طرف جارہا تھا، امریکا کے حکم پرسازش کے ذریعے رجیم چینج کر دی گئی، بڑے ڈاکومسلط کیے گئے یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ سابق قائد ایم کیو ایم پہلے رابطہ کمیٹی کو لندن بلایا کرتا تھا، یہ نیا الطاف حسین ہے جس نے پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیا، عام انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے، انہوں نے سیالکوٹ کا جلسہ روکا آج ہر شہر میں جلسے ہوں گے، جلسوں کو نہیں روکا جاسکتا، کل انہوں نے ایک صحافی کو وزیر بنا دیا۔ یہ سمجھتے ہیں 8 سے 10 صحافیوں کوساتھ ملا کر رائے عامہ بدل دیں گے، پاکستان کی عوام عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، جلسے روکنا، گرفتاریاں کرنا بھونڈی باتیں ہے، رانا ثنا اللہ نے چرچوں کی زمینوں پر قبضے کیے، آشیانہ ہاؤسنگ چرچ کی زمینوں پربنی ہے، وزیر داخلہ کے دورمیں کرسچین کمیونٹی کے لوگوں کو زندہ جلایا گیا، نام نہاد وزیر دفاع، وینٹی لیٹر وزیر دو دفعہ گراؤنڈ میں جلسہ کر چکا ہے، مریم اورنگزیب مِس انفارمیشن کبھی کونسلر نہیں بن سکتیں، انہوں نے عمران خان اورباقی لیڈرشپ کے توہین مذہب کے مقدمات درج کروائے، آج پھرانہوں نے مذہبی کارڈ کھیلا، مسلم لیگ کی سیاست تھرڈ کلاس سیاست ہے۔

    سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان تحریک کے لیے تیارہوچکا ہے، چند لوگوں کوگرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی، واحد حل ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے، چیف الیکشن کمشنرسے جان چھڑائی جائے۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک ایڈونچرکیا گیا، ایڈونچر کرنے والے اب خود پچھتا رہے ہیں، مسلم لیگ والے خود فرماتے ہیں ان کے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے، چوروں کے حوالے حکومت کردی گئی، حکومت کا ایک، ایک وزیر مال سمیٹنا چاہتا ہے، آج پی ٹی آئی نہیں پاکستان کی عوام کا جلسہ ہے، سیالکوٹ میں چھچوری حرکت کی گئی، آئندہ اگرہمارے کسی کارکن کوہاتھ لگایا توپھرحالات نہیں سنبھلیں گے، پی ٹی آئی چیئر مین بردباری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ جتنے مرضی کیسز معاف کرا لیں جیلوں میں ہی جائیں گے، باپ، بیٹا دونوں جیلوں میں جائیں گے، جن لوگوں نے ان کا ساتھ دیا وہ پچھتارہے ہیں، مسلم لیگ میں اس وقت پھوٹ ہے، چاچا اوربھتیجی جھک، جھک کرملتے ہیں لیکن اندرسے ایک دوسرے کے دشمن ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ؛ عہدے کا ناجائزاستعمال؛سی ای او اور ڈی جی ایچ آرگیپکو کی طلبی

    لاہورہائیکورٹ؛ عہدے کا ناجائزاستعمال؛سی ای او اور ڈی جی ایچ آرگیپکو کی طلبی

    عدالت نے عہدے کا ناجائزاستعمال کرنے پرسی ای او اور ڈی جی ایچ آرگیپکو کو26 مئی کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورہائی کورٹ میں گیپکو ایکسیئین کے تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل کوعدالتی حکم سے متعلق گیپکو کے متعلقہ افسران کو آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

    سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی ایچ آر گیپکو نے درخواست گزار کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پردھمکیاں دیں۔ ڈی جی ایچ آر گیپکو نے نا صرف تبادلے کے خلاف درخواست کو مسترد کیا بلکہ درخواست گزار کو حقوق کے لیے لڑنے سے بھی روکا۔

    جسٹس شاہد وحید نے گیپکو کے ایکسئین کامران احمد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈی جی ایچ آر گیپکو نے یہ بھی کہا کہ تبادلے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت ہی نہیں۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ 14 مئی 2020 ء کو ڈپٹی مینجر آپریشنز گیپکو ڈویژن وزیر آباد تقرر کیا گیا۔ 23 اگست 2021ء کو ٹرانسفر پالیسی کے برعکس ایک برس بعد تبادلہ کردیا گیا۔

    گیپکو کے ایکسئین کامران احمد نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت ایکسیئین کا 2 سال سے پہلے تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے گیپکو چیف کو وزیرآباد سے تبادلے کیخلاف درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ گیپکو حکام نے ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس ٹرانسفر پالیسی کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وزیرآباد سے گوجرانوالہ تبادلہ کرنے کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا گیپکو کا حکم کالعدم کیا جائے۔

  • روس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

    روس کا ردعمل، رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

    ماسکو:رومانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے کے جواب میں روس نے بھی گزشتہ روز ماسکو اور مغرب کے درمیان جاری کشیدگی اور سفارتی جنگ کے طور پر اپنی سر زمین سے رومانیہ کے 10 سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔

    روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کی رومانیہ کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ بلغاریہ کے سفارت خانے کے ایک ملازم کو بھی ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آخر میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے دس روسی سفارت کاروں کو دارالحکومت بخارسٹ سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کا الزام تھا کہ مذکورہ روسی سفارت کاروں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام نہیں کیا۔

    یہ اقدام یوکرین کے شہر بوچا میں مبینہ طور پر اجتماعی قبروں کی دریافت اور قصبے سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد شہریوں کے قتل کی خبروں پر پورے یورپی براعظم کے غم و غصے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے تناظر میں یورپی ممالک سے اب تک 300 سے زائد روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

  • پنجاب میں حکومت عمران نیازی کی تھی ،صوبہ کھنڈربنادیا،اویس لغاری

    پنجاب میں حکومت عمران نیازی کی تھی ،صوبہ کھنڈربنادیا،اویس لغاری

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اویس لغاری اور رانا مشہود کا کہنا ہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے تو وہ عجیب و غریب باتیں کررہے ہیں.کیا جج ، پٹواری ، گورنمنٹ ملازم نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے،عمران خان اب بھی دو ہزار اٹھارہ میں رہ رہے ہیں لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سابق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے.دیکھا جائے تو یہ بارہ سال کی حکومت کرچکے ہیں چار سال میں ملکی معیشت کا برا حال کردیا ہے

    اویس لغاری نی کہا کہ عمران خان کہتا تھا اکثریت ملے گی تو مافیا کو اڑاؤں گا کس مافیا کو انھوں نے اڑایا انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اس بات پر نہیں بنی کہ عثمان بزدار کو ہٹائے.پنجاب میں حکومت عمران نیازی کی تھی اور وہ یہاں حکومت کررہے تھے،آج پورے صوبے میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،گھوسٹ ملازمین کو انھوں نے زیادہ سے زیادہ بھرا مگر اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایک سو دو ملازمین کو نہ رکھ سکے.پ سابو حکمران پنجاب کے صوبے کو کھنڈرات بنا کر گئے ہیں، اب ہم ہر ٹاؤں کمیٹی ، میونسپل کمیٹی تک جائیں گے.

    صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں اڑتالیس فیصد سسٹم کام ہی نہیں کررہا ،صحت کارڈ پر امیر آدمی بھی جاکر علاج کرواسکتا ہے،اب امیر لوگ صحت کارڈ پر علاج نہیں کرواسکے گے.چار سال کے بعد عمران خان کہتا ہے عمران خان کہتا ہے پاکستان کو کہیں اور لے کر جاؤں گا.آج یہ اسلام کو غلط طریقے سے استعمال کررہے ہیں، آج عوام میں عدم برداشت آچکی ہے رشتے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل پارہے

    اویسل لغاری نے کہا کہ اس کا نام عمران برباد خان ہونا چاہیے . کابینہ بنتے ہی ایک ایک ادارے کی پوری پوری کہانی آپ کو سنائے گے، سیالکوٹ میں مذہبی ایشو بنادیا گیا ہے اسلام کا حکم ہے دوسرے مذاہب کا خیال رکھنا ضروری ہے، آپ دھونس چلائیں گے قانون اپنا راستہ لے گا، ہر میٹنگ میں ہمیں ان کی گورننس کی تباہی کا مواد مل رہا ہے،. اب پنجاب کے لوگوں کو سروس کی ڈیلیوری ملے گی،ہر ضلعے میں پرائس کنٹرول کمیٹی بنائی جائے گی.

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان نے جب اپنی سیاست کا آغاز کیا انھوں نے سونامی اور تباہی کا ذکر کیا تھا، سونامی صرف تباہی لاتی ہے، دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن چورئ کرکے عمران خان کی جھولی میں ڈالا گیا، پونے چار سال میں عمران خان نے اداروں کو تباہ گیا، ایک خاتون گوگی نہیں ہے بلکہ گوگا گروپ ہے، یہ جان بوجھ کر معاشرے میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، یہ پاکستان میں ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ لوگ آپس میں لڑے. آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے یہ ہمیں باندھ گئے ہیں