Baaghi TV

Author: +9251

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی کورونا میں مبتلا

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی کورونا میں مبتلا

    ویلنگٹن: چند علامتیں ظاہر ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کردیں۔

    گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں کی بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیراعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ پیر کے روز پارلیمنٹ کے اہم اجلاس اور جمعرات کو بجٹ پیش کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

    وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تاہم بہتر صحت کے نظام کے باعث ہلاکتیں 900 کے قریب ہوئیں اور وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ادھر شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی ملک میں موجودگی سے انکارکرنے والی شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔

    کورونا سے متاثر افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ شمالی کوریا نے 12 مئی کوپہلی مرتبہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی تھی۔شمالی کوریا کورونا ویکسین مہیا کرنے کی عالمی ادارہ صحت، چین اوردیگرممالک کی پیشکش کو مسترد کرچکا ہے۔

  • حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں، سماعت کا تحریری فیصلہ آگیا

    حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں، سماعت کا تحریری فیصلہ آگیا

    لاہور:حمزہ شہبازکی حلف برداری کے احکامات کیخلاف اپیلیں ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے 12 مئی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ انصاف کے تقاضوں کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلیے میں کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیش ہونے کا حتمی موقع ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    عدالت نے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تحریری جواب دینے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اٹارنی جنرل سے ہدایات کیلئے مہلت دے دی گئی۔

    گذشتہ سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے سبطین خان سمیت تمام اراکین اسمبلی کوترمیم شدہ بیان حلفی پیش کرنے اور انٹرا کورٹ اپیلوں میں ترامیم کا حکم دیا تھا۔

    لاہورہائیکورٹ میں نئے وزیراعلی کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق کیس میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے انٹرا کورٹ اپیلوں میں الفاظ، پیرا گراف کی تبدیلی اور بیان حلفی تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا تھا۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،مسافر کے دبئی پہنج جانے کے بعد اس کی رہ جانے والی رقم اس کے بھائی کو پہجا دی.اسلم نامی مسافر دبئی کیلئے روانہ ہوا تو اس ایک ہزار ڈالر ائرپورٹ پر بھول گیا،ائرپورٹ عملہ نے رقم کے حوالے سے پی آئی اے حکام کو آگاہ گیا جس پر قائم مقام فیصل آباد اے پی ایم اور ان کی ٹیم نے پی آئی اے عملے کے تعاون سے ممسافر اسلم کے بھائی کو تلاش ایک ہزارامریکی ڈالر واپس کیے، رقم کا مالک پہلے ہی دبئی سفر کرچکا تھا۔

    ائرپورٹ پررقم ملنے پر ‘لوسٹ اینڈ فاونڈ’ سیکشن کے سی اے اے افسران نے فوری طور پر قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر اسلم کی شناخت کی اور اسے بتایا کہ وہ اپنے ایک ہزار امریکی ڈالر ائرپورٹ پر بھول گیا ہے تاہم مسافر اسلم اور کی رضامندی کے بعد ایک ہزار امریکی ڈالرز کی رقم اسلم کے بھائی کے حوالے کردی۔

    رقم واپس ملنے پرمسافر اسلم اور اس کے بھائی نے سول ایویشن اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا.

  • بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    بھارت:کورونا وائرس نے پھرسراُٹھا لیا:ہلاکتوں میں تیزی

    وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو بتایا کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,858 نئے کوویڈ 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ CoVID-19 کی وجہ سے نئی اموات کے اضافے کے ساتھ، ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 5,24,201 ہے۔

    وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 3,355 بازیافتیں ہوئیں، جس سے صحت یابی کی کل شرح 98.74 فیصد ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,25,76,815 تک پہنچ گئی۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کے کل فعال کیس کم ہو کر 18,096 ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو یومیہ مثبتیت کی شرح 0.59 فیصد تھی جبکہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 0.66 فیصد تھی۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 4,86,963 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 84.34 کروڑ ہو گئی۔ وزارت نے کہا کہ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کل 191.15 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

    ادھر شمالی کوریا نے کورونا کے باعث 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی ملک میں موجودگی سے انکارکرنے والی شمالی کوریا کی حکومت نے وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک شخص اومیکرون میں مبتلا تھا جبکہ ساڑھے 3 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ ان افراد میں نزلہ، بخار سمیت کورونا کی دیگرعلامات پائی گئی ہیں۔

  • پاکستان پرایٹم بم کرانے کا بیان،عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    پاکستان پرایٹم بم کرانے کا بیان،عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    پاکستان پر ایٹم بم کرانے کی دھمکی دینے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں مزور رہنما شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے اٹھارہ مئی کو سمن آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    شیخ مظفر حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مردان کےجلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کولاانے سے بہتر تھا کہ پاکستان پرایٹم بم گرا۔دیتے ۔عمران خان کے اس بیان سے مجھے اور پاکستانی قوم۔ کو سخت صدمہ پہنچا ہے لہذا عمران خان کے خلف ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے،کیس کی عدالت کی پیروی چودھری خالد رشید ایڈووکیٹ کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے،سوچ نہیں سکتا تھا کہ کرپشن طاقتور حلقوں کا مسئلہ نہیں ہے، مجھے کہا گیا کرپشن کیسز کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں.

    سابق وزیراعظم عمران خان کے متذکرہ بیان پر سماجی اور سیاسی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کوبیانات دیتے وقت پہلے الفاظ کو تولنا چاہیئے پھر بولنا چاہیئے، احتجاج کرنا سیاستدانوں کا حا ہے مگر ملک ست متعلق بیانات دیتے وقت انتہائی احتیاط کرنا چاہیئے،سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک پر ایٹم بم گرانے ست متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے.

  • پانی کے بحران پرمشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس بلایاجائے:رضا ربانی

    پانی کے بحران پرمشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس بلایاجائے:رضا ربانی

    کراچی:پانی کے بحران پرمشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس بلایاجائے:،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پانی کے بحران پر مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس 48 گھنٹے میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ میں پانی کا بحران بین الصوبائی معاملہ بن چکا ہے کیونکہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھی پانی کے قلت سے متاثر ہیں، صوبوں کے درمیان پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا سوال بھی شدت اختیار کر چکا ہے،

    رضا ربانی نے مشورہ کیا کہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو آئین کے آرٹیکل 155، 1973 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل میں شکایت کرنی چاہیے۔

    رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سی سی آئی آبپاشی، انجینئرز، انتظامیہ، مالیات یا قانون دان پر مشتمل افراد کا کمیشن تشکیل دے، کمیشن اپنی رپورٹ میں آرٹیکل 155(4) کے تحت دے گاجس پر کونسل اپنا فیصلہ دے گی۔

    رضا ربانی نے کہا کہ سندھ کی شکایت ہے کہ دریائے سندھ سے پانی جہلم چناب میں منتقل کیا جا رہا ہے، سندھ کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہو رہی چشمہ اور تربیلا کے آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لیے پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے، آبادی کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے، سی سی آئی کا اجلاس 48 گھنٹوں کے اندر بلایا جانا چاہیے۔

     

     

     

  • فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر جوس فیکٹری مالکان کا تشدد،عملے کو بعد یرغمال بنا لیا

    فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر جوس فیکٹری مالکان کا تشدد،عملے کو بعد یرغمال بنا لیا

    گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر کارروائی کے دوران جوس فیکٹری مالکان نےحملہ کر دیا اور عملہ یر تشدد کے بعدغمال بنا لیا.

    گوجرانوالہ کے علاوقہ اصغر کالونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت جوس کیمیکلز،کھلے رنگوں اور مصنوعی فلیورز سے تیار کرنے پر کارروائی کی تو دوران آپریشن فیکٹری مالکان و عملے نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دھاوا بول دیا،ٹیم پر فیکڑی مالکان نے تشدد کیا یرغمال بنا لیا،ترجمان ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ اصغر کالونی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دوران کارروائی جوس فیکٹری مالکان نے حملہ کر دی ،ٹیم پر تشدد کے علاوہ سرکاری ملازمین کے موبائل فون اور سرکاری دستاویزات چھین کر یرغمال بنا لیا.

    ناقص جوس تیار کرنے کی ریکارڈ ویڈیوبھی زبردستی ڈیلیٹ کر دی گئی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پولیس کی مدد سے ٹیموں کو بازیاب کروایا گیا۔ فیکٹری مالکان سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتارکر لئے گئی ہیں

    علاوہ ازیں ڈی جی فوڈاتھارٹی ۔شعیب جدون نےجعلسازوں کیخلاف عوام سے اپیل کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عوام سےمضر صحت اشیاء خورونوش تیار کرنیوالے کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کو دینے کی درخواست کی ہے.ڈی جی فوڈاتھارٹی نے شہر سے دور گاؤں چیڈواں میں بھینسوں کے باڑے میں چھپ کر جعلی بوتلیں تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا اور 33ہزار لیٹر جعلی بوتلیں اور کھلا تیار محلول برآمد کر لیا.شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق گندے پانی، مضر صحت کیمکلز اور کھلے ممنوعہ رنگوں سے معروف برانڈز کے تمام فلیورز تیار کیے جا رہے تھے۔ مکھیوں مچھروں کی بھرمار، انتہائی بدبودار پروڈکشن ایریا اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

  • مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک

    مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک

    مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج (ہفتہ ) صبح ضلع گونا میںفائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار ہلاک کر دیے۔

    ادھر بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اس اعلان کہ وہ ایک آرڈیننس جاری کرکے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو نافذ کرے گی ،کے ایک دن بعد ریاستی کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اسکے خلاف عوامی تحریک (جن آندولن) شروع کرے گی۔

    اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما Siddaramaiahنے کہا کہ بی جے پی حکومت جو بدعنوانی اور بدانتظامی کے معاملے میں بے نقاب ہے، لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے” کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹ ٹو فریڈم آف ریلجن بل” 2021 کو نافذ کرنے جارہی ہے۔

    انہوں نے گورنر سے تبدیلی مذہب مخالف بل کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے کہا کہ بی جے پی نے یہ قانون صرف اقلیتوں کو ڈرانے اور انہیں ہراساں کرنے کے ارادے سے لایا ہے۔ Siddaramaiah نے مزید کہا کہ موجودہ قانون زبردستی مذہب کی تبدیلی کو روکنے اور لالچ کے ذریعے مذہب کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کافی ہے پھر نئے قانون کی کیا ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دھمکانا اور ہراساں کرناآر ایس ایس کا سیاسی ایجنڈا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سچے ہندو ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے پر عمل پیرا ہیں اور وہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب بھی بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہم اقلیتوں پر مسلسل حملے دیکھتے ہیں، کرناٹک کے لوگ اس حکومت سے شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا آئین افراد کو آزادی سے اپنی مرضی کے مطابق مذہب تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور مذہب کی زبردستی تبدیلی کو روکنے کے لیے پہلے سے ایک قانون نافذ ہے جس پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور عدالتیں موجود ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقای ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس دوران مکینوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے آج( ہفتے ) بتایا کہ این آئی اے کے دستے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں تلاشی لے رہے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے بارہمولہ ضلع کے نیو کالونی فتح پورہ میں مشتاق احمد بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔

    این آئی اے نے شوپیاں کے علاقے مراد پورہ میں علی محمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔

    دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں ”این آئی اے، ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) “ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا سکے۔ این آئی اے کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے بدنام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے معمول بن چکے ہیں جس کا مقصد ان لوگوں کو ڈرانا ہے جو بی جے پی کی مذموم پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ حریت رہنماوں، میڈیا والوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی فرضی مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں قید انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ سرکردہ حریت رہنماوں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین ملک کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی حراستوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی سیالکوٹ جلسہ،پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد

    پی ٹی آئی سیالکوٹ جلسہ،پنجاب اسمبلی میں مزمتی قرارداد

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی.قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی.قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی مذمت کرتا ہے:

    متن میں مزئد کہا گیا کہ سیالکوٹ میں ایک سیاسی جماعت نے مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کی جگہ کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی کوشش کی.مسیحی برادری کے مطابق ہم 118سال یہاں مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں.مسیحی برادری نے سی ٹی آئی گراﺅنڈ میں کسی کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی.یہ ایوان مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے مسیحی برادری کی دل آزاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے.یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے باغی ٹی وی نے خبر شائع کی تھی جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں سی ٹی آئی سکول سے ملحق گراونڈ میں جلسہ کرنے جا رہی جبکہ اس جلسے کیلئے متعلقہ سکول انتظامیہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی..باغی ٹی وی کی خبر کے مطابق سکول کے پرنسپل نے سیالکوٹ انتظامیہ کو تحریری مراسلہ لکھا اور بتایا کہ سکول سے ملحق گراونڈ مسیحی دعائیہ تقریبات کیلئے مختص ہے اور اسے کسی اور تقریب کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا جس کا انتظامیہ نے نوٹس لیا اور سکول کے پرنسپل کا موقف درست قرار دیا.