Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور کے ہسپتالوں کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف

    لاہور کے ہسپتالوں کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف

    لاہور: انسداد ڈینگی مہم کے ایک اجلاس میں لاہور کے ہسپتالوں‌کا ڈینگی مریض رپورٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے ہسپتال ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا فراہم ہی نہیں کر رہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بھی ہسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ نہیں دے رہی، اگر ہسپتالوں سے درست ڈیٹا نہیں آئے گا تو ڈینگی کیسز کی تعداد کا کیسے پتا لگے گا؟

    اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہسپتالوں سے متعدد بار ڈینگی مریضوں کی تعداد کا پوچھا گیا لیکن درست ڈیٹا نہیں مل رہا ہے، دوسری طرف لاروا تلف کرنے والی ٹیمیں بھی درست کام نہیں کر رہی ہیں۔

    اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ہر ٹاؤن سے لاروا کا ڈیٹا بھی غلط دیا جا رہا ہے، نشتر، واہگہ اور سمن آباد زون سے زیادہ کیسز کا خدشہ ہے۔

    اس اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔

  • پنجاب کابینہ کی تشکیل،نواز شریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے

    پنجاب کابینہ کی تشکیل،نواز شریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے

    پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کا معاملےپر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی.مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیئے، میاں نواز شریف نے پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کیلئے پارٹی صدراور وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، نائب صدر مریم نواز اور دیگر قائدین سے سفارشات لندن طلب کر لیں.

    ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولے پر حتمی فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے.جنوبی پنجاب سے اویس لغاری سینیئر وزیر کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ پیپزپارٹی پنجاب مین سینئر وزیر کی خواہشمند ہے،مسلم لیگ لاہور سے تعلق رکھنے والی آٹھ ایم پی ایز کے نام وزارت کیلئے شامل کئے گئے ہیں.

    لاہور کے ایم پی ایز میں مخصوص نشستوں کی خواتین بھی شامل ہیں .حمزہ شہباز کی جانب سے عنیزہ فاطمہ جبکہ مریم نواز نے حنا پرویز بٹ اور ثانیہ عاشق کو نامزد کیا گیا.ذرائع کے مطابق ن لیگ کی وزارتوں کے لئے تجویز کردہ ناموں میں میاں مجتبہ شجاع الرحمان ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، رانا مشہود، عظمی بخاری، بلال یاسین ، سیف الملوک کھوکھر ، عطاء اللہ تارڑ کے نام شامل ہیں.

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تمام سفارشات پر غور کر لیا ہے اور ایک دو روز میں پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری دے دی جائے گی. مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن میں مقیم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے حتمی مشاورت کریں گے.

  • جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

    جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

    کراچی : پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اترگئی۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق بھولاری اسٹیشن کےقریب رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جب کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

    ذرائع کا کہناہےکہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہےکہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا، ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں ٹڑی سے اتریں، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے، جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی رحمان بابا کو دوبار حادثات کا شکار ہوئی تھی، چھیبس جون دو ہزار اکیس کو ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں انجن ڈرائیور اور فائرمین معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    دس جولائی دو ہزار اکیس کو بھی رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر:محبوبہ مفتی گھر میں نظربند:    جماعت اسلامی کےارکان کیخلاف فرد جرم عائد

    مقبوضہ کشمیر:محبوبہ مفتی گھر میں نظربند: جماعت اسلامی کےارکان کیخلاف فرد جرم عائد

    سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے ۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ قابض حکام نے انہیں گزشتہ روز بڈگام میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری پنڈت کے سوگواراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے جانے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے تحفظ میں ناکامی پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام جانا چاہتی تھی، کیونکہ کشمیری مسلمان اور پنڈت ایک دوسرے کے دکھ درد کوسمجھتے ہیں۔ تاہم انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل دفتر چاڈورہ کے ملازم کشمیری پنڈت راہل بٹ کو دفتر کے احاطے میں فائرنگ کرکے شدیدزخمی کر دیا تھاجوبعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

    ادھربھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نئی دلی میں ایک عدالت میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے چار ارکان کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی ہے ۔

    نئی دلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے ارکان جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون اور آرمز ایکٹ کی متعدد دفعات تحت دائر کی گئی ہے ۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان کے خلاف آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف سرگرمیوں پر ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا ۔

  • انسانی حقوق کونسل نے روس کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

    انسانی حقوق کونسل نے روس کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یوکرین میں روسی فوج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو 33 ووٹ ملے۔

    کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں یوکرین کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں روسی افواج کی کارروائیوں پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور مشرقی افریقی ملک نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا جب کہ کیوبا، قازقستان، بھارت، پاکستان، ازبکستان اور وینزویلا کے ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔انسانی حقوق کونسل نے فوری طور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رضاکاروں کو یوکرین میں عام شہریوں تک رسائی دے۔

    اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کونسل کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیدا بحران کو حل کرنے اور حقیقی وجوہات پر گفتگو کے بجائے مغرب مجموعی طور پر روس کو کچلنے ایک اور راستہ بنارہا ہے۔
    چین کے سفیر نے بھی قرارداد پر کونسل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد آگ پر تیل کا کام کرے گی۔

  • مہنگائی کے بعد بجلی کا بحران،عوام پریشان

    مہنگائی کے بعد بجلی کا بحران،عوام پریشان

    ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھتے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا.سابق عمران حکومت بھی بجلی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام رہی.شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ6 سے 8 گھنٹے ہے.

    مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کیلئے بجلی کی بحالی بھی ایک بڑا چیلینج ہے.وزیراعظم شہباز شریف ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم لوڈشیڈنگ کا جن گرمی کی شدت میں اصافہ پونے کے ساتھ ہی بے قابو ہوتا جارہا ہے.حالیہ لوڈ شیڈنگ نے اس بار تو لوڈ شیڈنگ سے مستشنی علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے.

    سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرزپر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا۔لاہور الیکٹرک کمپنی ( لیسکو ) کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ سب عوام برابر ہیں لہٰذا یکساں سلوک کیا جائے تاہم اس دوران صرف اسپتال والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5000 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال 400میگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے، لیسکو کو 4600 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔

    لیسکوکے مطابق لاہور میں ایک سے دو گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاشیڈول دیا ہے اور دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈشیدنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں،لاہوع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ4 سے 6 کھنٹے ہے.

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کاکوٹہ فوری نہ بڑھا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھےگا۔
    واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈ ا) ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 4500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق، تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اورنیلم جہلم سمیت تمام آبی منصوبےچل رہےہیں، پن بجلی کی پیداوار رواں سیزن 8500 میگاواٹ تک جانے کاامکان ہے ۔

    ملک کے دوسرے شہروں کی کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگجاری ہے جبکہ مستثنیٰ علاقے بھی کئی گھنٹے بجلی سے محروم ہیں.بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نےکراچی کے 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے

  • سائنسدان چاند کی مٹی میں پہلی بار پودے اگانے میں کامیاب ہوگئے

    سائنسدان چاند کی مٹی میں پہلی بار پودے اگانے میں کامیاب ہوگئے

    فلوریڈا:سائنسدان چاند کی مٹی میں پہلی بار پودے اگانے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سائنسدان پہلی بار چاند کی مٹی میں پودے اگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اس پیشرفت کو تاریخ ساز قرار دیا جارہا ہے۔

    چاند پر بھیجنے والے اپولو مشنز میں جمع کی گئی چاند کی مٹی کے نمونوں میں پودوں کو اگایا گیا ۔یہ پہلی بار ہے جب زمین میں کسی اور خلائی مقام کی مٹی میں پودوں کو اگایا گیا ہے۔

    پودوں کی افزائش کی اس تحقیق کو چاند میں خوراک اور آکسیجن کی فراہمی کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے جہاں ناسا کی جانب سے آرٹیمس پروگرام کے تحت پہلی بار ایک خاتون اور ایک سیاہ فام مرد کو رواں دہائی کے آخر تک بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    مگر اس تجربے سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ چاند کی سطح پر پودوں کو اگانا کتنا مشکل ہے کیونکہ یہ زمین سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

    چاند کی مٹی میں پودوں کو اگانے میں کامیابی امریکا کی فلوریڈا یونیورسٹی کے ماہرین نے حاصل کی اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت کرنے میں مدد ملی کہ چاند کی مٹی کے نمونوں میں جراثیم یا ایسے نامعلوم اجزا نہیں جو زندگی کے لیے خطرناک ہوں۔مگر انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ پودے چاند کی مٹی میں صحیح معنوں میں اگ نہیں سکے۔

    تحقیق میں شامل روب فیرل کا کہنا تھا کہ مستقبل میں طویل خلائی مشنز میں ہم ممکنہ طور پر چاند کو ایک ہب یا لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کریں گے، تو تصور کریں کہ اگر ہم چاند کی مٹی میں پودے اگاتے ہیں جو پودوں کے ارتقائی تجربے سے بالکل مختلف ہوگا تو پھر کیا ہوگا؟

    اس تحقیق کے لیے سائنسدان کئی برسوں سے کام کررہے ہیں، 15 سال قبل انہوں نے چاند کے نمونے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور اس کی منظوری 18 ماہ قبل دی گئی۔

    ناسا کے اپولو 17 مشن میں جمع کی گئی چاند کی 4 گرام مٹی سب سے پہلے محققین کو دی گئی ، بعد ازاں مختلف اپولو مشنز کے نمونوں سے بھی مٹی فراہم کی گئی، جس کی مجموعی مقدار 12 گرام تھی۔

    سائنسدانوں نے انگوٹھے کے حجم کی ایسی پلاسٹک ٹرے کو گملے کے طور پر استعمال کیا گیا جن کو عموماً خلیات کی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    اس کے بعد ہر گملے کو چاند کی ایک گرام مٹی سے بھرا گیا ، پھر مختلف اجزا اور پانی کا اضافہ کرکے ان میں میتھی کے بیج بوئے ۔

    ان بیجوں کوآتش فشاں کی راکھ اور دیگر شدید ماحول کے نمونوں میں بھی کاشت کیا گیا اور محققین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے چاند کی مٹی میں بوئے گئے لگ بھگ تمام بیج اگنے لگے۔

    مگر اس مٹی میں پودوں کو نشوونما کے لیے جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے پتے بڑھنے میں عام معمول سے کافی زیادہ وقت لگا جبکہ ان کی رنگت میں سرخی مائل سیاہ ہوگئی۔اس تحقیق کے نتائج جرنل کمیونیکشنز بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

  • چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ. بچے کے کٹے ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے

    چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ. بچے کے کٹے ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے

    چلڈرن اسپتال لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

    چارہ کے ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کر دی. بصیر پور اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ ٹوکہ مشین میں آگئےاورہاتھ کلائی تک کٹنے سے الگ ہوگئے. چلڈرن اسپتال میں 12گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے گئے.

    چلڈرن اسپتال کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے آپریشن کیا. ڈاکٹر اسلم راؤ کے مطابق پانچ سال کے بچےکاشف کو ہاتھ کٹنے پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے بچے کو چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا،چلڈرن اسپتال کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخ میں دونوں کٹے ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے. ڈاکٹر اسلم راؤنے بتایا کہآ آپریشن کے بعد بچے کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے.بچے کا آپریشن کامیاب ہوا اور وہ روبصحت ہے.

  • جعلی مراسلے اور منفی پروپیگنڈا،نئی پنجاب حکومت کیلئے بڑا چیلینج

    جعلی مراسلے اور منفی پروپیگنڈا،نئی پنجاب حکومت کیلئے بڑا چیلینج

    موجودہ حکومت کو جہاں کئی مہنگائی ، بے روزگاری اور عدم استحکام جیسےچیلنجز کا سامنا ہے تو وہیں حکومت کو سوشل میڈیا پر کردار کشی منفی پروپیگنڈا اور من گھڑت افواہوں کا بھی محاسبہ کرنا ہے. پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شہباز کو تمام معاملات پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہوگی، حکومت اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے آئے روز کوئی نا کوئی شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے جس پر قابو پانا بہت ضروری ہے.حال ہی میں نویں جماعت کی اسلامیات سے سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو روکے جانے کے حوالے سے خبر موضوع بحث رہی ،جس پر
    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سخت نوٹس لیا ، خبر کے مطابق 26اپریل 2022 کو پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے مراسلے جاری کیا گیا جس میں نویں کلاس کی اسلامیات و سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو روکنے کا کہا گیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے تحریک انصاف کےسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں جاری کردہ مراسلہ واپس لے لیا گیا اور وضاحت کی گئی کہ ہماری حکومت کی جانب سے نہ کوئی ایسا مراسلہ جاری کیا گیا اورنہ ہی کلاس نویں کی اسلامیات و سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو روکا گیاہے-

    واضح رہے کہ 26اپریل2022 کو پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار تھے جبکہ حمزہ شہباز نے 30اپریل کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا مراسلے کو موجودہ صوبائی حکومت سے منسلک کرنا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے. موجودہ صورتحال میں حکومت سے منصوب لغو خبریں اور مراسلے جاری کرنے والے عناصر کا محاسبہ ضروری ہے.اس کیلئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو جلد از جلد اپنی کابینہ تشکیل دینا ہو گی اور بیوروکریسی پر اپنی گرفت کو اسی طرح مضبوط کرنا ہو گا جیسے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی تھی.

  • یورپ:کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی

    یورپ:کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی

    لندن :یورپ:وویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی،اطلاعات کے مطابق ادارہ برائے عالمی صحت کے مطابق خطے میں 218,225,294 رجسٹرڈ کوویڈ کیسوں میں سے 2,002,058 افراد کوویڈ کے سبب مر چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارہ برائے عالمی صحت کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے وبائی مرض کورونا کا مرکز رہنے والے یورپ میں کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    واضح رہے، ڈبلیو ایچ او کا یورپی خطہ 53 ممالک اور خطوں پر مشتمل ہے، جن میں کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں۔

    اس تناظر میں دیکھا جائے تو امریکہ، دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد وباء کے سبب زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دریں اثنا، مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں دوبارہ سر اٹھانے کے بعد، یورپ میں متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے۔پچھلے سات دنوں میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد میں 26 کمی آئی ہے۔

    علاوہ ازیں، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے اثر سے دنیا مکمل طور پر باہر نہیں نکلی ہے۔ مختلف ویرئینٹ کا آنا اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ وائرس کسی بھی کوئی سنگین شکل اختیار کرسکتا ہے۔ تاہم، احتیاط کر کے اس کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکتا ہے۔