Baaghi TV

Author: +9251

  • سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    سخت گرمی میں بلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل

    نئی دہلی :بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔بھارتی آئی بی ایس آفیسر سوسنتا نندا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے ایک دوسرے کو تربوز بانٹتے اور کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

     

    بھارتی آفیسر کی وڈیو کے جواب میں ایک اور یوزر نے جوابی کمنٹس میں کوبرا سانپ کو پانی پلانے کی وڈیو شئیر کی اور ساتھ میں لکھا کہ بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں ایک کوبرا گلاس سے پانی پی رہا ہے۔

     

    یوزر نے مزید لکھا کہ سانپ کو بھی ہائیڈریٹ ہونا پڑے گا ، لیکن وہ پانی پینے کے لئے منہ نہیں کھولتے بلکہ ان کے منہ کے پاس ایک چھوٹا نتھنا ہے جس سے وہ پانی چوستے ہیں۔

    یہ پوسٹ پرانی ہے، صارف نے گزشتہ سال اگست میں محترمہ نندا کو جواب دیا تھا۔ لیکن یہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے کیونکہ یہ گرمیوں کا موسم ہے اور بہت کم لوگ دراصل پیاسے کوبرا سانپ کو دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔

    اگرچہ شدید گرمی میں ہر جانور کے لیے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی پینا فطری ہے، لیکن اس ویڈیو نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔

  • حکومت نے شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

    حکومت نے شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوچکے ہیں‌

    وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی کابینہ کو ایمنسٹی اسکیم کیلئےبھیجی جانے والی سمری پر گذشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانی شہریوں پرہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں اور انکے کے پاس ایک سے زائدپاکستانی پاسپورٹس ہیں۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایمنیسٹی اسکیم 31 دسمبر 2022 تک نافذ العمل رہے گی۔

    یاد رہے پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 6 کے تحت ایک سے زائد شناخت پر پاسپورٹ رکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 3 سال سزا ہوسکتی ہے۔وفاقی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئےایک دفعہ سزا سے معافی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایمنسٹی اسکیم کو مفاد عامہ میں منظور کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک اور بیرون ممالک مقیم پاکستانی یکساں استفادہ کرسکیں گے۔

    اس سے قبل 2006 سے 2016 تک وفاقی حکومت چھ ایمنسٹی اسکیمز جاری کرچکی ہے جن سے تقریباً 12,000 ایک سے زائد شناخت والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کئےگئے ہیں۔

    وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایمنسٹی اسکیم سے تقریباً 38 ہزار ایک سے زائد شناخت رکھنے والے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ایمنسٹی اسکیم کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کیلئے پاکستان اور بیرون ملک مناسب تشہیر کی جائے گی۔

  • ٹوئٹراورایلون مسک کےدرمیان ہونےوالادنیا     کاسب سےبڑاکاروباری معاہدہ تعطل کاشکار!

    ٹوئٹراورایلون مسک کےدرمیان ہونےوالادنیا کاسب سےبڑاکاروباری معاہدہ تعطل کاشکار!

    واشنگٹن:ٹوئٹراورایلون مسک کےدرمیان ہونےوالامعاہدہ تعطل کا شکار! ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شکاردنیا کے ایسے افراد میں کیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرخریدنے کا معاہدہ کرکے سب کو حیرت سے گنگ کردیا تھا۔تاہم، آج انہوں نے ٹوئٹرپرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرنے کی ٹوئٹ کرکے ٹیکنالوجی اور کاروباری حلقوں میں ایک اورہلچل پیدا کردی ہے۔

    مسک نے اپنی ٹوئٹ میں رواں ماہ کی دوتاریخ کوغیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا ہے جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیا ہے۔

    ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کو ہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’’ٹوئٹر پر جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔ ‘

    ٹوئٹر کے حوالے سے چند قبل ہی ایلون نے دعوی کیا تھا کہ وہ اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کے الگورتھم کو اوپن سورس بناتے ہوئے اس پلیٹ فارم پرآزادی اظہارکومزید بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں میں بھی بہتری لائیں گے۔

    ایلون مسک کی ٹوئٹر کے ساتھ معاہدے کو ہولڈ کرنے کی ٹوئٹ کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’ میں ابھی تک ایکوزیشن کا پابند ہوں‘

  • باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    لندن : باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پپاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

     

     

    باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔

    باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلےپاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے سبب جولائی میں باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ موخر کردیا تھا ۔عامر خان نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ان کی باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں اور موجودہ حالات میں وہ سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔

    عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی جسے چوتھے راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا۔

  • محمد ابوبکرعمر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات

    محمد ابوبکرعمر وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات

    اسلام آباد: محمد ابوبکر عمر کو وزیر اعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے ،ابوبکر عمر کو اعزازی طور پر وزیر اعظم آفس میں تعینات کیا گیا ہے ۔

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق محمد ابوبکر عمر کو اعزازی طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کیا گیا ہے. ابوبکر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دفتر عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کو ڈیجیٹل ہراسمنٹ سے بچانا ہے ۔

     

    واضح رہے کہ ابوبکر عمر اس سے قبل 5سال تک پنجاب میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں جہاں پہلی بار انہوں نے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر )کے ڈیجیٹل میڈیاونگ (ڈی ایم ڈبلیو)کو متعارف کروایا ،یہ ونگ پنجاب حکومت تک حقیقی طور پر عوامی تاثرات سے آگاہ کرتا تھا جس سے شہباز شریف حکومت کو اپنی خدمات کو بہتر کرنے کا موقع ملتا تھا۔وفاق حکومت نے ڈی ایم ڈبلیوماڈل کو اپنایا اور وزارت انفارمین اینڈ براڈکاسٹنگ کے زیر اثر اسے متعارف کرایا۔

    ابو بکر عمر نے 2020میں لندن سکول آف اکنامکس سے کمیونیکشن گورننس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد سے وہ انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے ساتھ بطور لیڈ سٹریٹجک کمیونیکیشن منسلک تھے ۔

  • قوم کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے سب کردار ادا کریں،عمران خان

    قوم کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے سب کردار ادا کریں،عمران خان

    پاکستان ٹحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں،فیصل آباد سے وکلاء کے بڑے گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا.

    شمولیت اختیار کرنے والے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خن سے ملاقات کی.وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی ، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر بھی اس موقع پر موجود تھے.عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان وفد میں شامل تھے.

    سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ کا بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ حقیقی آزادی و غلامی نامنظور کے ایجنڈے پر چیئرمین تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے.ملاقات کے دوران بیرونی سازش نے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کی گئی.تحریک انصاف میں شرکت کرنے والے وکلاء نمائندوں نےاسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے، آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کی منزل تک رسائی ممکن نہیں ہے.غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ، قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں، عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کا خیر مقدم کیا. ملاقات کے دوران ملک میں آئینی سکیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اختیارات کی تثلیث کی عدم تعظیم پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا.

  • کشمور: دو قبائل میں خونریز تصادم:4 افراد ہلاک

    کشمور: دو قبائل میں خونریز تصادم:4 افراد ہلاک

    کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کشمور میں کچے کے علاقے گیہلپور میں خاندانی تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، تصادم کے دوران دونوں جانب سے مورچہ بند ہوکر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔پولیس نے ہلاک افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ کشمور کندھ کوٹ کا سب خطرناک علاقہ ہے یہ کچا دیہی اور جنگلات کا مشکل ترین علاقہ ہے اس تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے متعدد مرتبہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن بھی کئے جاتے رہے ہیں۔

     

    ادھرچنیوٹ میں دوستوں نے مل کر دوست کو سونے کے لالچ کی خاطر قتل کر دیا۔

    ڈی ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی پولیس نے کاررواٸی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث 4 ملزمان ملزمان کو گرفتار کر کیا ہے، انیل نامی نوجوان کو دوستوں نے قتل کر کے بوری بند لاش قبرستان کے باہر پھینک دی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے سونے کی انگوٹھی اور سونے کی چین کی خاطر لالچ میں آ کر اپنے دوست کو قتل کیا، ملزمان نے لاش کو 28 سے 30 گھنٹے چھپائے رکھا، ملزمان نے دوران تفتیش قتل کر اعتراف کر لیا۔

  • پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پھرالتواء کا شکار

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پھرالتواء کا شکار

    سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی کی بجائے 30 مئی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاروائی پھر التواء میں ڈال دی گئی۔16 مئی کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔

    تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کاروائی نہ ہوسکی

    زرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو 186 ارکان درکار ہیں۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث اجلاس کو مسلسل التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔
    سپیکر چوہدری پرویز الہئ نے خصوصی اختیارات کے تحت رولز 25 بی کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی ۔ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کاروائی ہونا ہے۔مسلم لیگ ن نے 7 اپریل کو سپیکر کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

  • یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان وفات پاگئے

    یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان وفات پاگئے

    متحدہ عرب امارات کے صدر کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول کا اظہار افسوس

    متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی

    شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی

    وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قابل رہنما اور پاکستان نے عظیم دوست کھو دیا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے، اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ،آمین

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر شاہی خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کیلئے درجات کی بلندی کی دعا کی

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہوگیا،

    وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ یو اے ای کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بے مثال ہے، پاکستان آج ایک قابل بھروسہ دوست اور بھائی سے محروم ہو گیا ہے،یو اے ای کے عوام اور شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،

    تحریک انصاف کے چیئرمین،سابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدراورابوظہبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت کے بارے میں جان کر واقعتاً نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ پاکستان کے ایک عظیم دوست اور اپنے لوگوں کے صاحبِ بصیرت رہنما تھے میری دعائیں اور ہمدردیاں شاہی خاندان اور اماراتی عوام کے ساتھ ہیں

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کیلئے شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی کیلئے بھی ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات نے دن دگنی رات چگنی ترقی کی اور ان کی معاشی اور عوام دوستی پالیسوں کی بدولت یو اے ای نے ترقی کے بے شمار منازل طے کیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو موثر فروغ ملا اور دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگوارن کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی دعا کی

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حاکم شیخ خليفہ بن زايد آل نهيان کی انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، متحدہ عرب امارات کے عوام سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پوری اسلامی دنیا سمیت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کے عوام سوگوار ہیں، جن کی ایک بڑی تعداد وہاں مقیم ہے۔ پاکستان اور عرب امارات کے انتہائی قریبی برادرانہ تعلقات کی بنا پر تمام پاکستانی شاہی خاندان اور ملک کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے درجات بلند فرمائے.متحدہ عرب امارات کی جدید ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار تھا، یو اے ای ایک عظیم فرمانروا سے محروم ہو گیا

    ن لیگی رہنما رانا مشہود احمد خاں نے شیخ خليفة بن زايد آل نهيان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ نقصان عظیم برداشت کرنے کا صبر دے۔ آمین

    مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔دکھ کی گھڑی میں اے این پی ان کے خاندان، حکومت اور اماراتی عوام کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے

    سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان جدید امارات کے مؤجد تھے۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے بہترین تعلقات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کلیدی کردار تھا ۔

  • نوازشریف نے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کو لندن روک لیا

    نوازشریف نے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کو لندن روک لیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف،وفاقی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو اہم معاملات پرمشاورت کیلئے لندن روک لیا.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی مسلم لیگ ن کا وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا ،وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ایک اور اہم ملاقات ہوئی، ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بحالی کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے تیسری ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر میں پہنچے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کیلئے کی گئی، اگر شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دے دیں گے، ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں،اہم امور پر مشاورت جاری ہے ،کل بھی بات چیت ہوئی آج ہو رہی ہے ،عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے،ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگےعمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں،ر

    جب کہ پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی تھی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفد کا نواز شریف کے ساتھ اجلاس آج بھی جاری ہے گا جس کے باعث شہباز شریف اور وفد کے کچھ ارکان پاکستان نہیں جائیں گے۔ذرائع کےمطابق شہباز شریف کے وفد میں شامل رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب ہفتےکوپاکستان روانہ ہوں گے۔