Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف آئی اے کی شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس واپس لینےکی تردید

    ایف آئی اے کی شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس واپس لینےکی تردید

    لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس واپس لیے جانے کی تردید کی ہے ۔

    ترجمان ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف کیس واپس نہیں لیا گیا، اس حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عدالت میں کارروائی جاری ہے،سماعت کی اگلی تاریخ 14مئی ہے، جعلی خبرپھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کوکیس پراسیکیوٹر نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی، درخواست جمع ہوتے وقت نئے وزیراعظم نے حلف نہیں اٹھایا تھا، رائےطاہر کو 22 اپریل کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا، یہ معاملہ رائے طاہر کے ایف آئی اے میں آنے سے پہلے کے وقت سے متعلق ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پراسیکیوٹر کی تبدیلی معمول کی بات ہے، پچھلی حکومت کے دور میں بھی اسی کیس میں کئی بارپراسیکیوٹر تبدیل کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ 11 اپریل کی سماعت کے حکم نامے میں اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے مقرر کردہ ایف آئی اے کے وکیل سکندر ذوالقرنین کی درخواست ریکارڈ کا حصہ بنائی تھی ، سکندر ذوالفقار نے کہا تھا کہ ملزمان شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم اور حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے جارہے ہیں، متعلقہ حکام اب ملزمان کے خلاف کیس چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

  • بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

    چھتیس گڑھ:بھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ لگ گئی جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    مقامی پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور کیپٹن اے پی شریواستو ہلاک ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا، پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور حادثے کی وجوہات کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بگھیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دونوں پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر اعلیٰ بگھیل نے کہا کہ رائے پور کے ہوائی اڈے پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔ اس المناک حادثے میں ہمارے دونوں پائلٹ کیپٹن پانڈا اور کیپٹن سریواستو کی موت ہو گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اوپر والا اس وقت ان کے اہل خانہ کو طاقت اور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے۔

  • آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ

    آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ

    کھاریاں: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھاریاں گیریژن پہنچنے پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وار گیم سیشن کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی تطہیر تھا، آرمی چیف نے حصہ لینے والے جوانوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے موقع پر جاری تربیتی جنگی مشقوں، سینٹرل کمانڈ کی اسٹرائیک فارمیشنز کی منصوبہ بندی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے عزم کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے فارمیشنز کے تریبتی اور حربی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    دورہ کے دوران آرمی چیف نے میدان جنگ کی حکمت عملی اور جنگی مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا ہے، مشقوں میں نئی حاصل ٹیکنالوجیز پر مہارت میں اضافہ کی توثیق بھی شامل تھی۔ آرمی چیف نے مشقوں کے دوران نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور مہارتوں کو سراہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ابھرتے خطرے کیخلاف فارمیشنزکی آپریشنل تیاری کی تعریف کی ہے۔

  • کراچی کے علاقے صدر میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی کے علاقے صدر میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کراچی :ملک کے معاشی مرکز کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ بم دھماکا تھا جس میں بال بیئرنگز استعمال کیے گئے۔

    کراچی زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی میں جمعرات کی شب کو زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے مصروف ترین علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے بعد متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ دھماکہ صدر کے علاقے مرشد بازار کے قریب پڑے کچرے میں ہوا۔

    دھماکہ اس وقت ہوا جب جائے وقوعہ کے قریب سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے میں اس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بظاہر دھماکے کا مقصد سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔

    دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کی جگہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔

  • ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ

    ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ

    لند ن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،نوازشریف نے جو سوچ اور وژن دیا اتحادیوں سے مل کر اس پر عمل کریں گے۔

    وفاقی وزرانے اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیںلیکن ہمارے قائد نے ہمیں کہا کہ ان لوگوں کو افرا تفری اور انارکی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینی ،جو کوئی بھی آئین اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا ان کیلئے زیر ٹالرینس ہو گا ۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں، پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کی چیزوں کو روکنے کے لئے قائد نوازشریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی، بطور لیڈر ہماری بہتر طریقےسے رہنمائی کی،ان کی رہنمائی میں اتحادیوں کے ساتھ ملکر ہم اقدامات اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا گزشتہ چار سالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈر شپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، آج اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میاں نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کریں گے۔

    قائد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے، آئین شکنی پر زیرو ٹالرینس ہے، ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہےجس کیلئے نوازشریف کے دئیےوژن پر اتحادیوں کیساتھ ملکر عمل کریں گے۔

    دوسری طرف احسن اقبال نے کہا پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے،تمام فیصلے اتحادیوں سے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

  • بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

    بچہ پیداکرو یا 5کروڑ روپے دو، والدین کی بیٹے کودھمکی

    اتراکھنڈ:بھارت میں ایک جوڑا اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف بچے کی پیدائش کیلئے عدالت جاپہنچا۔ والدین نے دھمکی دی ہے کہ بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے دیں۔

    بھارتی ریاست اتر آکھنڈ کے شہر ہریدوار کے رہائشی ایس آر پرساد اور ان کی اہلیہ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کیخلاف درخواست دائر کردی۔ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل پر لگادی، اسے امریکا میں تعلیم و تربیت کا موقع فراہم کیا۔

    ایس آر پرساد کا کہنا ہے کہ اس نے قرض لے کر گھر بنوایا، اب اس گھر کا قرض ادا کرنے کیلئے اس کے پاس پیسے نہیں۔

    دونوں میاں بیوی نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ اس کے ازالے میں ان کا بیٹا اور بہو ایک سال کے اندر صاحب اولاد ہوں اور اسے ہمارے حوالے کریں یا پھر دونوں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے ادا کریں۔

    ایس آر پرساد کے وکیل اے کے سری واستو کا کہنا ہے کہ یہ کیس ہمارے معاشرے کی سچائی کو اجاگر کرتا ہے، والدین اپنی اولاد کیلئے زندگی بھر جدوجہد کرتے ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کرتے ہیں لیکن جب بوڑھے والدین کو ضرورت ہوتی ہے تو بچے ان کے ساتھ نہیں ہوتے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔

    ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے مالی سال کے لئے 2.5 بلین ڈالر کی اضافی امداد کا عندیہ بھی دیا۔ یہ انسداد پولیو اور سمیت تعلیم اور توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فاہم کی جائے گی۔

    کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ اس میں سے ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر موجودہ سال میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ اے ڈی بی نے ہمیشہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کی پیروی میں مدد کی ہے، توانائی، تعلیم، مالیاتی اور قرضوں کے انتظام میں اے ڈی بی کی قابل اعتماد شراکت داری ہے، اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات پر کام کر رہی ہے، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے وزیر مملکت کو اے ڈی بی کے پورٹ فولیو اور ملکی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اے ڈی بی گورننس اور اصلاحاتی ایجنڈے سمیت فنانس سیکٹر کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

  • سری لنکا بحران:رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی:احتجاج جاری

    کولمبو:سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھال لیا ہے، لیکن ملک میں احتجاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا، جو پہلے ہی سخت معاشی بحران سے نبرد آزما ہے، پیر کو اس وقت افراتفری کا شکار ہو گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    سری لنکا کے بزرگ سیاسی رہنما رانیل وکرما سنگھے کو صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے بحران سے متاثرہ جزیرے کے ملک کا اگلا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

    راجا پاکسے نے 73 سالہ معمر رانیل وکرما سنگھے سے حلف لیا، راجا پاکسے نے کل قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ اس ہفتے ایک وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نے راجا پاکسا قبیلے کے ایک رکن کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد، مسٹر وکرما سنگھے جو ملک کے چار بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں واحد آپشن نظر آئے۔

    نومنتخب وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ پارٹی سے الگ ہونے والا دھڑا فی الحال پرنسپل اپوزیشن پارٹی بنا رہا ہے۔

    آزادی کے بعد سے پہلے ہی سب سے تباہ کن معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا پیر کے روز افراتفری میں ڈوب گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سپیکر کے دفتر نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین بھی صدر راجا پاکسے کو مستعفی کرنا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ لنکن پارلیمنٹ 17 مئی کو صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کرے گی۔

  • بھارت سے تجارتی تعلقات کسی صورت قبول نہیں،سراج الحق

    بھارت سے تجارتی تعلقات کسی صورت قبول نہیں،سراج الحق

    لاپور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت سے تجارتی تعلقات کا قیام قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔ کشمیریوں کے خون اور کروڑوں پاکستانی کسانوں کی معیشت کو داؤ پر لگا کر نئی دلی سے محبت کی پینگیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک کا کسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ بجا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مگر ڈیموں کی تعمیر میں تعطل،حکومتی بدانتظامی، جاگیرداروں اور بڑے زمینداروں کی طرف سے پانی چوری کا مسئلہ اور بھارت کی پاکستانی دریاؤں پر دراندازی کے عوامل بھی بحران میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔

    موجودہ پارٹیاں پہلے بھی برسراقتدار رہیں، پانی کے مسئلے کے حل اور زراعت کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھی ساڑھے تین برس ضائع کیے۔ حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے۔ کاشتکاروں کی نہ سنی گئی، تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کا آغاز کرے گی۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اقتدار میں آئے تو دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی طور پر فوکس کیاجائے گا۔ ”دیہات خوشحال، ملک خوشحال“ پروگرام شروع کریں گے۔

    سراج الحق سے منصورہ میں صدر شوکت علی چدھڑ کی سربراہی میں کسان وفد نے ملاقات کی. سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور جے آئی کسان کے سیکرٹری جنرل سید وقار حسین رضوی سمیت دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے امیر جماعت کو بھارت سے تجارت کھولنے سے کسانوں کو متوقع نقصانات، پانی کی قلت، لوڈشیڈنگ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، زرعی مداخل پر جی ایس ٹی کے نفاذ، شوگر ملز مالکان کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر اور ملکی زراعت سے متعلق دیگر امور پر بریف کیا۔

    امیر جماعت نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسانوں کو بجلی طے شدہ ریٹ 5روپے 85پیسے فی یونٹ کے حساب سے مہیا کرے۔ پی ٹی آئی دور میں زرعی مداخل پر لگائے گئے جی ایس ٹی کو ختم کیا جائے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کی قیمتیں بڑھائیں، تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت زرعی فیڈرز پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائے۔ یوریا اور ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، ناقص بیج، پانی کی کمی اور دیگر مسائل کے ہوتے ہوئے پاکستانی کسان بھارت کے کسان کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے۔ سبزیوں اور دیگر زرعی اجناس کی بھارت سے سستے داموں درآمد سے پاکستانی کاشتکار تباہ ہو جائے گا۔

  • پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج سےمحبت کرتے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج سےمحبت کرتے ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں ، مسلح افواج کا کردارعوام کے لیے ہمیشہ اچھا رہے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھرعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اورعوام کے کردارمیں کسی قسم کی دراڑنہیں آسکتی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں میں تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ نے مسلح افواج کی لیڈرشپ کے خلاف بیانات دیئے،بارباردرخواست کی ہےمسلح افواج کوسیاسی گفتگوسے باہررکھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکیورٹی چیلنجزاتنے بڑے ہیں کہ ہم ملک کی سیاست میں شامل نہیں ہوسکتے،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ اگرملک کی حفاظت کے اندرکوئی بھول،چونک ہوئی تومعافی کی گنجائش نہیں،اگرکوئی سمجھتا ہے کہ فوج کے اندرتقسیم ہوسکتی ہے تواس کوفوج کے بارے پتا ہی نہیں،پوری فوج ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے،

    فوج اپنے آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے،کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی فوج کے اندرتقسیم پیدا کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ واضح کردوں جائزتنقید سے پرابلم نہیں ہے، خاص طورپرسوشل میڈیا پرتنقید نہیں پروپگنڈا کیا جاتا ہے،

    واضح کردوں فوج کے اندرکسی بھی رینک میں کمانڈ کا عہدہ اہم ہوتا ہے،کسی بھی کورکی کمانڈ آرمی چیف کے بعد اہم عہدہ ہوتا ہے،ہماری سترفیصد فوج ڈپلائمنمنٹ ہے،مختلف جہگوں پرکاؤنٹرٹیررازم آپریشن کررہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں،جلد الیکشن کا فیصلہ سیاست دانوں نے کرنا ہے،فوج کا کوئی کردارنہیں،سیاست دان اس قابل ہیں وہ بیٹھ کربہترطریقے سے فیصلہ کرسکتے ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ جب بھی فوج کوکسی سیاسی معاملے میں بلایا گیا تومعاملہ متنازع ہوجاتا ہے، سیاست دان الیکشن کا فیصلہ بیٹھ کرہی کرسکتے ہیں،الیکشن کے دوران سیاست دان فوج کوازاے سیکیورٹی بلائیں گے تواپنی خدمات پیش کریں گے،فوج کبھی بھی سیاست دانوں کوملاقات کے لیے نہیں بلاتی،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ جب فوج کودرخواست کی جاتی ہیں توپھرآرمی چیف کوملنا پڑتا ہے،اس حوالے سے ساری کی ساری ذمہ داری سیاست دانوں پرہوتی ہےڈی جی آئی ایس آئی کے دوروں کواوپن نہیں کیا جاتا،
    ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے بیک گراؤنڈ چلتے رہتے ہیں،تمام ممالک کے انٹیلی اجنس چیف کے ساتھ ملاقات اورانٹیلی انجس شیئرنگ ہوتی ہے،ایسے معاملات میں کوئی ابہام پیدا نہیں کرنا چاہیے،ہمارے آفیسر،جوان سوسائٹی سے کٹ ہوکرجب افواہیں اورادارے کے بارے غلط بات چیت ہوتوان تک بھی پہنچتی ہے،اس طرح کے بیانات سے ادارے کا مورال متاثرہوتا ہے،آفیسراورجوان ایک ہیں،ہماری لیڈرشپ کا معیاربہت اعلیٰ ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کواپنے آرمی چیف،کمانڈرپریقین ہوتا ہےلیڈرشپ پرتنقید کرنے سے ہرفوجی متاثرہوتا ہے،فوج کا سینٹرآف گریویٹی آرمی چیف ہوتا ہے،بلاوجہ آرمی چیف کے عہدے پرتنقید کے نیگیٹواثرات ہوتے ہیں بار،بارکہتے ہیں فوج کوسیاست سے دوررکھیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج کوالیکشن کرانے کی دعوت دینا مناسب بات نہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہم نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے، پچھلے کچھ دنوں میں سیاسی لیڈرشپ کی طرف سے بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بارباردرخواست کررہے ہیں فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں، ہماری تمام لیڈرشپ کا اپنی ذمہ داریوں پرفوکس ہے، ہمارا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی چیف ایک بہت اہم عہدہ ہے، آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کارآئین وقانون میں وضع کردیا گیا ہے، آئین وقانون کے تحت ہی تقرری کردی جائے گی، بلاوجہ اس عہدے پربحث کرنا متنازع بنانے والی بات ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج کوالیکشن کرانے کی دعوت دینا مناسب بات نہیں، پاکستان کے قانون اورآئین کے مطابق فوج کوسیاست سے دوررہنے کا آرڈر ہے، کسی بھی بلدیاتی انتخابات یا ضمنی انتخابات سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ جلسوں یا تقریرکے دوران فوج کوکسی بھی مد میں دعوت دینا انتہائی غیرمناسب بات ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں، اس لئے سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں۔