Baaghi TV

Author: +9251

  • ’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ

    ’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ

    سڈنی :’برمودا ٹرائی اینگل‘ کا معمہ حل کرلیا: آسٹریلوی سائنسدان کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک آسٹریلوی سائنسدان نے برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک ایسا پُراسرار علاقہ ہے جہاں اب تک بہت سے طیارے،کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں لیکن آج تک کوئی بھی واضح طور پر برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل نہیں کرسکا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے‘ کارل کروزیلنکی'(Karl Kruszelnicki) نے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل میں طیاروں اورکشتیوں کی پراسرار گمشدگی کے پیچھے مافوق الفطرت وجوہات نہیں ہیں۔

    ان کا خیال ہے کہ یہ واقعات ممکنہ طور پر خراب موسم اور انسانی غلطی کا نتیجہ تھے جبکہ انہوں نے ان مقبول نظریات کو بھی رد کیا ہے جن میں کہا جاتا ہے کہ ان گمشدگیوں کا تعلق مافوق الفطرت اسباب سے ہے۔

    انہوں نے 2017 میں ایک جگہ کہا تھا کہ یہ علاقہ خط استوا کے قریب ہے اس لیے یہاں بہت ٹریفک ہے جبکہ لائیڈز آف لندن اور امریکن کوسٹ گارڈ کے مطابق برمودا ٹرائی نگل میں گمشدگیوں کی تعداد فیصد کی بنیاد پر دنیا میں کہیں گمشدہ ہونے کی تعداد کے برابر ہے۔

    اس کے علاوہ کارل نے اپنے نظریے میں اس فلائٹ 19 کا بھی ذکر کیا جو برمودا ٹرائی اینگل کی تمام گمشدگیوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔

    یہ پرواز پانچ طیاروں پر مشتمل تھی جس نے 5 دسمبر 1945 کو فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈیل سے اڑان بھری تھی اور اس میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے لیکن امریکی بحریہ کے بمبار طیاروں کا (جو معمول کے تربیتی مشن پر کام کر رہے تھے) پانچوں طیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

    چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ طیارے غائب ہوگئے اور عملہ یا ملبہ کبھی نہیں ملا جبکہ فلائٹ 19 کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا ایک طیارہ بھی اسی رات غائب ہو گیا۔

    تاہم کارل کا خیال ہے کہ فلائٹ 19 اس دن بحر اوقیانوس میں 15 میٹر کی بلند لہروں کی وجہ سے غائب ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرواز میں واحد تجربہ کار پائلٹ لیفٹیننٹ چارلس ٹیلر تھا جس کی انسانی غلطی اس سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔

    برمودا ٹرائی اینگل کیا ہے؟
    برمودا ٹرائی اینگل کو ڈیولز ٹرائی اینگل یعنی شیطانی تکون بھی کہا جاتا ہے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل دنیا کے جس خطے میں واقع ہے یہ بحری جہازوں کی سب سے زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں سے امریکہ، یورپ اور جزائر غرب الہند آنے جانے والے سینکڑوں جہاز روزانہ گزرتے ہیں۔

    اس کے باوجود اس خطے سے ایسا خوف عوام کے دلوں میں بیٹھا ہوا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی چھپی ضرور نظر آتی ہے۔

    کچھ روایتوں کے مطابق یہاں paranormal یعنی جنوں، بھوتوں سے متعلق واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ کچھ اور کے مطابق یہاں خلائی مخلوق بھی دیکھی گئی ہے۔

  • قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجودہ صورتحال پر افسران کو اہم ہدایات دیں جبکہ حکومت پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. زرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی تاحال قائم مقام گورنر بننا نہیں چاہتے، قائمقام گورنر بننے کی صورت میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر بن جائیں گے۔

    ذراہع کے مطابق چوہدری پرویز الہی ڈپٹی سپیکر کو قائمقام سپیکر نہیں بنانا چاہتے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے قریبی رفقاء اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے. تاہم چوہدری پریز الہی کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ہی امور سرانجام دیں گے۔غیر آئینی اقدامات کی فیکٹری حکومت نے لگا رکھی ہے.

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ پکڑلیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ پکڑلیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں معروف برانڈذکی جعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ پکڑلیا،80 ہزار بوتلوں کے جعلی لیبلز، 12 ہزار بوتلیں ،12 ہزار ڈھکن،90 لٹرڈرنکس،50کلو رنگ اور فلیورز تلف کر دیا گیا.پلاسٹک بوتلوں تیار کرنے والے 7 سانچے،،مکسنگ مشین،فلنگ مشین،2 سٹوریج ٹینک ،سلنڈرز اورکیمیکل ڈرمز ضبط کر کےملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.۔

    ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کے مطابق ڈرنکس کے نام پر کیمکلز کا محلول تیارکرنیوالےیونٹ کو جڑ سے اکھاڑدیا گیا۔ شیخوپورہ کی آپریشن ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔کارروائی کے دوران معروف برانڈز کی بوتلیں،ڈھکن اور لیبلنگ برآمد کی گئی۔

    ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کا مذید کہنا ہے کہ ریکارڈ کی عدم دستیابی،غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا۔ جعلساز مافیا ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کر رہے تھے۔ مضر صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس جعلی لیبلنگ لگا کر گلی محلوں اور چھوٹے فوڈپوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔عوام کے لیے اصل جیسی جعلی لیبلنگ کی پہچان کرنا ناممکن ہے۔ بغیر کسی منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے انتہائی خطرناک ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون نےعوام سے گزار ش کی کہ گردونواح میں جعلی فیکٹریوں سے متعلق فوڈاتھارٹی کو آگاہ کریں۔

  • ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    ضمانت خارج ہونے پرملزم گرفتار

    لاہور:ضمانت خارج ہونے پرپولیس نے ملزم کوفرار ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا:ملزم کون؟ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم راؤ غلام مصطفی کی ضمانت خارج کردی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ملزم راؤ غلام مصطفی نے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تھانہ ڈیفنس پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ مدعی کے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ملزم نے اپنی اوورسیز ڈاکٹر بہن سے 5 لاکھ پائونڈ کا فراڈ کیا۔ اوورسیز بہن بیرون ملک سے بھائی کو جائیداد خریدنے کیلئے پیسے بھیجتی رہی۔

    وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ بھائی نے بہن کے نام جائیداد خریدنے کی بجائے اپنے نام پر جائیداد خرید لی۔ اوورسیز ڈاکٹر بہن کو دھوکا دینے کیلئے 5 لاکھ پاؤنڈ کا چیک دیدیا جو باؤنس ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 5 لاکھ پاؤنڈ کے جعلی چیک کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کردی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے یبنک ڈیفالٹ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔عدالت نے مہلت دیتے ہوئے معاملات کو جلد سے جلد حل کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ فریقین عدالت سے پہلے کسی تصفیے تک پہنچ جائیں

  • پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز

    پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز

    پی ٹی وی کو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری مافیا سے پاک کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے.زرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں لاکھوں روپے سیلری پر نوازے گئے چہیتوں کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. زرائع کے مطابق پی ٹی وی میں طاہر مشتاق کو بطورچیف ایچ آر آفیسر تعینات کیا گیا اور 8 لاکھ 70 ہزارروپے ماہانہ سیلری مقرر کی گئی جبکہ باقی مراعات علیحدہ سےتھیں، ناصر اے نقوی کو بطور چیف ٹیکنالوجی آفیسر8 لاکھ 70 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا اور باقی مراعات علیحدہ تھیں، کرنل (ر) ندیم نیازی کوجی ایم سیکیورٹی 4 لاکھ 25 ہزار ماہانہ سیلری پر رکھا گیا تھا اور باقی مراعات علیحدہ سےتھیں.فواد چوہدری کی وزارت کی دوران نوازے جانے والےطاہر مشتاقCHRO ، ناصر اے نقوی CTO اور ندیم نیازی جی ایم سیکیورٹی کو پی ٹی وی سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق تینوں آفسران کے دفاتر سیل کرکے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں بھاری پیکیج پر رکھے گئے مزید لوگوں کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں ۔ بھای پیکیج پر رکھے گۓ لوگوں کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو 21 ملین کا ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے.

  • پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    لاہور:پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بننے کے بعد صوبے بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے۔

    حمزہ شہباز نے صوبائی سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

    ادھرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہمارامشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا، جیل میں بند کرو یا ٹھوک دو، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، نااہلی، کرپشن، نالائقی کا نہ ہمیں نہ سپہ سالارکو ذمہ دارقراردیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔

  • پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست    :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    پنجاب:بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست :کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش

    لاہور:پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست، کیس2رکنی بنچ کوبھجوانےکی سفارش،اطلاعات کےمطابق جسٹس مزمل اخترشبیرنے کیس 2 رکنی بنچ کوبھجوانے کی سفارش کرتے یوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پنجاب کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کیس مزید سماعت کے لیے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے جسٹس مزمل اختر شبیرنے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

    جسٹس مزمل اختر شبیر نے محمد سلیمان کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائزر عمران عارف رانجھا پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زرش فاطمہ بھی پیش ہوئیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی متعلق درخواستیں جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں زیرالتواء ہیں۔

    دو رکنی بنچ نے درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو جواب طلب کررکھا ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے کہا کہ ہھرتو مناسب یہ ہے کہ اس کیس کو بھی اسی دو رکنی بنچ کو بھجوادیا جائے۔درخواست میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حلقہ بندی رولز بنانا الیکشن کمیشن کا خصوصی اختیار ہے۔ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی دفعہ 10 اور 213 کے تحت بھی الیکشن کمیشن ہی حلقہ بندی رولز بنانے کا مجاز ہے۔

     

     

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ازخود ہی ویلیج اینڈ نیبرہورڈ حلقہ بندی رولز 2021ء بنا دیے۔ حلقہ بندی رولز 2021ء آئین کے آرٹیکل 218 کیخلاف کرکے بنائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کرتے وقت علاقوں میں آبادی کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

     

    وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب کی بلدیاتی حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائیں۔ پنجاب حلقہ بندی رولز2021ء کو غیرآئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

  • عدالت نے شیخ راشدشفیق کی ضمانت منظور کر لی

    عدالت نے شیخ راشدشفیق کی ضمانت منظور کر لی

    راولپنڈی :عدالت نے شیخ راشدشفیق کی ضمانت منظور کر لی،اطلاعات ہیں کہ عدالت نے شیخ‌ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت منظور کرلی ہے ،

    ذرائع کے مطابق یڈیشل جج عارف نےشیخ راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس حوالے سے ان کے وکلا ڈاکومنٹیشن کررہے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ راشد شفیق کےخلاف تھانہ نیوایئرپورٹ فتح جنگ میں مقدمہ درج تھا

    یاد رہے کہ اس سے تین دن پہلے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی 18 مئی تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

    اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس شہزاد احمد خان نے شیخ رشید کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کر لی۔

  • عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح:مہنگائی نےلوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔:حمزہ شہباز

    عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح:مہنگائی نےلوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔:حمزہ شہباز

    لاہور: عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہےکہ عوام جو جلد از جلد ریلیف دیا جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی زندگی بہتربنانا اولین ترجیح ہے، مہنگائی نے لوگوں کوذہنی مریض بنا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں آدھی رات کو عدالت کو کھلوایا گیا، عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتے تھے اس وجہ سے عدالتیں کھلیں، عمران خان نے4 سال میں انتقام کےعلاوہ کیاکیا؟

    حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے آئین کے ساتھ مذاق کررہا تھا، عمران خان نے ملک کے جوانوں سے روزگار کے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان پاکستان کے اداروں کے خلاف ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آپ کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا، بہت جلد اسے اپنے سارے گناہوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بالکل نہ سمجھیں یہ جو چاہے کہتے رہیں گے، عمران خان نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے، یہ آئین کو پاؤں تلے روندنا چاہتےتھے، یہ کہتے تھے کہ میں پاکستان اورکشمیرکا وکیل بنوں گا، یہ پاکستان کے وکیل بن سکے اور نہ ہی کشمیرکے۔

  • ڈاکٹر ندیم قمر بیک وقت 2 اداروں کے سربراہ کس حیثیت میں ہیں:ہائیکورٹ

    کراچی :ڈاکٹر ندیم قمر بیک وقت 2 اداروں کے سربراہ ، اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے ذمہ داران سے جواب طلب کرلیا ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آج ڈاکٹر ندیم قمر کی دوہری تقرری کے معاملے پراہم فیصلہ کیا ہے

    سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ندیم قمر کو ایس آئی وی ڈی سے ہٹا دیا گیا۔جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو تین ہفتوں میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ڈاکٹر طارق شیخ نے عدالت کو بتایاکہ ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چار سال کے لئے تقرر کیا جائے۔

    ڈاکٹر طارق شیخ کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکبر سیال کو ایس آئی سی وی ڈی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہےواضح رہے کہ درخواست گزار ڈاکٹر طارق شیخ نے ڈاکٹر ندیم قمر کی بیک وقت SICVD & NICVD میں تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے ادارہ امراض قلب میں مبینہ کرپشن کے خلاف سیکریٹری صحت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے اس وقت جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر ندیم قمر این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں،

    عدالت نے ریمارکس دیئے بیک وقت دو اداروں کے سربراہ کس حیثیت میں ہیں، حکومت سندھ کو تین ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کروایا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت 16 مارچ پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔