Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

    بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

    کوئٹہ:بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں:محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بھرکی طرف اس وقت صوبہ بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے اوراس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردارکرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    بلوچستان میں کس قدر گرمی ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے کچھ علاقوں کی تازہ صورت حال شیئر کی ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا

    کوئٹہ کے علاوہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے اس علاقے کی بھی نشاندہی کی ہے جس میں اس وقت درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے ، اس میں سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔

    محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے

    صوبے میں اس وقت ہوا میں نمی کی کیا صورتحال ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تباسب 21فیصد گوادر میں 77فیصد قلات میں 33 فیصد سبی میں 34 فیصد نوکنڈی میں 7فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیارکرنےلگا:دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار

    پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیارکرنےلگا:دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار

    حیدرآباد:پاکستان میں پانی کا بحران شدت اختیارکرنےلگا ہے ، ادھر بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھی کررہا ہے ، جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کا بحران برقرار ہے، اپ اسٹریم میں پانی 60 فیصد تک پانی کی قلت سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج صرف 200 کیوسک تک رہ گیا ہے۔

    پانی کی تازہ صورت حال کے حوالے سے انچارج کنٹرول روم کوٹری بیراج کے مطابق کوٹری بیراج پر اس وقت پانی کی 60 فیصد کمی ہے، اپ اسٹریم میں 4 ہزار 8 سو کیوسک پانی موجود ہے۔انچارج کنٹرول روم کوٹری بیراج نے بتایا کہ کوٹری بیراج ڈاؤن اسٹریم میں 200 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ کراچی فیڈر میں اس وقت 13 سو کیوسک پانی چھوڑا ہے۔

    دوسری جانب انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق بالائی علاقوں سے پانی کی آمد سے گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، تین سے چارروز میں گڈو اور سکھر بیراج کی کینالز کھول دی جائیں گی۔

    انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے کہا کہ گڈو بیراج میں 24 گھنٹوں میں مزید 13سو کیوسک پانی جبکہ سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 300 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

    انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج کی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی بڑھایا گیا، جہاں پر 500 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، جس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

    گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 34 ہزار 748 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 29 ہزار 555 اور اخراج 10 ہزار 175 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 4 ہزار 845 اور اخراج 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے

  • ملتان میں اے آروائی کی نشریات بند نہیں ہوئیں :اے آروائی کے دعوے کوعوام نے مسترد کردیا

    ملتان میں اے آروائی کی نشریات بند نہیں ہوئیں :اے آروائی کے دعوے کوعوام نے مسترد کردیا

    ملتان:اے آر وائی نیوز کی طرف سے یہ شکایت کی گئی تھی کہ اس کی ملک کے مختلف حصوں میں وقفوں وقفوں کے ساتھ نشریات میں خلل ڈالاجارہا ہے ،یہ بھی کہا گیاکہ پنجاب بھر میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند یا اس کی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے۔

     

     

     

    اے آر وائی کی طرف سے یہ دعویٰ کہ اس کی نشریات میں خلل ڈالا گیا ملتان سے اے آروائی کی نشریات بند ہونے کی تردید وہاں کے شہریوں نے کردی اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ، شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ملتان شہرمیں ہیں اور اس وقت جب کہ اے آر وائی کی طرف سے یہ دعوے کیے جارہےہیں کہ نشریات میں خلل ڈالا جارہا ہے جھوٹ ہے ، ہرجگہ نشریات جاری ہیں، ملتان کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی اے آر وائی کی نشریات ہر جگہ دیکھی جارہی ہیں‌،

     

    ملتان سے تعلق رکھے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ بازاروں ، مارکیٹوں اور کینٹ ایریا میں بھی نشریات جاری ہیں ، ان شہریوں نے اے آر وائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے چینل کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا اور وہ اے آر وائی کے اس روے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اے آر وائی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کور کرنے کی پاداش میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو خلل ڈالنے کی ہدایت دے دی گئیں ہیں، پنجاب میں کیبل آپریٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ اےآر وائی نیوز کی نشریات بندک ریں یا پوزیشن تبدیل کردی جائے۔

    اسی من مانے اور ظالمانہ فیصلے کی آڑ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں اےآر وائی نیوز کی نشریات بند یا پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے،اگر آپ کے شہر میں اے آروائی نیوز کی نشریات نہیں آرہی تو ہمیں آگاہ کریں۔

    آپ اپنے کیبل اور شہرکا نام لکھ کر2796397-0320پروائٹس ایپ کریں اس کے علاوہ آپ اے آر وائی نیوز کی نشریات یوٹیوب پربراہ راست بھی دیکھ سکتےہیں۔

  • ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤ:مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کردی گئی

    ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤ:مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کردی گئی

    نئی دہلی : ہندو انتہاپسند رہنماؤں کا دباؤمسلمانوں اوراسلام کے خلاف بھارتی سرکار اقدامات اٹھانے لگی ،اطلاعات کے مطابق ہندو انتہاپسند رہنماؤں کے مطالبے اور پولیس میں درج کرائی گئی شکایات پر ممبئی کی مساجد انتظامیہ نے اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارت کی 200 ملین کی مسلم آبادی اس فيصلے کو انتہاپسند ہندوؤں کی طرف سے ان کی مذہبی آزادی اور حقوق کو محدود کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کے طور پر دیکھتی ہے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سینیئر مسلم مذہبی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ ریاست کے مغربی حصے میں واقع 900 مساجد میں اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم رکھی جائے گی۔

    ممبئی کی سب سے بڑی مسجد کے امام محمد اشفاق قاضی کہتے ہیں کہ بھارت میں اذان کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گئی ہے لیکن مسلم کمیونٹی نہیں چاہتی کہ يہ معاملہ مذہبی رُخ اختیار کرے۔

    مہاراشٹرا کی 288 رکنی ریاستی اسمبلی میں صرف ایک نشست رکھنے والی انتہاپسند ہندو جماعت مہاراشٹرا نونیرمان سینا کے رہنما راج ٹھاکرے نے گزشتہ ماہ مساجد اور عبادات کے دیگر مراکز کو اس بات کا پابند کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ شور کو ایک حد کے اندر رکھیں۔ انہوں نے دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے حامی مساجد کے باہر ہندو مذہبی نعرے لگائیں گے۔

    مہاراشٹرا کے ریاستی دارالحکومت ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ اگر مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے تو پھر مسلمانوں کو سال کے 365 دن لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت کیوں ہے۔

    بھارت میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے حقوق پر شب خون مارنے کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ حالیہ ہفتوں میں ایک سینیئر بی جے پی رہنما نے شادی اور وراثتی قوانین میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    اُن کا مطالبہ ہے کہ اِن قوانین کو مذہب کی بجائے ایک یکساں سول کوڈ کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ دراصل اُن کا مقصد مسلم مردوں کو حاصل چار شادیوں کے حق کو نشانہ بنانا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے بانہال قصبے میں ایک 25سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔ جس کی شناخت شوپیاں کے عارف گنائی کے طور پر ہوئی ہے جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول کی شادی کی تقریب اگلے ہفتے طے تھی، حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جموں کے علاقوں برمن اور پنچھاری میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔

    دریں اثناء ضلع رامبن کے علاقے میترا کے قریب دو کمسن لڑکے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ ایک اور نوجوان ضلع جموں کے علاقے میرپور کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

    ادھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف آزادی پسند رہنما حاجی محمد سلطان شاہ آج مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نادی ہل کے رہائشی تھے۔ حاجی محمد سلطان کا شمار تحریک آزادی کے اولین رہنماﺅں میں ہوتا تھا ۔ وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور ایک انتہائی نڈر اور بے باک رہنما تھے۔

    دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں حاجی محمد سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    حریت آزاد جموں وکشمیر کے رہنما امتیاز احمد وانی نے بھی انکی وفات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ کاکراچی اور اندرون سندھ پینے کے پانی کی قلت پر نوٹس

    وزیراعلیٰ کاکراچی اور اندرون سندھ پینے کے پانی کی قلت پر نوٹس

    کراچی :وزیراعلیٰ کاکراچی اور اندرون سندھ پینے کے پانی کی قلت پر نوٹس ،اطلاعات کے مطابق ید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اجلاس میں کراچی میں پینے کے پانی کی چوری، رساؤ اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹاسک فورس بھی قائم کردی ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصرحسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، وقارمہدی، نجمی عالم کے علاوہ واٹربورڈ کے حکام اور دیگرمتعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کا چیئرمین وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کو مقرر کیا۔ جب کہ دیگرارکان میں کمشنرکراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، واٹربورڈ کے چیف انجنیئرز، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی اورنجمی عالم بھی شامل ہیں۔

    ٹاسک فورس پولیس، رینجرزاورمتعلقہ انجنیئرزکے ساتھ آئندہ دوروزمیں غیرقانونی کنیکشنز،غیرقانونی ہائیڈرنٹس اورپانی کی چوری کرنے والے افرد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

    وزیر اعلی سندھ نے واٹربورڈ کے بلک اورڈسٹری بیوشن سسٹم پرالگ الگ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ہدایات کے مطابق پانی کے مختلف سسٹم پرمیٹرز نصب کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کوآبادی کے حساب سے پانی مہیا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو اپنے پورے ڈسٹری بیوشن نظام کو جدید میپنگ سسٹم کے ذریعے اجاگر کرنے کا حکم دیا۔

    اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ واٹربورڈ کومانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا، اس کے بغیرکراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ کے دائیں طرف واقع علاقوں میں پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ آب پاشی کو ضروری اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں پینے کا پانی پہچانے کی ہدایت بھی کی۔

    اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹہ، سجاول، بدین اوردیگراضلاع اس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہےہیں۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ آب پاشی مذکورہ علاقوں کے کینال سسٹم میں فوراً پانی جاری کرے، لوگوں کوپینے کا پانی ہرصورت ملنا چاہئے، کل شام تک پانی پہنچا کرمجھے رپورٹ کریں۔

  • موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

    موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:موبائل فون آپریٹرزنے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا،خاص طور پر اس سے کم آمدن والے افراد کی موبائل فون رکھنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی استطاعت میں کمی واقع ہوگی۔

    وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیجے گئے خط میں مواصلاتی شعبے کی جانب سے حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر آئندہ بجٹ میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد تک کردیا جائے۔

    فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے ایڈوانس انکم ٹیکس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے 193 ملین صارفین پرمجموعی طورپرلاگو ہونے والے ٹیکس کی شرح تقریباً 35 فیصد ہوگئی ہے۔

    خط کے مطابق صارفین سے مجموعی طور پر ساڑھے 34 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس میں 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور ساڑھے 19 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہے۔

    پاکستان دنیا کے مواصلاتی شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے جب کہ جنوبی ایشیاء میں اس کا شمار سب سے زیاہ مواصلاتی ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں دوسرا ہے۔ ٹیکس کی بلند شرح ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی راہ میں سب سے زیادہ حائل رکاوٹ ہے۔

    معیشت کے تمام اہم عوامل بشمول صحت، تعلیم اور تجارت ڈیجیٹلازیشن کے لیے ارزاں نرخوں پر انٹرنیٹ اور موبائل آنرشپ کی دستیابی نہایت اہمت کی حامل ہے۔

    واضح رہے کہ مالی سال 2021 میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا تھا جب کہ فنانس ایکٹ 2022 میں اسے 8 فیصد تک کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو 6 ماہ پہلے ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

  • سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اےکا نوٹس، صحافیوں کا بھرپور احتجاج

    سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اےکا نوٹس، صحافیوں کا بھرپور احتجاج

    اسلام آباد:کراچی:لاہور:کوئٹہ:پشاور:::سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اےکا نوٹس، صحافیوں کا بھرپور احتجاج،اطلاعات کے مطابق بول نیوز کے صدر اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کا بھرپور احتجاج جاری ہے۔

    صحافتی برادری کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں صحافیوں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدرشہزادہ ذوالفقار اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کیا۔

    پی ایف یو جے کے صدرکا کہنا تھا کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی سچ کی آوازکو دبانے کی کوشش ہے، سمیع ابراہیم کے سوالوں کے جوابات دئیے جانے چاہیئے۔ ایف آئی اے کس قانون کے تحت سمیع ابراہیم کو ہراساں کررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگران کارروائیوں کو نہیں روکا گیا تو پھرملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیرکی جانب سے بھی سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی پرزورمذمت کی گئی۔ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ارشد شریف کوبھی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، آزاد آوازیں دبانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، آزادی رائے کے لیے کل بھی آوازاٹھائی آج بھی اٹھائیں گے۔

     

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بند کیا جائے اورسینئر صحافیوں کو بھیجے گئے نوٹسزفوری واپس لیے جائیں۔

    لاہورپریس کلب پرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صدرپریس کلب اعظم چوہدری، سیکرٹری جنرل فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے راجا ریاض، پی یو جے کے صدرابراہیم لکی نے سمیع ابراہیم کے خلاف کارروائی کو آزادی اظہار پر پابندی قرار دیتے ہوئے اس کی پُرزور مذمت کی۔

    اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کوٹری، سکھر، کراچی اورخیبر پختون خوا کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبس نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آٸی اے کو لگام دی جاٸے، ہم سمیع ابراہیم کے ساتھ سیسہ پلاٸی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ یہ حکومتی اقدام آزادی صحافت پرکاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔

    صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کوحق وسچ بولنے سے نہیں روکا جاسکتا، آزادی صحافت کےلٸے جدوجہد جاری رہے گی۔

  • ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان،آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے:وزیراعظم

    ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان،آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے:وزیراعظم

    ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق آج ایبٹ آباد میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پرموجودہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سخت نالاں ہیں اور کہاہے کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایبٹ آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایا جائے، ہماری تو ابھی مدت تین ہفتے کی ہے، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا، ان کو نیب سیاسی گٹھ جوڑ اور دن رات گالیوں سے فرصت نہیں تھی۔ یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھرمیں مہنگائی زوروں پر ہے، ہم نے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ہم پر آئی ایم ایف کا بہت زیادہ پریشر ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہم انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا، اظہار رائے کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں مگر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہے، ہم انصاف اور قانون کے داعی ہیں۔آج آپ کے ساتھ عدالتوں کے باہر ملاقات ہو رہی ہے، آپ تمام رپورٹرز بڑے اچھے طریقے سے پیش آئے، آپ برے وقت کے ساتھی ہیں، اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں

    یاد رہے کہ آج ایبٹ آباد میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہوگئی لوگ نہیں نکلیں گے، 20 تاریخ کے بعد جب اسلام آباد کی کال دوں گا، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں ، بیس لاکھ لوگ آئیں گے۔

    ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو آپ کے جنون کا خوف ہے ،اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے، اسلام آباد میں صرف ایک ہی آواز ہوگی امپورٹڈ حکومت نا منظور، یہ امریکا سے سازش کرکے ہمارے اوپر بیٹھے ہیں، انھیں پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

  • پاکستان نے ایشین گیمز ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے ایشین گیمز ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پیرس :پاکستان نے ایشین گیمز ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرلیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ برس حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان ایک سال بعد دوبارہ ایکشن میں آگئے، پیرس میں ہونیوالے ایونٹ میں عثمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پیرس میں ہونیوالے ایونٹ ‘ہیراز ڈی جارڈی’ میں پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔ عثمان خان کو اس بار جس گھوڑے کا ساتھ تھا اس کا نام "ایڈین ڈی ووریا ” تھا جو انہوں نے صرف دس روز قبل حاصل کیا ۔

    عثمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی ڈریساج میں شاندار پرفارمنس رہی، شو جمپنگ میں ایک فینس گری جبکہ کراس کنٹری میں چھ پنالٹی پوائنٹس ملے ۔اگر یہ پنالٹی پوائنٹس نہ ہوتے تو پاکستان آسانی سے پو ڈیم پر آسکتا تھا ۔کراس کنٹری میں گھوڑے کو مخصوص وقت میں فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔

    عثمان خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے محتاط رہتے ہوئے ایشین گیمز کی پوزیشن سیکیور کی ۔ حادثے کے ایک سال بعد کھیل میں واپس آیا جس پر کافی اچھا محسوس کررہا ہوں، نئے گھوڑے کے ساتھ پرفارم کرکے اندازہ ہوا کہ اس کے ساتھ میڈل جیت سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں ۔

    عثمان خان نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ یورپین ایکسیوسٹرین سرکٹ میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا ہو۔