Baaghi TV

Author: +9251

  • یومِ فتح پر روسی صدر کی تقریرطاقت، دھمکی اور جنگ کا اظہار تھی:فرانس

    یومِ فتح پر روسی صدر کی تقریرطاقت، دھمکی اور جنگ کا اظہار تھی:فرانس

    پیرس:فرانس کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر ایمانوئیل میکرون نے دوسری عالمی جنگ میں نازی افواج کی شکست کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے گئے روس کے یومِ فتح پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کی گئی تقریر کو طاقت، دھمکی اور جنگ جیسے مؤقف کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

    صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ یورپ کو اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ اگر روس اور یوکرین امن مذاکرات کرتے ہیں تو کسی فریق کی تذلیل نہ کی جائے۔

    فرانسیسی صدر کے مطابق 9 مئی کو دو مختلف تصورات پیش کیے گئے۔ ایک طرف روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے طاقت کا مظاہرہ کرنے، ڈرانے دھمکانے اور جنگ جیسے مؤقف کا اظہار کیا تو دوسری طرف یورپی یونین عوام کی قیادت میں امن کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    صدر ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ امن، استحکام اور خوشحالی کا یہ منصوبہ ہمیں جاری رکھنا چاہیے تاکہ ہم زیادہ جمہوری، زیادہ متحد اور زیادہ خود مختار رہ سکیں۔

    صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہمیں امن قائم کرنا ہوگا، ہمیں اس بات کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پہلے ہمیں یہ کام یوکرین اور روس دونوں کے ساتھ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ اس بات چیت کی شرائط بھی یوکرین اور روس کو ہی طے کرنا ہوں گی۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ اپنے ماضی سے سبق سیکھے۔ امن ان میں سے کسی ایک یا دوسرے کو نظرانداز کرنے یا خارج کرنے یا کسی کی تذلیل سے نہیں ہوگا جیسا کہ 1918ء میں جرمنی کے ساتھ ہوا تھا۔

  • روسی گيس کی اچانک بندش:یورپ میں مندی کا سبب بنے گی:رپورٹ

    روسی گيس کی اچانک بندش:یورپ میں مندی کا سبب بنے گی:رپورٹ

    پیرس :يورپی بينک برائے تعمیر نو و ترقیات (يورپی بينک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈيولپمنٹ) نے آج بروز منگل ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں روس کی جانب سے کسی ممکنہ گیس برآمدات کی بندش کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    بینک نے جاری کردہ اپنی رپورٹ ميں خبردار کيا ہے کہ اگر روس نے گيس کی برآمدات اچانک روک دیں تو اس اقدام کی وجہ سے يورپ، وسطی ايشيا اور شمالی افريقا کے کئی ممالک کی معيشتيں کورونا کی عالمی وبا کے دور جيسی ہو سکتی ہيں۔

    بينک کے مطابق ايسے کسی ممکنہ روسی اقدام سے ان ممالک کی مجموعی قومی پيداوار میں رواں سال دو اعشاريہ تين فيصد اور آئندہ برس دو فيصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ يورپی بينک برائے تعمیر نو و ترقیات (يورپی بينک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈيولپمنٹ) کے آپريشنز چاليس ممالک تک پھيلے ہوئے ہيں۔ بینک کے مطابق پچھلے سال بيشتر ملکوں ميں 6.7 کی اقتصادی نمو ديکھی گئی۔

    ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک ایسی جنگ میں پھنس گئے ہیں جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے لیکن امریکا اپنے اتحادیوں سے اس مسئلے کے حل کے لیے صلاح و مشورے کر رہا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن کے نواح میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے خاصے فکر مند ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پاس یوکرین کی جنگ سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صدر پیوٹن کے لیے کوئی راستہ نکالنے کے مقصد سے امریکی اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں,

  • کپتان سابق راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر

    کپتان سابق راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر

    کراچی :پاکستان میں کرکٹ کی دنیا کے ایک نامورکھلاڑی پاکستانی سٹار پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر پریمئر لیگ کے صدرعارف ملک نے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کیا ہے۔

     

    اس حوالے سے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بروقت تیار ہیں جبکہ پچھلے سال بھی کشمیر پریمئر لیگ کامیاب رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کشمیر پریمئر لیگ میں شامل کیا جائے گا جبکہ پاکستان اورکشمیر میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف 37 ٹیسٹ اور166 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ وہ افغانستان کی قومی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں راشد لطیف کو کئی نامورکھلاڑی متعارف کروانے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی انہوں نے ہی متعارف کروایا تھا۔

    ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر منیجر سٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاکہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔ الزامات کے حوالے سے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاتاہم اگر مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا جاسکتاہے۔

    امریکہ میں مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیا تھا، عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لیڈی سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لیڈی سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نےکاروائی کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنیادی.لیڈی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا٠ تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شک گزرنے پر مسافر خاتون کی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی اس سے منشیات برآمد ہو گءی۔برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا ایک کلوگرام چرس شامل ہے۔

    اے این ایف کے مطابق ملزمہ کا نام مہک ہے اور وہ لاہور سے پرواز نمبر pk 412 کے زریعے شارجہ جا رہی تھی۔ملزمہ نے منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ چنوں میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزمہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے

  • سمندری طوفان  ’آسانی‘ آج شب دوبڑی بھارتی ریاستوں سے ٹکراجائے گا

    سمندری طوفان ’آسانی‘ آج شب دوبڑی بھارتی ریاستوں سے ٹکراجائے گا

    نئی دہلی :خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ’آسانی‘ کا آج شب اندھرا پردیش اوراڑیسہ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں اٹھنے والا سمندری طوفان ’آسانی‘ تیز ی سے بھارتی ریاستوں اندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔اڑیسہ کی حکومت نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان آج شب تک شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور شمالی اندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا جس کے بعد مغربی وسطیٰ اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سمندری طوفان شمال مشرق کی طرف مڑ سکتا ہے اور اس کے اڑیسہ کے ساحل کے قریب خلیج بنگال کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جناب سمندری طوفان کا اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج کمزور ہونے کا بھی امکان موجود ہے جبکہ اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 7سے 11سینٹی میٹر تک بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    یاد رہے چند دن پہلے فلپائن میں بھی بہت سخت سمندری طوفان آیا تھا ،فلپائن کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 148 افراد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ متعدد افراد زحمی ہوگئےتھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے وسطی صوبے لیتی میں کسانوں اور ماہی گیروں کے تمام علاقوں کو تباہ کر دیا ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ساحلی علاقوں میں بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی افراد موجوں میں بہہ گئےتھے۔

  • دنیا کی90بندرگاہوں پرچین کا قبضہ

    دنیا کی90بندرگاہوں پرچین کا قبضہ

    نئی دہلی : دنیا کی 90 بندرگاہوں پر چین کا قبضہ:بھارت اوردیگرمخالفین پریشان،اطلاعات کے مطابق چین کے مخالف ملکو‌ں پر اس وقت ایک خوف طاری ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممالک اب چین کی بالادستی قبول کرنے کےلیے تیار بھی نہیں اور اس بالادستی کوچیلنج کرنے کےلیے خفیہ منصوبے بھی تشکیل پارہےہیں‌،

    اس حوالے سے چین کے مخالف ملکوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اس وقت چین ایشیا سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں تیزی سے اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے۔ بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے جزیرے ملک سولومن میں چینی فوجی اڈے کے قیام کی حالیہ خبروں نے امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تناؤ بڑھا دیا ہے۔ جزائر سولومن سے گواڈیلوپ کی ایک نہر بحر الکاہل سے ہوتی ہوئی آسٹریلیا کے راستے نیوزی لینڈ تک جاتی ہے، اس لیے امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا، آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے پیر کو کہا کہ وہ جنوب مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے عزائم سے آگاہ ہیں اور چین کے خطرناک عزائم سے بھی آگاہ ہیں۔

    چین مخالف قوتوں کا کہنا ہے کہ درحقیقت چین اپنے عالمی مفادات کی آڑ میں ایشیا اور امریکی فوجی تسلط کو چیلنج کرنا چاہتا ہے۔ دنیا پر حکمرانی کرنے کے ارادے کی وجہ سے چین نے دنیا کی 90 سے زائد بندرگاہوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ جہازوں کی رہائش اور تجارت کے لیے انھیں استعمال کرتا ہے لیکن چین انھیں کسی بھی وقت فوجی اڈے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ سولومن چین معاہدے کے بعد آسٹریلیا کو خدشہ ہے کہ چین نے جزائر سولومن پر فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جزائر سولومن کی آبادی 6.87 ملین ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس میں افریقہ کے جبوتی میںچین کا ایک اعلان کردہ فوجی اڈہ ہے۔ اسے 2017 میں بحریہ کی سہولت کے طور پر بنایا گیا تھا۔ چین کا دعویٰ ہے کہ وہ جزائر سولومن میں امن و استحکام اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایسا کر رہا ہے۔ لیکن اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ چین اپنے عالمی مفادات کے نام پر ایشیا میں امریکی فوجی تسلط کو چیلنج کرنا چاہتا ہے۔

    ارجنٹائن سے سری لنکا تک چین کے یہ ہیں اہم فوجی اڈے ہیں ، جن میں سے چند بڑے یہ ہیں پیٹاگونیا، ارجنٹائن میں فوجی اڈہ افریقہ میں جبوتی بیسمیانمار میں عظیم کوکو جزیرے پر بحری اڈہگورن بدخشاں، تاجکستان میں نیول بیس مالدیپ، میانمار اور کیاوپو بندرگاہوں پر قبضہ کر لیا گیا۔جزائر انڈمان اور نکوبار کے قریب کوکو جزیرہسری لنکا میں ہمبنٹوٹا بندرگاہ 99 سال کے لیے لیز پر ہے پاکستان کی گوادر بندرگاہ ایک طرح سے چین کی ملکیت ہے۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خدشہ ہے کہ اس معاہدے سے آسٹریلیا کے ساحل سے 2000 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر چینی بحری اڈہ بن سکتا ہے۔ وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ ان کی حکومت بندرگاہ کی فیریز، سب میرین آپٹیکل کیبلز، جہاز رانی اور جہاز کی مرمت سے متعلق مبینہ معاہدے کے مسودے سے حیران نہیں ہے۔

    انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ بحرالکاہل میں چینی حکومت کے عزائم کیا ہیں، چاہے وہ ایسی سہولیات کے حوالے سے ہو یا بحری اڈوں یا بحرالکاہل میں فوجی موجودگی کے حوالے سے”۔موریسن نے کہا، "بحرالکاہل کے بہت سے دوسرے رہنماؤں کی طرح، میں بھی ایسے انتظامات میں چینی حکومت کی مداخلت اور دخل اندازی پر گہری تشویش میں ہوں اور اس کا جنوب مغربی بحرالکاہل کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے کیا مطلب ہو سکتا ہے۔

    قبل ازیں آسٹریلوی اخبار نے جزائر سولومن میں گودی، گھاٹ اور پانی کے اندر کیبل بچھانے کے چین کے منصوبوں کی خبر شائع کی تھی۔ آسٹریلوی اخبار نے چین اور جزائر سولومن کے درمیان اس سال کے سمندری تعاون کے معاہدے کو شائع کیا۔ اخبار نے چار صفحات پر مشتمل ایک دستاویز شائع کی تھی۔ چین اور سولومن نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک علیحدہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    پاکستان تحریک انصاف نے شوشل میڈیا پر پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور کردارکشی کی مہم چلانا شروع کردی جس کے انتہائی ہولناک نتائج برآمد ہوں گے. پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کی کردار کشی کی کھلی چھٹی دے ری ہے. عمران خان اپنے جلسوں میں بھی پارٹی کی پالیسیوں سے منحرف ارکان اور خکومت کے خلاف اشتعال انگریز خطاب کر چکے ہیں. عمران خان نا صرف منحرف ارکان اورحکومت بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں. سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں خطاب اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پھیلانے جانے والے اشتعال سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلے گی. عمران خان کے اشتعال انگریز بیانات میں منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا. جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ کو سیاست میں نا گھسیٹا جانے. پی تی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشتعال انگیز زبان کے باعٹ ملک میں اشتعال انگیزی کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں. جن میں اسلام آباد کےمقامی ریسٹورنٹ میں پی تی آئی کے کارکن کی جانب سے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملے شامل ہیں. موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر قانون بھی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیا دے چکے ہیں تاہم اگر بروقت اقدامات نا اٹھائے گئے تو ملک میں اشتعال انگیزی اور افراتفری پھیل جائے گی.

  • بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    سنگاپور: سنگاپورنے انڈیا فلم دی کشمیر فائلز پر دستخط کرتے ہوئے کہا سنگاپور کی حکومت کے مطابق فلم میں تنقید کو منفی طور پر اور ہندوستانی کشمیر سے ہندوستان کے انخلاء سے متعلق حق کویکطرفہ طور پر تسلیم کیا گیا۔

    اس حوالے سے سنگا پورحکومت کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش میں مسلم اور پاکستانی قوم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے کثیر المذہبی اور کثیر النسلی ریاست میں سماجی رابطوں اور مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو رہے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے انتہائی قدامت پسند ہندوؤں نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے اور اسی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی ہے تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم مسلم مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ اس اس 170 منٹ طویل فلم کے مداح انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کشمیر کی تاریخ کا وہ پہلو دکھایا گیا ہے جسے میڈیا عام طور پر نظر انداز کر دیتا ہے۔ دوسری جانب بہت سے افراد اس فلم کو نریندر مودی کی مسلم مخالف مہم کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنگاپور 55 لاکھ افراد پر مشتمل ریاست ہے جہاں مسلمان، مالے اور ہندو آباد ہیں۔ اس جنوب مشرقی ریاست میں نسلی اور مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔

    اعتدال پسند بھارتی تجزیہ کار بھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلم مخالف جذبات پروان چڑھے ہیں اور مودی حکومت کی جانب سے بھی ایسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ معتصبانہ رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

  • حالات بتارہے ہیں کہ روس یوکرین سے نہیں نکلے گا:جوبائیڈن

    حالات بتارہے ہیں کہ روس یوکرین سے نہیں نکلے گا:جوبائیڈن

    واشنگٹن :حالات بتارہے ہیں کہ روس یوکرین سے نہیں نکلے گا:اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ولادیمیر پوٹن کےیوکرین سے اب واپس نہیں جائے گا ، یا پھر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ روس کے پاس اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچا

    امریکی صدر نے روسی رہنما کو "بہت حساب کتاب کرنے والا آدمی” قرار دیا جس نے غلطی سے یہ سمجھا کہ جنگ نیٹو اور یورپی یونین کو تقسیم کر دے گی۔لیکن امریکیی صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حملے نے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے

    بائیڈن نے اعتراف کیا کہ وہ "یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم کیا کرتے ہیں” مسٹر پوتن کے باہر نکلنے کے منصوبے کے اشارے نہیں مل رہے

    یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی کانگریس روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے مزید اربوں ڈالرز یوکرین کو دینےکے لیے تیار ہے – ڈیموکریٹس فوجی اور انسانی امداد کے لیے $40 بلین (£32 بلین) کی تیاری کر رہے ہیں۔

    یہ سب کچھ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لیے جوابی پیغام کے طور پر کام کرتا ہے، جس نے یومِ یورپ پر قبضہ کیا ہے – 1945 میں جرمنی کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی سالگرہ اور روس کی سب سے بڑی حب الوطنی کی چھٹی – اس حملے کے پیچھے اپنے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے

  • پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

    لاہور:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت پر کہا کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام بالخصوص کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی ایک بڑی وجہ ارسا کی جانب سے صوبوں کو پانی کے جائز حصے کی فراہمی میں خلل ہے، کھاد کے بحران اور پانی کی ترسیل کے نظام میں گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے خاص طور پر زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز دی تو ماضی کی حکومتوں نے اس منصوبے کو رد کردیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک فوڈ سیکیورٹی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ ہم ممکنہ غذائی بحران کا مقابلہ کرسکیں۔

    پانی کا بحران بڑھتا جارہاہے اوراس بحران کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ،اطلاعات کے مطابق ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہےجس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

     

     

    ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے اس وقت پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔

    پاکستان میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے بحران کے حوالےسے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔

    پاکستان میں اس بحران کی وجہ سے کس حد تک گندم کی کمی ہوسکتی ہے اس سلسلے میں دوسری جانب مزمل چیپل چئیر مین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمد پر انحصار بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رواں سال 22سے 23 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔

    مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت 500 ڈالر پر ٹن ہو گئی ہے، فوری طور پر درآمدی پالیسی بنا کر گندم بحران کو روکا جا سکتا ہے۔

    سیریل ایسوسی ایشن نے کہا کہ نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے تا کہ گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی کے باعث حکومتی اداروں کو بھی گندم کی خریداری مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    ادھر دوسری طرف وفاقی وزیرمفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو سستا آٹے فراہم کرنے کے حوالے سے سبسڈی دینے پرغور کررہی ہے ،