Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کو پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے:ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان کو پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے:ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی مسابقت سے نمٹنے اور موجودہ اور مستقبل میں آلودگی، گندے پانی، سیلاب، خشک سالی اور زمینی انحطاط کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں جامع طرز حکمرانی کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے نئے خانکی بیراج پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق کیس اسٹڈی میں کہا ہے کہ مربوط انتظام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مناسب پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔

    اس ہفتے جاری ہونے والی کیس اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ نئے خانکی بیراج جیسے منصوبے مستقبل میں آبپاشی کے منصوبوں کو ڈیزائن کرنے میں ترقیاتی شراکت داروں کی رہنمائی کے لیے ماڈل کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مستقبل کے آبپاشی کے منصوبوں کو بھی کئی شعبوں بالخصوص زراعت میں پانی سے متعلق مسائل کے حل کے ذریعے آگاہ کرنے کی ضرورت ہوگی، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو مزید جامع بنانے کے لیے، تعلیم، مالیات اور صحت جیسے شعبوں میں تکمیلی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہوگی اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کثیر شعبوں کے نقطہ نظر سے مطابقت رکھتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اقدامات محفوظ خوراک کی اہم کثیر جہتی خصوصیات کو منظم طریقے سے حل کرتے ہیں۔

    محکمہ آبپاشی کے ایک مطالعہ نے اس بات کا بہت زیادہ امکان ظاہر کیا تھا کہ ایک بڑا سیلاب خانکی ہیڈ ورکس کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کے پشتوں کو توڑ سکتا ہے، جس سے فصلوں اور مویشیوں سمیت بہت زیادہ جانوں اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    خطرے کو بھانپتے ہوئے پنجاب حکومت نے خانکی ہیڈ ورکس کو نئے بیراج سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ 100 سال بعد واپس آنے والے سیلاب کی محفوظ گزرگاہ، کمانڈ ایریا میں آبپاشی کے پانی کی پائیدار فراہمی اور لوگوں اور مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    موسمیاتی تبدیلی کے تحفظات نے بھی اس فیصلے کو متاثر کیا کیونکہ 2020 کے گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر رکھا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پرانے خانکی ہیڈ ورکس کے نیچے 275میٹر پر دریائے چناب پر نئے خانکی بیراج کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 27کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔

  • حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکی رویہ مایوس کُن ہے:سعودی عرب

    حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکی رویہ مایوس کُن ہے:سعودی عرب

    دبئی: حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکی رویہ مایوس کُن ہے:اطلاعات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن اور سابق انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک سے مملکت اور خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی اقدامات پر مایوس ہوا ہے

    رپورٹ کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات 2018 میں سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن کی تباہ کن جنگ سے متاثر ہو گئے تھے۔

    سعودی شہزادہ ترکی الفیصل نے حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی تعلقات کو اسٹریٹیجک سمجھتے ہیں، لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ امریکا نے ایک ایسے وقت میں ہمیں مایوس کیا ہے جب ہم نے سوچا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کو خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو لاحق خطرات کا ایک ساتھ مل کر سامنا کرنا چاہیے اور وہ اس پر اکتاہٹ کا شکار ہونے کے بجائے اسے مشترکہ خطرہ سمجھیں گے۔ان کا یہ تبصرہ پیر کو شائع ہونے والے سعودی اخبار عرب نیوز کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں منظرعام پر آیا۔

    امریکی سیکیورٹی پر انحصار اور بھروسہ کرنے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے امریکا کی عدم دلچسپی پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔

    یوکرین کے تنازع نے اس تناؤ کو مزید نمایاں کیا ہے کیونکہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک نے روس کو الگ تھلگ اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید تیل پیدا کرنے کے مغربی مطالبات کی مزاحمت کی ہے۔

  • سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    ,کراچی : سندھ کا اگلا گورنر کون ہوگا؟، ایم کیو ایم پاکستان نے تین نام وفاق کو ارسال کردیئے۔

    گورنر سندھ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ اگلا گورنر سندھ کون ہوگا؟، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تین نام وفاق کو بھجوادیئے۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کیلئے نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کے نام وفاق کو بھیج دیئے ہیں۔

    وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے دیئے گئے ناموں پر وفاق نے غور شروع کردیا۔ واضح کہ نسرین جلیل اور سابق میئر کراچی وسیم اختر پر کچھ سرکاری حلقوں کو تحفظات ہیں۔

    سابق حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن سے جا ملی تھی، جس کے بدلے انہیں وفاقی وزارتیں اور کئی دیگر عہدوں کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

  • بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
    کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔

  • گلوکار علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ

    گلوکار علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ

    کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

    اپنی ٹویٹ میں علی ظفر نے کہا کہ ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ علی ظفر نے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔

  • رمضان المبارک میں منشا پاشا کے والد کی یاد میں بنائی گئی مسجد کی تعمیر مکمل

    رمضان المبارک میں منشا پاشا کے والد کی یاد میں بنائی گئی مسجد کی تعمیر مکمل

    کراچی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اداکارہ منشا پاشا اور ان کے گھروالوں کی جانب سے ان کے مرحوم والد کی یاد میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر منشا پاشا نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کی گئی مسجد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی محبت بھری یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پوسٹ کے آخر میں منشا پاشا نے تمام لوگوں سے درخواست کی براہ مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں کہ خدا انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

  • عید کے لئے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

    عید کے لئے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

    کراچی: عیدکیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش،ٹرانسپوٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیے۔

    عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

    ریل سے جانے والے مسافروں عبدالمجید،کاشف شاہ اور مس نورین نے کہا ریل کے ذریعے وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے منزل پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

    دوسری جانب عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے۔

  • بابر اعظم نےغلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

    بابر اعظم نےغلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

    ریاض :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور احرام باندھے نظر آرہے ہیں۔

    اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میری خوش قسمتی دیکھو کہ مہمانِ حرم ٹھہرا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کی اس پوسٹ کو صرف 15 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔جبکہ مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو گنجا ہوئے دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

    بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • وزیراعظم نے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے لیے تجاویز مانگ لیں

    وزیراعظم نے ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کے لیے تجاویز مانگ لیں

    اسلام آباد:وزیر اعظم نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تجاویز مانگ لیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی مریضوں تک یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔

    اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جو دوگھنٹے جاری رہا ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل ،سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر اور پنجاب کے محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عید کے بعد آٹے کی فراہمی کو عوام تک سستا بنایا جائے۔

    ادھر آج وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا، ا نتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی، سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی وارڈ ٹو میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کردیا، اس وارڈ میں حمزہ شہباز 22 ماہ قید میں رہے۔

    اپنے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی اور جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔

    وزیراعلیٰ نے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے، جیل کے لان میں پودا بھی لگایا جبکہ حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    اراکین پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • شیخ رشیدکی وگ اتار کر لانیوالےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا:حنیف عباسی

    شیخ رشیدکی وگ اتار کر لانیوالےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا:حنیف عباسی

    راولپنڈی :شیخ رشیدکی وگ اتار کر لانیوالےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کیا ہے۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایما پرمسجد نبوی ﷺ کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

    ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کراتے ہوئے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ سمیت 7 افراد پر قتل کی پلاننگ کا الزام عائد کر دیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے میڈیا سینٹر کے باہر گزشتہ رات سے مشکوک افراد دیکھے جا رہے ہیں، وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، حکومت مخالف ایک اہم رکن ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔

    شیخ رشید کی درخواست کے متن کے مطابق اگر میں باہر یا جیل میں قتل ہوگیا تو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، حسین نواز، معین نواز، سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔

    انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ رانا ثناء اللہ بدنام زمانہ قاتل، منشیات کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا مرتکب ہوا ہے۔