Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا:مراد سعید

    اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا:مراد سعید

    پشاور:اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا:اطلاعات کے مطابق مراد سعید نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے پروپیگنڈے سےجوڑا گیا، ان کا ہر عمل یہ بتا رہا ہے کہ یہ کتنا گر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزارجانوں کانذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکے جوان شہید ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر فورم پر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن منایا جائےگا۔

    مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان عالم اسلام کے سفیر بن کر باہر آئے جبکہ عمران خان کشمیرکے سفیر بن کر اقوام متحدہ بھی گئے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو ‘انٹرنیشنل ڈے ٹو کامبیٹ اسلاموفوبیا‘ یعنی اسلاموفوبیا مخالف عالمی دن منانے کی پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کے علاوہ چین اور روس سمیت آٹھ دیگر ملکوں نے بھی قرارداد کی تائید کی تھی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے اور جنرل اسمبلی کے اراکین نے نشان دہی کی کہ یہ رجحان بڑھ رہا ہے اور اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نتائج نفرت انگیز تقریر، تفریق اور مسلمانوں کے خلاف جرائم ہیں اور یہ دنیا کے کئی خطوں میں پھیل رہا ہے۔ یہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور عقائد کے خلاف ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں شدید تکلیف محسوس کی جارہی ہے۔

    قرارداد منظور کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک، اس کے متعلقہ اداروں، دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں، سول سوسائٹی، نجی شعبہ اور مذہبی تنظیموں کو مناسب انداز میں عالمی سطح پر یہ دن منانے کی دعوت دی گئی ہے۔

  • وزیراعلی پنجاب کا جیل کا دورہ قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب کا جیل کا دورہ قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

    لاہور:وزیراعلی پنجاب کا جیل کا دورہ قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا، ا نتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی، سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی وارڈ ٹو میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کردیا، اس وارڈ میں حمزہ شہباز 22 ماہ قید میں رہے۔

    اپنے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی اور جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔

    وزیراعلیٰ نے قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے، جیل کے لان میں پودا بھی لگایا جبکہ حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    اراکین پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    وزیراعلی حمزہ شہباز کا ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی سطح پر لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال بنانے کا حکم دیدیا، حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کی بھی ہدایت کر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، عید پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چاند رات اور عید اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوامی نمائندے بھی اپنے اضلاع میں امن عامہ کی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

    وزیراعلی نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد، ایم پی ایز اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، جہانگیر خانزادہ، ذیشان رفیق، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، تمام کمشنرز اورآر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    اسلام آباد:ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ملک میں دو عیدوں کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    مفتی عبدالشکور کا کہنا تھاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آزاد ادارہ ہے، ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم صرف مرکزی کمیٹی کو درخواست کرسکتے ہیں کہ شہادتوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز پیر سرکاری سطح پرعید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کل عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ پیر کو گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

    دوسری طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

    اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں

  • خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز پیر سرکاری سطح پرعید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کل عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ پیر کو گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

    دوسری طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔

    عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

    اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

  • راناثناءاللہ پرنواز شریف کےاستقبال کوحج سےبڑا ثواب کہنے پرتوہین مذہب کامقدمہ درج کرنےکی درخواست

    راناثناءاللہ پرنواز شریف کےاستقبال کوحج سےبڑا ثواب کہنے پرتوہین مذہب کامقدمہ درج کرنےکی درخواست

    فیصل آباد:رانا ثناء اللہ پر نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا ثواب کہنے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں موجودہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین مذہب کا مرتکب ہونے پرمقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی ہے

    فیصل آباد میں کراس ایف آئی آر کیلئے درخواست مدینہ ٹاون تھانے کو وصول، پولیس نے ای ٹیگ لگا کر جمع کر لی، رانا ثناء اللہ پر نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا ثواب کہنے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے کیا جائے

    اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سینیئرصحافی مبشرلقمان کے اس سوال کے جواب میں یہ اپنا عقیدہ بیان کرتے ہوئے اس وقت توہین مذہب کیا تھا جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی

     

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ وہ ایک راسخ العقیدہ سُنی مسلمان ہے اور وہ شعائراسلام کی عزت کا خواستگار ہے ، اس درخواست میں رانا ثنااللہ کے حوالے سے یہ ثبوت پیش کیے گئے ہیں‌ کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب مبشرلقمان نے رانا ثناللہ سے پوچھا کہ نوازشریف کولینےجارہےہیں اس میں کوئی حج کا ثواب ہے تو رانا ثنااللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا جی نوازشریف کا استقبال کرنا حج سے بھی بڑا ثواب ہے

    درخواست گزارکی طرف سے کہا گیا ہےکہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے اورحج کی حجت اور اس کی اہمیت ایمان کا درجہ رکھتی ہے ، اس لیے چونکہ رانا ثنااللہ نے حج جیسے شعار کی توہین کرتے ہوئے نوازشریف کے استقبال کو اس سے بہترقرار دیا ہے

    درخواست گزار کی طرف کہا گیا ہے کہ چونکہ رانا ثناللہ نے اعلانیہ یہ توہین کی ہے اور اس توہین پرڈٹے رہے ہیں اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

  • نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    لاہور:نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی،اطلاعات کے مطابق لاہور نیب کی طرف سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کے خاوند کے خلاف تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،

    نیب نے اس حوالے سے یہ بھی وضاحت کردی ہے کہ فرح خان کے خاوند نوازشریف کے دورحکومت 1997 سے 1999 کے دوران گوجرانوالا میں چئرمین کے عہدے پر فائز رہے ، جس کے دوران پبلک آفس ہولڈرہونے کی وجہ سے ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ہے

    نیب اعلامیے میں فرح خان کے خاوند احسن جمیل گجر کے حوالے سے واضح کہا گیاہے کہ وہ چونکہ ایک عہدے پر فائز رہے اب انٹی منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے

    یاد رہےکہ نیب کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سابق وزیراعظم عمران خان نے فرح خان کے حوالے سے کہا تھا کہ فرح خان کے خلاف کیسزایک حربہ ہے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان نے فرح خان کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہاکہ فرح خان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیونکہ وہ میری اہلیہ کی دوست ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھاکہ فرح خان پر انہوں نے بالکل غلط کیس کیا ہے، وہ عرصے سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہے، انہوں نے جمائما پر بھی ٹائلوں کا کیس بنایا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بیگم کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، اس سب کا مقصد مجھ پر اٹیک کرانا ہے، فرح خان بالکل بے قصور ہے، کہا گیا کہ فرح خان کی دولت میں 3 سال میں بہت اضافہ ہوا، ریئل اسٹیٹ میں پچھلے3 سال میں ویسے ہی بہت پیسہ آیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے بھی فرح خان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ،اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیاوزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں موجود مریضوں کو ان کے لواحقین سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازہسپتال میں ناکافی طبی سہولتوں پر برہم ہوئے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سول ہسپتال کے بچہ وارڈمیں داخل بیماری بچی کے اداس اورپریشان حال باپ کو دیکھ کررک گئے

    وزیراعلیٰ کے دریافت کرنے پر باپ نے اپنی بیٹی کی بیماری کے بارے میں بتایا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔بچی کے باپ کی گفتگو،وزیراعلیٰ نے بیمار بچی کے باپ کا فون نمبر لے لیااورکمشنر کو طلب کرلیاوزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے بچی کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹروں کابورڈ بنانے کا حکم دیا

    میں آپ کے ساتھ ہوں اوربچی کے علاج کیلئے وہ سب کریں گے جو ہمارے بس میں ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی شہری کو یقین دہانی
    ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے تسلی نہیں ہوئی،ماہر ڈاکٹربلائیں۔بچی کی خراب حالت کی خبر سن کر میرا دل ہل گیا۔

    وزیراعلیٰ نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فوری طورپر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رات 8بجے بچی کے والد سے خود بات کریں گے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا جارہاہے

    میرا دل چاہتا ہے اس بچی کی جان بچ جائے۔حمزہ شہباز نے مزیدکہا کہ شاید مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بچی کے علاج کے لئے آج بہاولپور بھیجا ہے،میری بیمار بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے شفا ء دی۔ بہاولپور کی اس بیمار بچی کو بھی اللہ ہی شفا دے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ایک ماہ کے اندر خراب آلات کو درست کیا جائے۔صفائی کے انتظامات کوبہتربنایا جائے۔ ہسپتالوں میں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میں خود میدان میں نکلا ہوں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔میں دوبارہ ہسپتال آکر خودصورتحال کا جائزہ لوں گا۔ہسپتالوں میں فی الفورنئے بستروں کاانتظام کیا جائے۔

  • شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    اسلام آباد:شوال کا چاند نظر نہیں آیا:عید الفطر منگل کو ہوگی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔

    قبل ازیں لاہور اور کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، زونل کمیٹیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے

    بلوچستان

    بلوچستان زونل رویت ہلال کمیٹی کے مولانا عبدالحفیظ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ بلوچستان کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، کوئٹہ میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے یہاں سے چاند نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    پنجاب

    صوبائی زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، مفتی محمد اسحاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی اوقاف عمرہ پر جانے کے باعث شامل نہیں ہوئے، سیکرٹری اوقاف بھی صوبائی زونل کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے،

    سندھ

    حافظ محمد سلفی کے زیر صدارت عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کے آفس میں زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کی جانب سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت کا جائزہ لیا گیا۔

    اس حوالے سے حافظ محمد سلفی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،

    اسلام آباد

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

  • کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا

    کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا

    کوئٹہ :کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرکسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔

    دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    کسٹم آفس کے سکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ 3 مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا، مسلح افراد نے عملے کے ہاتھ بندھ دیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی کسٹم کے دفتر میں دھماکا ہوگیا۔

  • پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:زونل کمیٹی

    پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:زونل کمیٹی

    اسلام آباد:پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:اطلاعات کے مطابق قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کا کہنا تھاکہ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔

    ان کا کہنا تھاکہہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے جبکہ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    ‏مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اسلام آباد میں چاند نظر نہیں آیا.مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو راولپنڈی، اسلام آباد سے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

    اسلام آباد میں چاند کے غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 18 منٹ ہے،

    محکمہ موسمیاتآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شوال کا چاند دیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے اعلان کیا کہ پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے چاند سے دورانیہ کا وقت ختم ہو چکا ہے اس وقت میں کہیں بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، 6 بجکر 44منٹ سے 7 بجکر 20منٹ تک چاند کا دورانیہ تھا۔مفتی رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔

    دوسری جانب سندھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔