Baaghi TV

Author: +9251

  • رشتے کا تنازعہ؛  تین افراد قتل

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نارووال کے محلہ گرین سٹی میں رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس کےمطابق گھر کے سربراہ محمد نواز کو فون کرکے باہر بلایا گیا اور بعدازاں بیٹےافضال اور بیٹی تحمینہ کو باہر آنے کو کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ محمد نواز،بیٹے محمد افضال اور بیٹی تحمینہ کو موقع پر ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ہیں ۔

    جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم حمزہ مقتولہ تحمینہ سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی شادی دوسری جگہ پر کردی تھی تاہم بعدازاں تینوں مقتولین کی نماز جنازہ دربارعالیا قلی شریف پر ادا کر دی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج پیر کے روز ملاقات کی ہے ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو نگراں وفاقی وزیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے سرفراز احمد بگٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بگٹی بطور نگران وزیر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عام انتخابات کے انعقاد کے میں اپنا آئینی کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنمائوں نےملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے عوام کی فلاح و بہبود کے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا.

    جبکہ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کے روز چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر ممبران کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
    Speaker
    چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے متوسط طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 4 لاکھ مستحق افراد کو کھانے کی فراہمی، لاکھوں نوجوانوں کے لیے انفورمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی) ٹریننگ، میڈیکل اسسٹینس، خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت عوام کی فلاح کے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔ اسپیکر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امداد کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو کھانے کی فراہمی ہو، آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں افراد کی ٹریننگ کا عمل ہو یا خواتین و نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، میڈیکل اسسٹنس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے اقدامات کا دائرہ گوجر خان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک وسیع کرنے کا کہا تاکہ گوجر خان سمیت ملک کے دیگر دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا پر امن تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔ اسپیکر نے مولانا بشیر فاروق، چوہدری اختر اور ڈاکٹر امجد ثاقب جیسی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار شخصیات اللہ تعالیٰ کے بہت قریب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود عظیم مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ان شخصیات کی جدو جہد کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسپیکر نے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلان کردیا ہے جبکہ سات ستمبر کو کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، آئینی مدت میں انتخابات جمہوری عمل برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلو ہے ، انتخابات سے قوم اپنا آئینی حق اور فرض ادا کرسکے گی.

    سپریم کورٹ بار اعلامیہ کے مطابق بنیادی اصول سے کوئی بھی انحراف سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، الیکشن تاخیر سے پیدا منفی نتائج مد نظر رکھنا بھی ضروی ہے، آل پاکستان وکلا کنونشن کے انعقاد کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ پنجاب انتخابات فیصلے میں واضح کر چکی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونا آئینی طور پر لازم ہے۔

    جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے کی وجہ قرار دے دیا تھا، علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کی منظوری، ’وقت پر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، سپریم کورٹ بار نے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاہم یہ اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام، تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام، تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 8 ستمبر سے پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہونے جارہا ہے جہاں 30 دن میں 45 تھیٹر شوز پیش کئے جائیں گے جبکہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول 2023 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نےیہ ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے تھیٹر گروپس اور فنکار حصہ لیں گے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول ہوگا۔

    جبکہ ان ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سات ممالک سے تھیٹر گروپس آ رہے ہیں، جس میں 30 دن میں 45 شوز ہوں گے۔ تھیٹر فیسٹیول میں اردو، انگلش، فارسی، سندھی، پنجابی زبانوں میں تھیٹر پیش کیے جائیں گے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا مثبت چہرہ دکھانے میں میڈیا کا بھرپور کردار ہے، جتنی بڑی برانڈ عالمی اردو کانفرنس، پاکستان لٹریچر فیسٹیول، یوتھ فیسٹیول ہے اس کو آگے بڑھانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سکھانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، فیسٹیول میں بہت ساری ورکشاپس شامل ہیں۔ تھیٹر کے لوگوں کو نوکریاں نہیں ملتیں، ہماری کوشش ہے کہ تھیٹر کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔

    تاہم اس موقع پر ہدایتکار و اداکار منور سعید نے کہا کہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول احمد شاہ اور ساجد حسن کی بہت بڑی کامیابی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان تھیٹر فیسٹیول سے دوبارہ تھیٹر کا مزاج دیکھنے کو ملے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں پڑھنے کا موقع ملا۔ وہاں آل انڈیا انٹرورسٹی یوتھ فیسٹیولز ہوا کرتے تھے، جس میں ڈرامہ، گلوکاری، گروپ ڈانس ہوا کرتے تھے، میں نے وہاں تھیٹر بھی کیا۔

    خیال رہے کہ منور سعید نے بتایا کہ عرصہ دراز تک ہم نے تھیٹر کیا مگر تھیٹر میں مائیکرو فون استعمال کرنا جائز نہیں سمجھا جاتا تھا۔ پھر آواز ٹریننگ کی، اس کے ذریعے تھیٹر کیے۔ آج بھی اپنے بچوں کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں جبکہ اداکار ساجد حسن نے کہا کہ پاکستان کے حالات کے باوجود تھیٹر فیسٹیول کو کامیاب بنانا بڑی کامیابی ہے، مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم جوانی کے دور میں خواب دیکھا کرتے تھے، اس ملک میں ساری زندگی ایمرجنسی رہی ہے، نظریہ ضرورت کے تحت ہمیں ہی سب کام کرنے ہیں تاہم ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ہم ادب سے ہی آگے بڑھیں گے، پاکستان بہت روشن خیال ملک ہے، یہ تھیٹر ان تمام چیزوں کو فروغ دیتا ہے، بین الاقوامی تعاون ایک اہم چیز ہے، احمد شاہ نے یہ بہت بڑا قدم لیا ہے جبکہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے شوز کا ٹکٹ عوام کےلیے ایک ہزار روپے ہے جبکہ آرٹس کونسل کے ممبران 50 فیصد رعایت پر حاصل کرسکتے ہیں۔

  • حکومت کیخلاف مظاہرے، عوام نے بلز جلا دیئے

    حکومت کیخلاف مظاہرے، عوام نے بلز جلا دیئے

    مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلز کیخلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے اور کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں لوگوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    جبکہ کراچی میں مہنگی بجلی کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور مختلف علاقوں میں احتجاجاً بجلی کے بلز بھی جلا دیئے ہیں، اسی طرح لیاری میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اور مختلف مارکیٹیں بھی چند گھنٹے کیلئے احتجاجاً بند رہیں۔

    جبکہ لاہور میں بھی شہری بجلی کی زائد قیمتوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے اور بجلی کا بل تھامے لیسکو اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اسی طرح تاجر برادری بھی احتجاج کا حصہ رہی اور مختلف مارکیٹیں بند رہیں ہیں جبکہ راولپنڈی کے شہریوں کا بھی صبر جواب دے گیا اور مظاہرین کی جانب سے گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جبکہ گوجرانوالہ میں بجلی کی قیمتوں اور اووربلنگ کیخلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی ہے علاوہ ازیں ملتان، جھنگ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد اور ننکانہ صاحب میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بلوں میں شامل اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • الیکشن کمیشن سےمشاورت کیلئے پیپلز پارٹی نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    الیکشن کمیشن سےمشاورت کیلئے پیپلز پارٹی نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    پیپلز پارٹی نےالیکشن کمیشن سے عام انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ مشاورتی کمیٹی میں نیئرحسین بخاری، نویدقمر، شیری رحمان ،فیصل کریم کنڈی اورمراد علی شاہ شامل ہیں ۔ پانچ رکنی کمیٹی منگل کو الیکشن کمیشن میں مشاورت کیلئے پہنچے گی۔

    جبکہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی عام انتخابات کی تاریخ کےحوالےسے اپنا مؤقف بھی پیش کرے گی اور خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید
    برطانیہ میں کئی پروازیں منسوخ
    انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
    چینی کی برآمد پر پابندی عائد

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن اب تک مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف اورجے یو آئی کے نمائندوں سے ملاقات کرچکا ہے، جن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں تاہم واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کاالیکشن کمیشن سے ملاقاتوں کا دوسرارائونڈ بھی ہوگا۔

  • پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    علاوہ ازیں حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں اہلکاروں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، خیبر کے علاقے علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولت کار ابوذر مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، سہولت کار کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے جمرود لے جایا گیا تھا۔

    جبکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد عبداللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم مقدمے کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا تھا، مقدمے میں کہا گیا کہ جمرود میں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملزم ابوذر مارا گیا، فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔

    جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت منہدم ہوئی تھی، جب کہ دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا، علی مسجد جمرود شہر سے 15 کلومیٹر اور پشاور سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی تجارتی راستے پر واقع ہے، جو پشاور کو سرحدی قصبے لنڈی کوتل اور پھر طور خم بارڈر کراسنگ سے جوڑتا ہے۔

  • برطانیہ میں کئی پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں کئی پروازیں منسوخ

    برطانیہ کے ائر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہونے سے طیاروں اور ہوائی اڈوں پر پروازیں طویل تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں جبکہ سیکڑوں مسافر ائرپورٹ پر پھنس گئے ہیں برطانیہ کی نیشنل ائر ٹریفک سروس کی اجنب سے جاری بیان میں اطلاع دی گئی کہ برطانیہ کی فضائی حدود کا استعمال کرنے والی پروازیں پیر کو کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہوئیں اور منسوخ بھی ہوئیں۔

    جبکہ بیان میں کہا گیا کہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا جسے شناخت کے بعد ٹھیک کرلیا گیا ہے اور مسئلہ پیدا ہونے کے بعد نیٹس کو پہلے ہوائی جہازوں کی آمدو رفت کو محدود کرنا پڑا اور مینولی فلائٹ پلانز کو درج کرنا پڑاکیونکہ اس مسئلے نے فلائٹ پلانز کے خود کار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا تھا۔

    علاوہ ازیں اس کے بعد ائر لائنز اور ہوائی اڈوں کو تاخیر اور منسوخی کی وارننگز جاری کی گئیں، قبل ازیں، آئرش ائر ٹریفک کنٹرول فراہم کرنے والے ”ایئر ناؤ آئرلینڈ“ نے کہا تھا کہ برطانیہ کے کچھ حصوں میں عام تعطیل کے دوران پیش آئے اس مسئلے کے نتیجے میں ’یورپ بھر میں ان پروازوں کے لیے خاصی تاخیر ہوئی جو برطانیہ کی فضائی حدود سے یا اس کے ذریعے سفر کر رہی ہیں‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    برٹش ائرویز کا کہنا ہے کہ اس کی پروازوں میں شدید خلل پڑ رہا ہے اور اس نے اپنے شیڈول میں ”نمایاں تبدیلیاں“ کی ہیں، جبکہ ریانیر سمیت دیگر ایئر لائنز نے بھی کہا کہ برطانیہ جانے والی کچھ پروازیں ڈیلے یا منسوخ ہو جائیں گی۔

  • انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ کینیا کا امکان ہے، اور دورے کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کینیا کے سرکاری دورے کے دوران انوار الحق کے ہمراہ نگراں کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی ہوں گے۔

    جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں کینیا پاکستان تعلقات، تجارتی امور اور تعاون پر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تجارت اور سرمایہ کے مواقعوں سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

    خیال رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی تھی جب کہ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈےکی حمایت کی خواہش کا اعادہ کیا تھا ۔

    جبکہ امریکی سفیر سے ملاقات میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے جبکہ نگراں وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے میں امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • چینی کی برآمد  پر پابندی عائد

    چینی کی برآمد پر پابندی عائد

    وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی جبکہ نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    جبکہ چینی کی برآمد پرپابندی کامقصد مقامی قیمتوں پردباؤمیں کمی لانا ہے، چینی برآمد کرنےسےمقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا تاہم ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2 لاکھ 15 ہزار 751 میٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی جبکہ موجودہ مالی سال جولائی میں 5 ہزار 542 میٹرک چینی برآمدکی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی ریکارڈ 172 روپے فی کلو سےبھی تجاوزکرچکی ہے، جبکہ اس سے قبل چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں، نگران حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر پابندی لگائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج اجلاس میں چینی کا پہلے سے منظور شدہ برآمدی کوٹہ منسوخ کرنے پر غور کرے گی جبکہ ذرائع کے مطابق ای سی سی وزارت قومی غذائی تحفظ کی سمری کا جائزہ بھی لیا گیا تاہم جون میں 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے برآمد پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔