Baaghi TV

Author: +9251

  • 400 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    400 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    نگران وفاقی حکومت نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 400یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔

    تاہم یہ بھی اجلاس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کیلیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا، دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ہے اور انجمن تاجران لاہور نے ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم اور انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل نے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے.

    علاوہ ازیں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جبکہ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    جبکہ انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے اپنی احتجاجی مہم شروع کررہے ہیں، ہر منگل کو لاہور کی کوئی ایک مارکیٹ کی تاجر برادری احتجاج کرے گی، پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چور کا ہاتھ کاٹا جائے، بجلی چوروں اور مفت بجلی لینے والے سرکاری ادارے کے خلاف کارروائی کریں، رپورٹ جاری کی جائے کہ کون سا سرکاری ادارہ کتنے کا نادہندہ ہے، ایوان صدر کتنا بجلی کا بل دے رہا ہے، یہ اصل مسئلہ ہے تاہم دوسری جانب بجلی کی قیمتوں کے خلاف ملتان ، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

  • تھل ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    تھل ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    میانوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں ہیں جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اترجانے کے بعد ٹریک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

    جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار، ایمبولینس اور امدادی کرین کو طلب کرلیا گیا ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل اگست میں ہی ٹرین حادثہ ہوا تھا جبکہ نوابشاہ کے قریب ٹرین الٹنے کے بعد مقامی افراد نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثالیں قائم کردیں تھی، حادثے کا شکار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد کسی امداد کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئے تھے۔

    مقامی افراد نے ٹرین حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو اپنی مدد آپ کے تحت الٹی ہوئی بوگیوں سے نکالنے کے بعد گدھا گاڑیوں، رکشوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ڈال کر اسپتال پہنچایا تھا، یاد رہے کہ نوابشاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    نواب شاہ کے قریب ایک بج کر 15 منٹ پر ہونے والے حادثے کا شکار ٹرین سے مجموعی طورپر 19 بوگیاں منسلک تھیں جس میں سے 10 حادثے کا شکار ہوئی تھیں تاہم ریلوے حکام نے کہا تھا کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

  • 29 اگست یوم وفات میر محبوب علی خان آصف

    29 اگست یوم وفات میر محبوب علی خان آصف

    لاو تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
    کس کس کہ مہر ہے سر محضر لگی ہوئی

    میر محبوب علی خان آصف
    تاریخ وفات: 29 اگست 1911

    اردو کو سب سے پہلے اپنی سلطنت کی سرکاری زبان بنانے والے حکمران اور نامور شاعرنظام الملک حیدرآباد ۔۔میر محبوب علی خان آصفؔ جا ششم

    میر محبوب علی آصف خان 17 اگست 1866 میں پیدا ہوئے۔۔انہیں 884 میں مکمل اختیارات کے ساتھ قلمرو آصفی کا حضور نظام تسلیم کر لیا گیا۔حیدر آباد میں سرکاری زبان انہیں کے دور 1884 ء میں فارسی سے اردو کر دی گئی۔
    میر محبوب علی خان آصفؔ تخلص کرتے تھے، وہ داغ دہلوی اور حضرت جلیل مانک پوری کے شاگرد تھے۔موصوف و جملہ اصناف سخن پر قدرت حاصل تھی۔غزلیات کے علاوہ ‘تعلیم’ اور ‘اصلاح فوج’ وغیرہ کے متعلق انہوں نے بہت سی اخلاقی نظمیں کہی ہیں۔غزلوں میں جگہ جگہ اخلاق کا درس ملتا ہے مثلاً ان کے یہ دو مقطعے۔۔

    آصف کو جان ومال سے اپنے نہیں دریغ
    گر کام آئے خلق کی راحت کے واسطے
    آصفؔ کا ہے یہ قال سنہیں صاحب غیرت
    احسان نہ لے ہمت مردانہ کسی کا
    اعلیٰ حضرت شاہالعلوم آصفؔ نے تغزل میں بھی بڑے اچھے اشعار کہے ہیں

    کبھی نہ دب کے لیں گے ہم ان سے آصف
    وہ شاہِ حسن سہی، شہر یار ہم بھی ہے

    لو اور سنوکہتے ہیں وہ دیکھ کر مجھکو
    یہ شخص بلا شبہ ہے دیوانہ کسی کا

    نہیں ہے اگر تو ہماراتو کیا ہے
    زمانہ میں کوئی کسی کا ہوا ہے
    ۔۔۔۔۔۔
    لاؤ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
    کس کس کی مہر ہے سرِمحضر لگی ہوئی
    یہ شعرفیض کا نہیں۔ فیض صاحب نے اس شعر کی صرف تظمین کی ہے۔ تظمین کا مطلب ہے کہ کسی اور شاعر کے مصرع یا پھر مکمل شعر کو اپنی نظم یا غزل کا حصہ بنا لینا۔یہ شعر نظام ششم نواب محبوب علی خاں والی حیدر آباد کا ہے۔ 1900ءکے لگ بھگ ریاست کے چند اعلیٰ افسران نے ان کے خلاف ایک سازش تیار کی۔ یہ اطلاع ملنے پر انہوں نے متعلقہ کاغذات طلب کئے کہ دیکھیں کن کن لوگوں نے اس سازش میں حصہ لیا ہے اور یہ مصرع کہا ”لاﺅ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں۔ بعد کو اس مصرع پر دوسرا مصرع لگا کر شعر پورا کر دیا۔

    29 اگست’ 1911 میں اردو کے اس محسن اعظم نے رحلت پائی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کلاسک سے ماخوذ

    ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • اسلام آباد؛ ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    اسلام آباد؛ ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسراسلام آباد ن اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافے کی رپورٹ جاری کر دی ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ترنول میں سب سے زیادہ متاثر ابھی تک 28 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں کورال سے 10، ترلائی سے 7 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں سے 24 گھنٹوں میں 15 کیسز سامنےآئے،تاہم کل تعداد 56 ہوگئی تاہم ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں سے 2 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور کل تعداد 29 ہوگئی ہے۔

    جبکہ رواں سیزن وفاق سے 85 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں اور پمزمیں 2، کیپنیٹل اسپتال میں ایک اورنجی اسپتالوں میں 40 مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 67 نئے مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا تھا کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 15 اور فیصل آباد میں 6 مریض رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت نے بتایا تھا کہ ملتان اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3، 3 جبکہ بہاولنگر میں دو ، گوجرانولہ، ننکانہ، گجرات اور بہاولپور میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ ٹوبہ، نارووال، مظفر گڑھ، چکوال، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، پنجاب بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    علی جان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال پنجاب کا کوئی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا ادھر جانب ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے نجی اسپتال میں 50 سالہ الیاس ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا، کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی وفات متعدد اعضا ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

  • مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل چوہدری

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل چوہدری

    سٹیج کی معروف اداکارہ و ڈانسر پائل چوہدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌13 سال سے سٹیج پر کام کر رہی ہوں کبھی فحاشی نہیں پھیلائی ، ہمیشہ صاف ستھرا کام کیا ہے، اس کے باوجود جیلسی میں‌کچھ لوگوں نے مجھ پر ایف آئی آر کٹوا رکھی ہیں، حال ہی میں جو ڈانس وڈیو وائرل ہوئی ہے وہ میری نہیں ہے وہ فیک وڈیو ہے ، ایسی وڈیوز تو مارکیٹ میں ہر روز کسی نہ کسی کی آتی ہے. میں نے ڈانس بھی ہمیشہ ایسا کیا ہے جس کو دیکھ کر فیملیز سٹیج سے نہ بھاگیں . اب جو کہ تھیٹرز کی بندش ہوئی ہے اس پر میرا موقف یہ ہے کہ جو فحاشی کرتی ہیں یا جو کرواتے ہیں ان کو پکڑا جائے.

    ان پر پابندی عائد کی جائے ہمیں کس چیز کی سزا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”میں جھوٹی ایف آئی آرز سے کبھی نہیں ڈری ”، میں معیاری کام کررہی ہوں اور کرتی رہوں گی . سٹیج میری پہچان ہے اور رہے گا میں ڈر کر گھر نہیں بیٹھوں گی میرے چاہنے والے اگر مجھے دیکھنا چاہتے ہیں تو میں ان کے لئے کام کروں گی . یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھیٹرز پر پابندی لگا دی ہے جس پر سٹیج کے فنکار سراپا احتجاج ہیں.

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس …

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر …

  • سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

    اداکار سرمد سلطان کھوسٹ نے ملک کے نامور افسانہ نگار،ادیب،میزبان اور سیاح مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر مستنصر حسین تارڑ نے بتایا کہ وہ "زندگی تماشا”دیکھنے کی ٹکٹ کے ایک ہزار سرمد کو دینا چاہتے ہیں لیکن اتفاق سے پرس گھر میں رہ گیا۔مستنصر حسین تارڑ نے سرمد کھوسٹ کو اپنی جیب سے دو سو روپے نکال کر دیئے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرمد کھوسٹ کے نام لکھا ہوا خط بھی دیا۔ اس بارے سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں جو ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گے۔

    سرمد کھوسٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے لکھا کہ ”آج میں نے بہت کمائی کی”. میں خوش نصیب ہوں کہ اتنی بڑی شخصیت کے ساتھ پل گزارنے کا موقع میسر آیا ہے. سرمد کھوسٹ نے مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ اپنی چند تصاویر بھی اپلوڈ کیں جنہیں دیکھ کر ان دونوں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کو دونوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا. یاد رہے کہ سرمد کھوسٹ آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر ہر ہفتے نادیہ افگن کے ساتھ ایک پروگرام کررہے ہیں جس میں‌ قابل فکر باتیں کرتے اور انگلش سے اردو پنجابی فقروں پر بھی بحث کرتے ہیں، یہ پروگرام کافی پسند کیا جا رہا ہے.

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس …

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر …

  • حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    حادثہ ڈرامہ کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں بنایا گیا حدیقہ کیانی کی وضاحت

    معروف اداکارہ حدیقہ کیانی آ گئی ہیں تنقید کی زد میں. جب سے اینکر فریحہ ادریس نے ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں‌کہا ہے موٹر وے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے ان کو کال کرکے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل حادثہ میری زندگی اور اور زیادتی والے واقعہ کے بہت قریب ہے. اس کے بعد حدیقہ کیانی بھی آ گئی ہیں میدان میں، انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس جب یہ کہانی آئی تو میں‌نے پوچھا کہ کیا کہ موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں ہے ؟ اور کیا یہ کہانی کسی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے؟ تو بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہے. میں‌نے ڈرامہ ٹیم سے بہت لمبی چوڑی ڈسکشنز کیں.

    پھر مجھے بھی اعتماد ہوا کہ ایسا نہیں ہے. لہذا ایسا نہیں ہے ”ہم نے معاشرے میں‌ہونے والے اس طرح کے گھناونے جرائم کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے” اور بتایا ہے کہ جن کے ساتھ یہ جرائم ہوتے ہیں ان کی مینٹل ہیتلھ کیسی ہوجاتی ہے. لہذا اس ڈرامے کو موٹر وے زیادتی کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے. میں کبھی بھی اس طرح کے ڈرامے نہیں کرتی جو کسی کی ذاتی زندگی کی کہانی پر مبنی ہوں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل حادثہ ان دنوں آن ائیر ہے.

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

  • مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک  جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث دو نوجوانوں نے خود کشی کی کوشش کی ہے جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بھی ملک بھر کی طرح بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں.

    جبکہ خودکشی کا پہلا واقع اس سے قبل جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا تھا جس میں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جبکہ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا.

    علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے، گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا۔

  • فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس پڑیں

    فریحہ ادریس ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے اور اسکو دکھانے والے جیو ٹی وی پر برس پڑیں

    معروف اینکر فریحہ ادریس نے ایک طویل ٹویٹ کی ہے اس میں انہوں نے ڈرامہ سیریل حادثہ بنانے والوں کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور جیو ٹی وی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس خاتون کی کال آئی جوکہ 2020 میں موٹر وے پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنی تھی ، وہ رو رہی تھی اس کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرامہ کی کہانی میری زندگی اور اس واقعہ سے بہت حد تک ملتی ہے اور کچھ سینز تو اس میں‌ایسے دکھائے گئے ہیں جو کہ واقعتا حقیقت کے قریب تر ہیں، ان کو دیکھ کر میرے زخم پھر سے ہرے ہوگئے ہیں. میں جس تکلیف سے اُس وقت گزری تھی اب بھی اسی تکلیف سے گزر رہی ہوں.

    ”میرے سسرال والے میرے بچے رشتہ دار دوست جب یہ ڈرامہ دیکھیں گے تو کیا سوچیں گے؟” اس میں‌ ریپ کے بعد حدیقہ کیانی کو جس طرح سے ہسپتال لیجایا گیا اور وہاں ٹریٹمنٹ دیا گیا اور اسے ہسپتال کے بستر پر لٹایا گیا ہے وہ دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہو بہو وہی کچھ دہرایا گیا ہے. فریحہ ادریس نے کہاکہ متاثرہ خاتون بے حد پریشان ہے شرم آنی چاہیے جیو ٹی وی کو جوکسی کی ذاتی زندگی پر بنے ڈرامے دکھا کر پیسے کما رہا ہے انہوں نے پیمرا سے التجاء کی کہ اس ڈرامے کو بین کیا جائے.

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

  • ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

    ماہرہ خان پچھلے 7 برس سے بائی پولر بیماری میں مبتلا

    اداکارہ ماہرہ خان جو پاکستان انڈیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں مقبول ہیں ، اللہ کی ذات ان پر انتہائی مہربان ہے لیکن وہ مبتلا ہیں ایک بیماری میں. اس بیماری کے بارے انہوں نے پہلی بار انکشاف کیا ہے فریحہ الطاف کے ساتھ انٹرویو میں. انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہیں اور ان کی بیماری 2016 کے اڑی حملے کے بعد پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کے بعد شروع ہوئی تھی۔

    ”اس بیماری کی تشخیص ہوئے تقریباً چھ سے سات سال ہو چکے ہیں اور وہ فی الحال دوائی لے رہی ہیں”۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں‌نے فیصلہ کیا دوائی بند کر دوں ایسا کرنے کی کوشش کی تو باتھ روم جانے کے لیے اپنے بستر سے اٹھ نہ سکی. ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت پرامید انسان ہیں لیکن وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں. یاد رہے کہ بائی پولر وہ بیماری ہے جس میں‌مریض ڈپریشن کا شدید شکار ہوجاتا ہے اور خوشی یا غم حد سے زیادہ محسوس کرتا ہے. ماہرہ خان اس بیماری میں‌بری طرح جکڑی ہوئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں مسلسل اس بیماری سے لڑ رہی ہوں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی