Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹاک ایکسچینج میں اچانک 700 سے زائد پوائنٹس گر گئے

    اسٹاک ایکسچینج میں اچانک 700 سے زائد پوائنٹس گر گئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اچانک 700 سے زائد پوائنٹس گر گئے ہیں جبکہ اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروباری روز کے ابتداء میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اتار چڑھاؤ کرتے درمیانی روز میں 100 انڈیکس 700 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا ہے۔

    جبکہ کاروبار کے اختتام تک اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 708 پوائنٹس کمی سے کئی روز بعد واپس 46 ہزار 770 کی سطح پر آگیا ہے، تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    جبکہ دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ایک روپے 91 پیسے اضافے کے بعد 303 روپے 90 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 318 روپے کی بلن ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 302.00 روپے سے بڑھ کر 303.05 کی سطح پر پہنچ گئی۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 319 روپے کا ہوگیا، دوسری جانب امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 327 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے ، سعودی ریال کی قیمت 80 روپے اور بھارتی کرنسی کی قیمت 3 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی ہے۔

  • ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر پیا

    ہم خود فحاشی کے خلاف ہیں حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے لیکن …. قیصر پیا

    سٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا نے تھیٹرز کی بندش پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہت اچھا اقدام کیا ہے، عامر میرا ور محسن نقوی کے اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. ان کے اس اقدام سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ کوئی تو تھیٹر کو سیریس لے رہا ہے ، ہمیشہ ایسا ہوتا آیا ہے کہ تھیٹر کو کسی نے سیریس ہی نہیں لیا، ہم بولتے رہے کہتے رہے کہ سٹیج سے فحاشی کو ختم کیا جائے لیکن ہماری کوئی نہیں سنتا تھا. عامر میر اور محسن نقوی کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کسی ایک یا ایک چھوٹے سے گروہ کی غلطی کی سزا ہم سب کو نہیں ملنی چاہیے.

    ”میں اور میرے جیسے چند ایک آرٹسٹ تو سہہ لیں گے اس پابندی کو کسی نہ کسی طرح کیونکہ ہم ٹی وی کے کچھ شوز کررہے ہیں.” لیکن جو غریب روزانہ کی سٹیج سے دیہاڑی لیکر جاتا ہے انکا کیا بنے گا، وہ تو بیچارہ مر جائے گا، جو غلطی کررہے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے سب کو نہیں. میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ اگر میں‌بھی فحش جملوں کی ادائیگی کروں بے شک مجھ پر بھی تاحیات پابندی لگا دی جائے.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • فحاشی پھیلانے والی فنکارائوں پر پابندی لگائی جائے امانت چن

    فحاشی پھیلانے والی فنکارائوں پر پابندی لگائی جائے امانت چن

    معروف اداکار امانت چن نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو اداکارائیں سٹیج پر فحاشی پھیلاتی ہیں ان پر نہ صرف پابندی لگائی جائے بلکہ تاحیات نااہل کیا جائے . انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو سپورٹ کررہےہیں کہ انہوں نے فحاشی کے خلاف قدم اٹھایا ہے . ہم کافی عرصے سے ڈیمانڈ کررہے تھے کہ فحاشی کو سٹیج سے ختم کیا جائے، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ چند ایک لوگ جو فحاشی پھیلا رہے ہیں ان کی وجہ سے پوری فنکار برادری کا گلہ گھونٹ دیا جائے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے جائیں.

    ”حکومت پنجاب نے اچھا اقدام کیا ہے لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ سٹیج سے کتنے غریب لوگوں کا رزق جڑا ہوا ہے ”ان کا کیا قصور. خدارا صرف ان کو بین کریں ان کو تاحیات نااہل کریں جو غلط کام کررہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہماری ساری زندگی اسی کام میں گزر گئی ہے کبھی بھی فحش جملے کی ادائیگی نہیں کی. ہاں‌اگر ہمارے ساتھ کھڑا ہو کر ایسا کرے گا تو یقینا ہم بھی گندے ہوں گے ہم بھی اس لیپٹ میں آئیں گے. میری محسن نقوی اور عامر میر سے درخواست ہے کہ ڈراموں سے پابندی ہٹائی جائے.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • بجلی کی قیمتوں پر فنکار بھی بلبلا اٹھے

    بجلی کی قیمتوں پر فنکار بھی بلبلا اٹھے

    پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا دور دورہ ہے ، ہر طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ہر کوئی بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر سراپا احتجاج ہے. فنکار بھی پیچھے نہیں رہے ، وہ بھی بلبلا اٹھے ہیں بجلی کی اضافی قیمتوں پر.اس حوالے سے اداکارہ "زارا نور عباس” نے بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان ہونے والے ایک شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا بیان میں اپیل کی ہے کہ صاحبِ استطاعت لوگ اپنے ارد گرد کے لوگوں اور ملازمین کی معمول سے زیادہ مدد کریں انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی رقم دیں.

    ”اسی طرح سے ماورا حسین نے کہا ہے کہ صاحب استعداد لوگ جن کی مدد کر سکتے ہیں وہ کریں اگر اپنے ساتھ کسی دوسرے کا بل ادا کر سکتے ہیں تو خاموشی سے کر دیں ”. اداکار” سمیع خان” نے زارا نور عباس کی وڈیوکو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خدا سے رحم کی دعا کی ہے۔اداکار "محب مرزا” نے طنزیہ انداز میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ شکر ہے ہم چاند پر نہیں گئے ورنہ راکٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز بھی بجلی کے بل میں لگ کر آجاتے۔یاد رہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں اور ٹیکسز میں اضافہ کر دیا ہے جس پر ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • راکھی کی خانہ کعبہ میں روتے ہوئے کی وڈیو ، عادل سے شکوہ

    راکھی کی خانہ کعبہ میں روتے ہوئے کی وڈیو ، عادل سے شکوہ

    جیسے ہی بھارت میں عادل درانی جیل سے باہر آیا ہے اور آکر راکھی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہا ہے، لیکن راکھی فورا عمرہ پر سعودی عرب پہنچ گئی ہیں وہاں جا کر انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی ہے. عمرہ کے دوران راکھی کی مختلف تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. راکھی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے شوہر عادل کو خانہ کعبہ کی جانب اشارہ کر کے خدا کا خوف یاد دلا رہی ہیں۔وہ وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ عادل تم نے تو کہا تھا کہ ہم ساتھ میں عمرہ کریں گے اور ساتھ زندگی گزاریں گے۔ تم نے مجھے کہاں لا کے چھوڑا۔ تمھاری وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا لیکن خوش ہوں کہ اللہ نے بھی مجھے قبول کرلیا اور اپنے گھر بلایا۔ میرا عمرہ مکمل ہوا لیکن اللہ میرے ساتھ انصاف کریں.

    ”راکھی کی اس جذباتی وڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح کافی اداس ہو گئے ہیں.” راکھی کا کہنا ہے کہ عادل نے ان کو دھوکہ دیا ہے. وہ مسلمان بھی عادل کی محبت میں‌ہوئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھا. راکھی اب نہ صرف پانچ نمازیں پڑھتی ہیں بلکہ اسلامی تعلیمات پر کاربند رہنے کی کوشش میں مصروف نظر آتی ہیں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • شاہد آفریدی، آفتاب شیودھسانی اور سہیل خان کی ملاقات کی وڈیو وائرل

    شاہد آفریدی، آفتاب شیودھسانی اور سہیل خان کی ملاقات کی وڈیو وائرل

    شاہد خان آفریدی کی ایشیا کپ 2023 سے قبل سہیل خان سے ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ملاقات کے حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ”گزشتہ 40 دنوں سے ٹورنامنٹ اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے عطیات ایونٹس کی وجہ سے امریکہ اور کینیڈا کا سفر کر رہا ہوں اور پاکستان کو یاد کر رہا ہوں مگر ایک بات یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ کھیل، خاص طور پر کرکٹ سے زیادہ کوئی بھی چیز لوگوں کو متحد نہیں کرتی، اس کھیل سے پیار ہے”

    30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میچز سری لنکا اور پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمز مدِمقابل ہوں گی۔شائقین ان میچز کے لئے بہت زیادہ پر جوش ہیں . دوسری طرف دیکھا جائے تو شاہد آفریدی بالی وڈ‌ کے فیورٹ کرکٹر ہیں. بالی وڈ کے ٹاپ ستارے شاہ رخ خان ہوں ، عامر خان یا سلمان خان سب آفریدی کے دیوانے دکھائی دیتے ہیں ایکبار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ لڑکیاں مجھے کہتی ہیں کہ آپ خوبصورت ہوں‌لیکن آفریدی جیسے خوبصورت نہیں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • سیف علی خان  کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ بالی وڈ میں‌اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان کا کیرئیر کامیاب جا رہا ہے، ان کے بیٹے سیف علی خان نے بالی وڈ میں‌تاحال ڈیبیو نہیں کیا اس حوالے سے خبریں آ رہی ہیں کہ اب سیف علی خان نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. جی ہاں‌ابراہیم علی خان کرن جوہر کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا فلم کا نام کیا ہو گا اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے معروف فلمسٹار کاجول اس میں‌اہم کردار ادا کریں گی، ابراہیم اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم کرنے کےلئے ابراہیم ضروری تیاریاں کررہے ہیں.

    ان کا کہنا ہے کہ” کرن جوہر ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں مجھے خوشی ہے کہ ان کی ہی فلم سے میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہا ہوں .” میں ہر طرح‌کے کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ ابراہیم اپنے والد سیف علی خان کی کاپی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ جیسے وہ سیف علی خان کی جوانی ہیں .

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    بالی وڈ‌ کی بولڈ اینڈ بیوٹی فل اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے جب ارباز خان سے طلاق لی تو اس کے بعد ان کی دوستی ارجن کپور سے ہوئی، دونوں کم و بیش پانچ برس سے ایک لیونگ ریلیشن میں ہیں ایک دوسرے کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں منانے بھی جاتے ہیں. ان کا تعلق اچھا خاصا چل رہا تھا یہاں تک کہ ان دونوں‌کی شادی کی خبریں چل رہی تھیں کہ اچانک ہی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ارجن اور ملائکہ اروڑہ کا تعلق ختم ہو گیا ہے. اور ارجن کسی اور لڑکی کو ڈیٹ کررہے ہیں جس لڑکی کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں اسکی تردید خود ارجن نے کر دی.

    دوسری طرف ملائکہ اروڑہ کے حوالے سے کہا جا رہا ہےکہ” انہوں نے ایک معروف بزنس مین سے دوستی کر لی ہے اور ان کو مسلسل ڈیٹ کررہی ہیں ”، ارجن اور ملائکہ ایک دوسرے کے ساتھ نظر بھی نہیں آرہے . دونوں کی علیحدگی کی خبریں تو چل رہی ہیں لیکن اس کی تردید اور تصدیق دونوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک نہیں کی . لیکن دونوں ایک ساتھ نظر کہیں‌نہیں آرہے ، کہا جا رہا ہے ملائکہ اروڑہ نے ارجن کی دونوں بہنوں کو انسٹاگرام پر انفالو کر دیا ہے جبکہ ارجن کو ابھی وہ فالو کررہی ہیں.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

    سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا کہ آج ملک میںمہنگائی کا ذمہ دارنوازشریف کو نااہل کرنیوالا ججزکا ٹولا ہے، پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ نواز کا ریکارڈ شاندار ہے جبکہ ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ 2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (نواز) کی حکومت نےمحمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی،آج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا،2019 میں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا۔

    علاوہ ازیں سابق وزیر نے کہا کہ جو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا،اس کا نتیجہ یہ تھا کہ 31 مارچ 2022 کو پاکستان میں بجلی کا گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب روپے تھا،شہباز شریف کی قیادت میں 15 جماعتوں پر مشتمل حکومت نےگردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا جو کہ 30 جون 2023 کو 2310 ارب روپے تھا۔ جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 5000 میگا واٹ کا اضافہ کیا جس کی خاص بات تھر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے 2000 میگا واٹ کے نئے منصوبے ہیں،پاکستان کے مستقبل کے لیے پاکستانی تھر کوئلے سے بننے والی بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی اہم اور خوش آئند ہے ۔

    خیال رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کا اغاز 2014 میں محمد نواز شریف نے کیا تھا، عمران خان کے دور میں تعطل کا شکار ہوئے اور شہباز شریف کے دور میں مکمل ہو کر پاکستان کو بجلی فراہم کرنا شروع ہو گئے ،عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ ہوا، لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بنیادی ذمہ داری آج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان کو غیر متوازن کرنے میں گھناونا کردار ادا کیا – کچھ ججوں کے فیصلوں کی وجہ سے اورنج لائن اور پاکستان کے اہم توانائی کے منصوبے تاخیر کی نظر ہوئے ،اگر 13 جماعتی اتحاد 2022 میں ایک آئینی عمل کے تحت حکومت نہ سنبھالتا تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے،ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے ، بجلی سستی کریں گے ،سستی بجلی کے ذرائع پیدا کریں گے اور ایک بار پھر پاکستانیوں کو قیمتوں میں استحکام اور باعزت روزگار فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں۔

  • ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے. وزیر اطلاعات

    ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے. وزیر اطلاعات

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام کو جو بل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، عوام کا غصہ جائز ہے لیکن احتجاج کی بجائے ہمیں اس مسئلے کے حل کی طرف آنا چاہئے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے دو روز پہلے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا، آج بھی بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جبکہ نگران وقاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا ہے،نگران حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انتخابات کے حوالے سے پورا نظام الاوقات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر پرامن، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔