Baaghi TV

Author: +9251

  • شائستہ لودھی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    شائستہ لودھی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    کراچی : : مارننگ شو سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ شائستہ لودھی نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

    شائستہ لودھی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کررہی ہیں جو انہوں نے غلافِ کعبہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کررہی ہیں ۔

    معروف میزبان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کئی پیچز پر شئیر کیا جارہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شائستہ لودھی کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

  • نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہوگا:اسمبلی ذرائع

    نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہوگا:اسمبلی ذرائع

    اسمبلی سیکریٹیریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے کاغذات آج ہی جمع ہوں گے، اور انتخاب بھی آج ہی متوقع ہے ۔ اسپیکر کا انتخاب پینل آف دی چیئر کے رکن ایاز صادق کروائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے اسپیکر کا انتخاب ہوگا، نیا اسپیکر نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل کرائے گا۔

    ذرائع اسمبلی سیکریٹیریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے آج دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر کو ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے کاغذات نامزدگی اسپیکر آفس میں جمع ہوں گے ان کاغذات کی جانچ پڑتال آج ہی ہوگی، جن امیدواروں کے کاغذات درست پائے جائیں گے ان کے درمیان انتخاب پیر کو ہوگا۔

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کر دی جس کے بعد عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مستعفی ہو گئے۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، آج شائد آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں۔

  • عمران خان جیت گئے ہیں:فیصل جاوید خاں:ملک کے لیے جان بھی حاضر:فرخ حبیب

    عمران خان جیت گئے ہیں:فیصل جاوید خاں:ملک کے لیے جان بھی حاضر:فرخ حبیب

    اسلام آباد:عمران خان جیت گئے ہیں:فیصل جاوید خاں:ملک کے لیے جان بھی حاضر:فرخ حبیب ,اطلاعات کے مطابق  ‘ملکی سالمیت ، خود مختاری اور قومی غیرت کے لئے لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں’وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت ، خود مختاری اور قومی غیرت کے کئے ایسی لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملکی سالمیت، خود مختاری اور قومی غیرت کے کئے ایسی لاکھوں کرسیاں قربان کرسکتے ہیں۔

     

    دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ہارے نہیں ہیں، عمران خان جیت گئے ہیں، یہ بات یاد رکھیے گا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کو خاص طور پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

     

     

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا، ایک بہادر کی طرح۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے ایک بہادر کی طرح لڑتے دیکھا۔

    انہوں نے لکھا کہ بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔

     

    شہباز گل نے لکھا کہ ’بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے۔

  • اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان

    اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان

    اسلام آباد:اے این پی کا صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان،اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم کورٹ جانےکا اعلان کردیا۔

    ایک بیان میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ان افراد کےخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، پیرکو آئین توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ميں پٹیشن دائرکریں گے۔

    ایمل ولی کا کہنا تھا کہ سب کو آئین کی بالادستی تسلیم کرنی پڑے گی، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے، جو بھی خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، وہ عوام دشمن ہے۔

    اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط کو چیئر مین سینیٹ ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری دیدی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے غیرمعمولی سیاسی صورت حال کے پیش نظر تاریخ تبدیل ہوتے ہی رات 12 بجے دروازے کھولنے کا حکم جاری کردیا۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے عملے کو بھی رات بارہ بجے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری،

    اسلام آباد سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

    اب رپورٹس سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے حکم پر سپریم کورٹ کھول دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کھولنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی سپریم کورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ‌ نہیں دیں‌ گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا منصوبہ

    وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ‌ نہیں دیں‌ گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،استعفیٰ‌ نہیں دیں‌ گے،ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا منصوبہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ چکے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈٹ کرمقابلہ کریں

    وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ سکتے ہیں کابینہ ارکان نے تصدیق کی کہ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے ۔کابیںہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،

    اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے سپیکر قومی اسمبلی نے لیگل برانچ کے افسران کو پھر طلب کیا ہے اور اجلاس بارے مشاورت کی ہے لیگل ٹیم نے ایڈوائس ڈی کہ ووٹنگ لازمی ہے ورنہ توہین عدالت کی کاروائی ہو گی ۔

    وزیراعظم نے سپیکر کو طلب کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے نو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو ابھی تک شروع نہیں ہو سکا اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان میں موجود ہیں ۔تاکہ کسی بھی وقت ووٹنگ ہو تو اراکین پارلیمنٹ میں ہوں

    دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں

  • دھمکی آمیز خط: کابینہ کی چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری

    دھمکی آمیز خط: کابینہ کی چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد:دھمکی آمیز خط: کابینہ کی چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط کو چیئر مین سینیٹ ، چیف جسٹس سے شیئر کرنے کی منظوری دیدی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی جس پر قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 25 مارچ اور دوسرا 28 مارچ کو طلب کیا گیا اور 3 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا۔

    اسی دوران 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایک خط لہرایا اور کہا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے جو اس بات کا ثبوت ہے۔

    پھر 31 مارچ کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے، البتہ بعد میں انہوں نے کھل کر کہا کہ خط امریکا میں تعینات ان کے سفیر نے بھیجا لیکن اس میں امریکا کا پیغام تھا۔

    بعد ازاں اسی خط کو جواز بناکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور عدم اعتماد کی قرارداد کو ملک دشمنوں کی سازش قرار دے کر مسترد کردیا۔

    3 اپریل کو ہی عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔

    قومی اسمبلی کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا جس کی پانچ روز تک سماعت جاری رہی جس کے بعد 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے 3 اپریل کے ڈپٹی اسپیکر اور صدر اور وزیراعظم کے تمام احکامات کالعدم قرار دے کر اسمبلی بحال کردی اور 9 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے اس اہم ترین کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل تھے۔

  • ملک بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے:مریم نواز

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔مریم نواز کہتی ہیں‌کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنا پڑے گا

    مریم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔‘

    مریم نے مزید کہا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، 22 کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔‘عمران خان کیلئے بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی کا انتظام کیا جائے: پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ دیا

    خیال رہے کہ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔

    ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کرانی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے، آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 7 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو طلب کرکے پوچھا جائےگاکہ ووٹنگ کیوں نہیں کرائی؟ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی غیرموجودگی میں ایوان کی کارروائی کون چلائے گا، فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ حکم عدولی پر عدالت اسپیکر کو شوکاز نوٹس دیکر جیل بھی بھیج سکتی ہے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’،عوام نے فیصلہ سنادیا:چند گھنٹوں میں لاکھوں پاکستانیوں نےفیصلہ سُنا دیا

    ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’،عوام نے فیصلہ سنادیا:چند گھنٹوں میں لاکھوں پاکستانیوں نےفیصلہ سُنا دیا

    اسلام آباد:‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’،عوام نے فیصلہ سنادیا:چند گھنٹوں میں لاکھوں پاکستانیوں نےفیصلہ سُنا دیا ،اطلاعات کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’، امریکی مداخلت کیخلاف عوام نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے، جس کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اس وقت نماز عشا کا وقفہ ہے۔

    ایک طرف عوامی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام نے بھی اس پر سخت ردعمل دے دیا ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

    امریکی مداخلت کیخلاف آن لائن احتجاج کےذریعےٹوئٹر پر ٹوئٹس کی بھرمار ہے اس آن لائن احتجاج پر چودہ لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔

    امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈز پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل بھی دیا جارہا ہے اور وہ اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کو بطور میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

    عوام الناس کی جانب سے کئے گئے کچھ ٹوئٹس

     

     

    https://twitter.com/Sufia__J/status/1512806760737820678?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512806760737820678%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fnoconfidencemotion-imrankhan%2F