Baaghi TV

Author: +9251

  • ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں:فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں:فیاض الحسن چوہان

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں۔

    ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صورت میں آئینی اور قانونی طور پر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے زیر نگرانی پنجاب کا صوبہ چل رہا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح 150 سے زائد پنجاب کے ایم پی ایز کو ہوٹلوں میں بند کیا گیا، انکی حکمت عملی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں، یہ لوگ عوام کے ذہنوں کو خراب نا کریں، یہ لوگ عوام کے سامنے کھل کے آگئے ہیں، ان لوگوں کی خاندانی روایت یہی ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کا بیان کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے، حقیقت سے دور ہے۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌ ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے

  • علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌ ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے یہ بال ٹیمبپرنگ کی پیداوار ہے، عمران خان کہتا ہے دو گھنٹے تک کرسی پر رہنے دو۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے چیمبر میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اگر سپیکر ٹائیگر فورس بنیں گے تو ان کی حالت قانون کے ہاتھوں بری ہوگی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی اتحادی کو وزیر دینے کےلئے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، علیم خان نے کسی عہدے یا وزارت پر نہ خواہش کا اظہار کیا لیکن پارٹی قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کے پی میں باپ اے این پی اور آزاد اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں ، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کا فیصلہ درست ہے ممبرز خود ہی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے، چینی سکینڈل پر صرف جہانگیر ترین ہی نہیں ہاشم جواں بخت، مونس الہی اور خسرو بختیار کا بھی نام رہا ہے۔

     

     

  • سفاک بھائیوں کےہاتھوں 2 بہنوں کا قتل:6سہیلیوں نےمحبت میں خودکشی کرلی

    سفاک بھائیوں کےہاتھوں 2 بہنوں کا قتل:6سہیلیوں نےمحبت میں خودکشی کرلی

    رنگ پور: بھائیوں نے جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے پر دو سگی شادی شدہ بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں کڑی علی مردان میں دوہرے قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں جابر اور ناصر نامی بھائیوں نے اپنی سگی بہنوں نسرین بی بی اور شاذیہ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شادی شدہ بہنیں بھائیوں سے جائیداد کے حصول کے لئے ملتان سے رنگپور آئی تھی لیکن بھائی وراثت میں ملی جائیداد بہنوں سے ہتھیانا چاہتے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ بہنوں کے جائیداد دینے کے انکار پر سگے بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

    ڈئ پی او مظفرگڑھ طارق ولایت کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھرشادی سے انکارپرلڑکی نے تو خودکشی کی ساتھ ہی اس کی سہیلیوں نے بھی اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہار(بھارت) کے ضلع اورنگ آباد میں لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے لڑکے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔ جسے نوجوان نے مسترد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے انکارپرلڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اورواپس گھرآکر زہریلی چیزکھا لی۔

    واقعے کے بعد جب لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں تو سہیلی کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیزنگل لی جس کے نتیجے میں تین کی موت واقع ہوگئی۔ باقی تین لڑکیوں کو مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

    پولیس نے تینوں لڑکیوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقہ کے چریلا گاؤں میں پیش آیا جہاں 6 سہیلیوں نے زہریلی چیزکھا کرزندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

  • اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اسلام آباد: اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔یہ پوسٹ قرآن مجید میں اللہ کی طرف سے مومنوں کے لیے پیغام فتح ہے

    یاد رہے کہ آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجلاس نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

    تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

    عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ‘ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

    وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈھائی گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے لیے ممبران قومی اسمبلی ایوان میں اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 51 ارکان موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ابھی تک اسمبلی ہال نہیں پہنچے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس کی صدارت شروع کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن کارروائی کروں گا۔

  • ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی

    ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی

    نیویارک :اکیڈمی ایوارڈز میں کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد موشن پکچر اکیڈمی نے جمعے کے روز ول اسمتھ پر آسکر یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر 10 سال تک پابندی لگا دی۔

    یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کے بعد آیا ہے جس میں سمتھ کے اقدامات کے جواب پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    "94 ویں آسکر کا مقصد ہماری کمیونٹی کے بہت سے افراد کا جشن ہونا تھا جنہوں نے اس پچھلے سال ناقابل یقین کام کیا۔ تاہم، وہ لمحات ناقابل قبول اور نقصان دہ رویے کے زیر سایہ تھے جو ہم نے مسٹر اسمتھ کو اسٹیج پر نمائش کرتے ہوئے دیکھا تھا،‘‘ اکیڈمی نے ایک بیان میں کہا۔

    اسمتھ نے گزشتہ ہفتے میٹنگ کے دوران اکیڈمی سے قبل از وقت استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اکیڈمی کی طرف سے دی جانے والی کسی بھی سزا کو قبول کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلا کہا جارہا تھا کہ اداکار ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ مارنے پر کامیڈین کرس راک سے معافی مانگ لی ہے۔

    ول اسمتھ نے معافی کا بیان اس وقت جاری کیا جب ایوارڈ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایوارڈ جیتنے والے اداکار کے کلاف کارروائی کی جاسکتی ہے کیونکہ اس واقعے نے فلمی صنعت کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب کو متاثر کیا۔

    ول اسمتھ نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریب میں ان کا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل عذر ہے۔انہوں نے کہا ‘میں عوامی سطح پر کرس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں حد سے باہر گیا اور میں غلط ہوں’۔

    خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرس راک نے اسٹیج پر ول اسمتھ کی بیوی کے بالوں پر مذاق کیا تھا۔اس مذاق پر ول اسمتھ اسٹیج پر گئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا۔اس موقع پر امریکا میں آسکر ٹیلی کاسٹ کو میوٹ کیا گیا مگر جاپان اور دیگر ممالک میں یہ منظر نشر ہوا۔

    اس صورتحال میں سکتے کا شکار ہونے والے کرس راک نے کہا ‘ول اسمتھ نے ابھی مجھے مارا’۔

  • مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں:شیری رحمان 

    مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں:شیری رحمان 

    اسلام آباد:مبینہ خط کی آڑ میں عمران خان خود کو عالمی لیڈر ثابت کرنا چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈربننا چاہتے ہیں‌

    شیریں رحمان کہتی ہیں‌ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کی بنیاد ہی نااہل حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کے لئے رکھی تھی،

    شیریں رحمان کہتی ہیں‌ کہ روس کے دورے سے عدم اعتماد کو جوڑ کر عمران خان جھوٹ پر مبنی ایک بیانیہ بنا رہے، عمران خان نے 22 سالا سیاست میں ایسا کچھ نہیں کیا جس پر عالمی ممالک ان کے خلاف سازش کریں،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل استعمال کر کے عمران خان نے احتجاج کی کال دی،لوگ آپ سے مبینہ خط کے بارے میں نہیں کارکردگی کے بارے میں پوچھے گے،لوگوں کا ردعمل دیکھ کر آپ کو عوام میں جانے کا اعلان منسوخ کرنا پڑے گا،

  • عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

    عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

    اسلام آباد:عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

     

     

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 3 سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا، ہم نےان کوپارلیمان ،عدالت میں شکست دلائی۔

     

     

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹا کر خود کو شہید ثابت کریں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 3سال قوم سے جھوٹ بولا، جاتے جاتے آئین شکنی کی اور عمران خان کو پتا ہے کہ وہ سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹ رہے ہیں۔

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں، اگر باہر سے مداخلت ہورہی ہے تو ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ روکیں گے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے آئے۔

     

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے خط عدالت نے نہیں دیکھا، کیا عدالت میں خط پیش کیا؟ ہمارا مطالبہ تھا کہ خط عدالت میں پیش کرو، وزیراعظم نے عدالت میں خط پیش کیا نہ قومی اسمبلی میں لارہے ہیں۔

     

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پچھلے سیشن میں یہ بھاگے اور بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کردی ،ہماری اکثریت ہے،جو ہم سیشن دکھا چکے ہیں۔

     

     

    اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے یکطرفہ الیکٹورل ریفارم کرایا،انہوں نے نہ صرف ہم سے بلکہ اتحادیوں سے بھی مشاورت نہیں کی جبکہ ہم الیکٹورل ریفارم مکمل کرتے ہی نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا مؤقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔

     

  • وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہرصبح عمران خان کودعاؤں میں یادکرتا ہوں:امام مسجد اقصیٰ

    مقبوضہ بیت المقدس :وزیراعظم پاکستان عالم اسلام کا خیرخواہ لیڈر:ہر صبح عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں:اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے۔

    شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مؤثر آواز فلسطین کے لیے خوشی کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کا قرض دعاؤں سے ادا کر رہا ہے۔

    وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹا، عمران خان کا مؤقف ہےکہ کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی ہے، عمران خان فلسطین پر مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کے لیے حمایت کی سیاسی قیمت چکا رہے ہیں۔

  • تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ ؟کل کیاہوگا،اپوزیشن بے خبر

    تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ ؟کل کیاہوگا،اپوزیشن بے خبر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کل 9 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا مشکل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس سارے معاملے پر بحث کی جائے، معاملے کو پارلیمان میں پیش کریں گے اور بحث کرائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر معاملے میں خود ملوث ہیں تو ظاہر ہے دھمکی آمیز مراسلہ نہیں دیکھیں گے، ایسے کئی لوگ ہیں جو انجانے میں اس سازش کا شکار ہو رہے ہیں، کوشش کریں گے ایسے محب وطن ایم این ایز کو صورتِ حال سمجھا سکے، اسپیکر نے فیصلہ کرنا ہے بریفنگ ان کیمرا کریں گے یا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ سفارتکاروں سے ملاقات کرتے رہے سارے ثبوت موجود ہیں، ملاقاتوں کی جگہیں، اوقات اور گفتگو کیا ہوئی سب ثبوت موجود ہیں، ملک سے باہر جو ملاقاتیں ہوئیں ان کے بھی ثبوت موجود ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہونے تک اجلاس ملتوی نہیں کریں گے، ہمارا مقصد قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کرنا نہیں ہے، ہمارا مقصد اسمبلی میں موجود ارکان کو صورتِ حال سے آگاہ کرنا ہے، حلف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مراسلہ پبلک نہیں کر سکتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج کہا ہے کہ تاریخ کسی کو نہیں معاف نہیں کرتی، چاہتے ہیں کہ ہر ایم این اے ووٹ ڈالتے وقت سوچے وہ کیا کر رہا ہے، طریقہ کار کی وجہ سے حلف کی روح متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

  • پیکا آرڈیننس کالعدم ،ایڈیٹرز کونسل کا قلم کی حرمت کو تحفظ فراہم کرنے پرعدالت کو خراج تحسین

    پیکا آرڈیننس کالعدم ،ایڈیٹرز کونسل کا قلم کی حرمت کو تحفظ فراہم کرنے پرعدالت کو خراج تحسین

    اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل نے اسلام آباد کی عدالت عالیہ کی طرف سے پیکا آرڈینینس کو کالعدم قرار دیکر قلم اور اظہار کی حرمت اور وقار کو سربلند کر کے کارکن صحافیوں کو آمرانہ رویوں سے تحفظ فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے اس حوالہ سے راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس کونسل کے صدر سینئر صحافی سید فدا حسنین شیرازی کے زیرصدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے سینئر نائب صدرممتاز کالم نگار نئیر سرحدی، جوائنٹ سیکرٹری ناصر مشکور پیرزادہ، مہر امیر عثمان سمیت دیگر عہدیدارن و اراکین نے شرکت کی ۔

    سید فدا حسنین شیرازی نے اپنے خطاب میں قلم کی حرمت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عمران حکومت خود کو جمہوری حکومت کہتے ہوئے آمرانہ اقدامات اُٹھاکر صحافت سمیت ملک کے ہر ادارے کو پابند سلاسل کرتی رہی ہے ، پیکا آرڈینینس بھی عمران خان کے حواریوں کا ایک خطرناک کھیل تھا جس کے ذریعہ صحافیوں کی زبان بندی، قلم کو پا بہ جولاں کرنے کی سازش اور میڈیا کو حکومت کی مرضی مطابق چلانے پر مجبور کرنے کی ناکام کوشش تھی جسے معزز عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دے کر آمرانہ فیصلوں کا گلہ د با کر صحافت کا بول بالا کردیا

    انہوں نے اس موقع پر پیکا آرڈینینس کیخلاف بھرپور آواز اُٹھانے پر نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، پی ایف یو جے کے سابق صدر قائد صحافت محمد افضل بٹ و دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اور ہماری کونسل کا ہر رکن کارکن صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، ہم صحافت کو صداقت کے پیرہن میں عبادت کا درجہ دیتے ہیں اگرکسی نام نہاد جمہوری قوت نے آمرانہ لباس پہن کر آزادی اظہار پر شب خوں مارنے کی کوشش کی تو اُس کا راستہ سختی سے روکا جائے گا۔

    اس موقع پر سینئر نائب صدر نئیر سرحدی نے فیض کا شعر سناتے ہوئے کہ
    ہم پروش لوح و قلم کرتے رہیں گے
    جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
    عدالت عالیہ کے اس احسن ، منصفانہ اور غیرجانبدارنہ فیصلے کو سراہا اور عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا ، اجلاس میں کارکن صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔