Baaghi TV

Author: +9251

  • لگتا ہے گریباں سے پکڑ کر اقتدار سےعلیحدہ کرنا پڑے گا:ترجمان جے یو آئی

    لگتا ہے گریباں سے پکڑ کر اقتدار سےعلیحدہ کرنا پڑے گا:ترجمان جے یو آئی

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :فضل الرحمن کی جماعت کے ترجمان دھمکیاں دینے پر لگ چکے ہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے گریباں سے پکڑ کر اقتدار سے علیحدہ کرنا پڑے گا۔

    ترجمان کہتےہیں کہ نئی نسل کے اخلاق واقدار تباہ کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے اقدار کو تباہ کررہا ہے ۔لگتا ہے کہ گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے علیحدہ کرنا پڑے گا ۔

    نوشتہ دیوار پڑھنے کے بعد اقتدار سے چمٹے رہنا ذلالت اور رسوائی طوالت کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو اکیلا چھوڑ دیا ہے اور خود غائب ہے ۔معیشت کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اب آئین کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔

    قومی اسمبلی میں حکومتی روئے پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ین آر او کی باتیں کرنے والا اب این آراو کی بھیک مانگ رہا ہے ۔عمران نیازی آخری وقت میں جاتے جاتے قوم کو پریشان کر رہے ہیں ۔ سلیکٹڈ کو اب دن میں تارے نظر آنے لگ گئے ہیں ۔

     

    ادھر دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان سب کو اپنی زندگی جینے کا حق دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے دنیا میں پیام پاکستان کی محنت نظر آرہی ہے، آئین پاکستان کے بعد سب سے متفقہ چیز پیام پاکستان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ایک ضابطہ اخلاق ہے اور عدالت کا اپنا ضابطہ اخلاق ہے، اسلامک تعاون تنظیم کے اجلاس میں 20 وزیر خارجہ نے پیام پاکستان کو فروغ دینے کا کہا، اب یہ سیاسی قوتیں کو بھی چاہیئے کہ پیام پاکستان کی طرف آئے۔

     

     

  • عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    اسلام آباد :عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے بعض میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہو گی؟ مکمل سکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کیلئے مارک کردیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ مجھے بھی پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی دی جایے مجھ پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں جان کو خطرہ ہے ۔وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قوانین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی۔ دونوں خطوط کا جائزہ لے رہے ہیں

  • ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    اسلام آباد:ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے: پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، چوہدری فواد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم جان چکی ہیے کہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہئے،

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے،ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا،

    فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پائوں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے،سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا،

    چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ خچروں کا بازار لگا کر کرائسز ختم نہیں ہوتے،مارشل لاء کے حوالے سے صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار بے ضمیر لوگ ہوں گے

  • قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے سات بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے وفاقی وزراء اور اسپیکر کے ساتھ پوری رات مذاکرات کیے، اسپیکر نے آج ووٹنگ کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں، افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا، حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو ملک رہنے دیں جنگل نہ بنائیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نہیں آئے جب کہ اپوزیشن کے بینچز بھرے نظر آئے

    ادھر آج خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے، رات بارہ بجے تک وقت ہے، ہم انتظار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت ختم ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے

    چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے

    لاہور: چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چینی چوروں‌کے خلاف تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔

    ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی چھٹی پر جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرنازیہ عنبرین کو ڈائریکٹرکا چارج دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نازیہ عنبرین کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جب کہ ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے شروع ہوگی۔

    ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کررہے تھے۔

    ادھر آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اگر غلط فیصلہ کیا تو کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

    اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا سپریم کورٹ کی بہت عزت ہے، یہ جمہوری نظام کا اہم ستون ہے، ہم جمہوریت کے ماننے والے ہیں تو پارلیمانی سپریمسی کو بھی ماننے والے ہیں، ان کی بات اگر مان لیتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر نے غلط فیصلہ کیا، کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    اسد عمر نے کہا کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں کو جوڈیشل مرڈر نہیں کہاگیا، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت کرے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی ہے۔

    انھوں نے کہا کیا یہ درست ہوتا پارلیمان سپریم کورٹ کے ججز کے آنے اور جانے کا فیصلہ کرتی، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمان فیصلہ کرتا کون سا کیس کب لگنا ہے، یہ فیصلہ کرنا ہوگا پارلیمان کا اختیار کسی کو لینے کا اختیار نہیں، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمان کی سپریمسی کا یقین ہونا ضروری ہے۔

  • سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایک سینیئر وفاقی وزیر اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

    ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی پارٹی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا۔

    ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا، ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

    ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی ائی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی، منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا، منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

  • ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی

    ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے معاشی قتل پر تُل گئے:حملوں میں اچانک تیزی آگئی ،اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں حجاب تنازعے کے بعد انتہا پسندوں نے اب مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں، ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز اور پھل فروشوں کے بائیکاٹ کیلیے ہندوؤں پر دباؤ بڑھا دیا گیا ہے۔

    بھارت میں انتہا پسندی میں تمام حدود پار کررہا ہے بالخصوص مسلم دشمن اقدامات نے دنیا بھر میں اس کے نام نہاد سیکولر ازم کا بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    کرناٹک جہاں رواں سال کے آغاز پر اسکولوں میں حجاب تنازع نے جنم لیا تھا وہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم دشمنی میں ہندو انتہا پسند اقدامات بڑھتے جارہے ہیں اور اب انہوں نے مسلمانوں کو معاشی بدحال کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

    کرناٹک میں دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ بھارت رکھشنا ویدیکے نے ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمان ٹیکسی ڈرائیوروں، ٹور اور ٹریول آپریٹرز کی خدمات نہ لیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت رکھشنا ویدیکے گروپ کے اراکین نے بنگلورو سمیت کرناٹک کے مختلف علاقوں میں گھروں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ مسلم ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات استعمال نہ کریں، خاص طور پر ہندو مندروں یا یاترا کے لیے اور اسی کے ساتھ مسلمان ٹور اور ٹریول آپریٹرز کی خدمات بھی حاصل نہ کریں۔

    اس حوالے سے پوچھے جانے پر بھارت رکھشنا ویدیکے کے سربراہ بھرت شیٹی نے انوکھا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے ہندو ڈرائیور مالی مشکلات کے باعث اپنی ٹیکسیاں بیچنے پر مجبور ہوئے۔ اکثریتی برادری کا فرض ہے کہ وہ پہلے اپنے لوگوں کا خیال رکھیں۔

    ایک اور خبر کے مطابق کرناٹک میں شدت پسند ہندو تنظیموں نے مسلم پھل فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے اور ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ مسلمان پھل فروشوں سے خریداری نہ کریں تاکہ پھلوں کے کاروبار پر مسلمانوں کی مبینہ اجارہ داری ختم ہوسکے۔

    اس حوالے سے ہندو جاگرتی سمیتی کے کوآرڈینیٹر چندرو موگر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں ںے ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ صرف ہندو دکانداروں سے ہی پھل خریدیں۔

    دوسری جانب حکومت نے اس اپیل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے تاہم ایم آئی ایم اورجے ڈی ایس نے بومئی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے مسلم پھل فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم پھل فروشوں کا بائیکاٹ کی اپیل کو مسلمانوں کو اچھوت بنانے کی کوشش سے تعبیرکیا ہے جب کہ جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی نے بائیکاٹ کی اپیل کو ملک سے غداری قرار دیا ہے۔

  • روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 45 واں روز ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کے بنیادی عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اس دوران روسی افواج کی نگاہیں ڈونباس کے خطے پر مرکوز ہیں۔

    روسی وزارتِ دفاع کے اعلان کے مطابق یوکرین میں بولٹاوا کے علاقے اور میرہورڈ فضائی اڈے میں گولہ بارود کے متعدد ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک دن کے اندر یوکرین کی 85 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

     

    روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اِس کے علاوہ انتہائی درست نشانے پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے دنیبرو بٹروویسک کے علاقے میں بھی گولہ بارود کا ایک ڈپو تباہ کر دیا گیا۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے اعلان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں سینکڑوں یورپی اجرتی جنگجوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روسی انٹیلی جنس نے اُن اُجرتی جنگجوؤں کی باہمی گفتگو بھی ریکارڈ کرلی جو 6 زبانوں میں جاری تھی۔

     

    اس سے قبل روسی فضائیہ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں 54 فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران یوکرین کے جنوب میں اوڈیسا میں میزائلوں اور گولہ بارود کے ایک گودام کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

    یوکرین میں 6 ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری روسی فوجی آپریشن کے نتیجے میں اب تک 40 لاکھ افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یوکرین کی ایک چوتھائی آبادی دیگر ممالک میں پناہ کے حصول کے لیے نقل مکانی بھی کر چکی ہے۔

  • ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے: خواجہ سعد رفیق

    ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے: خواجہ سعد رفیق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے وفاقی وزراء اور اسپیکر کے ساتھ پوری رات مذاکرات کیے، اسپیکر نے آج ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں، افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا، حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملک کو ملک رہنے دیں جنگل نہ بنائیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔

    اس سے قبل چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی اکثریت کھونے کے بعد انہیں سازش کا خیال آیا، اگر امریکا میں7 مارچ ہے تو پاکستان میں8 مارچ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سازش 7 یا8 مارچ سے پہلے ہورہی تھی تواسی وقت بولنا چاہیے تھا، یہ لوگ خان صاحب کے نہیں اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، عدالت کا حکم مانیں پہلے ووٹنگ کرائیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آج بھی کپتان موجود نہیں، اپنا مؤقف سامنے نہیں رکھ سکتے، قومی سلامتی کمیٹی میں وزیرخارجہ کیوں موجود نہیں تھے؟ اکثریت اپوزیشن کی جانب ہے، عمران خان اکثریت کھو چکے۔

    چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ سازش پر بحث کروانی ہے تو ہم100دن کرسکتے ہیں، ہم اپنے آئینی حقوق آپ سے چھینیں گے، عدالت نے فیصلہ میں کہا3 اپریل کی کارروائی مکمل کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کپتان بھاگ رہا ہے، بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کررہا ہے، ابھی جوشخص خطاب کررہے تھے اس سے متعلق میں نے پہلے بھی کہا تھا، جو صاحب پہلے تقریر کررہے تھے اسی نے انکو پھنسایا۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سے کہا تھا ان سے بچ کے رہو کیونکہ انہوں نے ہی پھنسایا ہے۔

    امجدعلی خان نیازی نے ممبران قومی اسمبلی سے متعلق حلف پڑھ کر سنایا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں، کورٹ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، جس کے جواب میں بلاول نے کہا کہ جناب اسپیکر اس وقت آپ توہین عدالت کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق کسی اور ایجنڈے کو نہیں اٹھا سکتے، ایوان میں آئین شکنی کی گئی۔

  • پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

    پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

    لاہور:پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،اطلاعات کے مطابق ابھرتےہوئے قانون کے نئے طالب علم اورپاکستان کے سیسی منظرنامے پرگہری نظررکھنے والے نوجوان رہنما مصطفیٰ لقمان کہتے ہیں کہ جو کچھ ایوان میں ہوا وہ اچھا نہیں تھا

     

    https://twitter.com/MustafaLucman/status/1512742866732257283?t=ZgD3kPFMsHsz5lrljCI0ZQ&s=08

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں مصطفیٰ لقمان نے کہا کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کچھ بہترنہیں ہورہا ہے ، اس ایوان کی بیحرمتی کی گئی جس سے قانون کودھچکا لگا اوریہ دھچکا اچھا ثابت نہیں ہوگا

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک آدمی کی انا کی تسکین کے لیے پارلیمنٹ کو بدنام کیا گیا اور اسے ایک مذاق بنا دیا گیا۔ وہ لوگ جو اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو جھنجھوڑنے کی کوشش میں پارلیمنٹ کی اس بے حرمتی میں ملوث تھے۔ ان کا بھی ایک دن احتساب ہو گا۔

    ادھر آج قومی اسمبلی میں اجلاس جاری ہے پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے، لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کی بجائے ووٹنگ کو تاخیر کا شکار کرنے پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پینل آف چیئر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔