Baaghi TV

Author: +9251

  • ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

    ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

    اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا جبکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیرصدارت کمیٹی خلیجی ممالک اور چین کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پرغورکرے گی جبکہ ایگزیکٹو اورعملدرآمد کمیٹیز کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

    تاہم خیال رہے کہ سابق حکومت نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ’معاشی بحالی‘ کی جامع حکمت عملی جاری کی تھی جس کا مقصد اہم شعبوں میں اپنے غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

    جبکہ اس قومی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ گزشتہ مہینے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے قائم کردہ ’اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکامِ شریک ہوئے۔

    اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

  • کینیڈا میں ملازمت ایک شکنجہ ہے. افریقی مہاجر

    کینیڈا میں ملازمت ایک شکنجہ ہے. افریقی مہاجر

    کنیڈا کی ویزا اور امیگریشن پالیسی انتہائی آسان ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ جوق در جوق بہتر مستقبل کیلئے وہاں جا رہے ہیں لیکن جو لوگ عیاشی میں زندگی گزارنے کی خاطر وہاں جا چکے ہیں، وہ ایک الگ ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر افریقی ملک کیریبین سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی مہاجر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے کینیڈا میں ملازمت اور رہائش کو ’ایک شکنجہ‘ قرار دیا ہے جبکہ ویڈیو کے مطابق ایک اینکر مذکورہ شخص سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟ جس پر ان صاحب نے جواب دیا کہ مجھے پچھتاوا ہے کہ میں کینیڈا آیا۔

    جبکہ انہوں نے بتایا کہ اگر میں کیریبین میں ہی رہتا تو ھالات مختلف ہوتے، میں نے کینیدا میں 20 سال نوکری کی، اگر میں اپنے ملک میں 7 سال بھی کام کرتا تو اتنی رقم جمع ہوجاتی کہ میں کینیڈا میں دو پراپرٹیز کینیڈا میں خرید لیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں صرف کرایہ بھرے جارہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آتے ہیں تو دس سال میں ہی مرجائیں گے، لیکن آپ کے ملک میں حاکات جیسے بھی ہوں کم سے کم آپ 40 سے 50 سال تک جی پائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ’کینیڈا بس ایک بڑا پھندا ہے‘۔ بہترین آئیڈیا کینیڈا آنا نہیں بلکہ یہاں سے نکلنا ہے جبکہ اس ویڈیو کو گبینکا آدیینکا نامی ایک معروف نائجیرین اداکار نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا ہے۔

  • آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف 29 اگست کو ملک گیر احتجاج اور 31 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران انہوں نے 29 اگست کو ملک گیر احتجاج جبکہ 31 اگست کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے.

    جبکہ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور چھٹی کے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے مہنگی بجلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ کا سوٹ اور 10 کروڑ کی گاڑی حکمران استعمال کریں لیکن ٹیکس چوری کا الزام تاجروں پر آتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بڑے واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم کرنا مذاق ہے ، باقی ملازمین کیلئے بجلی مفت کیوں؟۔

    پریس کانفرنس کے دوران صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حالات مہنگائی سے آگے نکل کر تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں، 16 ماہ کی حکومت نے تباہی مچائی، نگرانوں کیلئے قانون سازی بھی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ملک چھوڑنے کی راہ دکھانے والے نگران وزیراعظم معافی مانگیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمے درج
    امریکی محکمہ انصاف کا ایلون مسک کی کمپنی پر مقدمے کا اعلان
    15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    تاہم واضح رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بھی بجلی بلوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 29 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا ہے، حالات سول نافرمانی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

  • احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں  پر مقدمے درج

    احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمے درج

    اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی رہنماؤں سمیت 150 افراد پر احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کردیا۔ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز بہارہ کہو میں مظاہرہ کیا تھا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور ضلعی امیر نصر اللہ رند ھاوا سمیت جماعت اسلامی کے 12 افراد نامزد ہیں جبکہ مجموعی طور پر مقدمے میں 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


    علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے اٹھال چوک بہارہ کہو روڈ بند کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تاہم واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بہارہ کہو اسلام آباد میں گزشتہ روز احتجاج کیا تھا۔

    ادھر مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور ضلعی امیر نصر اللہ رند ھاوا نے کی تھی اور شرکا نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر اٹھال چوک کو بند کیا تھا۔ اس موقع پر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں اور بلوں میں شامل درجن بھر ٹیکسز کو فوری طور پر واپس لیا جائے، مہنگائی سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ حکومتوں نے عوام کو سول نافرمانی کی تحریک شر وع کرنے پر مجبور کر دیا ہے، حکومت اشرافیہ کو مفت پیٹرول اور بجلی کی فراہمی بند کر ے، ہر گھر پر بجلی کے بل قیامت بن کر گر رہے ہیں اور گزشتہ روز کے احتجاج میں نصر اللہ رند ھاوا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی موجودہ مہنگائی، معاشی بدحالی کی ذمہ دار ہیں، کوئی مزدور ماہانہ 15 ہزار کماتا ہے تو اس کا بل 20 ہزار آجاتا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

    جبکہ سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی ، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

  • امریکی محکمہ انصاف کا ایلون مسک کی کمپنی پر مقدمے کا اعلان

    امریکی محکمہ انصاف کا ایلون مسک کی کمپنی پر مقدمے کا اعلان

    امریکی محکمہ انصاف پر مقدمہ کر رہا ہے، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ کمپنی نے ملازمت کے درخواست دہندگان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے جو پناہ گزین ہیں یا پناہ حاصل کرنے والے ہیں جبکہ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی حوصلہ شکنی کی اور امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درخواست دینے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔

    جبکہ ڈی او جی کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف امریکی شہریوں یا گرین کارڈ ہولڈرز کی خدمات حاصل کر سکتا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے علاوہ ازیں ڈی او جی نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کو بھی رکھا جا سکتا ہےاور اسپیس ایکس کے پاس ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

    تاہم سی ای او ایلون مسک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی قانون پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی او جی سیاسی وجوہات کی بنا پر اسپیس ایکس کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جبکہ مقدمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اسے کیسے حل کیا جائے گا۔ تاہم اس کیس کا اسپیس ایکس کی خدمات حاصل کرنے کے طریقہ کار اور ٹیلنٹ کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت پر اہم اثر پڑ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ قانونی مضمرات کے علاوہ مقدمہ اسپیس ایکس کی تنوع اور شمولیت کے عزم کے بارے میں بھی سوالات اٹھاتا ہے، اور پھر اسپیس ایکس کے پاس ایک افرادی قوت ہے جو بہت زیادہ سفید فام مرد ہیںاور کمپنی کو ماضی میں تنوع کی کمی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، مقدمہ اسپیس ایکس پر اپنی خدمات حاصل کرنے کے طریقوں میں تبدیلیاں کرنے اور زیادہ جامع کام کی جگہ بنانے کے لیے دباؤ ڈال سکتا ہے۔

  • شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    معروف اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ لکھا”میرے پاس یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ آپ میری زندگی میں کتنے اہم ہیں۔آپ کی محبت نے میری زندگی کو مکمل اور خوشگوار بنا دیا ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے بہترین اور سب سے پر لطف سال دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہماری زندگی بھر کی دوستی کو سلام۔ سالگرہ مبارک ہو، میرے سب“۔ صدف کنول نے جب یہ نوٹ لکھا تو ان کے مداحوں نے بھی ان کے شوہر شہروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی.

    یاد رہے کہ” شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے” ، شہروز کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے . شہروز اپنی دونوں بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سائرہ یوسف کی بیٹی ہر وقت اپنی سوتیلی بہن کے پاس ہوتی ہے. شہروز کی حال ہی میں بے بی لیشس نام سے ایک فلم ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ انکی سابقہ اہلیہ سائرہ تھیں ، فلم نے بہت اچھا بزنس نہیں کیا لیکن دونوں کو ایک ساتھ ضرور سراہا گیا.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • ریشم فلم گنجل میں نظر آئیں گی

    ریشم فلم گنجل میں نظر آئیں گی

    اداکارہ ریشم کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ایک بار پھر بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں ریشم بڑی سکرین پر ایکبار پھر جلوہ گر ہو رہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلم گنجل کی کہانی اور میرا کردار جب مجھے سنایا گیا تو میں نے سنتے ہی ہاں کردی، سنجیدہ نوعیت کی اس فلم میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کی دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں میرا مختصر کردار بھی مداحوں نے نوٹس کیا۔ امید ہے کی شائقین کئی سال کے مجھے بڑی سکرین پر دیکھ کر ویلکم کریں گے۔ میں فلم گنجل کےلیے کافی پرجوش ہوں۔

    ریشم نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک مختصر کردار کیا تھا لیکن اس کردار کو کرکے بہت مزا آیا . ”کافی عرصے کے بعد بابر علی کے ساتھ کام کیاجو کہ کافی یادگار رہا،” انہوں نے کہا گنجل فلم کا سکرپٹ ایسا ہےکہ جس کی تلاش میں کافی عرصے سے کررہی تھی میری خوش قسمتی ہےکہ مجھے اب جا کر ملا ہے. اس فلم کو کرنے کےلئے میں‌تیاری کررہی ہوں. یاد رہے کہ ریشم ایک خوبصورت اداکارہ ہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شوبز کے افق پر چھا گئیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

    بالی وڈ اداکار اکشے کمار جنکو اکثر ان کی کینڈین شہریت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، اس حوالے سے اکشے کمار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نےکینڈین شہریت چھوڑ کر اپنے ملک سے محبت کا ثبوت دیا ہے. انہوں نے کہا کہ انڈیا میرا ملک ہے اس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے میرا جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے تو میں‌کسی اور ملک کی شہریت کیوں رکھوں . انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس بھی انڈیا کی دھرتی پر ہی لینا چاہتا ہوں . اکشے کمار نے کہا کہ میں نے کینیڈین شہریت چھوڑ تے ہوئے دوبارہ بھارتی شہریت حاصل کرلی ہے۔

    ”جب مجھ پر تنقید ہوتی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ کہیں نہ کہیں یہ تنقید جائز ہے” پھر میں نے کینڈین شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا. یاد رہے کہ اکشے کمار نے بھارت کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی بھارتی شہریت کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کئے تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اکشے کمار نے یہ بھی لکھا کہ دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک ہو۔

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    سدھارتھ پیار سے کیارا ایڈوانی کو کیا کہہ کر بلاتے ہیں ؟‌

    بالی وڈ میں آج کل کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے بہت چرچے ہیں کئی سال دوستی کے بندھن میں رہنے کے بعد دونوں نے گزشتہ برس شادی کر لی . شادی کے بعد بھی یہ دونوں میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں. حال ہی میں کیارا ایڈوانی نے میڈیا سے گفتگوکی اس میں‌ان سے دلچپسپ سوالات ہوئے ، ایک سوال کیا گیا کہ ابھی تک آپ نے سدھارتھ کےلئے کیا بنایا ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک مصروفیت کے باعث کھانا نہیں بنا سکی اگر ایمانداری سے پوچھیں تو صرف پانی ہی ابال سکی ہوں. ہم دونو‌ں کی مصروفیت بہت زیادہ چل رہی ہے ، کبھی میں گھر ہوتی ہوں تو کبھی سدھارتھ.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”سدھارتھ ملہوترا کھانا پکانے میں مہارت رکھتے ہیں بالخصوص روٹی بہت عمدہ بناتے ہیں،” میں تو ان کے لئے کچھ نہیں بنا سکی لیکن انہوں نے میرے لئے یقینا بنایا ہے ان کے ہاتھ میں بہت ذائقہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ سدھارتھ انہیں پیار سے ”کی“کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے سدھارتھ جیسا شوہر ملا ، وہ میری بہت قدر کرتےہیں اور بہت محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • کبھی کسی سے حسد نہیں کی خوشبو

    کبھی کسی سے حسد نہیں کی خوشبو

    فلم‘ ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ خوشبو جو کہ آج کل تنازعات کی زد میں‌ہیں، ان کے سٹیج کی معروف اداکارائوں کے ساتھ جھگڑے کی خبریں عام ہیں لیکن خوشبو کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ حسد نہیں کی نہ ہی کسی کا برا سوچا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌یہ بھی کہا ہےکہ سٹیج ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔میں ہر نئی آنے والی لڑکی کے کام کو سراہتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کام کے معاملے میں‌اس کی مدد کروں . میں سمجھتی ہوں کہ اگر میں‌کسی کی مدد کرتی ہوں اور اس کے لئے اچھا سوچتی ہوں تو پھر کوئی بھی مجھے یہی چیز واپس کرے.

    انہوں نے مزید کہا کہ” مجھے نہیں پتہ کہ سٹیج کو کیوں بدنام کیا جاتا ہے ،ہم یہاں معیاری ڈرامے پیش کرتے ہیں اور میں‌نے تو کبھی غیر معیاری کام نہیں کیا اور نہ ہی فحش ڈانس کو سپورٹ کرتی ہوں”۔اللہ جانے کیوں ایسے معاملات کو اسٹیج سے منسوب کردیا جاتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے۔ اسٹیج بھی بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی انداز میں پیش کرتے ہیں۔

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین