Baaghi TV

Author: +9251

  • تین ماہ میں 13 کلو وزن کم کیا ریشم

    تین ماہ میں 13 کلو وزن کم کیا ریشم

    معروف اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے گزشتہ تین ماہ میں 13 کلو وزن کم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کھانے پینے کی بہت شوقین ہوں ہر چیز کھاتی ہوں لیکن ورزش کا خیال ضرور رکھتی ہوں. ریشم نے مزید کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے میر ی خوبصورتی کا راز پوچھتے ہیں تومیں ان کو یہی بتانا چاہوں گی کہ میں نے کبھی کسی کا برا نہ سوچا ہے نہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں خوبصورت نظر آتی ہوں . انہوں نے کہا کہ ہماری نانی اور دادیاں یہ کہا کرتی تھیں کہ جو انسان کسی دوسرے کا برا نہ سوچے اور نہ ی برا کرے اسکا چہرہ خوبصورت رہتا ہے.

    لہذا جو انسان جو ہوتا ہے یا کرتا ہے وہ چیز اس کے چہرے پر عیاں ہوتی ہے. انہوں یہ بھی کہا کہ ”ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے اور مزید خوبصورت بن سکتا ہے” بس خود پر توجہ دی جانی چاہیے ، اور جو خواتین تمام دن گھر کے کاموں میں لگی رہتی ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ خود کے لئے بھی وقت نکالا کریں. میرے کام کی جتنی بھی مصروفیت ہو لیکن میں‌خود کے لئے وقت ضرور نکالتی ہوں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • جیل میں اپنا واش روم خود صاف کیا کرتا تھا سلمان خان

    جیل میں اپنا واش روم خود صاف کیا کرتا تھا سلمان خان

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان جو ہر دلعزیز ہیں پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں ، وہ آج کل اپنی نئی فلم ‘ٹائیگر 3’ کے پروموشنز کی تیاری کر رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی شوٹنگ مکمل کی ہے، پروگرام کے گرینڈ فائنل میں انہوں نے ماضی کے مشکل حالات کا تذکرہ کیا۔اور کہا کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے کام اپنے ہاتھ سے کئے، انہوں نے کہا کہ جب میں جیل میں‌تھا تو میں نے اپنے سارے کام خود کئے یہاں تک کہ واش روم بھی اپنے ہاتھ سے صاف کیا کرتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کو اپنی انا کو ایک سائیڈ پر رکھ کر جو اس کے سر پر مشکل پڑی ہے اس سے نکلنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے.

    ”انہوں نے بگ باس کی امیدوار پوجا بھٹ کی طرف سے بگ باس ہائوس کے کمرے کو صاف ستھرا رکھنے پر انہیں بہت سراہا اور کہا کہ کبھی بھی بگ باس ہائوس میں کوئی کمرا اتنا صاف نہیں رہا”۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو صفائی پسند ہونا چاہیے. یاد رہے کہ سلمان خان ٹائیگر تھری میں جلوہ گر ہو رہےہیں ان کا کہنا ہےکہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں افتخار ٹھاکر

    فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں افتخار ٹھاکر

    نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر جن کا بہت سارے سیاستدانوں سے ذاتی تعلق ہے. انہوں نے ایک انٹرویو میں‌پہلے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بہت زیادہ جگتیں لگاتے ہیں اور شہباز شریف انہیں لمبی ناک والا کہتے ہیں. افتخار ٹھاکر نہ صرف ن لیگ کے قریب ہیں بلکہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بھی قریب سے جانتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان بہت جگتیں کرتے ہیں،جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وہ چند سالوں میں ہماری فیلڈ جوائن کر لیں گے اور ان کو سیاست چھوڑنی پڑے گی۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو بھی اچھی جگتیں کر لیتے ہیں۔

    افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ”سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں وہ بظاہر سنجیدہ نظر آتے ہیں لیکن ان کی حس مزاح عام انسانوں کی طرح ہی ہوتی ہے”. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بیٹھ کر آپ باتیں کریں بہت انجوائے کریں گے . وہ کمال کی حس مزاح رکھتے ہیں. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر ہمارے سیاستدانوں کے کافی قریب ہیں اور ان کی ذاتی محافل مں شریک ہوتے ہیں.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • میرے ساتھیوں نے میری جڑیں کاٹیں عمران اشرف کا انکشاف

    میرے ساتھیوں نے میری جڑیں کاٹیں عمران اشرف کا انکشاف

    نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں خدا کی رحمت کے بعد اپنی محنت کی وجہ سے ہوں. میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے میرے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی . میرے ساتھ رہنے والے میرے ساتھ چلنے والے دوستی کا دعوی کرنے والے دوستوں نے میری جڑیں کاٹیں اور جب آپ کسی کے ساتھ مخلص ہو کر چل رہے ہوں تو آپ گمان بھی نہیں کر سکتے کہ آپ کے ساتھ چلنے والے ایسا بھی کر سکتے ہیں. مجھے میرے ہی دوستوں نے بہت سارے پراجیکٹس سے آئوٹ کروانے کی کوششیں کیں. جب مجھے اس بارے میں‌علم ہو تو بہت زیادہ تکلیف ہوئی .

    میں نے ان سے بالکل گلہ شکوہ نہیں کیا لیکن ان سے دور ضرور ہو گیا. انہوں نے کہا کہ ”عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے”، اور مجھے اگر اللہ نے رزق اور عزت دینی ہے تو دینی ہے چاہے کوئی جو مرضی کر لے. انہوں نے کہا کہ جو کسی کے ساتھ رہ کر اسکی جڑیں جاٹتے ہیں ان کے لئے دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اللہ ان کو ہدایت دے. لیکن ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی کے حصے کا رزق ان کے پاس کبھی بھی نہیں آسکتا.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • دانیال اسلم ہوئے دانش تیمور کے دیوانے

    دانیال اسلم ہوئے دانش تیمور کے دیوانے

    ڈرامہ سیریل ”راہے جنون “میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے والے دانیال اسلم بن گئے ہیں دیوانے دانش تیمور کی صلاحیتوں کے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے تو پتہ چلا ہے کہ وہ تو بہت بڑے سٹار ہیں ، ان سے کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے. راہ جنون میرے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ اس میں میرے ساتھ تمام نامور سٹارز کام کررہے ہیں. مجھے اس ڈرامہ سیریل میں ڈائریکٹر سید احمد کامران نے ایک مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا اور میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ د”انش تیمور میں سٹارز والی کوئی بات ہی نہیں ہ”ے وہ اپنے سے جونئیرز کے ساتھ بہت احترام سے پیش آتےہیں اور ان کو بہت کچھ سکھاتے بھی ہیں بتاتے بھی ہیں، مجھے جہاں بھی مشکل پیش آتی ہے وہ مجھے سمجھاتے ہیں اور اس کے بعد میرے لئے آسانی ہوجاتی ہے. انہوں نے مزیدکہا کہ بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرکے یقینا بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے. دانیال اسلم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مجھے پھر سے دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئیگا.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • شوہر طارق عزیز نے بے اولادی کا کبھی طعنہ نہیں دیا تھا اہلیہ حاجرہ

    شوہر طارق عزیز نے بے اولادی کا کبھی طعنہ نہیں دیا تھا اہلیہ حاجرہ

    معروف فنکار طارق عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب سے میرے شوہر کا انتقال ہوا ہے حکومت کی طرف سے مجھ سے کبھی بھی رابطہ نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اپنی آنکھیں تک عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ہو نہ سکا ، مجھے انکی اس خواہش کے بارے میں‌علم نہیں تھا. انہوں نے کہیں یہ نوٹ لکھ رکھا تھا جو مجھے ان کے انتقال کے بعد ملا . انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بہت زیادہ حساس تھے وہ لوگوں کی مدد کرتے تھے ، کسی بھی ضرورتمند کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے تھے . انہوں نے ہمیشہ ملک کی فکر کی اور یہاں کے لوگوں کی فکر کی .

    ”طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ کا مزید کہنا تھا کہ اولاد نہ ہو تو شوہر دوسری شادی کے بارے میں سوچتا ہے لیکن میرے شوہر نے ایسا کبھی بھی نہیں سوچا تھا” اور نہ ہی مجھے کبھی اس چیز کا طعنہ دیا. وہ اسلامی تعلیمات پر کاربند رہے تمام عمر ، بچہ گود لیکر پالنے کے حوالے سے ان کے کچھ تحفظات تھے لہذا انہوں نے ایسا نہ کیا. انہوں نے اپنی زمین جائیداد حکومت کو دیدی تھی . وہ ایک فرشتہ صفت انسان تھے. میں خوش نصیب ہوں کہ میری شادی ان کے ساتھ ہوئی. خوشی ہے کہ انہوں نے ایک بھرپور زندگی بسر کی .

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے کرن ناز

    شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے کرن ناز

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ کرن ناز کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ، اگرمیں ان کو دوسری شادی کی اجازت نہیں بھی دوں گی تو اس سے فرق نہیں پڑنا کیونکہ ہمارے دین نے ان کواجازت دے رکھی ہے تو پھر میں کیسے منع کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ دراصل میں نے یہ تب کہا جب مجھے ایک پروگرام میں سوال پوچھا گیا ، اس کے بعد ایک کنٹرورسی شروع ہو گئی کہ کرن ناز کے شوہر نے بے وفائی کی ہے اس نے دوسری شادی کر لی ہے .

    میرے شوہر بہت حیران ہوئے اور پھر انہوں نے مجھے کہا کہ تمہیں کیا ضرورت تھی ایسی بات کرنے کی وہ بھی ایک انٹرویو میں، تو” میں نے ان کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ مجھے ایک سوال کیا گیا تو اس کا میں نے صرف جواب دیا تھا.” کرن ناز نے کہا کہ میں یہ جواب دیکر پھنس گئی کیونکہ میرے سسرال تک عجیب و غریب باتیں پہنچیں. کرن ناز نے کہاکہ دوسری شادی کرنا مرد کا حق ہے عورتیں اگر اس پر طوفان اٹھا بھی لیں تو وہ اس حق کو استعمال کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر تین ملزمان گرفتار

    جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر تین ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرسکھر نے کراچی،شکارپور اورسکھرمیں کارروائی کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس کے ذریعے ستائیس ہزار جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے تین ملزمان گرفتارکرلئے ہیں جبکہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شکار پور ٹریفک پولیس کا روپ دھار کرجعلی ویب سائٹس آپریٹ کرتےتھے۔ اور ان ویب سائٹس کےذریعےمبینہ طورپرہزاروں افراد کوجعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئےگئے تھے۔

    ملزمان سےمجرمانہ مواد کےلئےزیراستعمال تین موبائل فون اورایک لیپ ٹاپ بھی برآمدہوا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل دونمبری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے غیر قانونی قرضہ ایپس چلانے والے مشکوک افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی تھی.

    ایف آئی اے نے اس امر کا اظہار راولپنڈی کے محمد مسعود نامی شخص کی مبینہ خودکشی کے بعد ایک بیان میں کیا تھا خودکشی کرنے والے کو قرضہ ایپ کے افسران کی طرف سے ہراسگی کا سامنا تھا جبکہ راولپنڈی کے ایک 40 سالہ رہائشی محمد مسعود نے خودکشی کر لی تھی کیونکہ وہ مختلف موبائل قرضہ ایپس سے لیا گیا قرض لوٹانے میں ناکام ہو گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ایپس کے افسران انہیں روزانہ کی بنیاد پر دھمکیاں دیتے تھے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
    یہ افسوس ناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا تھا جب مئی میں افراطِ زر کی سالانہ شرح 37.97 تک بڑھ گئی ہے۔ مسلسل دوسرے مہینے ہونے والا یہ اضافہ ایک قومی ریکارڈ ہے جس سے ملک کے مالی بحران میں شدت اور دیوالیہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ 22 کروڑ والے ملک میں بیشتر لوگ مہنگائی میں اضافے سے پریشان ہیں۔

  • امریکی طیارہ کیلیفورنیا میں  گر کر تباہ

    امریکی طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

    امریکی لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ

    امریکی لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی تصدیق میرین کور کی جانب سے کی گئی، F/A-18 ہارنیٹ جیٹ میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار کے قریب سان ڈیاگو کے مرکز سے تقریباً 15 میل کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔

    تاہم میرین کور کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم طیارے میں سوار پائلٹ کی حالت بارے تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی اور میرین کور ایئر سٹیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر املاک کو نقصان پہنچنے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
    سی اے اے ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ ہوسکا
    نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت
    این بی سی کا کہنا ہے کہ سان ڈیاگو فائر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اور ایک ہیلی کاپٹر طیارے کے ملبے کی تلاش میں مصروف عمل ہیں جبکہ خیال رہے کہ 2008 میں میرامار سے چلنے والا ایک F/A-18 سان ڈیاگو کے ایک رہائشی علاقے سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں میں چار افراد کر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پائلٹ واقعے میں محفوظ رہا تھا۔

  • نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    کراچی میں قتل نوجوان لڑکے اور لڑکی کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے جب فائرنگ کی تو اس کی بیٹی اور اس کا دوست دونوں گاڑی میں بیٹھے باتیں کررہے تھے تاہم بکھر گوٹھ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سچل میں درج کیا گیا۔

    تاہم خیال رہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ قتل کی جانے والی لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی حسن وقار کے نام سے ہوئی۔ لڑکی کے والد اور بھائی نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ لڑکی کے والد کا نام ڈاکٹر رفیق شیخ ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا مقتول نوجوان صبح 5 بجکر 20 منٹ پر گھر سے نکلا تھا جبکہ مقتول نوجوان اور مقتولہ ایک ہی کالج میں ساتھ پڑھتے تھے۔ لڑکا علیٰ الصبح اپنی دوست سے اس کے گھر کے باہر گاڑی میں ملنے آیا تھا۔ علاوہ ازیں واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان کے والد کی گارمنٹس فیکٹری ہے، لڑکی کے والد ڈاکٹر رفیق احمد شیخ نے بیٹے کے پستول سے فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر رفیق نے غیرت کے نام پر نوجوان کو 8 جبکہ بیٹی کو 4 گولیاں ماریں۔ مدعی نے مقدمے میں بیان دیا کہ صبح پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کی لاش اسپتال میں ہے، رات تین بجے ہم سے ملنے آنے والے دوست ہمارے گھر سے گئے۔ جبکہ مقتول نوجوان کے بھائی مدعی مقدمہ کے مطابق ساڑھے چار بجے ہم دونوں بھائی سونے چلے گئے، لیکن صبح پولیس کی فون کال موصول ہوتے ہی گھر میں دیکھا تو ہماری سفید ویگو گاڑی موجود نہیں تھی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق چوکیدار سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ صبح 5 بجکر 20 منٹ پر حسن گاڑی لے کر گیا ہے، میں جب دوستوں کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال پہنچا تو بھائی اور اس کی دوست کی لاشیں موجود تھیں۔ تاہم واضح رہے کہ فائرنگ کرنیوالے ڈاکٹر رفیق اور بیٹےعبداللہ کو پولیس نے صبح ہی حراست میں لے لیا تھا۔ ابتدائی بیان میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود نوجوان نے مجھ پرفائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق لاریب اور حسن گاڑی میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ڈاکٹررفیق اور ان کا بیٹا، لڑکی لاریب کی لاش اپنے گھرلے گئے جبکہ حسن کی لاش کو گاڑی میں چھوڑ دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا شناختی کارڈ حسن کے بھائی احسن کا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 ہتھیار برآمد کیے تاہم اس بات کی تصدیق لائسنس دیکھنے کے بعد کی جائے گی کہ حسن کے پاس بھی اسلحہ تھا یا نہیں۔ جبکہ قتل کی جگہ سے کم از کم پانچ گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔