Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    لاہور:سندھ کو شکست، بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ،اطلاعات کے مطابق حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سندھ اننگز

    264 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 250 سکور بناسکی، عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، شرجیل خان 50، صائم ایوب 30، خرم منظور 55، سرفراز احمد 1، محمد طہٰ 1، حسن محسن 14 اور محمد عمر 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کے کاشف بھٹی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بلوچستان اننگز

    سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 263 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 11، عبدالواحد بنگلزئی 12، اسد شفیق 64، ایاز تصور 1، بسم اللہ خان 10، عماد بٹ 13، کاشف بھٹی 5 اور عاکف جاوید صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد عمر اور سہیل خان نے 3،3 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مابین ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ یکم اپریل کو ہوگا۔

  • پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا: آرمی چیف

    پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

     

    آرمی چیف نے کیپٹن سعد اور لانس ئانیک عرفان شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گورنر کے پی اور صوبائی وزرا بھی نمازجنازہ میں شریک تھے۔ دونوں اہلکار جنوبی وزیرستان میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

    سپہ سالار نے نئے انضمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی اور کہا کہ منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

    جنرل باجوہ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سازگار ماحول کی فراہمی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دیرپاترقی اوراستحکام اتنہائی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، شہدا کی فروغ امن کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

  • عامرلیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے:اہم اجلاس جاری

    عامرلیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے:اہم اجلاس جاری

    پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان قومی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ادھر سندھ ہاوس میں آج ابھی جاری اجلاس میں عامرلیاقت سمیت پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی پہنچ گئے

    سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔

    منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ اکثریت کھونے پر وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر لیا۔

     

     

    شہباز شریف

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، شاید دہائیوں میں ایسا موقع آیا جب پوری قومی سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر قومی جرگہ کی صورت میں موجود ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی اور 20 منٹ میں معاملات طے ہوگئے۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، متحدہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان تاریخی ہے، کراچی کی ترقی کےلیے مل کر چلنا ہوگا، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے ورکنگ ریلیشن کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، اب آپ اتنی دیر نہیں بھاگ سکتے کل ہی ووٹنگ رکھیں۔

     

     

  • وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے غنڈوں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھرپر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔

    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملے کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے فلم ’ کشمیر فائلز ‘کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    ادھر نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

     

    نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

    حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

    عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

  • اسپائس جیٹ کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے کیوں ٹکرایا؟ اہم حقائق سامنے آگئے

    اسپائس جیٹ کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے کیوں ٹکرایا؟ اہم حقائق سامنے آگئے

    نئی دہلی : اسپائس جیٹ کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے کیوں ٹکرایا؟ اہم حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق بھارت کا ایک اسپائس جیٹ طیارہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا تھا ، یہ کیوں اور کیسے ٹکرایا اہم حقائق سامنے آگئے ،

    ذرائع کے مطابق محکمہ کی طرف سے یہ کئی بارہدایت کی گئی تھی جیٹ میں بہت زیادہ فنی خرابیاں پائی جارہی ہیں اور اب یہ طیارے اڑانے کے قابل نہیں رہے.لٰہذا اس کمپنی کے اس ماڈل کے طیاروں کو اپڈیشن سے پہلے نہ اڑایا جائے

    یاد رہے کہ دو دن پہلے اسپائس جیٹ کا طیارہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے فلائٹ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے اور بجلی کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کھمبے سے اس وقت ٹکرا گیا جب طیارہ کو مسافر ٹرمنل سے رن وے پر لے جایا جارہا تھا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ دہلی سے جموں جانے والا تھا۔ مسافروں سے بھرے طیارے کو مسافر ٹرمنل سے رن وے پر لے جایا جارہا تھا۔ اسی دوران طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں فلائٹ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے اور بجلی کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    ماسکو:بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ بیلجیئم کو روسی سفارتی عملے کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا جواب دے گا۔

    بیلجیئم حکومت نے کل دارالحکومت برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس شہر میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے تحت ناپسندیدہ افراد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

    روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگزینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

    ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس اور بیلجیئم کے مابین تعلقات پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ملک میں موجود 21 روسی سفارت کاروں کو بیلجیئم کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی حامل جاسوس سرگرمیوں اور اثرانداز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • اپوزیشن کا بڑا سرپرائز ۔ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس طے

    اپوزیشن کا بڑا سرپرائز ۔ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس طے

    اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن اورایم کیوایم کےدرمیان معاملات طےپاگئے،اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاملات طئے پاگئے ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں بہت جلد جلدبڑی خبرملےگی،

    ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پا جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین مولانا فضل الرحمان ۔ آصف زرداری ۔شہباز شریف ۔بلاول بھٹو پارلیمنٹ لاجز پہنچے اور ایم کیو ایم اراکین سے ملاقات کی ۔بعد ازان طے پایا کہ ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس آج شام چار بجے ہو گی جس میں ایم کیو ایم اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرے گی

    ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ مرتضی وہاب نے لکھا جبکہ مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اختر مینگل گواہ ہوں گے

    حکومتی رہنماؤں کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم فیصلہ کرتے وقت پاکستان کا سوچے سینیٹر فیصل جاوید نے ایم کیو ایم سے اپیل کی ٹویٹ تھی جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا

    ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت پر عمران خان نے اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے۔منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔

    قبل ازیں متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی

    متحدہ اپوزیشن کے رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز آئے ہیں۔پارلیمنٹ لاجز آنے والے رہنماؤں میں خواجہ آصف، مولانا عبدالغفور حیدری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی، سید نوید قمرالزماں شاہ، شیریں رحمان، خواجہ سعد رفیق، سردار اختر مینگل، سردارایاز صادق، اور دیگر شامل ہیں۔

    متحدہ اپوزیشن سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وفاقی وزیر سید امین الحق، کنور نوید جمیل، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، سینیٹر فیصل سبزواری، اور کشور زہرہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہو گئے

    متحدہ اپوزیشن کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان سے ہونے والے متوقع معاہدے کے لیے ٹی او آرز بھی تیار کیے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی مطالبے سے انکار نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے۔

    اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزارت اعلیٰ پر حلف برداری ہو گی۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما دناکام ہوجائے گی۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے آج ملاقات میں کچھ چیزوں پر بات چیت ہوئی، بزدار صاحب ہی پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے پرپوز کررہے ہیں۔ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حلف برداری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کریں گے پھر معاملہ اسمبلی جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جب سپیکرکے لیے انتخاب لڑا تو سیکرٹ بیلٹ تھا، سپیکرانتخابات کیلئے 21 ووٹ پیپلزپارٹی اورنون لیگ سے حاصل کیے۔ اپنے تعلق کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے ووٹ حاصل کیے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری صاحب کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے جو قائم رہے گا، شہبازشریف ہمارے گھرآئے تو ان کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی، مریم نواز کےکیمپ میں شہبازشریف کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی۔ لیگی نائب صدر کا کیمپ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائریکٹ کیمپ ہے۔ شریف برادران کو جو کہتے ہیں وہ کروا لیتے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کیلئے حکومت رکھنے کا اشارہ بدل گیا اسی لیے ہم سےبات کی گئی، ہمیں کہا گیا کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، زرداری صاحب سندھ میں اپنی حکومت کی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا۔ وزیراعظم نے وزارت اعلیٰ کی کنفرم آفردی، بنی گالہ گئے اوراعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ فوری انتخابات کرانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا خیال ہے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، حکومت کا مدت پوری کرنا پی ٹی آئی، زرداری صاحب اورہمیں سوٹ کرتاہے، ایم کیوایم کی کمی آج شام تک پوری ہوگئی ہے، ایم کیوایم کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ عمران خان سےملاقات میں کہا کہ ایم کیوایم جومانگتی ہےانہیں دے دیں۔ ایم کیوایم سے معاملہ طے ہوگیا ہے، فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

    نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔ طارق بشیرچیمہ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ طارق بشیرچیمہ میری کامیابی کیلئےپوری کوشش کریں گے۔ طارق بشیرچیمہ نےاسلم بھوتانی کوحکومت کوووٹ نہ دینے کا کہا۔ اسلم بھوتانی کوروکنے کی کوشش کی مگروہ نہیں رکے۔

  • امریکی سفارتی ذرائع کی پاکستان کو دھمکی آمیز خط کی سختی سے تردید:سید کوثرکاظمی

    امریکی سفارتی ذرائع کی پاکستان کو دھمکی آمیز خط کی سختی سے تردید:سید کوثرکاظمی

    امریکی سفارتی ذرائع کی پاکستان کو دھمکی آمیز خط کی سختی سے تردید:سید کوثرکاظمی کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق بعض پاکستانی میڈیا ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے دھمکی آمیز خط دینے کی تردید کی ہے

    اس حوالے سے سید کوثرکاظمی کہتے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خط سازشی تھیوری ہے، سازشی تھیوریوں پر تبصرے سے بھی گریز کرتے ہیں۔

     

    سید کوثر کاظمی کہتے ہیں کہ لندن میں موجود امریکی سفارتی ذرائع نے وزیراعظم عمران خان کے دکھائے گئے خط کو سازشی تھیوری قرار دے دیا

    سید کوثرکاظمی نے یہ خبر تو دے دی ہے لیکن ابھی تک یہ ثبوت نہیں دیئے کہ امریکی سفارتخانہ کا عملہ کس کو ملا اور اس میں کون کون لوگ شامل تھے اور کیا بات ہوئی اس کا کوئی تحریری ثبوت نہیں دیا گیا

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھمکی آمیز خط سب سے بڑے ادارے کے سربراہ چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی ہے، خارجہ پالیسی کے پیش نظر خط زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے، خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے۔ جیسے ہی ہمیں خط ملا، عدم اعتماد فوراً پیش ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، شرکاء کو خفیہ خط کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،

    ترجمانوں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے، خط میں دھمکی دی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

  • جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے کوبلاک کردیا

    جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے کوبلاک کردیا

    کراچی:جمعیت جامعہ کراچی نے گزشتہ دنوں میں "آئ بی اے” کے اندر پیش آنے والے اسلام مخالف اور "ہم جنس پرستی” کو فروغ دینے والے سنگین واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی دروازے کو بلاک کردیا،اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی کال پر طلبہ نے احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کی

    یاد رہے کہ چند دن پہلے آئی بی اے کراچی میں زیر تعلیم بعض ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے رقص و سرور کی محفل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبہ کی ایک مخصوص تعداد نے شرکت کی اور کئی طلبہ رقص کی اس محفل میں نیم برہنہ لباس میں شریک ہوئے جس نے معاشرتی اقدار کی دھجیاں بکھیر دیں۔

    یہ سب کچھ جامعہ کراچی میں قائم آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کراچی کے مرکزی کیمپس میں ہوا ہے جس کے بعد آئی بی اے کمیونٹی میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے آئی بی اے کے اساتذہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود المنائی کی جانب سے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دے کر ملکی معاشرتی اقدار کے منافی کہا جارہا ہے۔

     

    اس ایونٹ کی ایک انتہائی قابل اعتراض ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی بی اے اساتزہ اور المنائی کی جانب سے انتظامیہ کو بڑی تعداد میں ای میل کی گئی ہیں جس میں اس ایونٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے معاملے پر سخت کارروائی کا مطالبہ سامنے آرہا ہے جبکہ خود سوشل میڈیا پر آئی بی اے المنائی اور غیر المنائی اس واقعہ کی مزمت کرتے نظر آرہے ہیں۔

    قابل ذکر امر یہ ہے کہ ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے یہ سب کچھ آئی بی اے کیمپس سیکیورٹی کی موجودگی میں انجام پایا ہے تاہم انتظامیہ اس معاملہ پر خاموش رہی جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر اکبر زیدی کی قیادت میں آئی بی اے کی موجودہ انتظامیہ کیا اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے اتفاق کرتی ہے جو ایسے پرو گرام کو کیمپس میں منعقد ہونے دیا گیا۔

    یاد رہے کہ ہم جنس پرست طلبہ کی جانب سے یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جب آئی بی اے کی فیکلٹی کی جانب سے انتظامیہ کو کیمپس میں بہت تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول ، ڈریس کوڈ کی عدم پابندی اور اکثر و بیشتر ناشائستہ حرکات کرتے ہوئے قابل اعتراض حالت میں طلبہ کی نشاندہی ای میلز کے ذریعے کی جاچکی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان تمام ای میلز پر کان ہی نہیں دھڑے گئے اور کیمپس کے ماحول کو ایسے ہی طلبہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

    بتایا جارہا ہے کہ آئی بی اے کی انتظامیہ اپنے پراسپیکٹس میں ماضی میں درج ڈریس کوڈ کی شق سے بھی دستبردار ہوچکی ہے اور نئے اب پراسپیکٹس میں ڈریس کوڈ کے حوالے سے کوئی شق موجود نہیں ہے۔

  • روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:یوکرینی صدرکاعمران خان کوفون

    روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:یوکرینی صدرکاعمران خان کوفون

    اسلام آباد:دنیا میں روس اوریوکرین کےدرمیان صرف عمران خان ہی صلح کرواسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دنیا کوباورکرادیا ہے کہ اگردنیا میں کوئی روس اور یوکرین کے درمیان صلح کروا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہیں،

    اسی مقصد کے لیے وزیراعظم کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان نے یوکرین کی صورتحال اور جنگ جاری رہنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت میں پاکستانی اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے یوکرائنی حکام کی پاکستانی طلبہ، شہریوں اور سفارتی عملے کے انخلاء میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دیگر ممالک کی جانب سے سفارتی حل کی سہولت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے باعث منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں، معیشت پر اثرات تیل اور اشیاء خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہورہے ہیں، پاکستان نے یوکرین میں لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سامان کے دو طیارے روانہ کیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے تنازعے سے پیدا ہونے والی بگڑتی سلامتی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے پر زور دیا، رکن ممالک نے مذاکراتی عمل کی حمایت اور سہولت کاری فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک سفارتی حل کے لیے کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔