Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی:ان شااللہ تعالیٰ:: چودھری پرویز الٰہی

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی:ان شااللہ تعالیٰ:: چودھری پرویز الٰہی

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزارت اعلیٰ پر حلف برداری ہو گی۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما دناکام ہوجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے آج ملاقات میں کچھ چیزوں پر بات چیت ہوئی، بزدار صاحب ہی پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے پرپوز کررہے ہیں۔ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حلف برداری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کریں گے پھر معاملہ اسمبلی جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جب سپیکرکے لیے انتخاب لڑا تو سیکرٹ بیلٹ تھا، سپیکرانتخابات کیلئے 21 ووٹ پیپلزپارٹی اورنون لیگ سے حاصل کیے۔ اپنے تعلق کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے ووٹ حاصل کیے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری صاحب کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے جو قائم رہے گا، شہبازشریف ہمارے گھرآئے تو ان کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی، مریم نواز کےکیمپ میں شہبازشریف کی کہی گئی باتوں کی مخالفت ہوئی۔ لیگی نائب صدر کا کیمپ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائریکٹ کیمپ ہے۔ شریف برادران کو جو کہتے ہیں وہ کروا لیتے ہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کیلئے حکومت رکھنے کا اشارہ بدل گیا اسی لیے ہم سےبات کی گئی، ہمیں کہا گیا کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، زرداری صاحب سندھ میں اپنی حکومت کی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا۔ وزیراعظم نے وزارت اعلیٰ کی کنفرم آفردی، بنی گالہ گئے اوراعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ فوری انتخابات کرانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا خیال ہے حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، حکومت کا مدت پوری کرنا پی ٹی آئی، زرداری صاحب اورہمیں سوٹ کرتاہے، ایم کیوایم کی کمی آج شام تک پوری ہوگئی ہے، ایم کیوایم کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ عمران خان سےملاقات میں کہا کہ ایم کیوایم جومانگتی ہےانہیں دے دیں۔ ایم کیوایم سے معاملہ طے ہوگیا ہے، فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

    نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی۔ طارق بشیرچیمہ عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ طارق بشیرچیمہ میری کامیابی کیلئےپوری کوشش کریں گے۔ طارق بشیرچیمہ نےاسلم بھوتانی کوحکومت کوووٹ نہ دینے کا کہا۔ اسلم بھوتانی کوروکنے کی کوشش کی مگروہ نہیں رکے۔

  • مرکز قرآن و سنہ لاہور:۔۔۔۔:ایک نظر میں  ازابوبکر قدوسی

    مرکز قرآن و سنہ لاہور:۔۔۔۔:ایک نظر میں ازابوبکر قدوسی

    مرکز قرآن و سنہ بلاشبہ جذبے کا حقیقت کی دنیا میں آتا ہوا مظہر ہے۔ آج سے چند برس قبل ایک کنال زمین پر ایک ہال کمرے میں مسجد سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ الحمدللہ ایک ایکڑ کو عبور کر چکا ہے۔ اس دوران اس میں کتنے ہی شعبے قائم کیے گئے جو کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ بلاشبہ اس تمام تر محنت کا ثمرہ برادر عزیز ہشام الٰہی ظہیر اور ان کے قدم قدم ساتھ کھڑے معاونین کے نام ہے کہ جن میں آپ سب بھی شامل ہیں۔

    1۔ اس میں قائم مسجد سے اُٹھنے والی حق و صداقت کی صدا اب محض اس کی چار دیواری تک محدود نہیں بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے عمدہ استعمال کی بدولت چار دانگ عالم میں سنی جاتی ہے۔ وہ عام عوام ہوں یا فیصلہ ساز اشرافیہ الحمدللہ اسی منبر سے اُٹھنے والی حریت فکر کی آواز کو اب نظر انداز نہیں کرسکتے جس کی مثال متعدد کیسز اور واقعات میں انہی خطوط پر فیصلے کرنا شامل ہے جس کو یہاں سے بیان کیا گیا

    2۔ شعبہ حفظ:
    بلاشبہ یہ شعبہ اس ادارے کے ماتھے کا جھومر ہے۔ جس میں بچوں کو نہایت عمدہ طریقے سے حفظ کروایا جاتا ہے، اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیے بنا کسی قسم کی پٹائی سے محفوظ رکھتے ہوئے صرف حفظ نہیں کرایا جاتا بلکہ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے، اور اس کو روایتی خیراتی انداز میں چلانے کی بجائے اس منفرد انداز میں شروع کیا گیا ہے اور متمول افراد سے مناسب فیس بھی لی جاتی ہے۔ اور مستحق طلباء کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے

    3۔ دستر خوان:
    کیا آپ یقین کریں گے کہ تقریباً بارہ سے پندرہ سو کے قریب افراد یہاں روزانہ تین وقت کھانا کھاتے ہیں۔ اس کثیر تعداد کے لیے ادارے سے ملحق آٹھ مرلے پر محیط ایک مکمل کچن بنایا گیا ہے، اور حافظ ہشام الٰہی ظہیر کے دست راست (فاعل خیر) اس تمام انتظام کو اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں اور بہت محنت و جانفشانی سے اس کو سنبھالتے ہیں۔

    4۔ QRF سکول سسٹم:
    یہ اس ادارے کا سب سے اہم منصوبہ ہے۔ جو حافظ ہشام الٰہی ظہیر کے ذہن رسا کا نتیجہ ہے۔ صرف دو برس کے اندر یہ سکول اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔ جس کے پرنسپل راقب نعیم نہایت محنت سے اس سکول کو جدید انداز میں چلا رہے ہیں۔ اس سکول کی خوبی صرف تعلیم نہیں تربیت بھی ہے، اور ہاں جب یہ سکول شروع کیا گیا تو ہشام الٰہی ظہیر صاحب نے سب سے پہلے اپنے بچوں کو شہر کے مہنگے ترین سکولوں سے اُٹھا کر یہاں داخل کیا۔ تو کیا سبب تھا کہ یہ سکول ترقی نہ کرتا۔ اس اسکول کے شعبہ جات پر نوائے وقت کی کالم نگار عنبر شاھد نے ایک کالم لکھا جس میں اسکا مکمل تعارف موجود ہے

    5۔ رفاہ عامہ کے شعبہ جات:
    اس ادارے میں رفاہ عامہ کے بہت سے ضمنی شعبہ جات بھی کامیابی سے جاری ہیں۔
    # مقامی آبادی کے لیے تقریباً بیس لاکھ روپے لاگت کا انتہائی عمدہ اور معیاری پینے کے پانی کا فلٹر پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔
    # عیدالاضحی کے دنوں میں بڑے پیمانے پر قربانی کی جاتی ہے اور گوشت غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
    # ہر جمعے کو سینکڑوں نمازیوں کے لیے کھانے کا وسیع انتظام ہوتا ہے۔
    # مرکز کے بالکل فرنٹ پر ایک ڈسپنسری زیر تعمیر ہے۔
    # ایک کمرہ غسل میت کے لیے تعمیر کیا گیا ہے جس میں تمام تعمیر عمدہ پتھر سے کی گئی ہے، اور ہر سہولت بہم پہنچائی گئی ہے۔

    6۔ خواتین کی مسجد:
    یہ المناک حقیقت ہے کہ جس عورت نے نسلوں کی تربیت کرنی ہوتی ہے خود اس کی تربیت کا ہمارے ہاں کوئی سامان نہیں ہوتا۔ برادر ہشام الٰہی ظہیر جو ہر وقت کچھ نیا کرنے کا سوچتے رہتے ہیں ، اس برس انہوں نے مرکز کے پہلو میں ایک کنال کا پلاٹ لیا اور اس کو صرف خواتین کے لیے خاص کر دیا اسکی وجہ یہی تھی کہ خواتین کے رش کی وجہ سے سابقہ جگہ بہت کم پڑ چکی تھی اور اس رمضان المبارک میں ان شاء اللہ خواتین اسی میں تروایح اور نمازیِں ادا کریں گی اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل وکرم سے یہ تمام تعمیر صرف تین ماہ کے اندر مکمل ہوئی۔بلاشبہ ایک کنال کی چار منزلوں پر مشتمل عورتوں کی یہ مسجد اور مدرسہ جس میں فہم قرآن و دین کے متعدد کورسز جاری و ساری ہیں شاید لاہور میں عورتوں کے حوالے سے سب سے بڑا ادارہ ہو

    7۔ میڈیا سنٹر اور لائبریری:
    اس کمپلیکس میں اس برس تعمیر ہونے والی ایک شاندار عمارت میں ایک بڑے ہال میں میڈیا سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جو اگرچہ پہلے بھی فعال تھا لیکن اب اس میں مزید جدت لائی جا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک وسیع تر لائبریری بھی زیر تعمیر ہے۔

    8۔ بہبود علماء کمیٹی:
    جناب حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا یہ کارنامہ بلاشبہ سونے کے پانی سے لکھنے کے لائق ہے۔ آپ نے اسی مرکز کے زیر اہتمام نادار اور ریٹائر علماء کرام کے لیے وظائف کا آغاز کیا۔ وہ علماء جنہوں نے اپنی جوانی دین اسلام کی خدمت میں وقف کی ہوتی ہے اور بڑھاپا آتا ہے تو بے یار و مددگار چھوڑ دیے جاتے ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ان کے کام آنا بلاشبہ ایک سنہری کارنامہ ہے۔ اور یہ کام ماہانہ کی بنیاد پر گزشتہ تین چار برس سے جاری و ساری ہے

    9۔ دفاع علماء کمیٹی:
    یہ ایک بہت بڑا المیہ تھا کہ جس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی۔ ہوتا یہ تھا کہ علماء کے خطبے اور تقاریر سے مرضی کے جملے اور فقرے اُچک کر ان پر جھوٹے مقدمے دائر کر دیے جاتے اور وہ مجبور محض ہو کر تھانے کچہریوں میں خوار ہوتے رہتے اور کوئی ان کا پرسان حال نہ ہوتا۔ اس صورت حال کے پیشِ نظر چند برس پہلے اس مرکز میں ایک اجلاس میں اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور کتنے ہی مظلوم علماء مساجد و مدارس کی داد رسی کی گئی واقفان حال جانتے ہیں اس اکیلے شعبے کا کام ایک جماعت کے کام سے بھی زیادہ ہے

    10. رمضان المبارک کی راتیں

    جب گھر میں ” وی آئی پی ” مہمان آتا ہے تو ہم کیسے شان دار طریقے سے اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور پھر کیسے اس کے آگے بچھ بچھ جاتے ہیں ۔۔۔

    اس مرکز میں رمضان المبارک ایسا ہی مہمان بن کر آتا ہے ۔

    اور اس رمضان المبارک کے توسط سے آنے والے نمازی اور روزہ دار اتنے ہی معتبر ہوتے ہیں کہ جو ان کا مقام ہے ۔۔
    حافظ ہشام الہی ظہیر اور ان کے ساتھی ان کے میزبان ہوتے ہیں اور ان مہمانوں کی خدمت میں آنکھیں بچھائے ہر وقت مستعد۔ ۔
    پچھلے صحن میں ایک طرف صفیں بچھی ہوتی ہیں اور تراویح و درس کی روحانی ضیافت کے ساتھ ساتھ طعام و خورو نوش کی محفل بھی بپا رہتی ہے ۔۔ایک طرف چائے ، عمدہ جلیبیوں اور بچوں کے لیے چپس بن رہے ہوتے ہیں اور بہترین کھجوریں دستر خوان پر سجی ہوتی ہیں ۔۔۔۔

    اور اندر ہال میں روحانیت کی مجلس ہشام الہی ظہیر سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ فجر اور طاق راتوں میں متعدد نامور اور جید علماء تعلیم و تزکیہ کورس کرواتے ہیں اس برس اس مرکز میں مدینہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کر کے آئے ارشاد الحسن ابرار بھی حافظ ہشام الہی ظہیر کے رفقاء خاص میں شامل ہو گئے ہیں

    نہایت خوش الحان قاری قران حافظ سہل الہیٰ ظہیر اور قاری امجد اور دیگر قراء کی تلاوت سے روح کو تروتازگی مل رہی ہوتی ہے۔ سہل الہیٰ برادر معتصم الہی ظہیر کے لائق بیٹے اور حضرت علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کے پوتے ہیں ۔۔۔۔۔

    11. فتویٰ کمیٹی
    اس مرکز یعنی شجر سایہ دار کا ایک نہائت اہم شعبہ فتویٰ کمیٹی کا ہے ۔جس کی سرپرستی اور نگرانی مفتی جماعت حضرت مولانا عبد الستار حماد حفظہ اللہ کر رہے ہیں اور مکرم ابتسام الہی ظہیر اور ہشام الہی ظہیر اس کے انتظامی امور کی نگرانی کرتے ہیں ۔۔پچھلے کچھ عرصے میں بہت سے پیش آنے والے واقعات و مسائل پر اس فتویٰ کمیٹی نے بروقت قوم و ملت کی رہنمائی کی اور مدت سے موجود ایک خلا پر کیا ۔بلاشبہ یہ اس مرکز کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت کا دروازہ ہے ۔۔۔۔
    حضرت علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بے حساب ہوں اور مسلسل و لگاتار ہوں کہ جن کی باقیات و صالحات کا سلسلہ ان کی ذریت کی صورت میں ہم پر سایہ فگن ہے فتوی کمیٹی کی تشکیل بھی انہی کا خواب تھا اب خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لجنہ علماء للافتاء کے جید علماء کے متفقہ فتاوی جات مطبوعہ حالت میں رمضان میں منظر عام پر بھی آجائیں گے ۔ ۔ علامہ شہید کے اک اور خواب کی تکمیل بھی ہو جائے گی

    رمضان المبارک قریب ہے ان شا اللہ یہ مینارہ رشد ہدایت اکناف عالم کو روشن کرے گا ، اور اس کے لیے احباب کو آگے بڑھنا چاہیے ۔۔۔۔
    اتنا بڑا ادارہ آپ احباب کے تعاون کے بغیر چلنا نا ممکن ہے آپ اپنی زکات صدقات و عطیات کا ایک وافر حصہ اس ادارے کے لئے مختص کریں یہاں خرچ ہونے والا ایک ایک پیسہ نا صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ آپکو یاد دلاتا چلوں اس مرکز کی ساری انتظامیہ اپنی جیب سے بھی انفاق فی سبیل اللہ کرنے والی ہے چاہے حاجی اکرام اسلام و اشفاق کا خاندان ہو چاہے ڈاکٹر اسد اللہ شیروانی و انس کا ہو چاہے چودھری نذیر احمد چدھڑ کا ہو یا خود حافظ ہشام الہی ظہیر کا اپنا خاندان ہو لیکن اتنے بڑے پراجیکٹس آپ سب کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے

    رابطہ :برائے تعاون
    +92 302 4705802
    Hafiz sajjad
    +92 306 4544952
    Qari amjad
    Farukh ilyas
    +92 324 5140011
    واٹس ایپ رابطہ نمبر=03104563818

  • کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت  8 اہلکار شہید

    کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید

    اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں افسران و جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوگئے۔حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔پاکستانی فوجیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ
    میجر سعد نعمانی
    شریک پائلٹ،
    میجر فیضان علی
    N/Sub سمیع اللہ خان، فلائٹ انجینئر،
    حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف
    L/Hav محمد جمیل، گنر
    پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں سرگرم عمل کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاک فوج کے امن دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو وقفے وقفے سے تنازعات کے شکار علاقوں میں امن کی حفاظت کے چیلنجوں کے کاموں کو انجام دینے میں اورضرورت کےوقت اعلیٰ ترین قربانیاں پیش کرنے میں خود کو ممتاز کیا ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں۔

    ادھروزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کےبیٹے دنیا بھرمیں امن کے پرچارکےلیے جانیں قربان کررہےہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان امن وبھائی چارے کے قیام کےلیے تمام تروسائل بروئے کارلا رہا ہے حتیٰ کہ جان کی قربانیاں بھی پیش کررہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کانگو میں یو این امن مشن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 افسروں وجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی کے ایوی ایشن یونٹ کے افسروں وجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی –

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران کانگو میں شہادت کا رتبہ پانے والے افسروں اور جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے

  • جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےجھوٹے بیانات منسوب:آج کا دن اپریل فول بن گیا

    جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےجھوٹے بیانات منسوب:آج کا دن اپریل فول بن گیا

    لاہور:جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےمنسوب جھوٹے بیانات:آج کا دن اپریل فول بن گیا،اطلاعات کے مطابق سیاست میں گرما گرمی نے جھوٹ اورفریب میں بھی جان ڈال دی ہے ، یہ جھوٹ اس قدرعام اورمقبول ہورہےہیں کہ سوشل میڈیا پران جھوٹوں کی بنیاد پر آوازیں آنے لگی ہیں کہ جھوٹ بول کر”جیو”

    وفاقی وزیرخوراک سید فخرامام کےحوالے سے کچھ میڈیا گروپس نے ایسی خبریں چلا کرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رکھی ہے کہ ہرسُننے اور دیکھنے والا پہلے تو غورسے پڑھتا ہے پھرپتا چلتا ہے کہ یہ سب جھوٹ اور فیک ہے

    کچھ دیرپہلے یہ خبری گردش کررہی تھیں کہ وفاقی وزیرخوراک سید فخرامام نے اپنی وزارت سے اس لیے استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ وہ عثمان بزدار کووزارت اعلیٰ سے معزول کرنے کے خلاف ہیں اور عثمان بزدار سے اظہارمحبت کرتےہوئے وہ اپنی وزارت کو چھوڑ رہے ہیں

    یہ خبردیکھتے ہہی اہل ذی شعور کو یہ محسوس ہورہا تھا کہ یہ خبرفیک اور سرا سرجھوٹ ہے ، پھراس جھوٹ کی زندگی بھی چند منٹ کی ثابت ہوئی جب وفاقی وزیرسید فخرامام نے اس جھوٹی اور فیک خبرکومسترد کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی گھٹیا اورکمینی حرکت قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ جواسی خبروں کا سہارا لے کرجی رہے ہیں وہ حقیقت میں عوام الناس اور سچ کے مقابلے میں اس جھوٹ کی وجہ سے ختم ہورہےہیں

     

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے فیصل آباد سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاصم نذیرباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر کی ن لیگ میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں،

    چودھری عاصم نذیر کے نام سے بنے ہوئے ایک فیک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل ہو گئے، چودھری عاصم نذیر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت کی وجہ سےمسلسل چار بار جیت چکا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا ہے اور سجاتے جائیں گے

    لیکن یہ جھوٹ اورگھٹیا حرکت سُنتے ہی چوہدری عاصم نذیر نے کہا کہ میرے لیڈرعمران خان ہیں میں پاکستان تحریک انصاف کا ادنیٰ سا کارکن ہوں میں کیسے مشکل وقت میں اپنے قائد سے بے وفائی کرسکتا ہوں جس کسی نے بھی یہ جھوٹی خبر چلائی ہے وہ جھوٹا اورفریبی ہےاس کی شدید مذمت کرتا ہوں‌

    اس حوالے سے دیکھا جائے تو آج یہ دن اپریل فول کی شکل اختیار کرگیا ہے اورلگ رہا ہے کہ کچھ کا یہ نظریہ بن گیا ہے کہ جیو تو جھوجھوٹ بول کرجیو لیکن پاکستان میں اس رویے کی مذمت کی جارہی ہے کہ کب تک قوم کوجھوٹ اور فریب کی دنیا میں پھنسایا جائے گا اب بس ہونی چاہیے

  • لطیف کپاڈیا کی20ویں برسی کے موقع پرچوتھےویلفیئر کلینک کی تعمیر کا آغاز

    لطیف کپاڈیا کی20ویں برسی کے موقع پرچوتھےویلفیئر کلینک کی تعمیر کا آغاز

    کراچی: لیجنڈری اداکار اور انسان دوست شخصیت، لطیف کپاڈیا مرحوم کی 20 ویں برسی کے موقع پر لطیف کپاڈیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام چوتھے رفاہی کلینک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاکہ محروم طبقے کے افراد کو باکفایت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مرحوم لطیف کپاڈیا کی یادیں اور کارنامے اب بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں لہٰذا، اس سال بھی، ان کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس کا اہتمام لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ (LKMWT) نے کیا تھاجو عظیم مرحوم شخصیت کے انسان دوست جذبوں کا مشعل بردار ادار ہ ہے اور نادارکمیونٹیز کا معیار زندگی بہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

    اعلی معیار کا مزاح تخلیق کرنے والے مصنف اور ڈراما نگار، انور مقصود نے بھی تقریب میں شرکت کی اور عظیم فنکار کی اہم کامیابیوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا:مرحوم لطیف کپاڈیا ٹیلیویژن اور اسٹیج ڈراما انڈسٹری کے مقتدرفنکار تھے جو پاکستان میں انسان دوستی کا معیار بلند کرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔میڈیا اور قومی ترقی کے لیے ان کی شاندار خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکیں گی۔“

    لطیف کپاڈیا میموریل ٹرسٹ نے اپنا پہلا ویلفیئر کلینک شاہ فیصل کالونی میں قائم کیا تھا جس کے بعد دیگر کلینکس ملیرکے علاقے کھوکھراپار اور لانڈھی کے علاقے قائدآباد میں قائم کیے گئے تھے۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ تین ’میڈی ہیلتھ‘ کلینکس مستحق افراد کو مسلسل بنیادی طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں میڈیکل چیک اپس اور طبی مشورے صرف 40 روپے میں فراہم کیے جاتے ہیں اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ہر سال، 60,000 سے زائد افرادلطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے میڈی ہیلتھ کلینکس سے استفادہ کرتے ہیں اور اب تک 695,000 سے زائد مریضوں کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

    مرحوم لطیف کپاڈیا کے صاحبزادے اور لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی، احمد کپاڈیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”ہم سب کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم لطیف کپاڈیا مرحوم کے عظیم مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مسلسل سرپرستی اور اعانت کے لیے میں بے لوث مخیر حضرات اور رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میرے لیے یہ بات بھی خوشی اور فخر کی ہے کہ لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کا چوتھا کلینک سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں تعمیر کیا جارہا ہے جب کہ اس سماجی پروجیکٹ کی نگرانی ٹرسٹ کے ارکان ذاتی طور پر کریں گے۔ میں جناب گلزار مغل صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے ، آٹھ برس قبل، سرجانی ٹاؤن میں کلینک کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کی تھی۔ ان کے اس رحم دلانہ جذبے نے انسانی ہمدردی کی اس داستان کومزید قابل ذکر بنا دیا ہے۔“

    لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ نے عوام کی آگاہی اور پائیدارسماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وسیع تر عوامی رسائی کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔یہ تمام اعلیٰ اقدامات لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام انجام دئیے جارہے ہیں جس کے لیے فراخدل شہریوں اور عوام کی جانب سے دئیے گئے عطیات، چندہ، مخیرانہ مدد، زکوٰۃ اور دیگر وسائل اور رقوم بطور فنڈ زحاصل کیے جاتے ہیں اور یہ ٹرسٹ کے رضاکار جمع کرتے ہیں۔

    سنہ 2007ء میں قائم کیا گیا لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ لطیف کپاڈیا کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے اور کم آمدنی والے طبقات میں خوشیاں پھیلانے کے عزم پر قائم رہے گا جو نجی ڈاکٹروں کی مہنگی فیسیں دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ اِس ٹرسٹ کے اہم مقاصد میں اعلیٰ معیار کی او پی ڈی کی سہولتوں کے علاوہ صحت، تعلیم، غربت کا خاتمہ، غذائیت میں کمی کا خاتمہ، بیماریوں پر قابو پانا اور دیگر سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنا شامل ہے۔ مزید تفصیلا ت کے لیے www.lkmwt.org کا وزٹ کیجیے۔

  • آخری 5 اوور31مارچ کے بعد شروع ہونگے:بابر اعوان

    آخری 5 اوور31مارچ کے بعد شروع ہونگے:بابر اعوان

    وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 31 مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے اور ہم سرپرائز دیتے رہیں گے ۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف غیر ملکی فنڈڈ قرارداد آئی ہے، بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہورہا ہے، اس بار ڈالر اور پاؤنڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ انصاف کا ایوان سپریم کورٹ ہے اس لئے چیف جسٹس کے سامنے خط رکھنے کی تجویز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والےجہلم سے پنڈی تک منہ چھپا کر بھاگے، اپوزیشن مل کر بھی ایف نائن پارک کو نہیں بھر سکی لیکن ہم سرپرائز دیتے رہیں گے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ 31مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے، اراکین اسمبلی اس دن ایوان میں نہیں جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن منحرف اراکین کو لالچ دے رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو خط لکھا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا۔

     

     

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ جسے منظور کر لیا گیا اور دو روز کے وقفے کے بعد اس پر بحث ہو گی۔

    اُدھر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

  • عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں

    عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد: عدم اعتماد پرووٹنگ کےدن کوئی رُکن اسمبلی نہ آئے: وزیراعظم نےخط لکھ کرہدایات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو خط لکھا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا۔

     

     

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ جسے منظور کر لیا گیا اور دو روز کے وقفے کے بعد اس پر بحث ہو گی۔

    اُدھر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے اور اب 31 مارچ یا اس کے بعد کسی بھی دن تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔

     

  • تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کتنی یقینی ؟ احمد جواد نے اہم ملاقات میں بتا دیا

    تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کتنی یقینی ؟ احمد جواد نے اہم ملاقات میں بتا دیا

    تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کتنی یقینی ؟ احمد جواد نے اہم ملاقات میں بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف سیاست کے میدانوں‌ میں جوڑتوڑشروع ہیں وہاں صحافت کےمیدان میں غورشروع ہے،کوئی اپنےتعلق کی بنیاد پرتبصرے کررہے ہیں توکوئی اپنے تجربے کی بنیاد پرحقائق پیش کررہے ہیں‌

    ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے آج دوایسے دوستوں کواکٹھا کردیا جن کے اکٹھے ہونے سے ماضی کی یادیں اور محبت بھرے وہ لمحات یاد آگئے جوکبھی ان دو دوستوں کے درمیان ایک والہانہ برادرانہ محبت تھی اور آج بھی ہے

     

    https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1508765403283087368

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حنیف عباسی نے سینئر صحافی مبشرلقمان اور محسن بیگ کواپنے دسترخوان پردعوت دی تھی جوان دونوں صاحبان نے قبول کرلی

    اس حوالے سے پی ٹی آئی سے ن لیگ میں ہجرت کرنے والے احمد جواد نے بھی اپنے جزبات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حنیف عباسی کی مہمان نوازی اس قدربرکت والی ثابت ہوئی کہ محسن بیگ اور مبشر لقمان کے درمیان ایک بڑی اہم گفتگو کا سبب بن گئی

    احمد جواد کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سو فیصد کامیاب ہوگی ،اپوزیشن کے ورکرز جشن کی تیاری کر لیں،احمد جواد نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا بدترین فاشسٹ حکمران نیازی اپنے انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں

  • ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    روس کے یوکرین پر حملے کے تناظر میں بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان آج استنبول میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات آبنائے باسفورس کے کنارے تاریخی ڈولماباشے محل میں ہو رہے ہیں۔

    مذاکرات کے آغاز سے قبل فریقین کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے۔

     

    ترک صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن ان کے اچھے دوست ہیں اور یہ بات چیت آگے بڑھی تو اس سے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔صدر اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی اس سربراہی ملاقات کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ وہ یوکرین اور روس دونوں کے خدشات کو جائز سمجھتے ہیں لیکن فریقین جنگ میں اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں مذاکرات کے نتیجے میں ٹھوس نتائج کا حصول ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات پر بہت سی چیزوں کا انحصار ہے اور منصفانہ امن میں کوئی بھی فریق شکست خوردہ نہیں ہوتا جبکہ تنازع کا جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

    صدر رجب طیب اردوان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس المیے کو روکنے کا فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔

    یوکرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاقِ رائے اس کی پہلی ترجیح ہے تاہم یوکرین اور امریکا دونوں نے اس معاملے میں روس کی نیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

  • عربوں میں رمضان المبارک کےمہینے سےمحبت    :رمضان المبارک کی خوشی میں قیدیوں کومعاف کردیا

    عربوں میں رمضان المبارک کےمہینے سےمحبت :رمضان المبارک کی خوشی میں قیدیوں کومعاف کردیا

    دبئی :دبئی کے فرمانروا شیخ محمد راشد نے رمضان سے قبل متعدد قیدیوں کی معافی کا اعلان کر دیا ہے اور اس کےساتھ ساتھ غریب لوگوں‌ کی مدد کےلیے ہنگامی بنیادوں پراحکامات پرعمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے

    دبئی سے عرب میڈیا کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے قبل دبئی میں 659 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل کونسلر عصام عیسیٰ الحمیدان نے تصدیق کی کہ یہ دبئی کے حکمران کی خواہش کا حصہ ہے کہ وہ قیدیوں کو دوسرا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    اٹارنی جنرل الحمیدان نے مزید کہا کہ پبلک پراسیکیوشن نے معافی کے حکم پر عمل درآمد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے دبئی پولیس کی جنرل کمان کے ساتھ رابطہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ قیدی جلد از جلد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔

    دوسری جانب متحدہ عرب اماراتی کے صدر اور ریاست ابوظبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

    صدر امارات کے اعلان کے بعد 540 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، تاکہ وہ نئی زندگی شروع کرکے اہل خانہ کی تکالیف کو کم کرسکیں۔

    اماراتی صدر شیخ خلیفہ کا کہنا تھا کہ اماراتی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں رعایت کا مقصد ہمدردی اور اصلاح معاشرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو بھی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا یکساں موقع فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ معاشری میں اپنی ذمہ داری کو انجام دے سکیں۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پرحفاظتی اقدامات پرعمل درآمد شروع ہے اور مساجد ومراکز میں بھی تزین وآرائش کا کام جاری وساری ہے،دفاترمیں بھی رمضان المبارک کے حوالے سے شیڈول دے دیا گیا ہے