Baaghi TV

Author: +9251

  • ہم حاضرہم قربان:اے اہل پاکستان:دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش ناکام:4جوان وطن پرقربان

    ہم حاضرہم قربان:اے اہل پاکستان:دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونےکی کوشش ناکام:4جوان وطن پرقربان

    راولپنڈی: دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان کے راستے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے حسن خیل کے مقام پر افغانستان سے داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو بھاگتے ہوئے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار وجاہت عالم، سپاہی ساجد عنایت، سپاہی مقبوول حیات اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 11 مارچ کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔

  • ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:ترک چیف آف جنرل سٹاف کی جنرل ندیم رضا سےملاقات،اطلاعات کے مطابق ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات میں دوطرفہ و علاقائی سلامتی، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو، دوطرفہ فوجی و دفاعی تعاون میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں کی ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان، ترکی ہر مشکل کے ساتھی، تذویراتی تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    دوسری طرف ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکش جنرل کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جنرل یاسر گلر نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

  • نمایاں خدمات انجام دینےوالوں کیلئےعسکری اعزازات:     ایوان صدرپاکستان زندہ بادکےنعروں سےگونچ اٹھا

    نمایاں خدمات انجام دینےوالوں کیلئےعسکری اعزازات: ایوان صدرپاکستان زندہ بادکےنعروں سےگونچ اٹھا

    اسلام آباد: ایوان صدرمیں تقریب،نمایاں خدمات انجام دینےوالوں کیلئےعسکری اعزازات،اطلاعات کے مطابق ایوان صدر میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی تھے، وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی شریک ہوئے جبکہ نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

    ایوان صدرمیں عسکری اعزازات دینے کی تقریب میں صدر پاکستان نے پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔

     

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے پر ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر، ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ اور ایئر وائس مارشل شمس الحق کو ہلال امتیاز (ملٹری) جبکہ ایئر مارشل ذوالفقار احمد قریشی، ایئر مارشل عرفان احمد کے لیے ہلال امتیازعسکری کا اعزاز عطا کیا گیا۔

    پاک فضائیہ کے 21 افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، 18 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 13 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔

    ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں حوالدار شعیب علی شہید اور لانس حوالدار رحمان الحق شہید، لانس نائیک سید محمد عباس شہید، سپاہی محمد ساجد شہید، سپاہی اسد خان شہید کے لیے بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔

    تقریب میں میجر جنرل حفیظ الدین، میجر جنرل محمد سلمان اشرف، میجر جنرل سلمان سلیم، ایئر مارشل محمد مغیث افضل، میجر جنرل قدرت اللہ ملک، میجرجنرل عامر اکرام کو ہلال امتیازعسکری کے اعزاز سے نوازا گیا۔

  • کرپشن قبول کرلی تومعاشرہ تباہ ہوجائیگا:آخرتک مافیا کا مقابلہ کروں‌ گا:اللہ میرا حامی وناصرہے:وزیراعظم

    کرپشن قبول کرلی تومعاشرہ تباہ ہوجائیگا:آخرتک مافیا کا مقابلہ کروں‌ گا:اللہ میرا حامی وناصرہے:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا یہ مخالفین کی غلط فہمی ہے، عوام 27 مارچ کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، عمران خان سے قانونی ٹیم کی بھی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے کیس کی پیروی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن قبول کر لی تو معاشرہ تباہ ہو جائے گا، معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں آنے والی نسلوں کا بھی ہے، ہم عدم اعتماد کی تحریک میں جیت رہے ہیں، ان کا نمبر پورا نہیں ہو گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس موقع پر سوال کیا کہ بہت اہم دن ہے، اتحادی اعلان کیوں نہیں کرتے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم پرعزم نظر آئے اور کہا کہ اتحادی میرے ساتھ ہی رہیں گے۔

     

    سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسہ کی حکمت عملی تیار کر لی گئی، پارٹی کی سینئر رہنما اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گے، حماد اظہر لاہور، پرویز خٹک پشاور، شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی، فواد چودھری جہلم، مراد سعید سوات، فرخ حبیب فیصل آباد اور علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی کی سینئر قیادت کو جلسہ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں، پارٹی کارکنان کو جلسہ کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا، پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جلسہ میں شریک ہوں گے، وزیراعظم نے پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کو جلسہ کی بھر پور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے، پوری قوم 27 مارچ کو باہر نکلے اور سچائی کا ساتھ دے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، چاہتا ہوں 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے، ہم برائی کے ساتھ نہیں سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ لوگ قوم کے پیسے سے عوامی نمائندوں کو خریدرہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے27مارچ کےجلسےکےحوالےسےقوم کےنام اہم پیغام میں کہا کہ امربالمروف ونہی عن المنکرقرآن پاک میں اللہ کاحکم ہے، اللہ تعالی مسلمانوں کوحکم دیتاہےکہ اچھائی کےساتھ کھڑےہوناہے، اسلام میں برائی اوربدی کےخلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سارے چور اکٹھے ہو گئے، ڈاکوؤں کاٹولا30سال سےملک کولوٹ رہاہےاورپیسےباہربھیج رہاہے۔ کرپٹ ٹولےنےعوامی نمائندوں کےضمیرکی قیمتیں لگائیں، عوام کے پیسے سے عوامی نمائندوں کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے، چاہتا ہوں عوام 27 مارچ کو سچائی کا ساتھ دیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں اوآئی سی کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اجلاس میں کشمیر اور فلسطین کی منصفانہ تحریکوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کےانسانی بحران اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر اتفاق ہوا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات امت کے اتحاد کا مظہر ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان عالمی سطح پر امت کی آواز کو دنیا تک پہنچائے گا، پاکستان اتحاد، انصاف اور ترقی کیلئے باہمی اشتراک کو فروغ دے گا۔

  • نوازشریف کےبرطانیہ میں مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی:ن لیگ کاپاکستان میں مہنگائی کیخلاف مارچ

    نوازشریف کےبرطانیہ میں مہنگائی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی:ن لیگ کاپاکستان میں مہنگائی کیخلاف مارچ

    برطاننیہ میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے گھریلو مالیاتی قرض کا توازن تاریخی دباؤ کے ساتھ مزید خراب ہو گیا جبکہ وزیر خزانہ رشی سنک پر سخت دباؤ ہے کہ وہ اس صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق برطانوی قومی شماریات ( او این ایس) کے دفتر کا کہنا ہے کہ جنوری میں 5.5 فیصد اضافے کے بعد فروری میں صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ہونے والا اضافہ 6.2 فیصد ہوگیا ، یہ اضافے کی مارچ 1992 کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔

    برطانیہ اب گروپ آف سیون (جی 7) ممالک میں سالانہ افراط زر کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، مہنگائی کی شرح میں برطانیہ صرف امریکا کے پیچھے ہے جبکہ عالمی اجناس اور توانائی کی قیمتیں یوکرین پر روس کے حملے بعد سے مزید بڑھ گئی ہیں۔

     

    اقتصادی ماہرین کے رائٹرز کے سروے میں زیادہ تر ماہرین نے 5.9 فیصد شرح رہنے کی پیش گوئی کی تھی، 39 جواب دہندگان میں سے صرف تین نے مہنگائی کی شرح میں اس تیزی سے اضافے کی جانب اشارہ کیا تھا۔

    او این ایس نے گھریلو توانائی کے بلوں میں اضافے کو نمایاں کیا جن میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریبا 25 فیصد زیادہ دیکھا گیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے مہینے میں ہونے والے اضافے کا سب سے بڑا عنصر ہے۔

    او این ایس نے غریب گھرانوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ عام حالات کے برعکس کھانے پینے کی تمام اشیا کی قیمتیں یکساں طور پر بڑھ رہی ہیں جبکہ عام حالات میں کچھ اشیا کی قیمتیں بڑھتی ہیں اور اس کے ساتھ کچھ اشیا کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں۔

    وزیر خزانہ رشی سنک کئی دہائیوں میں زندگی گزارنے کے سب سے بدترین دباؤ کے دوران برطانوی شہریوں کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    زیر غور تجاویز میں ایندھن پر عائد ٹیکس میں کمی، سماجی تحفظ کے نظام میں ادائیگی کی ابتدائی حد کو بڑھانا شامل ہے جو فلاحی ادائیگیوں کو مہنگائی کے ساتھ منسلک کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔

    کے پی ایم جی یو کے میں تعینات ییل سیلفن کی چیف اکانومسٹ کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار بینک آف انگلینڈ پر شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن اب بھی امکان ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بہت پہلے ہی عروج پر ہوگا۔

    بی آر آئی ویلتھ مینیجمنٹ کے چیف انویسٹمنٹ افسر ڈین بورڈ مین ویسٹن کا کہنا تھا کہ گھریلو بلوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں کے وقت شرح میں اضافہ معاشی بحالی کو روک سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو کساد بازاری سے بچاتے ہوئے بینک کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بہت احتیاط کی ہوگی۔

    او ایس این کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضاافہ 0.8 فیصد کی شرح سے ہوا ہے جو 2009 کے بعد فروری میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    گزشتہ ہفتے بی او ای نے اپریل۔جون کی مدت کے دوران سالانہ افراط زر کے 8 فیصد سے اوپر ہونے کی توقع ظاہر کی ہے جو اس کے ہدف سے چار گنا زیادہ ہے جبکہ ریگولیٹڈ گھریلو توانائی کے بل اگلے مہینے نصف سے زیادہ بڑھنے والے ہیں۔

    بنیادی شرح منہگائی جس میں خوراک اور توانائی کی لاگت کا براہ راست اثر شامل نہیں ہے، 4.4 فیصد سے بڑھ کر 5.2 فیصد ہو گیا- یہ اضافہ مارچ 1992 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

     

    افراط زر کا دباؤ آگے بڑھتا رہا کیونکہ مینوفیکچررز نے اپنی قیمتوں میں 10.1 کا اضافہ کیا، جو ستمبر 2008 کے بعد سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔

     

     

    ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا۔ 26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیا گیا ہے۔

     

    یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے زیر صدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

  • کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    اسلام آباد(محمداویس)کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 27مارچ جلسے کے لیے پہلی بار ٹرینوںکی بکنگ کرالی گئی ،ریلوے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو تحریک انصاف کے کارکنان کو کراچی اور لاہور سے اسلام آبادمارگلہ ریلوے سٹیشن لا ئیں گی اور جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکنان کوواپس کراچی او رلاہور لے کرجائیں گی، ریلوے اسٹیشن سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    خبررساں ادارے کودستیاب دستاویزت کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے 27مارچ کے اپنے جلسے جوکہ امربالمعروف کے عنوان سے کیاجارہاہے اس کے لیے پہلی بار ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کولانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے اس حوالے سے ایک ٹرین کراچی سے براستہ لاہور اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے کارکنان کومارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچائے گی ۔

    کراچی سے پہلی ٹرین 26مارچ کوصیح9بج کر30منٹ پر نکلے گی اور حیدرآباد ،روہڑی اورخانیوال سٹاپ کرکے لاہور اگلے دن 27مارچ کوصبح 3بج کر30منٹ پر پہنچے گی جہاں پرآدھا گھنٹہ سٹاپ کرنے کے بعد صبح 4بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اوصبح 9بج کر 30منٹ پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے ٹرین صبح 4بج کر 30منٹ پر نکلے گی اورصبح 10بجے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جہاں سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    27مارچ کو جلسہ ختم ہونے کے بعد رات کو ان دو ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کوواپس لاہور اور کراچی پہنچایاجائے گا۔دونوں ٹرینیں کل 19مسافر کوچز پر مشتمل ہوں گی

  • چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    کابل: چینی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے،وزیرخارجہ نے استقبال کیا،اطلاعات کے مطابق چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

    افغانستان کی سرکاری باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد ریان نے چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے دارالحکومت آمد کی تصدیق کی۔

    چین کے وزیر خارجہ نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب ایک ہفتے بعد ہی 30 اور 31 مارچ کو بیجنگ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ طالبان حکومت کی مدد کیسے کی جائے گی۔اس سے قبل پاکستان اور ایران، طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد ہمسایہ ممالک کے ایسے ہی اجلاسوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔

     

     

    اگست میں طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سے یہ کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ افغانستان ہے جو تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد وہاں پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پر چینی وزیر کا استقبال کیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین اہم امور پر بات چیت کریں گے جس میں ملکی استحکام و ترقی میں چین کے کردار پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

    وزیر خارجہ وانگ یی نے آخری بار جون 2017 میں کابل میں بڑے ٹرک بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کابل کا دورہ کیا تھا جبکہ مئی 2017 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورے سے طالبان حکومت کو سفارتی سطح پر مدد مل سکتی ہے کیونکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی بھی ملک نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

    2014 میں امریکا کی جانب سے اپنی زیادہ تر افواج کے انخلا کے بعد چین، افغان امن عمل کا حصہ بنا تھا اور طالبان کے سیاسی نمائندے گزشتہ چند سالوں میں چین کے کئی دورے کر چکے ہیں۔

  • یوکرین جنگ:ایک ماہ میں روس کے15ہزارفوجی ہلاک ہوئے،نیٹو:حقائق درست نہیں:روس

    یوکرین جنگ:ایک ماہ میں روس کے15ہزارفوجی ہلاک ہوئے،نیٹو:حقائق درست نہیں:روس

    برسلز:یوکرین جنگ:ایک ماہ میں روس کے15ہزارفوجی ہلاک ہوئے،اطلاعات کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے ایک ماہ کے دوران روس کے 15 ہزار تک فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں یوکرین میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کا موازنہ افغانستان کے ساتھ کیا گیا ہے جہاں 10 سال میں تقریباً 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

     

    نیٹو کے ایک سینیئر فوجی افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں کا اندازہ یوکرین کے حکام کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات پر مبنی ہے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ ان کے تقریباً 13 سو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

    یوکرینی صدر روسی حملے کے بعد مسلسل متحرک ہیں اور دنیا کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج یوکرین کی حمایت میں باہر نکلیں۔

    نیٹو کے فوجی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ روسی فوجیں اب دارالحکومت کیف میں آگے نہیں بڑھنا نہیں چاہتیں جبکہ کیف کے مشرقی علاقوں میں یوکرین کی فوجوں نے روسی فوج کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی فوجوں کی ترجیح ڈونباس کے علاقے لوہانسک، ڈونیسک ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یوکرینی فوجوں کو ان کی طرف بڑھنے سے روکا جائے۔

     

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا کو بحیرہ ازوف میں روس کے بحری جہاز بھی متحرک دکھائی دیے ہیں جن کے ذریعے مختلف سامانِ رسد فوجوں کو پہنچایا جا رہا ہے۔

    نیٹو کے پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے روس کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں‌ ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ہزاروں میں نہیں سیکڑوں میں ہوئی ہیں ، مغربی میڈیا جان بوجھ کرحقائق توڑمروڑ کر پیش کررہا ہے

    دوسری جانب مغربی ممالک روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ برسلز میں آج پہلی بار ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں نیٹو، جی سیون اور یورپی یونین کے رکن ممالک شریک ہوں گے جبکہ امریکی صدد جو بائیڈن بھی اس میں شرکت کریں گے۔

  • ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے

    ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے

    لاہور: ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے صلح کے امکانات روشن ہوگئے،اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی پنجاب کے صوبائی وزرا سے ملاقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد انہوں نے مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے۔

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کے مطابق ترین گروپ مانئس عثمان بزدار پر ڈٹ گیا اور مطالبے سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    ترین گروپ کے سرکردہ رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبائی سطح پر مزید بات چیت سے انکار کردیا ہے، عثمان بزدار کو ہٹانےکے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔

    عون چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگےنہیں بڑھ سکتے، پہلےبزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی،ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، مراد راس کی عزت کرتےہیں، اب بات صرف عمران خان یا وفاقی وزرا سے ہونگی۔

    ترین گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، ہماری حکومت کیساتھ کسی قسم کا کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں، سوشل میڈیا پر وزرا اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔
    عون چوہدری نے واضح کیا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد اور مشترکہ فیصلےکررہاہے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این ایز کے بعد ترین گروپ کے ایم پی ایز میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو گیا، گروپ کے 5 ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    یہ ملاقاتیں گزشتہ ہفتے لاہور ہی میں ہوئی تھیں، ملاقات کرنے والوں میں تیمور لالی، بلال اصغر، افتخار گوندل، فیصل حیات اور اسلم بھروانہ شامل تھے۔

  • عمران خان نہیں رہناچاہیے:باقی آپ کی تمام خواہشات پوری کردی جائیں گی:ایم کیوایم کوپی پی کی پیشکش

    عمران خان نہیں رہناچاہیے:باقی آپ کی تمام خواہشات پوری کردی جائیں گی:ایم کیوایم کوپی پی کی پیشکش

    کراچی: عمران خان نہیں رہنا چاہیے:باقی آپ کی تمام خواہشات پوری کردی جائیں گی:پی پی ایم کیوایم میں بات چیت،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول نے ایم کیو ایم کے نکات مان لیے اور کہا سندھ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ملکر چلنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کیلئے زرداری ہاؤس پہنچا ، ایم کیو ایم وفد کو زرداری ہاؤس کی گاڑیوں میں لایا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، امین الحق اور دیگر رہنما شامل تھے، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، آصف زرداری نے ایم کیو ایم وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول نےایم کیو ایم کے نکات کو مان لیا اور اس حوالے سے پی پی اور ایم کیوایم کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، کمیٹیاں نکات پرپیشرفت اورعمل کے لیے اقدامات اور روڈ میپ تیار کریں گے۔

    ذرائع پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ملکر چلنا ہوگا، آئینی طریقے سے جو چیزیں بہتر کی جاسکتی ہیں ان کو کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور شہبازشریف نے پی پی اور ایم کیوایم میں مفاہمت کیلئے کردارادا کیا، ایم کیو ایم کے زیادہ مسائل سندھ خصوصاً شہری علاقوں سے متعلق تھے اور ایم کیو ایم کو بلدیاتی نظام اور اداروں سے متعلق شکایات تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا کو خصوصی طور پر ملاقات میں بلایا گیا تھا۔