Baaghi TV

Author: +9251

  • اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے لئے 20 معاہدوں پر دستخط کرنے میں‌ مصروف

    اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے لئے 20 معاہدوں پر دستخط کرنے میں‌ مصروف

    لاہور:اپوزیشن حکومت گرانے جبکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے لئے 20 معاہدوں پر دستخط کرنے میں‌ مصروف،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے دبئی انٹرنیشنل فنانس سٹی میں عالمی بزنس کانفرنس کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے 20معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں دبئی ایکسپو کے دوران طے پانے والے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    یاد رہے کہ دبئی انٹرنیشنل فنانس سٹی میں عالمی بزنس کانفرنس کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے 20معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے سے پنجاب میں 45ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوگی۔

    صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بزنس کانفرنس کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرمایہ کار کمپنیوں کو ہرممکن سہولتیں دی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بنادیا ہے، نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیداہونگے۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بننے والے 10 سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں پنجاب میں ساڑھے تین سو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، صوبہ میں سیمنٹ کے 16 نئے کارخانے لگنے سے 600ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعت کاری کے عمل کو تیز کر کے روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی پالیسی ہے، صنعت کار دوست پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات دی جارہی ہے۔

  • ٹافیوں میں زہرآنے لگی:چارکمسن بچیاں‌ ٹافیاں کھاتے ہیں دم توڑگئیں‌

    ٹافیوں میں زہرآنے لگی:چارکمسن بچیاں‌ ٹافیاں کھاتے ہیں دم توڑگئیں‌

    نئی دہلی :ٹافیوں میں زہرآنے لگی:چارکمسن بچیاں‌ ٹافیاں کھاتے ہیں دم توڑگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار کمسن بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، مرنے والوں میں تین بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشی نگر کے علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار بچے جن میں سے چار بہن بھائی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے بچوں میں 5سالہ منجنا، 3سالہ سویٹی، 2 سالہ ثمر اور5 سالہ ارون شامل ہے، بچوں کی موت کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ دلیپ نگر گاؤں کی رہنے والی موہیا دیوی نامی خاتون کو اپنے گھر میں جھاڑو لگاتے ہوئے پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا شاپر ملا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس شاپر میں کچھ ٹافیاں اور چند سکے موجود تھے، خاتون نے وہ ٹافیاں اپنے پوتے پوتیوں کو کھانے کیلئے دے دیں، مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔/

    بعد ازاں بچوں کو تشویشناک ھالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی جس کی تصدیق ڈاکٹروں نے کی۔

    مرنے والے بچوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں میں ایمبولینس پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکش جنرل کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جنرل یاسر گلر نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

  • بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوتوا نظریےکا دفاع کرنےلگی

    بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوتوا نظریےکا دفاع کرنےلگی

    نئی دلی:بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندوتوا نظریے کا دفاع کرنے لگی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ انصاف کرنے سے قاصر نظرآرہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشتوں کی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

    مسلم طالبات کے وکیل ایڈووکیٹ دیو دت کامت نے چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں قائم بنچ سے درخواست کی کہ امتحانات قریب آرہے ہیں لہذاعدالت کو اس معاملے پر فوری سماعت کرنی چاہیے۔ تاہم چیف جسٹس نے کہاکہ اس معاملہ کا امتحان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔ تاہم وکیل نے دلیل دی کہ مسلم طالبات کو تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے اور ان کا ایک سال ضائع ہو نے کا خدشہ ہے ۔

    چیف جسٹس نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کیلئے فوری کوئی تاریخ مقرر کرنے سے انکار کر دیا ۔ اس سے قبل 16مارچ کو بھی سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسلم طالبات کی عرضداشت پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ہولی کی چھٹیوں کے بعد کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔

    واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کوٹ نے 15مارچ کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبا ت کے حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضداشتوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھاکہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلام کا لازمی جز ونہیں ہے۔

  • گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی رکھے، صوبائی وزراء بھی اٴْن کے ہمراہ موجود تھے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا 23 مارچ 1940 کے بعد ملک کے حصول کے لئے ایک منظم جدوجہد کی گئی تھی، یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنی چاہیے،آج کے دن ہمیں پاکستان کی سلامتی کا عہد کرنا چاہیے، ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے،ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے۔

  • صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہو گا : عمران اسماعیل

    صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہو گا : عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے گورنر راج لگانا ہو گا۔

    کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔

    سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل نے کہا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں تاہم وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے مشورے کو مسترد کر دیا تھا۔

  • جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے: عامر لیاقت

    جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے: عامر لیاقت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا، جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے، عمران خان نے مجھے نہیں میں نے ان کو قائل کیا، عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پرامید تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی بھی شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں، عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا، جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے، عمران خان نے مجھے نہیں میں نے ان کو قائل کیا، مجھے کوئی نہیں میں قائل کرتا ہوں۔

    قبل ازیں دو روز پہلے عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر جو حملہ ہوا ہے اس نے پی ٹی آئی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں، ہم جمہوریت کے پاسدار نہیں رہے، ہم شدت پسند ہوگئے ہیں، جن کو جانا ہے ان کو جانے دیجئے،جو آپ کے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے خود کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، کوئی بات نہیں اپوزیشن بھی اچھی چیز ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے سندھ ہاؤس میں جو ہوا اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
    سندھ ہاؤس میں جو بھی ارکان اسمبلی تھے وہ منحرف تھے لیکن وہ ہمارے اپنے تھے۔ یہ مولاجٹ جو آئے ہیں جن کے ہاتھوں میں گنڈاسے ہیں، ان کو ذرا بٹھائیں اور ان کو کہیں جن کے پاس تیر ہیں اگر انہوں نے برسانے شروع کردیے تو بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔ ہمیں تو کبھی آپ نے پوچھا ہی نہیں، آپ نے رحمت اللعالمین ﷺ ٹرسٹ بنایا لیکن اس میں ہمیں پوچھا نہیں۔ ایک بات میں آپ سے اورکہنا چاہتا ہوں کہ آپ اگر یہ کام کرنے جا رہے ہیں تو مت کیجئے گا، اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین محمود کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں ، اگر آپ جاتے جاتے ایسا کریں گے تو سب زیادہ خطرناک آواز عامر لیاقت کی اٹھے گی۔

  • عامر لیاقت نے اہلیہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر شائع کر دی

    عامر لیاقت نے اہلیہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر شائع کر دی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

    عامر لیاقت نے اہلیہ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شئیر کر دی۔تصویر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر علی زیدی بھی موجود تھے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے عمران خان سے آپ کی دوستی کروا دی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی دوستی تھی،دوستی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی ووٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں،عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے نہیں ہونے والا ،جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہونے والا ہے۔

  • گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا : بلاول بھٹو

    گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا : بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔

    مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم وقت کے ظالم، فرعون اور یزید کا مقابلہ کر رہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور سابق وزیراعظم بن چکے ہیں، عمران خان بزدل ہیں اور مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خود کو خان کہلاتا ہے لیکن یہ کہاں کا خان ہے، خان تو عزت، غیرت اور بہادر ہوتے ہیں لیکن یہ صرف بنی اور فنی گالہ کا خان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 8مارچ کو عدم اعتماد جمع کروائی لیکن بزدل نے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کروایا اور اجلاس بلانے میں تاخیر کروائی، ہم بزدل کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
    چیئرمین پی پی نے کہا کہ میری اردو زبان پر تنقید کرنے والے اور مجھے زبان سیکھانے والے وزیراعظم پہلے اپنے بچوں کو اردو سیکھائیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق برے القابات کہنا وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے والے نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں جبکہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کی کوئی فکر نہیں۔

    فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت نے فنڈنگ کی اور الزام دوسروں پر فارنگ فنڈنگ کا لگاتے ہیں، وزیراعظم بیرونی سازش کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

    کشمیر پر عمران خان نے جو سودا کیا وہ سازش نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ مودی کا کامیاب ہوگا اور کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ عوام کو جلد اس وزیراعظم سے نجات دلائیں گے، آئندہ انتخابات میں سلیکشن نہیں ہوگا۔

  • لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

    لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ : فائرنگ

    لاہور:لاہور:ایڈووکیٹ امانت،اہلیہ اوربچوں کےقاتلوں پرپولیس کی موجودگی میں حملہ: فائرنگ،اطلاعات کے مطابق سی آئی اے چوہنگ لاہور ایڈوکیٹ امانت اس کی بیوی اور دو ماہ کی بیٹی کے تہرے قتل میں ملوث ملزمان امین اور عاشق قصاب کی نشاندھی پر آلہ قتل برآمد کروانے کے لیے لے کر جا رہے تھے جب پولیس پارٹی اضمیر ٹاؤن سے جانب جوبلی ٹاؤن پہنچی تو 3 کس سوار ہنڈا 125 مسلح اسلحہ آتشیں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا

    پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ملزم عاشق قصاب شدید زخمی ہو گیا ہے جسے برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہےمقامی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے حملہ آوروں کی تلاش و علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے

    یاد رہے کہ فروری میں لاہورمیں میاں بیوی اور کم سن بیٹی کا قتل مخالف رشتہ داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروایا تھا جس کے قاتل بعد ازان گرفتار ہوگئے تھے

    چوہنگ کےعلاقے ایگریکس ٹاؤن میں 27 فروری کو نامعلوم افراد نے وکیل امانت علی اور اسکی بیوی شبانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا ۔ ملزموں نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کم سن بیٹی ازل کو بھی گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق واردات مخالف رشتے داروں نے اجرتی قاتلوں سے کروائی، ملزمان واردات کے بعد ہوٹل میں ناشتہ بھی کرتے رہے۔ پوليس نے مزيد 3 افراد کو گرفتار کر ليا۔ پولیس نے مقتول امانت ایڈوکیٹ کے بھائی دو بھتیجوں کو پہلے سے حراست میں لےتھا

    پولیس کے مطابق مقتول کے رشتہ داروں کا جیل میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے قاتلوں سے تعلق بنا جنہیں تہرے قتل کی واردات کا ٹاسک سونپا گیا۔ عاشق نامی اجرتی قاتل نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ3 جانیں لیں۔