Baaghi TV

Author: +9251

  • پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    پولینڈ : پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا،اطلاعات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولش وزیر داخلہ مریسز کامنسکی (Mariusz Kaminski) کا کہنا ہے کہ سفارت کار ہونے کا بہانہ کرنے والے 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروس نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔

    وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس نے خبردار کر دیااس کے علاوہ پولش وزارت خارجہ کے ترجمان لوکاس جاسینا نے کہا کہ روسی سفاترکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب پولینڈ کے لیے روس کے سفیر سرگئی ایندرییو نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس پولینڈ اقدام کے ردعمل میں جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ مولوٹوو کاک ٹیل (پیٹرول بم) سے حملے کی اطلاعات ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کریملن بھی اب حملے کی زد میں ہے۔

    ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ماسکو میں قلعہ بند سرکاری عمارت کی دیواروں پر ایک شخص کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ایک ٹک ٹاک صارف نے چلتی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ایک شخص کی ویڈیو کلپ کو اپ لوڈ کیا، جس میں ایک نامعلوم حملہ آور کو روسی صدر کی رہائش گاہ پر مولوٹوو کاک ٹیل مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ولادی میر پیوٹن اس عمارت میں رہتے اور دیگر سرکاری امور انجام دیتے ہیں۔حملے کے بعد کریملن کی دیواروں کی بنیاد پر کم درجے کی آگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

  • عثمان بزدارکوگھربھیجنےکی تیاریاں مکمل؟حسان خاورنےاندرکی بات بتا دی

    عثمان بزدارکوگھربھیجنےکی تیاریاں مکمل؟حسان خاورنےاندرکی بات بتا دی

    لاہور:عثمان بزدارکوگھربھیجنےکی تیاریاں مکمل؟حسان خاورنےاندرکی بات بتا دی،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے جو خبریں‌ پھیلائی جارہی ہیں ، ان کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سینئرصحافی مبشرلقمان کوسارے حقائق بتادیئے

    اس حوالے سے حسان خاور نے مختلف اشکالات کے بہترین جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ہیں اور وہ معمول کے مطابق دفتری معاملات احسن طریقے سےچلارہےہیں‌

    حسان خاور نے کہا کہ حکومت میں سیاسی لوگوں کے سیاسی مسائل ہوتے ہیں اور بزدار کو بھی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی مسائل کی وجہ سے کسی کو گھربھیجنے کی بات کی جائے اس طرح‌ تو کوئی بھی نہیں ٹھہر سکے گا

    انہوں نے میڈیا میں چپھنے والی ان خبروں کی تردید بھی کردی کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہاوس چھوڑ کے کہیں جارہے ہیں یا سامان وہاں سے لے جارہے ہیں‌

    سنیئر صحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے ساتھیوں سے بھی رابطے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ چلیں گے

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور خاص کر چوہدری پرویز الہی جو ایک سمجھدار سیاستدان ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ایسے دیگر اتحادی بھی ، چوہدری پرویز الہی ایک مخلص انسان ہیں اور جس طرح ن لیگ نے ان سے ماضی میں دھوکے کیئے اب وہ ان دھوکوں میں دوبارہ نہیں آئیں‌گے

    حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ترقی پزیرملک ہے اور کم وسائل کے باوجود کورونا جیسی وبا پرقابو پاکرجس طرح سفر جاری رکھا اسے عالمی برادری بھی تسلیم کرتی ہے

     

    https://youtu.be/a1BO5P_xAJ0

    ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس جیسی شخصیات بھی پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کرچکے ہیں‌، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس کارکردگی کوعالمی برادری بھی تسلیم کرتی ہے

    مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت درست سمت نہیں جارہی ، سب بہتر ہوجائے گا

    عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کا کئی محاذوں پر مقابلہ کررہی ہے اور وزیراعظم عمران خان جو امید کررہےہیں ان کو امید ہے کہ وہ ضرور کامیاب ہوں گے ، ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں 63 اے کی تشریح ، اسمبلی میں ووٹنگ اور عوام میں آگہی پارٹی ان تینوں محاذوں پر جم کرمقابلہ کرے گی

  • روسی صدرولادی میر پوتن کی رہائش گاہ پربموں سے حملہ ہوگیا

    روسی صدرولادی میر پوتن کی رہائش گاہ پربموں سے حملہ ہوگیا

    ماسکو:روسی صدرولادی میر پوتن کی رہائش گاہ پربموں سے حملہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ مولوٹوو کاک ٹیل (پیٹرول بم) سے حملے کی اطلاعات ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کریملن بھی اب حملے کی زد میں ہے۔

    ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ماسکو میں قلعہ بند سرکاری عمارت کی دیواروں پر ایک شخص کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ایک ٹک ٹاک صارف نے چلتی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ایک شخص کی ویڈیو کلپ کو اپ لوڈ کیا، جس میں ایک نامعلوم حملہ آور کو روسی صدر کی رہائش گاہ پر مولوٹوو کاک ٹیل مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ولادی میر پیوٹن اس عمارت میں رہتے اور دیگر سرکاری امور انجام دیتے ہیں۔حملے کے بعد کریملن کی دیواروں کی بنیاد پر کم درجے کی آگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔اس حملے کو مقامی خبر رساں اداروں بشمول بیلاروسی میڈیا چینل نیکٹا لائیو نے بھی شیئر کیا۔

    دوسری جانب یوکرین میں ایک ٹک ٹاکر کو روسی فوج کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاری ٹک ٹاکر کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد عمل میں آئی جس میں کیف میں ایک شاپنگ مال کے پاس کھڑی یوکرینی فوجی گاڑیوں کے بیڑے کو دکھایا گیا تھا۔

    جس کے فوراً بعد عمارت کو روسی فضائی حملے سے نشانہ بنایا گیا۔اتوار کو ہونے والی اس فضائی کارروائی میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ یوکرینی شاپنگ مال کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    مذکورہ ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے یوکرینی فوج کا مقام دکھا کر “دشمن کے لیے سہولت کار کے طور پر کام کیا”۔

    یوکرینی سیکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “ایک ٹک ٹاکر نے حال ہی میں کیف میں یوکرینی فوج کے مقام کے بارے میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا۔“بعد میں، شاپنگ سینٹر، جہاں ہمارے محافظ تھے، روسی قابضین کی طرف سے ایک طاقتور میزائل حملے کا نشانہ بنے۔

    “جانے انجانے میں اس شخص نے دشمن کے لیے سہولت کار کا کام کیا، اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔”

    بعد ازاں، ایک ویڈیو میں اس شخص نے معافی مانگتے ہوئے دوسرے یوکرین کے باشندوں کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ نہ کریں جو روسی افواج کو اسٹریٹجک معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

    کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے بھی اس حوالے سے کہا کہ یوکرینی باشندوں کو “فوجی سازوسامان، چوکیوں، اسٹریٹجک اشیاء کی نقل و حرکت” سے متعلق کسی بھی چیز کی فلم بندی یا تصویر کھینچنے سے گریز کرنا چاہیے۔

  • پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کو مشتعل ہجوم سےبچالیا

    پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کو مشتعل ہجوم سےبچالیا

    اسلام آباد:اسلام اباد پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کومشتعل ہجوم سے بچا لیا گیا،اطلاعات کے مطابق جس پر قرآن کی بے حرمتی کا الزام تھا جو کے آئی نائین کے علاقے میں مشتعل افراد کے نرغے میں تھا پولیس نے موبائل سروس بند ہونے کے باوجود فوری اقدامات کرتے ہوئے اس فاتر العقل شخص کو اس مشتعل جتھے سے بچایا اور محفوظ جگہ منتقل کیا۔اور ایک انسانی جان کو بچا لیا

    پولیس کے افسران آئی جی اسلام آباد احسن یونس، ایس پی آئی نائین، ڈی ایس پی آئی نائین اور ایس ایچ او آئی نائین کی بروقت کارروائی سے ایک شخص کی جان بچ گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ان کی ساری ٹیم کا یہ اقدام انسانیت کیلئے ایک بڑی مثال ہے .

     

    ادھر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھتے ہوئے ان کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کئے انہوں نے افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے

    ۔ سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام ایس ایچ اوز کو 3 بجے سہ پہر سے شام5 بجے تک تھانے میں موجود رہنے اور عوامی شکایات سننے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،

    افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں، شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائے.انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اسلام آباد پولیس کسی شخص کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگزاجازت نہیں دے گی، انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔

  • یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

    برسلز:یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔دوسری طرف روس یورپی یونین کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے

    روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کیف کو خفیہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئر نگ میں سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سفیروں کو گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ ایک سال تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

    تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معاہدہ صرف یورپی یونین کے ارکان کی اپنی انٹیلی جنس کا احاطہ کرے گا یا انہیں امریکا جیسے کسی تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات بھی شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

    مغربی ممالک نے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن یوکرین کے تحفظ کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار کر دیا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی جنگی طیاروں کو مار گرانے سے انکار کرنے پر نیٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    امریکی قیادت والے اتحاد نے یہ کہہ کر یوکرین کی فوجی امداد سے انکار کردیا کہ وہ اس تنازعے کو عالمی جنگ میں تبدیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

  • ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا پیغام

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں:ہمیں کوئی منانے ہی نہیں آرہا:راجہ ریاض کا پیغام

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہماری عمران خان سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں،پالیسیوں سے اختلاف ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے وزیراعظم کو کہا تھا پنجاب میں ڈی سی، اے سی کا عہدہ بک رہا ہے۔ عثمان بزدار اپنا سامان باندھ رہے ہیں، خان صاحب نے تو پہلے ہی سامان باندھا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا میں ایک بھی قابل آدمی نہیں جو کسی ناراض ممبر کو منالیتا، ہماری عمران خان سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں، پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ وزیراعظم کے پاس ایک بھی بندہ جہانگیرترین جیسا نہیں۔ ایک وقت تھا ہم خان صاحب کی منتیں کرتے تھے، آج جہانگیرترین ہوتے تو ناراض لوگوں کو منا لیتے۔

     

    ادھراطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں کے پیش نظر عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی کمیٹی کو اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی ٹیم نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔

    حکومتی رہنماوں بشمول اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

  • پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    راولپنڈی :چین پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف ہے:پاکستان درست سمت آگے بڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے گفتگو،اطلاعات کے مطبق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چین کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہیے۔

  • پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت

    پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت

    لاہور:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

    وائٹ بال سیریز میں شامل یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    وائٹ بال سیریز میں شامل تمام میچز کی ٹکٹیں https://pcb.bookme.pk/ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ چاہیں تو اپنے قریبی ایم اینڈ پی اسٹورز سے بھی ان میچز کی ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ایزی پیسہ/ جاز کیش/کریڈٹ کارڈ یا این آئی ایف ٹی کے ذریعے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 03137786888 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6ٹکٹیں خرید سکتے ہیں تاہم ون ڈے سیریز کےکسی میچ کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر انہیں ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔

    پی سی بی کی جانب سے یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

    ہیڈ آف کمرشلز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سلمان مسعود کا کہناہے کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے پیشِ نظر پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت کو کم رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کو کار پارکنگ سے انکلوژرز تک گولف کارٹس پر مشتمل شٹل سروس کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اسٹینڈز میں فلٹر شدہ ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی فراہمی سمیت اسٹیڈیم کے باہر ایک بڑی اسکرین بھی نصب کررکھی ہے جہاں شائقین کرکٹ براہ راست ایکشن ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں

    وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز : 3 ہزار روپے فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 2 ہزار روپے

    راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈیڑھ ہزار روپے عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز: ایک ہزار روپے

    حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں

    وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز :4 ہزار روپے فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 3 ہزار روپے

    راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈھائی ہزار روپے عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز : ایک ہزار روپے

    حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

  • اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا:اسد قیصرکااعلان:آئینی ذمہ داریوں کاسُن کراپوزیشن پریشان

    اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا:اسد قیصرکااعلان:آئینی ذمہ داریوں کاسُن کراپوزیشن پریشان

    لاہور: اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا: اسد قیصرنے اعلان کیا تو دوسری طرف اپوزیشن والے گھبرا گئے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پریشانی کے عالم میں ایک دوسرے سے رابطے بھی کررہےہیں ، متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں ملکی قومی اسمبلی کا نگراں ہونے کے ناطے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا اور آئین کے آرٹیکل95 اور قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس 2007 کے رول 37 کے تحت کارروائی ہو گی۔

    خیال رہے کہ ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں گہما گہمی ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

     

     

    تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سٹاف نے وصول کی۔

    اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں اُن کے حمایتی خوب اُن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوسکے گی یا نہیں۔

    واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن ارکان نے اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک جمع کرائی ہے۔ تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔

    متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ممبران اسمبلی کونشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر اپوزیشن حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے 10 ارکان لینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو تحریک کامیاب ہو جائے گی۔

    قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی کے 5، مسلم لیگ ق کے بھی 5 اراکین، جی ڈی اے کے 3 اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

    حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔ ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

    بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

    ملاکنڈ:بلاول بھٹو نے11جماعتی اتحاد کو حسینی اورعمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب،اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ عمران خان اکثریت کھوچکا ہے، حکومت کو عدم اعتماد پر شکست نظر آرہی ہے۔

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکثریت کھوکر سابق وزیراعظم بن چکا، حکومت کو عدم اعتماد کے معاملے پر شکست نظر آرہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری عدم اعتماد کا جمہوری حق پورا کیا جائے۔

    یہ کہتے ہیں منحرف ارکان شادی میں اورنہ انکےبچے اسکول نہیں جاسکتےہیں، میں کہتاہوں جو وقت کے یزید کا مقابلہ کرےگا اس کانام تاریخ میں رقم ہوگا، اب ہم نےجمہوریت سےاحتساب لیناہے، ہمیں اپنےووٹ سےاحتساب لیناہے، عدم اعتمادمیں اپنےووٹ سےحساب لیں گے، اگلی بار مالاکنڈ آؤں گا تو نیا وزیراعظم منتخب ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر سیشن بلانا ہوتا ہے لیکن یہ بزدل سیشن سے بھاگنے کیلیے آئین توڑ بیٹھا ہے اور بیچارے اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہا ہے۔ چیلنج کرتے ہیں بھاگنے کا سلسلہ بند کرو، کل عدم اعتماد لے کر آؤ، جلسہ جلسہ کررہے ہو،آپ 172ممبرز کا قومی اسمبلی میں جلسہ کرکے دکھا دو۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ صرف گالی دے سکتے کیوں کہ یہ توہارے ہوئے شخص کی نشانی ہے، تین سال گزرچکے ہیں اور ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، یہ ملک میں جنگل کا قانون چاہتا ہے، ہر ادارے کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتا ہے آج میری ٹوٹی پھوٹی اردو پر وزیراعظم اردو سکھانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کو سمجھانا چاہتا ہوں اردو سیکھیں اوراچھے سے بولیں اور ہمیں اردو سکھانے سے پہلے اپنے بچوں کو اردو سکھائیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہاکہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ کا مقابلہ جیالے پہلے دن سے کررہے ہیں، ہم نے اس حکومت پر وار پہلے دن سے کیا، پارلیمنٹ کے اندر سلیکٹڈ کہہ کر دنیا میں اس کی پہچان کرائی، ہم نے کوشش کی آخری وقت تک احتجاج کرکے معاملہ حل کیا جائے، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مبارکباد دیتاہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔

    بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ عمران خان کے ہر مخالف سے گلے ملوں گا مگر غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، ہم کسی ادارے پر حملہ نہیں کرسکتے، کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، گیٹ نمبر 4پر نہیں جاؤں ،قائد عوام نے سکھایا ہے طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں ہم غیرجمہوری شخص سے جمہوریت کا انتقام لے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فضل الرحمان کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ وزیراعظم کے منہ سے اچھی نہیں لگتی، شہباز شریف پربوٹ پالش کا الزام لگاتے ہو آپ چاہتے ہو کہ آپ نہ کھیلو تو کسی اور کو بھی کھیلنے نہیں دو گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاکنڈ آکر ایسا لگتا ہے جیسےشہید بینظیر بھٹو کے گھر آگیا ہوں، لاڑکانہ آگیا ہوں، ہمارا اس دھرتی کے عوام سے تین نسلوں کا ساتھ ہے، ملاکنڈ کے لوگوں نے قائدعوام کاساتھ دیکر پاکستان کی قسمت بدلی یہاں کے عوام کی بینظیر نے خدمت کی، کے پی عوام کی آصف زرداری نے خدمت کی۔