Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا،ثروت اعجاز قادری

    ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا،ثروت اعجاز قادری

    کراچی:ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا،اطلاعات کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو قائم کرکے ہی امن دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے، کرپشن اقرباء پروری نے غریبوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے، عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں نظام مصطفی کا نفاذملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر عوام کو تمام سہولیات مہیا کرئے گا،

    ان کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ور غربت سے گذر رہا ہے،رمضان پیکیج کے نام پر عوام کو لولی پاپ نی دیا جائے، خوردنوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی،سیاستدانوں کی کرپشن،لوٹ مار اور اقرباپروری نے جمہوریت کا تشخص بری طرح مجروح کیا ہے، 74 سال میں پاکستان نے کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں کی،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ نئے نئے ٹیکس لگاکرحکمران عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ کراپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں،سیاست اور جمہوریت کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنارکھاہے،کارکنان اپنی صفوں میں یکسوئی پیداکریں سیاست کوکاروباربنانے والوں کاراستہ روکناہوگا،ملک کی تقدیربدلنے کیلئے پڑھے لکھے عام آدمی کومیدان عمل میں آناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،

    ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ قرآن و سنت آئین کاسپریم لاء ہے،حکومت اورعدلیہ قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک کودرپیش تمام مصائب سے نجات مل جائیگی، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن وسنت اور عشق نبی سے سرشار ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے،کلمہ طیبہ کی بنیادپرحاصل کی گئی مملکت میں سیکولرازم کو پنجے مضبوط کرنے نہیں دینگے، ہمارے اکابرین نے اس لیے اپنی جانیں قربان نہیں کی تھیں کہ یہاں انگریز کا نظام رائج کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے،قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بناکر کرپشن کا دروازہ بن کرنا ہوگا۔#

  • سندھ ہاؤس کامعاملہ،علی زیدی کا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط :   فوری تحقیقات کا مطالبہ

    سندھ ہاؤس کامعاملہ،علی زیدی کا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط : فوری تحقیقات کا مطالبہ

    کراچی :سندھ ہاؤس کا معاملہ، علی زیدی کاسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط : ایس ایس یو ڈی آئی جی کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور اور صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے سندھ ہاؤس کے معاملے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحقیقات کیلئے خط لکھا ہے۔

    صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے کس ضابطے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مسلح دستے جمع کیے؟

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں، سندھ پولیس کے اسپیشل دستوں کا اسلام آباد میں کیا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج رہا ہوں۔

     

     

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں، سندھ پولیس کے اسپیشل دستوں کا اسلام آباد میں کیا جواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آج سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج رہا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی آئی جی اسپیشل یونٹ مقصود میمن کی اس احمقانہ حرکت کی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تحقیقات کریں۔

    خط میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی (ایس ایس یو) سندھ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کی حتمی رپورٹ آنے تک ڈی آئی جی مقصود میمن کو معطل رکھا جائے۔

    صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ سندھ ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کو 5 فروری کو شوکاز جاری کیا گیا تھا جبکہ مقصود میمن نے اپنے تبادلے کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مقصود میمن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا، مقصود میمن ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کے طور پر چلا رہا ہے۔

    تاہم علی ذیدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرپٹ افسران قانون کو ناجائز استعمال کرتے ہیں۔

  • باغی ارکان کامستقبل کیا ہوگا؟جینا محال ہوگا یا اس سے بھی بُراحال ہوگا:آئی ایس ایف کا خطرناک پلان

    باغی ارکان کامستقبل کیا ہوگا؟جینا محال ہوگا یا اس سے بھی بُراحال ہوگا:آئی ایس ایف کا خطرناک پلان

    اسلام آباد:باغی ارکان مستقبل کیا ہوگا؟جینا محال ہوگا یا اس سے بھی بُرا حال ہوگا:آئی ایس ایف کا خطرناک پلان ، یہ پلان ویسے تو ابھی منظرعام پر نہیں‌آیا لیکن اس کے حوالے سے کچھ اہم چیزیں مختلف ذرائع سے ہوتے ہوئے منظرعام پر آنا شروع ہوگئی ہیں

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی ارکان اسمبلی کو منانے کی کوشش کی جائے گئی جیسا کہ ہورہا ہے اور جو لوگ مان گئے وہ امان پا گئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کو ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس ایف کی قیادت کا ایک اہم اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ وفا نہیں کریں گے ان کے ساتھ وفا نہیں کی جائے گی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں یہ طئے ہوا ہے کہ جو لوگ باغی ہوں گے ان کا گھروں سے نکلنا ناممکن بنا دیا جائے گا اور پھر اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ان کے گھروں کے سامنے 40 سے 50 پی ٹی آئی ورکر باری باری روزانہ بلا تعطل احتجاج کیا کریں گے اور ان کے منحرف اور پارٹی سے بے وفائی کے ساتھ ساتھ ان ارکان کے سیاسی شب وروز کے متعلق لوگوں کو باخبر رکھا جائے گا ، بلکہ یہ طئے ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرایسے بے وفاوں‌ کی بے وفائی کو بے نقاب کیا جائے گا اور یہ مہم اس منحرف کے حلقے کیے ہرعلاقے میں چلائی جائے گی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے پارٹی سے بے وفائی کرنے والے بکاو ممبران کا ملک سے باہر جانا بھی مشکل بنا دیا جائے گا اور اگرکوئی گیا تو پھروہاں مقیم اوورسیز پاکستانی ان کا گھیراو کریں گے اور یوں منحرفین کی آیک ایک سانس مشکل کردیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی منصوبہ ہے کہ ایسے ارکان کے علاقوں میں ضمیرفروش بورڈ آویزا کیے جائیں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کوان ارکان اسمبلی کی منافقانہ طرز عمل سے آگاہ کرکے ان سے دور رہنے کیے لیے آمادہ کیا جائے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف منحرف ارکان اسمبلی ہی نہیں ان کے بچوں کا تعارف بھی بکاومال اورمنحرف کے نام کے تعارف کے ساتھ کروانے اور اسے مسلسل جاری رکھنے کے منصوبے ہیں اور اس کے لیے آئی ایس ایف نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے

    اس حوالے سے نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو پھرمنحرف ارکان اسمبلی کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی نسلوں کےلیے یہ ایک بدنامی کا ٹکا لگ جائے گا جس سے متاثرخاندان کی تمام خوشیاں اور سرگرمیاں تباہ ہوکررہ سکتی ہیں‌،

  • منحرف ارکان ضمیر فروش ، بلیک میل نہیں ہوں گا: وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام

    منحرف ارکان ضمیر فروش ، بلیک میل نہیں ہوں گا: وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام

    اسلام آباد:منحرف ارکان ضمیر فروش ، بلیک میل نہیں ہوں گا: وزیراعظم عمران خان کا واضح پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کی۔اجلاس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر وزیراعظم خاموش رہے، ترجمانوں نے نمبر گیم پر مختلف سوالات کیے۔

    وزیراعظم نے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا ضمیر فروش بے نقاب ہو گئے، اپوزیشن کی اس چال کے باوجود تحریک عدم اعتماد ہم جیت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی، کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ان حرکتوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے لیے سپیکر کو باقاعدہ لکھا جائے گا۔

    اُدھر وزیراعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سینئر وزرا شرکت کریں گے، شرکت کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، پرویز خٹک سمیت دیگر سینئر پارٹی اہلکار شرکت کریں گے۔

  • علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

    علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

    کراچی : علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ہیومن ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کے ادارے ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد گلشن سرجانی میں علامہ قاری کلیم اللہ نقشبندی کی زیرصدارت منعقدکی گئی جس میں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعیداحمدبیگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی، آل میچ میکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ،پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی،جرنلسٹ یونین آف پاکستان کے چیئرمین راناتنویر احمد،اکیڈمی کے ڈائریکٹرمفتی حفیظ اللہ ہادیہ،جے یوپی رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی،وڈیرہ علی حسن بروہی، حمید میمن،سلیم لالا،رضوان،فہیم شاہ،پاکستان مسلم لیگ ف کے وصی الحق ملک،معروف ثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری،سینئر صحافی سرفرازحسین ساگر،پرائیویٹ اسکول رہنماقیصر،فہد،وصی شاہ، شازیہ ریحان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر مہمانان گرامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،جبکہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ نے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر اکیڈمی کی اساتذہ اور اسٹاف کو بھی ایوارڈ ز دیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں میں صلاحیتوں کا کوئی فقدان نہیں،ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی علاقے کے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کرداراداکررہی ہے، موجودہ دورمیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہایت کم وسائل کے باوجود علاقے کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے باوقار شہری بنانے میں اپناکرداراداکررہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے بچے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے بچوں سے صلاحیتوں میں کسی طوربھی کم نہیں ہیں،اکیڈمی کے جن طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ہیں وہ مزید محنت کرکے اپنے اساتذہ اور والدین کا سرفخرسے بلندکریں اور جوبچے پوزیشن حاصل کرنے سے رہ گئے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور کوشش کریں کہ اگلی مرتبہ آپ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔

  • وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

    وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

    اسلام آباد:وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے ورلڈ بینک کی نوکری کے لیے درخواست دے دی ہے

    اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی کہتے ہیں‌ کہ ” اعظم خان(المعروف ڈپٹی وزیراعظم) نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان جن کا عمران خان کے ہر فیصلے میں بنیادی کردار تھا ‘نے اپنے لئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پوسٹنگ کی سمری خاموشی کے ساتھ منظور کرالی۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

     

    سلیم صافی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اب وزیراعظم کے بہت قریبی بھی ان کے ساتھ دغا کرجائیں گے اور وزیراعظم دیکھتے رہ جائیں‌گے

    یاد رہے کہ اس سے قبل اکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی موجودگی پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشن کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد منتقل ہوئے۔ سندھ ہاوس کے دونوں دروازوں کو مکمل بند کیا گیا، سندھ ہاوس کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس نے سر جوڑ لئے۔

    12 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 اراکین قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

    سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں فیصل آباد سے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر، مظفر گڑھ سے باسط سلطان بخاری، پشاور سے نور عالم خان، ملتان سے رانا قاسم نون، وجیہہ اکرم، احمد حسین ڈیہڑ، بہاولنگر سے غفار خان وٹو، راجن پور سے ریاض مزاری، ڈی جی خان سے خواجہ شیراز، حیدر آباد سے نزہت پٹھان، تھر سے رمیش کمار شامل ہیں۔

  • ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا: عمران خان ایماندارلیڈرہے:پی ٹی آئی رکن اسمبلی

    ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا: عمران خان ایماندارلیڈرہے:پی ٹی آئی رکن اسمبلی

    چارسدہ: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا۔

    ایم این اے فضل محمدخان نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنےسے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا وفادار تھا اور رہوں گا۔

    فضل محمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ اپو زیشن کی طرف سےرابطےکی بات اورہے ووٹ دینا الگ بات ہے ووٹ فروخت کرنا ایسا ہےجیسے اہلخانہ کو فروخت کیاجائے ووٹ فروخت کرنے سےپہلےاہلخانہ کوفروخت کروں گا۔

    دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کراچی سے ایم این اے عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ایک مشکل وقت ہے حق اور باطل کی جنگ ہے اس مشکل وقت میں ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہماری جانیں بھی اپنے قائد اور پاکستان کے لیے حاضر ہیں، لعنت بھیجتا ہوں ان ضمیر فروشوں پہ جنہوں نے ضمیر بیچ کر پیسے لیے عہدوں یا مستقبل کی سیاست کے خاطر انہوں نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

    ادھر اطلاعات ہیں کہ ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کپتان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر صورت قائم رکھنے اور کپتان کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیاہے اور امکان ہے کہ کل تک ناراض ارکان میں سے آدھے سے زائد واپسی کا سفر شروع کردیں

  • پاکستانی معیشت پر مالی سال22ء کی پہلی سہ ماہی رپورٹ:معیشت مضبوط ہونے کی تصدیق

    اسلام آباد:بینک دولت پاکستان نے جمعرات کو پاکستانی معیشت کی کیفیت پر پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ کا تجزیہ اور معاشی امکانات جولائی تا ستمبر2021ء کے ڈیٹا پر مبنی ہیں اور انہیں نومبر2021ء کی مدت تک دستیاب ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے حتمی شکل دی گئی ہے

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی معیشت نے مالی سال21ء میں شروع ہونے والی نمو کی رفتار کو برقرار رکھا۔اس نمو کی رفتار میں طلب اور رسد دونوں عوامل نے اہم کردار ادا کیا۔ بڑے پیمانے کی اشیاء سازی میں وسیع البنیاد توسیع اور خریف کی فصلوں کے بہتر نتائج سازگار رسدی حرکیات کے عکاس تھے جبکہ جلد فروخت ہونے والی اشیا اور کاروں، درآمدی حجم، توانائی کے استعمال اور صارفی قرضوں کی مضبوط فروخت سے طلب میں تیزی کی نشاندہی ہوئی۔ بلند معاشی سرگرمی نے ٹیکس محاصل میں بہتری اور کم مالیاتی خسارے میں کردار ادا کیا۔ تاہم، اجناس کی عالمی قیمتوں میں خاصے اضافے نے مہنگائی کے دباؤ کو بڑھا دیا اور جاری کھاتے کا خسارہ بڑھ گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر2021ء کی مدت میں گنجائشی پالیسی کے تسلسل، برآمدی فرموں کے لیے اسٹیٹ بینک کی دستیاب ری فنانس اسکیموں اور نمو پر مبنی مالی سال22ء کے بجٹ کی بدولت ایل ایس ایم کے شعبے کی نمو بڑھ کر5.1فیصد ہو گئی جو گذشتہ برس4.5فیصد تھی۔ وہ صنعتیں جنہیں مالیاتی اعانت سے براہ راست فائدہ پہنچا ان میں گاڑیوں اور تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں نے بھی بلند نمو درج کی۔ زراعت کے شعبے میں چاول، گنے اور کپاس کے ابتدائی تخمینے پیداوار کی حوصلہ افزا سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔ زری لحاظ سے سستے قرضوں کی دستیابی نے خصوصاً بڑھتی ہوئی خام مال کی لاگت کے سبب صنعتی سرگرمی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مالی سال22ء کی پہلی سہ ماہی میں کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروباری اداروں کو دیئے گئے قرضوں میں177.4ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ برس101.4ارب روپے کی خالص واپسی ہوئی تھی۔ ٹیکسٹائل، خوردنی تیل کمپنیوں اور آئل ریفائنریوں نے جاری سرمائے کے بھاری قرضے لیے، جس کا جزوی سبب درآمدی خام مال کی بلند لاگت تھی۔ ٹیکسٹائل جیسی برآمدی نوعیت کی صنعتوں کے لیے برآمدی فنانس اسکیم اور طویل مدتی فنانسنگ سہولت کے ساتھ عارضی معاشی ری فنانس سہولت کے تحت قرضوں کی فراہمی سے انہیں جاری سرمائے اور معین سرمایہ کاری کے مقاصد سے رعایتی نرخوں پر قرض لینے کا موقع ملا۔

    رپورٹ میں توجہ دلائی گئی کہ مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس بڑھی ہوئی اقتصادی سرگرمی کے ساتھ ساتھ درآمدات میں اضافے، کارپوریٹ انکم ٹیکس سے استثنیٰ واپس لیے جانے، ملکی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس وصولی کی کوششوں اور بجٹ میں بعض اقدامات کے نتیجے میں ایف بی آر کے ٹیکسوں میں 38.3 فیصد کی معقول نمو ہوئی۔ بلند محاصل سے غیر سودی اخراجات میں خاصے اضافے کا موقع ملا جن میں اہم مدّات ترقیاتی اخراجات میں اضافہ، کووڈ 19 ویکسین کی خریداری، اور بجلی کے شعبے کو زرِ اعانت ہیں۔ چنانچہ بنیادی توازن میں فاضل رقم موجود رہی۔

    ملکی اور بیرونی دونوں قرضوں پر سودی ادائیگیاں کم ہونے سے مالیاتی پوزیشن کو بھی ٹھوس فوائد پہنچے۔ نتیجتاً مالیاتی خسارہ جو گذشتہ سال جی ڈی پی کا 1.0 فیصد تھا، گھٹ کر 0.8 فیصد رہ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ اس عرصے کے دوران کئی چیزیں ان کُلی معاشی فوائد کے آڑے آئیں جن میں اجناس کی عالمی قیمتوں اور نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں اضافہ شامل ہیں۔

    صارف اشاریہ قیمت مہنگائی گذشتہ سال کی نسبت کچھ کمی کے باوجود مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8.6 فیصد کی بلند سطح پر رہی۔ عمومی مہنگائی میں سب سے بڑا حصہ دار غذائی گروپ تھا کیونکہ خوردنی تیل، پولٹری، گندم اور شکر کی قیمتیں بڑھتی رہیں۔ دریں اثنا، تیل کے عالمی نرخوں میں تیز رفتار اضافہ توانائی کی بلند مہنگائی کا سبب بنا حالانکہ جولائی تا ستمبر 2021ء کے دوران حکومت نے تیل کے اضافی نرخوں کے جزوی انجذاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیکس کم کئے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والی پیش رفتیں اجناس کی عالمی قیمتوں کے دھچکوں کے لیے پاکستان کی حساسیت اور شعبہ جاتی سطح پر مستقل پالیسیوں کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔ پام اور سویا بین کے تیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بیرونی کھاتے اور مہنگائی پر سنگین مضمرات کے پیشِ نظر، رپورٹ میں شامل خصوصی سیکشن پاکستان میں ملکی روغنی بیجوں کے شعبے کا تجزیہ کرتا ہے۔

  • سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:سندھ میں حالات خراب ہیں شیخ رشید نے گورنرراج لگانے کا مشورہ دیا ہے:جائزہ لیا جارہاہے:فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ہم کسی کوکوئی پیسہ نہیں دیں گے ضمیرکےمطابق ہی چلیں گے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا اسدعمر اور حماداظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ایکشن لیں گے لوٹےخود ہی آج سامنے آگئے حکومت بچانےکیلئےکسی بھی بلیک میلنگ، سودے بازی کو مسترد کرتے ہیں اپوزیشن کاماڈل ہے پیسہ لگاؤ حکومت میں آؤاورپیسہ کماؤ اب عوام پرفرض عائد ہوتا ہےکہ وہ اس قسم کی سیاست کو مسترد کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارےکارکنان مشتعل ہیں قانون ہاتھ میں نہ لیں احتجاج آپ کاحق افسوس کی بات ہےایک خاتون ایم این اے کو 7کروڑ روپے دیئےگئے سندھ میں لوگوں کےپاس پینےکاپانی نہیں اورجہازوں میں پیسہ لایا گیا سندھ ہاؤس اس وقت نیا چھانگا مانگا ہے، ضمیروں کی خریدوفروخت ہورہی ہے سندھ ہاؤس میں جو کہتا ہے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے رہا ہوں انہیں کہنا چاہتا ہوں عمران خان کے نام پر ووٹ لیا اور اب ضمیر کی بات کر رہے ہیں رکنیت سے مستعفی ہوں، دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ضمیر پر ووٹ کی بات کریں ضمیر فروش ارکان کیخلاف آئین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ عوام کی طاقت سےتحریک عدم اعتمادکوناکام بنائیں گے ہم نےکسی کو پیسے دے کر لانےکی بات نہیں کی، ہم بھی خزانوں کےمنہ کھول دیں توہم میں اوراپوزیشن میں فرق کیارہ جائے گا ہم بھی پیسہ استعمال کریں تو عمران خان اورنوازشریف میں فرق کیا رہ جائے گا خاتون ایم این اےکو 7 کروڑ دیئے گئے ہم بھی 10 کروڑ دے سکتے ہیں عمران خان اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانےکی تجویز دی شیخ رشید نے کہا بطور اتحادی اور وزیرداخلہ گورنرراج کی تجویز دیتا ہوں شیخ رشیدنےکہاسندھ ہاؤس میں لوگوں کوخریدناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےفلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں

    اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید:ہرطرف خوشی کاسماں،اطلاعات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فلائنگ اسکول لائسنس کی تجدید کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔

    ادارے کی طرف سے وضاحت کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ کی اسکائی ونگز لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر پی سی اے اے کو جاری کردہ قانونی نوٹس بھی واپس لے رہا ہے۔اسکائی ونگز اپنی عظیم حمایت پر قوم کا شکر گزار ہے اور قوم کو یقین دلاتا ہے کہ کمپنی ہوابازی اور سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دے گی۔

    اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے مسٹر خاقان مرتضیٰ اور ایڈیشنل ڈی جی ایئر مارشل جمال ارشد کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ان کی حمایت کی۔اسکائی ونگز وہی کمپنی ہے جس نے ٹرک آرٹ ایئرکرافٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی مختلف سرگرمیاں متعارف کرائی تھیں۔

    اسکائی ونگز نے موہنجو دڑو کے لئے ڈے ٹرپ پروازیں بھی متعارف کرائی۔ اسکائی ونگز کا ایریل لائسنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مئی 2019 سے جاری ہونے کے لیے ابھی زیر التوا ہے، اسکائی ونگز نے پی سی اے اے پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد لائسنس جاری کرے جس سے پاکستان کو مختلف دیگر معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایئر ایمبولینس سروس، بینر ٹوئنگ اور لیفلٹ ڈراپنگ جیسے نئے راستے تلاش کرنے میں مدد ملے گی

     

     

    اسکائی ونگز کا کہنا ہے کہ اس سے کراچی کی اسکائی لائن تبدیل ہوجائے گی جہاں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے ہوئے بل بورڈز یا بینرز کا مشاہدہ کریں گے۔ایریل ورکس لائسنس سے ہوابازی کی صنعت میں بھی نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
    اسکائی ونگز جلد ہی مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کرے گا جس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی افرادی قوت کی برآمد تک محدود نہیں ہے۔

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسکائی ونگز کے ہیڈ آفس کی جانب سے مستقبل قریب میں این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسیوں کو اپنانے کے بارے میں بھی بڑا اعلان کیا جائے گا۔