Baaghi TV

Author: +9251

  • اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:نجیب ہارون

    اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:نجیب ہارون

    کراچی:اختلاف کے باوجود کہتا ہوں کہ عمران خان سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈرہے:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما نجیب ہارون نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اختلاف کے باوجود کسی کی خوبی ،سچائی کو انسان اس وقت تسلیم کرتا ہے جب واقعی ہے وہ حق پر ہواور عمران خان واقعی سچا،ایمانداراورقوم کا خیرخواہ لیڈر ہے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بھی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

    جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون کا کہنا تھاکہ پارٹی میں ناراضگی ہوتی ہے میں نے ایک دفعہ استعفیٰ بھی دیا تھا، جماعت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ اگر سب ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں گے تو ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں، پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

    پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا

    نجیب ہارون کا کہنا تھاکہ 2013 سے 2018 تک بھی حکومت نے مدت پوری کی، 2018 سے 2023 تک بھی حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، بطور پارٹی کےسینیئر ممبر اس وقت خاموش رہنا ٹھیک نہیں، اس وقت سیاسی فیصلہ کرنا پڑتا ہے تو ضروری نہیں سب کچھ قربان کیا جائے، ہمیں اپنی ذات سے آگے نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھاکہ جماعت بھی عمران خان نے بنائی، اس جماعت نے لوگوں کو ایک امید دی، میری خواہش ہے کہ پارٹی قائم و دائم رہے اور بہتر یہی ہے کہ عمران خان کسی اور شخص کو آگے لائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں کہا کہ مانتا ہوں کہ وزیراعظم ہم سب سے قدآور ہیں، نمبر ون اگر زیرو کے ساتھ ملے تو سیکڑوں، ملین بلین بنتے ہیں زیرو کی بھی اہمیت ہے۔

    نجیب ہارون نے پارٹی سے اختلافات کے باوجود تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنان کا داخلہ افسوس ناک ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں داخلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی کو سب کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں داخلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی افسوس ناک بات ہے، یہ پولیس کی کوتاہی ہے اور آئی جی سے کہا ہے کہ ان سب کوگرفتار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کوتاہی اور غیرذمہ داری کی ہے، ان کے خلاف نوٹس لیں، ابھی تو 20 سے 25 دن ہیں، اگر ملک اسی طرح آگے چلتا رہا تو کل پرسوں او آئی سی ہے تو پتہ نہیں کیا ہوگا، یہ تو ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ایک ہزار رینجرز اور طلب کیے اور ملک میں حالات اور زیادہ خراب ہوئے تو 10 سے 15 دن بعد 245 کے تحت فوج بھی طلب کرسکتے ہیں کیونکہ ملک کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشیدگی گلی محلے کی طرف جارہی ہے اور جب کشیدگی گلی محلے کی طرف جاتی ہے تو پھر کارروائی کرنی پڑتی ہے اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

    پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں کی سندھ ہاؤس آمد کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں کہ کیسے پہنچ گئے، یہ غلطی ہوگئی ہے، ان کو وہاں نہیں جانا چاہیے تھا۔

    ایک سوال پر کہ حکومت یا وزیراعظم کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی تو نہیں کی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر بہت دکھ ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، تین دفعہ آئی جی اور دو دفعہ سیکریٹری سے بات کی ہے کہ اتنے حساس مسئلے میں یہ ہونا ہے تو ابھی تو پھر 27 تاریخ کو عمران خان اور ان کا دونوں کا جلسہ ہے اور جب دونوں پہنچیں گے تو پھر بڑا کام خراب ہوگا۔

    اسلام آباد میں 27 مارچ کو حکومت اور اپوزیشن کے جلسے کی کال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلسے کی کامیابی کے لیے کوشش کر رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتیں الگ الگ جلسے کریں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ دو الگ جگہوں پر جلسے ہوں لیکن دونوں جماعتیں بضد رہیں تو پھر اچھی بات نہیں ہوگی، میری پوری کوشش ہوگی کہ ایک پریڈ گراؤنڈ میں چلاجائے اور دوسرا ایکسپریس چوک میں چلاجائے تاکہ دونوں اپنے اپنے سیاسی شو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ہوتا ہے ابھی بڑے دن باقی ہیں اور 25 کو صورت حال واضح کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔

    اپوزیشن کے جلسے کے بارے میں وزیرداخلہ نے کہا کہ ابھی ڈی سی کو ان کی درخواست نہیں آئی ہے تاہم میں نے ڈی سی سے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کو الگ الگ جگہ اور الگ راستوں سے اسلام آنے دیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس بات پر متفق ہیں کہ دو مختلف جگہوں پر جلسے ہوں۔

  • ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی: سانس لینا مشکل کردیں گے:اہم شخصیت کا اعلان

    ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی: سانس لینا مشکل کردیں گے:اہم شخصیت کا اعلان

    اسلام آباد:ضمیرفروشوں کا سانس لینا مشکل کردیں گے:ضمیربیچ کرسیاست چمکانے والوں کواس کی قیمت ادا کرنا ہوگی:اہم شخصیت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےایم این اے فہیم خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جب ہم نے دیکھا کہ ہمارے کارکنان سندھ ہاؤس آئےہیں تو ہم بھی آئے۔

    فہیم خان نے کہا کہ یہ ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے،ان لوگوں کو استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیے۔

    آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔ ان دونوں ارکان قومی اسمبلی کا تعلق کراچی سے ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 24 کےقریب ارکان قومی اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں کیوں کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتے اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کارروائی کا عندیہ دیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔

  • سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ میں مذمت

    سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ میں مذمت

    اسلام آباد:سندھ ہاؤس پر حملہ:لگ رہا کہ کچھ ہونے جارہاہے:بلاول اور آصف زرداری کی شدید الفاظ میں مذمت ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے دھاوے بولے جانے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہاؤس پر حملے کو دہشت گردی پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محلہ منظم منصوبہ بندی سے ہوا، حملہ دراصل سندھ پر حملے کے مترادف ہے۔ اس حملے سے معلوم ہوتا ہےکہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونے جارہا ہے، درجنوں پولیس چوکیوں کو عبور کرکے حملہ آوروں کا ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پہنچنا سوالیہ نشان ہے، وفاق میں سندھ ہاؤس دراصل سندھ کی شناخت ہے، عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں تاہم ہم جانتے ہیں کہ سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ عوامی نمائندوں کی رہائش گاہ پر حملہ کرواکر عمران خان نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے۔ پارلیمان، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرنے والوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے اپنی فسطائیت کا اظہار کیا، عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا چکے، اوچھے ہتھکنڈوں سے 172 کی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے وہ پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہاؤس پر حملوں کے بجائے ایوان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کرواکر دراصل سندھ پر لشکر کشی کی کوشش کی، عمران خان نے آج پاکستان کے وفاقی تشخص کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کون جمہوری اقدار کا حامل ہے اور کون انتشار پھیلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

  • سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا

    سندھ ہاوس :منحرفین کو پکڑنے والے خود پکڑے گئے:پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا

    اسلام آباد:سندھ ہاوس :داخل ہونے والے پی ٹی آئی کے دوارکان اسمبلی گرفتاری کےبعد رہا ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 12 باغی اراکین سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا دروازہ توڑ دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اب ان ارکان اسمبلی کو رہا کردیا گیا ہے

    اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں لوٹے اٹھائے سندھ ہاؤس کے قریب پہنچ گئی، کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولتے ہوئے دروازہ توڑ دیا اور ہاؤس میں داخل ہو گئے۔ اس دوران کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔پی ٹی آئی کے کراچی سے ایم این اے فہیم خان بھی سندھ ہاوس کے باہر مظاہرے میں شریک ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملا، منحرف ارکان غدارہیں، عقل کے ناخن لو، آج یہ ٹریلرہے، اگربازنہ آئے تو اندر گھس کر ماریں گے۔رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان نے کہا کہ منحرف ارکان عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے۔ پی ٹی آئی کا ورکر ان کا پیچھا کرے گا، انہیں چاہیے کہ واپس آئیں عمران خان سے معافی مانگیں، اگر انہیں شکایت ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑ کرآئیں، پہلے استعفے دیں پھر جو سیاست کرنی ہے کریں۔

    اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

    لاہور میں بھی احتجاج

    دوسری جانب لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا، پارٹی کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر خاتون رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کے گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

    لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مظاہرے کے دوران رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر گجر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، واپس دی جائے۔

    لاہور میں وجیہہ اکرم کے گھر کے باہر انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کا لوٹوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو اپنے طور پر کونسلر نہیں بن سکتی تھی انہیں تحریک انصاف نے عزت دے کر مخصوص نشست پر ایم این اے بنایا اور پارلیمانی سیکرٹری بنایا، وجیہہ اکرم پی ٹی آئی کی سیٹ سے استعفی دے کر جہاں مرضی جائیں ہمیں کوئی سروکار نہیں۔

    پشاور میں نور عالم کیخلاف احتجاج

    پشاورمیں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارٹی کے منحرف ایم این ایزکےخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کے حق اور ایم این اے نور عالم خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    کارکنوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نام پرووٹ لینےوالے کس منہ سےاختلاف کررہے ہیں، عمران خان کے سپاہی ہیں اور منحرف ہونے والے ممبران قومی اسمبلی غدارہیں۔

    فیصل آباد میں راجہ ریاض کیخلاف بینرز آویزاں

    دوسری طرف فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کیخلاف مختلف مقامات پر فلیکسز آویزاں کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل چوک اور جیل روڈ پر بینرز لگا دیئے، بینرز پر ووٹ فروش اور تم کتنی پارٹی بدلو گے کے نعرے تحریر تھے۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کامران گیلانی کی طرف سے بینرز لگوائے گئے۔

    ایم این اے راجہ ریاض کے حلقے کے ووٹرز نے احتساب شروع کر دیا۔ چباں کے رہائشی حبیب اللہ نے ٹیلیفون پر راجہ ریاض سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں آپ کی تصاویر دیکھ کر پریشان ہیں۔ ہم نے عمران خان کی وجہ سے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ نے ہمارا ووٹ زرداری کی ٹوکری میں ڈال رہے ہیں۔

    اس موقع پر راجہ ریاض نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تین سال ہمارا کوئی کام نہیں ہوا، حکومت کو بار بار بار بار کہتے رہے۔

  • چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری

    چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری

    بیجنگ :چین میں کورونا پھر بے قابو:دنیا میں پھر نئی لہر کا خطرہ :ہرطرف خوف طاری،اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا بے قابو ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر میں پھر نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسرائیل میں بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جس کے بعد امریکا اور یورپ پر بھی کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    چین میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہےاور کورونا پابندیوں سے تقریباً 3 کروڑ افراد متاثر ہیں۔چین کو فروری 2020 کے بعد سے اب تک کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، یہاں چند دنوں سے روزانہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    چین کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سمیت افریقی اور یورپی ممالک میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی پورٹ کے مطابق چین اور جنوبی کوریا میں کورونا کے کیسز میں 25 فیصد اور اموات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ افریقا میں بھی نئے کیسز میں 12 فیصد اور اموات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں نئے کیسز میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم وہاں ہلاکتوں کی تعداد مستحکم ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور برطانیہ میں کیسز بڑھنے لگے ہیں جس کے باعث یورپ میں کورونا کی ایک اور لہر کا امکان بڑھ گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش:مندر پرحملہ، مشتعل افراد کی مندرمیں توڑ پھوڑ

    بنگلہ دیش:مندر پرحملہ، مشتعل افراد کی مندرمیں توڑ پھوڑ

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش:مندر پرحملہ، مشتعل افراد کی مندرمیں توڑ پھوڑ،اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مندر میں مشتعل افراد کے ہجوم نے ایک مندر پر حملہ کی اور مندر میں توڑ پھوڑ کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کے اسکون ٹیمپل کے ایک مندر میں تقریباً 150 کے قریب نامعلوم مشتعل افراد نے دھاوا بول کر مندر میں توڑ پھوڑ کی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ڈھاکہ کے رادھا کانتا مندر میں ہوا، جو اسکون ٹیمپل کا حصہ ہے، ہندوؤں نے حملہ آور افراد پر مندر میں لوٹ مار کا الزام بھی عائد کیا۔

     

     

    https://twitter.com/VoiceOfHindu71/status/1504480904814620680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504480904814620680%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F03%2F539552%2F

    بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حملے کی کچھ تصاویر اور معلومات شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مندر کی ایک دیوار گرائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ وہاں سے سامان بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

    تنظیم کے مطابق درشن کے لیے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع بھی دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سے پہلے بھی بنگلہ دیش میں مندروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    پچھلے سال اکتوبر میں، چومنی میں واقع اسکون کے شری شری رادھا کرشنا گورا نتیانند جیو مندر پر بھی ہجوم نے حملہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس حملے میں 6 سے زائد افراد کی موت کی بھی خبریں آئی تھیں۔ اس کے ساتھ دیگر کئی شہروں میں مندروں پر بھی حملے ہوئے۔

  • اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توزرداری،نوازاورفضل الرحمن    سب سےپہلےکیاکریں گے؟اندرکی باتیں باہرآنےلگیں

    اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توزرداری،نوازاورفضل الرحمن سب سےپہلےکیاکریں گے؟اندرکی باتیں باہرآنےلگیں

    لاہور:اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی تونوازشریف،زرداری اورفضل الرحمن سب سے پہلے کیا کریں گے؟اندرکی باتیں باہرآنے لگیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں حکومت اور حکومت کے مخالفین کے درمیان سخت مقابلہ ہے اوروزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے 11 جماعتی پی ڈی ایم اتحاد نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں

    دوسری طرف اہم ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں اپوزیشن اتحاد حکومت میں‌آکرسب سے پہلے کیا فیصلے اور اقدامات کریں گے اس حوالے سے نوازشریف ، آصف علی زراری اور فضل الرحمن کے درمیان معاملات طئے ہوگئے ہیں‌

    اس حوالے سے یہ مصدقہ خبریں اپوزیشن اتحاد کے ذرائع سے ہی آنا شروع ہوگئی ہیں کہ نوازشریف ،آصف علی زرداری اور فضل الرحمن کے درمیان یہ طئے ہوا ہے کہ سب سے پہلے وزارت داخلہ میں‌ آپریشن کیا جائے گا اور اہم پوسٹوں پر موجود ایسے افراد کو ہٹایا جائے گا جوسیکورٹی ادارے کے بڑے قریب جانے جاتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ٹرائیکا اس حوالے سے بھی ہوم ورک مکمل کرچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دوران جو افسران نوازشریف،آصف علی زرداری اور دیگراتحادیوں‌ کے بہت قریب جانے جاتے تھے اور یہ افراد اس دوران اہم راز کی باتیں بھی ان رہنماوں‌ تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ہیں ان کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی

    اس کے ساتھ ساتھ ، ایف آئی اے ، آئی بی ، آئی جیز،ریونیوبورڈ ، ایف بی آر، ایل ڈی اے ،سی ڈی اے ،سٹیٹ بینک ، پی ٹی وی ، سیکورٹی ایکسچینج سمیت اہم سویلین اداروں کے سربراہان سمیت دیگرافسران کو ہٹا کران کی جگہ اپنے بندے لائیں جائیں گے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم موقع پر سدا بہارافسران نے رابطے بھی شروع کردہئے ہیں‌

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے وزارت داخلہ کے بعد وزارت خارجہ میں افسران کو دربدرکرکے ان کی جگہ اپنے بندے لائے جائیں گے جو نوازشریف کے بہت قریب جانے جاتے ہیں اور اس حوالے سے خطے کے ہمسائیہ ممالک خصوصا بھارت اور ایران کے ساتھ بہترین تعلقات کے ماہر مانے جاتے ہیں‌،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے اس کے بعد جب بڑے بڑے اداروں کے سربراہان تبدیل کئے جائیں گےتوپھرقومی سلامتی کے مقتدر اداروں کے اندر موبلائزیشن شروع کی جائے گی اور ایسے افسران کی کی تلاش کی جائے گی جو اپنا مستقبل بہتر کرنے کی خواہش رکھتے ہوں اور پھران کوکسی مناسب حکمت عملی سے دیگر اعلیٰ افسران کی جگہ ری پلیس کیا جائے گا ، اس حوالے سے ن لیگی حلقوں‌ کے اندر کچھ ایسی باتیں ہورہی ہیں کہ انہیں اندر سے کچھ مہربانوں کی شفقت حاصل ہے ، اس گفتگو کے تناظرمیں یہ چیز سامنے آرہی ہے کہ اگلی آنے والی حکومت سب سے پہلے اپنے راستے میں حائل قانونی اور آئینی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے بہت کچھ سوچ چکی ہے

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگرعدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پھرالیکشن کمیشن کے چیف کی مدد سے آنے والے انتحابات میں بہت زیادہ اپنے مفادات کے تحت اقدامات کیے جائیں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والی حکومت پچھلی حکومت کی الیکشن کے حوالے سے کی گئی قانونی ترجٰیحات کو تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے بڑوں کی مدد سے ترمیم کریں‌

    ادھر اس حوالے سے اہم خبریہ بھی ہے کہ شہبازشریف ، نوازشریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگرن لیگی رہنماوں کومعصوم عن الخطا قرار دیئے کے لیے احتساب عدالتوں پراثراندازہونے کی کامیاب کارروائی کی جائے گی جس کے لیے اہم ہوم ورک مکمل کرلیا ہے

    اس کےساتھ ساتھ آنے والی حکومت میڈیا کے ذریعے عوام الناس کے ردعمل کو کنٹرول کرنے کے لیے مریم نواز کی مشاورت سے ایک فریم ورک تیار کررہی ہے جس میں عمران خان کے خلاف عوامی ردعمل کوبرقرار رکھنے اور آنے والی حکومت سے توجہ ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا ٹیموں کی سرپرستی بھی کی جائے گی

    گورنرز بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے اور سب سے خطرناک تبدیلی یہ ہےکہ یہ ترائیکا پاکستان کی سلامتی کے اداروں میں ہونے والے تقرروتبادلے میں بھی خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اثرانداز ہونے کی کوشش کرے گا اور یہ بات خفیہ نہیں رہی بلکہ اس حوالے سے ان رہنماوں کے اجلاسوں میں کھلے عام بات ہونا شروع ہوگئی ہے

  • محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    لاہور:محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام بھی بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کچھ نہیں جو رضوان نہیں کرسکتا۔

    شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں

    فاسٹ بولر شاہین شاہ نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔شاہین شاہ کی اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی رضوان سے بکنگ کروالی۔

     

    فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بچایا۔

  • وزیراعظم سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی اہم ملاقات

    وزیراعظم سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی اہم ملاقات اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے آج دورہ پاکستان پر آئے جمہوریہ نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ملاقات کے دوران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ تعلقات کے مضبوط مثبت انداز کو سراہا۔

    مارچ 2020 سے افریقہ میں اعلیٰ پوزیشن سنبھالنے پر نائجیریا کی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے دفاع، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو سراہا۔

    یو این پیس کیپنگ آپریشنز کے زیراہتمام افریقہ میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات اور شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ‘اینجیج افریقہ’ پالیسی کے اپنے وژن کا اظہار کیا جس کا مقصد براعظم کے ساتھ سفارتی نقش کو بڑھانا اور تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو آگے بڑھانا ہے۔

    وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 15 مارچ کو ’اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن‘ قرار دینے پر متفقہ طور پر تاریخی قرارداد کی منظوری کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی طرف سے یہ تسلیم کرنے سے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے عصری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔