Baaghi TV

Author: +9251

  • ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    فیصل آباد ؛ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل از وقت رسوائی شروع ہوگئی:راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عوام نے ان کی تصویریں اور پوسٹر نذر آتش کردیے ۔

     

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف ان کے انتخابی حلقے میں ’ووٹ فروش‘ اور ’تم کتنی پارٹیاں بدلوگے‘ کے نعروں والے پوسٹر بھی لگ گئے جب کہ ضلع کونسل چوک پر مظاہرین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹروں کو نذر آتش کیا اور راجہ ریاض کے خلاف نعرے بھی لگائے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اطراف میں بھی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، جن میں ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتنے والے استعفیٰ دو‘ کے مطالبہ کیا گیا ہے ۔

     

     

    ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی ہیرو لگنے لگے ، سابق وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی پرواہ کیئے بغیر نوازشریف کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھوچُکی ہے ، متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ ریاستی طاقت استعمال کی گىئی تو ایسا کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے ، حکومتی بدمعاشی کا سامنا کرنے کے لیے سب تیار ہیں ۔

     

    مسلم لیگ ن کے رہنماء نے پی ٹی آئی کو مافیا گینگ اور وزیراعطم عمران خان کو ان کا چیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبری بھرتی کے تحت لوگ توڑے گئے ، حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ آنے والے ضمیر کے قیدی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، پی ٹی آئی کے 10 اراکین اسمبلی نے جھوٹ اور ماراماری کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ، ابھی اور آوازیں اٹھیں گی کس کس کو روکو گے۔

    دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سندھ ہاؤس میں موجود اراکین کے سامنے آنے پر حکومتی ردعمل آگیا ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے ، انہوں نے کہا کہ خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں ، پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کارروائی کرنی چاہیئے ۔

  • نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان

    کابل:نیٹو اور امریکی ہیلی کاپٹروں‌کی مرمت روسی انجینئرز کریں گے:افغان حکومت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق طالبان کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روسی ماہرین نے روسی ہیلی کاپٹروں کی مرمت پر رضامندی ظاہر کی جو اب طالبان کے قبضے میں ہیں اور انہوں نے مولوی عبدالکبیر کو اس بابت تجاویز دی تھیں۔

    روسی ماہرین کے ایک وفد نے کابل میں طالبان رہنماؤں سے عسکری ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے بارے میں بات کی ہے۔ 15 مارچ2022 کو طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ورٹیکل ٹی ایئر کمپنی کے سی ای او ولادی میر سکوریخن اور سمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کرنے والی کمپنی کے چیئرمین الیگزینڈر کلاچوف نے ایک بیان جاری کیا کہ انہوں نے طالبان کے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔

    طالبان کے نائب ترجمان نے دعویٰ کیا کہ روسی ماہرین نے روسی ہیلی کاپٹروں کی مرمت پر رضامندی ظاہر کی جو اب طالبان کے قبضے میں ہیں اور انہوں نے مولوی عبدالکبیر کو اس بابت تجاویز دی تھیں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مولوی عبدالکبیر نے روسی ماہرین کو یقین دلایا کہ افغانستان میں عالمی سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ ورٹیکل ٹی ایک روسی فضائی کمپنی ہے جو ہیلی کاپٹر بناتی ہے۔

    یہ کمپنی کئی سالوں سے افغانستان میں سرگرم ہے، جو سابق افغان حکومت کی ملکیت والے روسی ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے متعدد ہیلی کاپٹر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سمیت بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں نے چارٹر کیے ہیں اور افغانستان میں کام کرتے ہیں۔

    اگرچہ روسی ماہرین اور طالبان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ طالبان نے سابق افغان حکومت کے چھوڑے گئے ہیلی کاپٹروں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے روسی حکومت اور اس کی ایئر لائنز کی مدد لی ہے۔

    قبل ازیں طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے ازبک حکومت سے مزار شریف میں مولانا جلال الدین ہوائی اڈے کی مرمت کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔ طالبان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے جنوری کے شروع میں کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی حکومتوں کی امداد اچھی طرح سے لیس فضائیہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سابق افغان حکومت کے متعدد ماہرین کو بلایا جائے گا۔

    انہوں نے ازبکستان اور تاجکستان کو بھی خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد افغان فوجی طیارے اور ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کر دیں۔ گذشتہ سال 15 اگست کی دوپہر کو افغان فضائیہ کے متعدد پائلٹ اور عملہ 46 ہیلی کاپٹروں اور فوجی طیاروں میں تاجکستان اور ازبکستان کے لیے افغانستان سے روانہ ہوئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر اور طیارے تاحال تاجکستان اور ازبکستان میں ہیں اور انہیں طالبان کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ طالبان نے پہلی بار مارچ کے شروع میں پنجشیر میں قومی مزاحمتی محاذ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا تھا۔ طالبان رہنماؤں نے بارہا سابق افغان حکومت کے پائلٹوں اور فضائیہ کے ماہرین کو تعاون کے لیے مدعو کیا ہے۔

    سابق حکومت کے فوجیوں کی ہلاکتوں اور حالیہ برسوں میں اسلامی تحریک کے خلاف لڑنے والوں کے انتقام نے سابق ​​حکومتی افواج کو طالبان کی زیر قیادت ڈھانچے میں کام جاری رکھنے کی بجائے بیرونی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    افغان فضائیہ کے کئی افسران اور پائلٹوں کو پچھلی انتظامیہ میں انخلا کے عمل کے دوران امریکہ اور یورپی ممالک میں منتقل کیا گیا تھا، لیکن کئی افغانستان چھوڑنے میں ناکام بھی رہے اور وہ ملک کے اندر خفیہ طور پر رہنے پر مجبور ہیں۔

  • گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری

    گلگت بلتستان:جشن نوروزجوش و خروش سے منانے کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق مختلف سماجی اور ادبی تنظیمیں بھی رنگارنگ تقریبات منعقد کررہی ہیں، اسی سلسلے میں بہت سے تقریبات جاری ہیں اور اس تہوار کو منانے والے بڑے پرُجوش نظرآتے ہیں‌

    ایران، تاجکستان، افغانستان اور دنیا کے دیگر مختلف مقامات کی طرح جشن نوروز آج بلتستان بھر میں شایان شان اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مختلف مقامات پر جشن نوروز کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، بچے رنگ برنگے انڈے لڑانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ بڑے عمدہ لباس زیب تن کر کے عزیزوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں عید ملنے میں مگن ہیں۔

    جشن نوروز کے موقع پر اسکردو میں تقریبات کا اہتمام بھی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سماجی اور ادبی تنظیمیں بھی رنگارنگ تقریبات منعقد کررہی ہیں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

    اس سے پہلے کل نئے سال ‘نوروز’ کی تقریبات کے سلسلے میں موسم بہار کو منانے کے لیے، PNCA نے بروشاسکی ریسرچ اکیڈمی کے تعاون سے 17 مارچ 2022 کو ایک رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا۔

    تقریب جی بی کے مختلف باصلاحیت فنکاروں کی طرف سے جشن کے گانوں اور ڈانس پرفارمنس پر مشتمل تھی۔ تقریب کو مزید پروقار بنانے کے لیے PNCA کے لان میں کھانے اور دستکاری کے کچھ روایتی اسٹالز بھی تھے۔

    سامعین نے PNCA میں ایک انتہائی رنگا رنگ اور خوشگوار شام کا مشاہدہ کیا کیونکہ یہ تقریب گلگت بلتستان کے فنکاروں اور فنکاروں کے ساتھ تہوار، روایتی لباس اور جشن بہاراں سے بھرپور تھی۔

  • رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    کراچی :رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر اور اسکول کراچی میں بنیادی ریکروٹس ٹریننگ کورس-29 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ لیڈی ریکروٹس بھی پاسنگ آؤٹ سکواڈ کا حصہ تھیں۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ، زیر تربیت افراد کے لواحقین اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ کور کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پریڈ کا جائزہ لیا اور نمایاں تربیت حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے این جے ویگورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کراچی کی60 سے زائد طلبا اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے سندھ ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول پاکستان رینجرز سندھ اور شوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کراچی کا معلوماتی دورہ کیا۔

    وفد کے شرکا کو پاکستان رینجرز سندھ میں بھرتی کے لیے جسمانی اور فزیکل ٹریننگ کے مطلوبہ معیار اور اپلیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کے فرائض اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

    معلوماتی دورے کے دوران شرکا کو رینجرز کے اسپیشل دستوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مشقیں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے گئے۔ بعد ازاں شرکا نے رینرجز سیڈل کلب کا بھی دورہ کیا جہاں پر فائرنگ ، گھوڑوں اور اونٹوں کی سواری کے دلچسپ مظاہرے بھی دکھائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کی جانب سے والہانہ محبت کا اظہار پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعروں سے کیا گیا اور شہر کراچی میں بحالی امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا گیا

  • بھارتی فوجی بیگناہ کشمیریو ں کا خون مسلسل بہا رہے ہیں:رپورٹ

    بھارتی فوجی بیگناہ کشمیریو ں کا خون مسلسل بہا رہے ہیں:رپورٹ

    اسلام آباد :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز اہلکار بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے انہیں علاقے میں قتل عام کے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب وحشیانہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو نشانہ نہ بناتے ہوں جبکہ اپنے تازہ ترین قتل عام میں انہوں نے ایک ہفتے کے دوران 11 نوجوانوں کو شہید کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ نوجوانوں کے قتل میں حالیہ تیزی کے خلاف آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہیں۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر سے روزانہ قتل، تشدد اور اغوا کی دل دہلا دینے والی خبریں آ رہی ہیں اور یہ علاقہ ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں کے باشندے تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت بیگناہ کشمیریوں کا خون سات دہائیوں سے مسلسل بہارہا ہے اور جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 95ہزار 9سو80 سے زائد کشمیریوںکو شہید کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جبر و استبداد کی بھارتی پالیسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے لیے ایک چیلنج ہے جبکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کا پابند ہے۔

  • ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے، مصطفی کمال

    کراچی:ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت سے تمام تر اختلافات کے باوجود اگر اس موجودہ حکومت کا نعم البدل سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے تو پھر ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، وزیراعظم آئین کے تحت سندھ میں گورنر راج لگاسکتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خریدو فروخت جاری ہے ، اراکین کو 20، 20 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، اچھا ہوگیا سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کا مورال ہائی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کے علاوہ اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ، بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 25 فروری 2009 کو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہینے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا، صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

     

    اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ نسلی اوراصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، امتحان کے وقت نخرے دکھانے کی سیاست پرلعنت بھیجتا ہوں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنا ایم این اے کاحق ہے، عمران خان ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے پہلے سے زیادہ مقبول ہوگئے، یہ ووٹ کوگڑھے میں ڈالنے جا رہے ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کوشکست ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا، 20 مارچ لاجزکےاطراف ایف سی اور رینجرزتعینات ہوں گے، قوم ضمیربیچنے والوں کا منہ کالا کرے گی ، امید ہے اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کامیابی ملے گی، وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سندھ ہاؤس میں خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے جہاں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

    اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا،طلاعات کے مطابق پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہیں، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس ہو رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کی جانب سے کشمیری لیڈر شپ کو دعوت نامہ جاری کیا گیا، بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا جواز نہیں، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی واویلا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو درست ثابت نہیں کر سکتا، او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ او آئی سی نے روایتی طور پر کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت دی، بھارت سے کہتے ہیں کہ او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹیں بند کر دے۔

    دوسری جانب ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی او آئی سی اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

    اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وفد شرکت کرے گا جب کہ شہزادے کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔

    خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق  رپورٹ طلب کرلی

    سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ سال اسپیشل افراد کے کوٹے پر دونوں کو مستقل ملازمت دینے کا حکم دیا گیا۔

    عدالتی حکم کے باوجود کے ڈی اے نے انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی۔ صائمہ اور مجتبی کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر 2 سال ملازمت کر چکیں۔ عدالتی حکم کے باوجود صائمہ اور مجتبی کو مستقل ملازمت نہ دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔

    عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایک ہفتے میں نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبی کو نوکری دینے کا بھی حکم دیدیا۔

    ادھر ایک اور کیس میں جمشید روڑ فاطمہ جناح کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیتےہوئے 45 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ، اس کےساتھ ساتھ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کاپی کی نقول ڈی جی ایس بی سی اے کو ارسال کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے

  • سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنر   راج کاامکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

    سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنر راج کاامکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد:سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنرراج کا امکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری،اطلاعات کےمطابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہےجس میں سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت کے پیش نظروفاقی حکومت کی طرف سے گورنرراج لگانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاست سے جڑے اہم فیصلوں پر مشاورت جاری ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ پی پی عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کردے

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، رضا ربانی، نوید قمر،سید مراد علی شاہ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، شازیہ مری، رخسانہ بنگش، مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور و دیگر بھی کور کمیٹی اجلاس میں موجود ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی کے کورکمیٹی اجلاس میں پی پی پی کے تمام صوبائی صدور بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہیں اور یہ امکان ہےکہ وہ گورنرراج کی مخالفت میں اہم کردار ادا کریں

    یاد رہےکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ میں گورنرراج لگانے کے بہت زیادہ امکان ہیں اوراس سلسلے میں مشاورت کے بعد سمری بھی تیار کرلی گئی ہے اور امکان ہےکہ اگلے ایک دو روز تک اس پر عمل ہوجائے

    ادھر اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہئے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، سندھ کے پیسوں کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج قوم اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف چور، اچکے اور لوٹ مار کرنے والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، کبھی وہ قومی حکومت اور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، 27 تاریخ کو عوام کا سمندر ڈی چوک آئے گا، عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے، یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے، جو اپنے ضمیر سے ووٹ دینے آنا چاہتا ہے وہ بے شک آئے

  • ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کراچی  کے تعاون سےانٹرا کالج دستاویزی مقابلے

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کراچی کے تعاون سےانٹرا کالج دستاویزی مقابلے

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کراچی کے تعاون سے اپنے آڈیٹوریم میں IoBM انٹرا کالج دستاویزی مقابلے کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔

    چھ دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں اور ٹاپ تھری کو ججز کے پینل نے منتخب کیا جس میں ہم فلمز کے سربراہ بدر اکرام اور موہٹا پیلس میوزیم کی ڈائریکٹر نسرین عسکری اور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات شامل تھیں۔ آرکائیوز آف ڈیمپ کی تصاویر اشاعتوں کے ساتھ نمائش میں تھیں۔

    ڈیمپ نے آفیشل یوم پاکستان گانا بھی لانچ کیا، جسے گلوکار نے اسٹیج پر پیش کیا۔ وفاقی سکریٹری اطلاعات شاہرہ شاہد نے جیتنے والوں کو انعامی رقم، شرکاء کو ٹوکن سرٹیفکیٹ اور ججز کو شکریہ پیش کیا۔