Baaghi TV

Author: +9251

  • میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

    میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

    اسلام آباد :میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ میرے وفادار تیار رہیں ان کو کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچنے کے لیے کال دے سکتا ہوں ، فضل الرحمن کی اس گفتگو کونئی نسل بڑا قطرہ قرار دے رہی ہے اور پی ڈی ایم سربراہ کو سیکورٹی تھریٹ قرارد یا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، عمران خان 10 لاکھ لوگ نہ لاؤ بس 172 نمبرز پورے کرو، عدم اعتماد پیش ہو چکا اب عمران خان کے پاس جواز نہیں کہ عوام کو اسلام آباد بلائے۔

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کارکن تیار رہیں جب اسلام آباد بلایا جائے تو فوراً پہنچ جائیں، پورا ملک تیار رہے انہیں کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دی جا سکتی ہے۔فضل الرحمن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا تو پھرکارکنوں کو ملک جام کرنے کا کہہ سکتا ہوں

    وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید رائی کے پہاڑ کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن کی ملیشیا جسے انصارالاسلام کا نام دیا جاتا ہے ایک شدت پسند تنظیم کے دور پرمعروف ہے ، یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی اس تنظیم کے کارکنون نے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوکروہاں دہشت پھیلا دی تھی جسے پولیس نے بڑی حکمت عملی سے حل کیا اس موقع پر پولیس نے جے یو آئی ف کے دوافراد کوحراست میں لینے کی کوشش کی تو فضل الرحمن کی کال پرشدت پسند تنظیم کے کارکنوں نے ملک بھر کی سڑکیں بلاک کردی تھیں

  • پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی کرے:مبشرلقمان

    پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی کرے:مبشرلقمان

    لاہور:پاکستان کے سیاسی منظرنامے پرکچھ ہورہا ہے :دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیے بہتر ہی کرے:مبشرلقمان،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشرلقمان نے پاکستان میں ہونے والے سیاسی عدم استحکام پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان میں کچھ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے حق میں بہتر ہی کرے

     

     

    سینئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستان میں کئی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہے اور اس وجہ سے عام پاکستانی بہت پریشان ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ، ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے مذاکرات ہورہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ سرپرائز دے سکتی ہے

     

     

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی اپوزیشن کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتی ہے اور جہاں تک امکان ہےبلوچستان عوامی پارٹی کا وہ ویسے ہی تقسیم ہوچکی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کےلیے بہتر ہی کرے

     

     

    ادھر اس سے پہلےرابطوں، ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتیں اب عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی فیصلوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں وہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے جو ضمانتیں چاہتی تھیں اس سلسلے میں ملنے والی یقین دہانیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کر  رہی ہیں۔

    حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ایک بااعتماد ذریعے سے تصدیق ہونے والی تفصیلات کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے ذہن بنا لیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ان کا ووٹ حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

     

  • عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    عمران خان ہی جیتےگا:چوہدری شجاعت بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا:شیخ رشید

    اسلام آباد:عمران خان جیتےگا:چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں:میں اس خاندان کےبارے میں بُراسوچ بھی نہیں سکتا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے 5 سال پورے کریں گے، 15 مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک عمومی بات کی تھی کہ جن کی 4،5 سیٹیں ہیں وہ بھی وزارت اعلیٰ مانگ رہی ہیں، میں نے چوہدری برادران کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگ میری بات سے خفا ہوگئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، جب گرفتار ہوا تھا تو چوہدری شجاعت کی والدہ گھر سے کھانا بھیجتی تھیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اسے اللہ اور قوم عزت دے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف الاسلام کا کوئی کارکن گرفتار نہیں، ضرورت پیش آئی تو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے قانون اپنے ہاتھ میں لے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان اہم ترین دن ہوں گے۔ 7 دنوں کے لئے رینجرز اور ایف سی کو طلب کرلیا ہے۔ ضرورت پڑی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے لیکن کوشش ہوگی کہ ان کو نا بلانا پڑے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا کام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، ملک انارکی کی جانب جارہا ہے، جیتنے کے بعد اور جیتنے سے پہلے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے

  • بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں:حریم شاہ نےشادی شدہ ہونےکے باوجود بلاول سے محبت کااقرارکرلیا

    بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں:حریم شاہ نےشادی شدہ ہونےکے باوجود بلاول سے محبت کااقرارکرلیا

    لندن :بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں،وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے:حریم شاہ نے بلاول سے محبت کااقرارکرلیا،اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔

    حال ہی میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں ایک بار پھر بلاول کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ گئے تھے۔

    بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر آئے۔

    اب حریم شاہ نے بلاول پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے اور بلاول بھٹو کی طرح گڑ بڑ کوئی بھی کرسکتا ہے اگر ہم مسلمان ہوتے ہم نے سورہ حجرات پڑھی ہوتی یا پھر ہمیں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا یوں کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بہت اچھی اردو بولتا ہوں، میرے خیال میں کسی کو بھی اتنی اچھی اردو نہیں آتی پھر چاہے وہ کوئی بھی سیاستدان ہو، غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سے ہوئی ہے۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا مذاق ہم اس لیے اڑاتے ہیں کیوں کہ وہ باہر سے پڑھے ہوئے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہی انسان سیکھتا ہے، میری نظر میں بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ایک نوجوان اور بہت خوبصورت انسان آگے آرہاہے جو کہ ان شاء اللہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔

    ٹک ٹاکر نے بلاول کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اڑایا انھیں شرم آنی چاہیے کہ بلاول پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم، نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    حریم شاہ نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا صارفین سےبھی ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑانے کی درخواست کی۔

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بتائیں کیا کسی کا مذاق اڑانے سے اسلامی قانون نافذ ہو سکتا ہے؟

    میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے: ٹک ٹاکر
    حریم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں، بلاول ہی ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

  • یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری

    خارکیف:یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری ،اطلاعات کے مطابق یوکرین جنگ 18 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یوکرین نے ماریوپول شہر میں 16 سو کے قریب شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا ہے کہ ماریوپول پر 12 دنوں میں روسی فوج کے حملوں میں 1582 شہری جان سے جا چکے ہیں۔

    اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ روسی فوج کے مختلف یونٹ نے شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں بمباری بھی جاری ہے۔ محصور شہر ماریوپول اس وقت کرہ ارض پر بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 دنوں میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے روسی فوج پر شہر میں انسانی امداد کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ روس کی افواج کو روکنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

    یوکرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے قریب واسلکیو میں فوجی ایئر بیس کے علاقے پر کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔اِس حملے کے نتیجے میں ایک آئل ڈپو اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم ارینا ویریشوک نے بتایا ہے کہ کیف، سومی، ماریوپول اور پولوگی کے شہروں میں شہریوں کے انخلا کے لیے راہداریاں کھول دی گئی ہیں۔

    نائب وزیراعظم ویریشوک نے واضح کیا کہ اگرچہ روسی فوجیوں نے گزشتہ روز انخلا کی راہداریوں کو بند کر دیا تھا لیکن انردوگر، بوچا، گوستومیل اور کوزاروچی نامی شہروں سے 7 ہزار 144 شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    یوکرینی نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز محفوظ راستوں کی مدد سے تقریباً 13 ہزار شہریوں کو نکالا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز اس سے دگنی تعداد میں لوگوں کا انخلا ہوا تھا۔

    اس سے قبل روس نے یوکرینی افواج پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ماریوپول میں شہریوں کو بطور ڈھال روک رکھا ہے۔روسی وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں کُل 3 ہزار 346 فوجی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج اور دونباس میں علیحدگی پسند انتظامیہ یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نےساتھیوں کوخوشخبری دینے کے لیے بنی گالا بلالیا

    وزیراعظم عمران خان نےساتھیوں کوخوشخبری دینے کے لیے بنی گالا بلالیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ساتھیوں کوخوشخبری دینے کے لیے بنی گالا بلالیا ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس کب بلایا جائے؟وزیراعظم عمران خان نے سینئر قیادت کو مشاورت کےلئے بنی گالہ بلا لیا ہے۔

    اہم ترین اجلاس میں پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود شرکت کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم کی طرف سے عدم اعتماد میں ملنے والے بھرپوراعتماد کے حوالے سے اچھی اطلاع بھی دینا ہے

    ذرائع کے مطابق حکومت کو ایوان میں اس وقت 180 ارکان کی بھرپورحمایت حاصل ہے اور یہ حمایت کنفرم بھی ہوچکی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں سینئر قیادت گزشتہ روز اسپیکر سےہونے والی ملاقات سے وزیراعظم کو آگاہ کریگی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے؟ تحریک انصاف کا جو رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔

    خیال رہے کہ اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا، اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بذات خود ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنےارکان اسمبلی کوپارٹی گائیڈلائینز سےبھی آگاہ کریں گے۔

  • اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:عثمان بزدار

    لاہور:اپوزیشن نواز،شہبازاورزرداری کوبچانےکیلیےجبکہ ہم پاکستان کوبچانےکیلیےکوشاں ہیں:فتح پاکستان کی ہوگی:اطلاعات کےمطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے، اپوزیشن کا واویلا ساڑھے 3 برس سے جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،

    اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی -حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے -عمہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں – عوام کی خدمت کے لئےاقتدار میں آئے ہیں -عاپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے –

    حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں عروج پر ہیں، پنجاب میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے وزیراعلی عثمان بزدار کی سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں تو وزیراعظم عمران خان بھی عوام رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • عدم اعتماد:ق لیگ کاآج اہم اجلاس

    عدم اعتماد:ق لیگ کاآج اہم اجلاس

    لاہور: بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں ق لیگ کس کشتی میں سوار ہوگی، حتمی فیصلے کیلئے آج پھر اہم بیٹھک شیڈول ہے، مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

    تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے فتح کے دعوے جاری ہیں، قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم عروج پر ہے، وزیر اعظم آج حافظ آباد پہنچیں گے جہاں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے دوران وزیراعظم ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 7 ارکان قومی اسمبلی کی مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ان حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے گزشتہ 3 روز میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات کے دوران حکومتی ایم این ایز نے (ق) لیگ کے ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

  • ضلع حافظ آباد کی عوام اپنے کپتان کے استقبال کے لیے تیار:وزیراعظم عمران خان آج کریں گے خطاب

    ضلع حافظ آباد کی عوام اپنے کپتان کے استقبال کے لیے تیار:وزیراعظم عمران خان آج کریں گے خطاب

    حافظ آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے تحت وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کرینگے،اپنے دورے میں وہ گوجرانوالہ حافظ آباد،کوٹ سرور روڑ اور نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    چوہتر کلو میٹر حافظ آباد،گوجرانوالہ دو رویہ سڑک پر 9.748 ارب لاگت آئیگی جبکہ چار سو بیڈ کے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر پر 9.795 ارب لاگت آئےگی، حکومت کی جانب سے حافظ آباد کے لیے 30 ارب روپے کا میگا ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے۔

    اپنے دورے میں وزیر اعظم پاکستان حافظ آباد کے لیے مزید نئے منصوبوں کا بھی اعلان کرینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہونگے۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں پارٹی پرچم اور تشہیری بینرز آویزاں کر دیئے گے ہیں۔

    دوسری جانب جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے، صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اطراف تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے جبکہ عرصہ دراز سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو بھی مرمت کیا جا رہا ہے۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    پرتگال : دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیاپرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

    رونالڈو نے یہ کارنامہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوٹنھم کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر کے سرانجام دیا اور ان کی ٹیم نے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

    رونالڈو نے ٹوٹنھم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 59 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ وہ گزشتہ 13 برسوں میں ہر سال ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    37 سالہ فٹبالر فٹبالر دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اور ان کے گولز کی تعداد 807 ہو گئی ہے۔

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رونالڈ سے قبل سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز آسٹرین چیک فاروڈر جوزف بیکن کو حاصل تھا جن کے گولز کی تعداد 805 تھی تاہم ان کے گولز کی تعداد کے حوالے سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیکن کے گولز کی تعداد 805 سے کہیں زیادہ ہے۔