Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی:ہرطرف قتل غارت گری عروج پراہم دینی وسیاسی شخصیت بھی قتل:گورنرراج کا مطالبہ زورپکڑنے لگا

    کراچی:ہرطرف قتل غارت گری عروج پراہم دینی وسیاسی شخصیت بھی قتل:گورنرراج کا مطالبہ زورپکڑنے لگا

    کراچی:کراچی:ہرطرف قتل غارت گری عروج پراہم دینی وسیاسی شخصیت کوبھی قتل کردیا گیا:گورنرراج کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ، سندھ میں امن وامان کی صورت حال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہرطرف قتل وغارت گری عام ہے ، غدرمچا ہوا ہے اور سندھ کے حکمران اسلام آباد میں محو مدہوش ہیں ،اطلاعات کے مطابق جامشوو میں جماعت اسلامی سندھ یوتھ کے ناٸب صدر امتیاز لاشاری کی گاڑی پر فاٸرنگ ہونے کے باعث گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

    نوری آباد کے قریب جماعت اسلامی سندھ یوتھ کے ناٸب صدر امتیاز لاشاری کی گاڑی پر فاٸرنگ ہو گئی، جماعت اسلامی رہنماء قاتلانہ حملہ میں مجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کار ڈراٸیور محمد علی بلوچ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

    امتیاز لاشاری نوری آباد کے علاقہ دیہہ ببر بند گوٹھ دوست محمد پلاری شادی کی تقریب میں گٸے تھے، واپس آتے ہوٸے نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فاٸرنگ کر دی۔مقتول ڈراٸیور کی لاش نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

    امتیاز لاشاری کا کہنا تھا کہ مجھے ٹارگٹ کر کے حملہ کیا گیا ہے، واقعے کے خلاف قانونی کاررواٸی کی جاٸے گی۔

    جماعت اسلامی جامشورو کے امیر محمد صالح نے واقعے کی مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔قتل کا سُنتے ہی عوام الناس میں خوف وہراس پیدا ہوگیا اورہرطرف ایک خوف کی فضا قائم ہے

    کراچی سے پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی سے اترنے والے شخص کو گولیاں مار دیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری تھا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔علی زیدی نے کہا کہ شہر میں بڑھتی بدامنی سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    ادھر کورنگی گودام چورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاری کے علاقے کلری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت نہیں بلکہ ٹارگٹ معلوم ہوتا ہے، مقتول سڑک کنارے کھڑا ہوکر موبائل فون پر بات کررہا تھا پیدل آنے والے شخص نے سر میں تین گولیاں مار کر قتل کیا، مقتول سے پرس یا موبائل فون بھی نہیں چھینا گیا۔

    دوسری طرف کراچی میں بالخصوص اور سندھ میں بالعموم امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پرعوام کی طرف سے گورنرراج لگانے کا مطالبہ بڑھ گیا ہے عوام کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اس ناکامی کی وجہ سے ہرطرف قتل وغارت گری عام ہے ، سندھ لُٹ رہے ہیں اور سندھ کے حکمران اسلام آباد میں جاکرآرام فرما رہے ہیں ، اگرگورنرراج نہ لگایا گیا توسندھیوں کی رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی

  • مودی اورمودی نوازوں نےاقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کو دھمکیاں دینی شروع کردیں

    مودی اورمودی نوازوں نےاقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کو دھمکیاں دینی شروع کردیں

    یوپی :مودی اورمودی نوازوں نےاقتدار میں آتے ہی مسلمانوں کو دھمکیاں دینی شروع کردیں،اطلاعات کےمطابق اتر پردیش میں الیکشن جیتتے ہی بی جے پی رہنما نند کشور گوجر نے افسران کو متنبہ کیا ہے کہ علاقے میں ایک بھی گوشت کی دکان نہیں ہونی چاہیے۔

    اترپردیش کے علاقے غازی آباد لونی سے دوبارہ منتخب ہونے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گوجر نے منتخب ہوتے ہی مسلم کش متعصبانہ حکم دے کر اپنی مسلم دشمنی کا اظہار کردیا ہے۔

    کشور نے لونی کے افسروں کو متنبہ کیا ہے کہ علاقے میں ایک بھی گوشت کی دکان دکھائی نہیں دینی چاہیے، ان کے اس بیان سے وہاں کی اقلیت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نند کشور گوجر نے افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لونی کے افسران سمجھ لیں، انیہں ایک بھی گوشت کی دکان علاقے میں دکھائی نہیں دینی چاہیے، لونی میں صرف رام راج چاہیے اس لیے دودھ، گھی کھاؤ اور ونڈ بیٹھک کرو‘‘۔

    نند کشور اس سے قبل بھی اپنے متنازع بیان کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آچکے ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے لونی کے بہیتا حاجی پور گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ علی کا نام لیتے ہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ’’علی کا نام لینے والوں کو لونی چھوڑنا ہوگا، اس انتخاب کے بعد لونی میں مکمل رام راج ہوگا‘‘۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کی مسلم دشمنی کا اظہار وقتاْ فوقتاْ ہوتا رہتا ہے کبھی مودی حکومت کے کسی اقدام سے تو کبھی خود مودی یا انکے رہنماؤں کے بیانات سے۔

    بی جے پی حکومت کے اقدامات کیخلاف صرف عام مسلمان نہیں بلکہ خود بھارت میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔گزشتہ دنوں بی جے پی حکومت کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف معروف شاعر منور رانا نے اترپردیش چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

    عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے اعلان کیا تھا کہ اگر یوگی ادتیہ اترپردیش کا دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ نقل مکانی کرلیں گے۔

  • "توہاڈے منہ تےتوہاڈیاں ہی چپیٹاں:روس نے مغربی ممالک کووارننگ دے دی

    "توہاڈے منہ تےتوہاڈیاں ہی چپیٹاں:روس نے مغربی ممالک کووارننگ دے دی

    ماسکو: "ایناں دے منہ تے ایناں دیاں ہی چپیٹاں:روس نے مغربی ممالک کووارننگ دے دی ا،طلاعات کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ روس مغربی ممالک کا ضبط کیا گیا اسلحہ یوکرینی باغیوں کو فراہم کرے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے تجویز پیش کی ہے کہ روس کو حال ہی میں یوکرین سے الگ ہونے والی جمہوریہ دونیسک اور لوگانسک میں اپنے اتحادیوں کو یوکرین کی مسلح افواج سے حاصل کیے گئے ہتھیاروں سے مسلح کرنا چاہیے۔

    روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے یوکرینی ہتھیاروں کی کافی مقدار جمع کی ہے جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، ہر قسم کے چھوٹے ہتھیار اور بڑی مقدار میں توپ خانے شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ہمارے پاس بہت سے جیولن اور اسٹنگر میزائل سسٹم بھی ہیں. روسی وزیر دفاع نے امریکی ساختہ پورٹیبل طیارہ شکن اور ٹینک شکن میزائلوں کا نام لیا جنہیں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے روس کی جانب سے جاری اس آپریشن سے پہلے بڑے پیمانے پر کیف کو فراہم کیا گیا تھا۔.

    شوئیگو نے کہا کہ یوکرینی فوج سے ضبط کیا گیا تمام جدید ترین مغربی ساختہ اسلحہ لوگانسک اور دونیسک جمہوریہ کی ملیشیا کے حوالے کرنے کی تجویز ہے تاکہ وہ زیادہ مؤثر طریقے سے آئندہ اپنا دفاع کر سکیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ باغی روسی ساختہ جدید ہتھیاروں بشمول فضائی دفاع اور ٹینک شکن نظام سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے ان خیالات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ متعلقہ احکامات پر دستخط کریں گے۔

    روسی اہلکار نے روس کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ دونباس فورسز اسلحے کا بہتر استعمال کریں گی بشمول مغرب سے فراہم کردہ میزائل بندوکیں، یوکرینی باغیوں کو دی جائیں گی۔

  • کورونا ہلاکتوں میں کمی، تین مریض جاں بحق، 609 افراد وائرس سے متاثر

    کورونا ہلاکتوں میں کمی، تین مریض جاں بحق، 609 افراد وائرس سے متاثر

    لاہور:ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین مریض دم توڑ گئے، 609 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو سات ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار نو سو اکسٹھ ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ اٹھارہ ہزار چھ سو بانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ ستر ہزار چار سو چوبیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق چھ سو نو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد ایک اعشاریہ سات صفر ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا کورونا کا ٹیسٹ ایک دن بعد منفی آگیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ کو شروع ہونے جارہا ہے جس سے قبل قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کورونا کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا جبکہ ایک روز بعد ہی یہ ٹیسٹ منفی آگیا اور ٹیم مینجمنٹ نے آئسولیشن ختم کر ڈالی، قرنطینہ ختم ہونے کے بعد فہیم اشرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب ہونگے۔

    خیال رہے کہ فہیم اشرف کا گزشتہ روز کراچی پہنچتے کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ، دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا تو منفی آیا اور وہ آج پریکٹس کے لئے بھی دستیاب تھے، تاہم وہ ہوٹل سے گراؤنڈ پہنچنے میں تاخیر کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے ۔

    حسن علی اور فہیم اشرف کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ اور افتخار احمد کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

  • یوکرین میں موجود مغربی ہتھیاروں کو روس نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی:امریکہ بھی جواب دینے کے لیے تیار

    یوکرین میں موجود مغربی ہتھیاروں کو روس نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی:امریکہ بھی جواب دینے کے لیے تیار

    ماسکو:یوکرین میں موجود مغربی ہتھیاروں کو روس نے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی:امریکہ بھی جواب دینے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں مغربی ہتھیار سپلائی کرنے والوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ مختلف ممالک سے یوکرین میں ہتھیار بھیجنا نہ صرف ایک خطرناک چال ہے، بلکہ اس کی وجہ سے روسی فوج نشانہ بن سکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے روس کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ یوکرین کے معاملے پر امریکہ اور روس کے درمیان کسی بھی نوعیت کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

    علاوہ ازیں حالیہ جاری جنگ کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے دشمن سے لڑ رہا ہے جو پورے روس سے ریزروسٹ اور زبردستی بھرتی کیے گئے افراد کو جنگ کے جہنم میں جھونکنے کے لیے جمع کرتا ہے۔ جو شام سے ہمارے لوگوں کے خلاف کرائے کے فوجیوں کو لانے کا خیال لے کر سامنے آیا ہے۔

    روس نے دو ہفتے قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس نے یوکرین کے بڑے شہروں پر بمباری کی ہے اور اب روس کی فوج دارالحکومت کیف کی جانب بڑھ رہی ہے۔
    یاد رہے، کیف کے شمال مغربی حصوں میں شدید لڑائی تا حال جاری ہے

  • ایم ڈبلیو ایم کا سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    ایم ڈبلیو ایم کا سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    کراچی :ایم ڈبلیو ایم کا سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سید سلمان حیدر رضوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    اپنے مذمتی بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ معروف شیعہ رہنماء سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سلمان حیدر کا قتل شہر قائد کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شہید سلمان حیدر پاسبان عزاء اور آل پاکستان زیارات کاروان آپریٹر کے سیکرٹری جنرل، مسجد و امام بارگاہ خیر العمل ٹرسٹ کے ذمہ دار اور معروف شیعہ رہنماء ایس ایم حیدر مرحوم کے بیٹے تھے۔

    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاسبان عزاء کے جنرل سیکرٹری سید سلمان حیدر رضوی کو شہید کر دیا۔

  • ق لیگ کی حیثیت کیا ہے:جووزارت اعلیٰ مانگ رہی ہے:ن لیگی ارکان اسمبلی بھی ڈٹ گئے

    ق لیگ کی حیثیت کیا ہے:جووزارت اعلیٰ مانگ رہی ہے:ن لیگی ارکان اسمبلی بھی ڈٹ گئے

    لاہور: ق لیگ کی حیثیت کیا ہے:جووزارت اعلیٰ مانگ رہی ہے:ن لیگی ارکان اسمبلی بھی ڈٹ گئے ،اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر ن لیگ ارکان اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا سمیت 7 ارکان اسمبلی نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر تحفظات کا اظہار کیا۔ن لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو کس حیثیت سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی ہے۔

    لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا حصہ ہیں، ق لیگ کو کیسے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی، پنجاب میں ن لیگ بڑی جماعت ہے اور ق لیگ چھوٹی جماعت ہے۔ن لیگ کے ارکان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ہمارا ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر3 بجے ہوگا۔اجلاس کی صدارت چوہدری پرویز الہٰی کریں گے ، جس میں اراکین قومی اسمبلی اورچوہدری شجاعت بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتمادپرغورہوگا اور مسلم لیگ ق وزیراعظم کی تحریک عدم اعتمادسےمتعلق فیصلہ کرےگی۔رہے پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کے تمام اختیارات چوہدری پرویزالہٰی کو دے رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، وفاقی وزیر مونس الٰہی اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے شیخ رشید کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے آپ اپنی زمانہ طالب علمی میں پیسے لیا کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کریں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ پنجاب کی سیاست کی بات کررہے ہیں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ارکان کی خرید و فروخت شروع کردی گئی ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ممبر کا اتنا ریٹ لگے گا، یہ کتنے ہی پیسے لگائیں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

    اپوزیشن کو صلح کی پیشکش کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے، الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، یہ نہ ہو آپ 10 سال لائن میں لگے رہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر داخلہ کی طرف سے پانچ سیٹوں کا بیان پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف اشارہ تھا، ق لیگ کے پنجاب میں 10 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں پانچ ایم این ایز ہیں۔

  • مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:رپورٹ

    کراچی: مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو متحد کرنے کی کوششیں:دو درجن سےزائد اراکین چھوڑسکتےہیں:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو حکومت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد کی صورت میں دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی یا تو پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے اور ہوسکا تو کچھ پی پی میں بھی جاسکتے ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ وہ اراکین ہیں اتحاد کی صورت میں اپنی سیاست کو خطرے سمجھتے ہیں

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد میں پیشرفت پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کے بیانات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے تعلقات خرابی کی طرف چلے گئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ اور مسلم لیگ ن مستقبل کی سیاست مل کر کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اس سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ہی مثبت پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

    ذرائع ق لیگ کے مطابق سیاست میں ضد یا انا نہیں بلکہ پارلیمانی و جمہوری رویے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، مسلم لیگ ق کی پنجاب سمیت ملکی سیاست میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔

  • یکطرفہ رپورٹنگ:جنگ جیوگروپ کے بائیکاٹ کا اعلان

    یکطرفہ رپورٹنگ:جنگ جیوگروپ کے بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور:یکطرفہ رپورٹنگ:جنگ جیوگروپ کے بائیکاٹ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق یکطرفہ رپورٹنگ کرنے پر پی ٹی آئی نے جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے شہباز گل نے جیو ٹی وی کو ن لیگ کا ٹی وی قرار دیدیا۔

    یکطرفہ رپورٹنگ پرپی ٹی آئی نے جنگ جیوگروپ کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیو جنگ گروپ کو یکطرفہ ن لیگی ایجنڈے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور بار بار جیو ٹی اور جنگ گروپ سے رابطہ کیا۔

     

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کی کل کی تقریر پر جیو جنگ گروپ نے جسطرح سے زہر پھیلایا اس سے اب پی ٹی آئی کے کارکنان کو پتہ چل گیا ہوگا کہ کیوں پی ٹی آئی نے ن لیگ کے اس اہم اتحادی کے پروگراموں کا بائیکاٹ کیا ہے۔

     

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ مریم صفدر کی تمام آڈیوز یہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ جیو جنگ ان کی پارٹی کا حصہ ہے لیکن ہم نے پھر بھی جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    شہباز گل نے کہا کہ اب ہمارا جمہوری حق ہے کہ جو چینل ہمارے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے ہم اس پر نا جائیں۔ ہمارے خیال میں جیو ٹی وی ن لیگ کا ٹی وی ہے۔

    یاد رہے کہ نوازشریف کے دورحکومت میں جیو جنگ کیطرف سے اسلام مخالف لٹریچراور سکینڈل کی وجہ سے عوام الناس نے بائیکاٹ کیا تھا ، لیکن اس وقت جنگ جیو کو نوازشریف کی بھرپورحمایت حاصل تھی

  • امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی

    امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی

    ماسکو :امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت کردی،اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کیساتھ روس کی جنگ میں شریک ہونے کے لیے مشرق وسطیٰ سے ہزاروں جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے مشرق وسطیٰ سے ہزاروں کی تعداد میں جنگجوؤں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی خاطر روس لانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 16 ہزار رضاکار مشرقی یوکرین سے علیحدہ ہونے والے علاقے ڈونباس میں روسی حمایت یافتہ افواج کیساتھ لڑنے کے لیے تیار تھے۔

    اس تناظر میں روسی صدر پیوتن کا کہنا تھا کہ اگر آپ انہیں دیکھیں جو اپنی مرضی سے بغیر کسی پیسے کے، ڈونباس کے شہریوں کی مدد کے لیے تیار ہیں، تو ہمیں بھی انہیں وہ کچھ دینا چاہیے جو وہ چاہتے ہیں اور متنازعہ علاقے تک پہنچنے کے لیے ان کی مدد کرنا ہوگی۔

    روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی یہ تجویز پیش کی ہے کہ مغربی ساخت کے نیزے اور اسٹنگر میزائلز جو روسی فوج نے یوکرین میں اپنے قبضے میں لیے تھے انہیں ڈونباس فورسز کے حوالے کردیا جائے۔ اس بارے میں روسی صدر نے کہا،” میں ہتھیاروں کی باقاعدہ تقسیم، خاص طور پر مغربی ساختہ جو روسی فوج کے ہاتھ لگ چُکے ہیں، انہیں لوگانسک اور ڈونیٹسک کی عسکری یونٹس یا دستوں کے حوالے کرنے کے امکانات کی حمایت کرتا ہوں۔

    روس اور یوکرین کا تنازعہ نہایت سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اس کا خصوصی فوجی آپریشن یوکرین کی طرف سے روسی زبان بولنے والوں کی نسل کشی کے خلاف ایک مضبوط ردعمل ہے۔

    روس کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے مشرق میں روسی بولنے والوں کو نسل کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم کیف اور مغرب کی طرف سے اس روسی بیان کو بے بنیاد جنگی پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے رد کیا جا رہا ہے۔

    روسی وزیر دفاع شوئیگو نے کہا ہے کہ روس کی مغربی سرحد پر مغربی فوجی یونٹس کی تعیناتی میں اضافے کے بعد سے روسی فوج اپنی مغربی سرحد کو مضبوط کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔