Baaghi TV

Author: +9251

  • نگراں مشیر  کا اسپتال عملہ پر تشدد

    نگراں مشیر کا اسپتال عملہ پر تشدد

    نگراں مشیر معدنیات بلوچستان نے مسلح محافظوں کے ہمراہ سول ہسپتال کےعملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی مسلح محافظوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک لیویز اہلکار کی عیادت کے لئے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے تو اسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ آئی سی یو جانے سے روک دیا جس پر نوجوان مشیرکو غصہ آگیا اور مسلح محافظوں کے ساتھ ملکرسکیورٹی گارڈ کو یرغمال اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے محافظوں کو اسپتال کے سکیورٹی گارڈ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ٹراما سینٹر سول ہسپتال بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے خارج کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی کو کابینہ سے نہیں نکالا گیا تو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے اسپتال میں سروسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

    دوسری جانب ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے مشیر کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانہ سول لائن کو درخواست دے دی ہے جبکہ علاوہ ازیں نگراں مشیر نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ ٹراما سینٹر واقعہ افسوسناک تھا جو ایک غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہو ا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی
    عمیر محمد حسنی نے ناخوشگوار واقعہ پر پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف سے دلی معذرت بھی کی اور کہا کہ کہ زمہ دار حکومتی نمائندہ کی حیثیت سے عوام کی خدمت ان کی ذمہ داری ہےنگران صوبائی مشیر نے ٹراما سینٹر کے فرض شناس سٹاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ سے وہ خود بھی ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریں گے ۔

  • نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں ہوں گے

    نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں ہوں گے

    ٹینس کے انڈر 21 کھلاڑیوں کے لیے سیزن کے اختتام پر نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے تحت پہلی مرتبہ ٹینس کے مقابلے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوں گے اور خیال رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 2017 میں شروع ہونے کے بعد سے میلان میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی انعامی رقم کو بھی گذشتہ سال 14 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس لاکھ ڈالر کر دیا گیا۔

    اے ٹی پی نے مارچ میں متعددعلاقوں میں میزبان شہروں کا جائزہ لینے کے لیے بولی لگانے کا عمل شروع کیا تھا جبکہ اے ٹی پی کے چیئرمین اینڈریا گوڈنزی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی پی ٹور واقعی عالمی ہے اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تلاش مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اگلی نسل کے اے ٹی پی فائنلز کو جدہ میں لانا ہمارے پاس نوجوان آبادی والے خطے میں نئے شائقین کی حوصلہ افزائی اور ٹینس کے ارد گرد ناظرین کو متحد کرنے کا موقع ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی
    علاو ازیں انھوں نے کہا کہ ہم جدہ اور سعودی ٹینس فیڈریشن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم مل کر ایونٹ کی ناقابل یقین کامیابی کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں تاہم گوڈنزی نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

  • نوازشریف سرنڈر کریں، پھر جج فیصلہ کریں گے. شاہد خاقان عباسی

    نوازشریف سرنڈر کریں، پھر جج فیصلہ کریں گے. شاہد خاقان عباسی

    مسلم لیگ نواز کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ اور کوئی طریقہ نہیں جبکہ سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتےہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں جبکہ گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگےسرنڈرکریں،جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔ سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی

    شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی کرسکتےہیں۔

  • ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے. مرتضیٰ سولنگی

    ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے. مرتضیٰ سولنگی

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا اس پر انتخابات کرائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے جبکہ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک مؤقف اختیار کیا ہے، ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں، آرٹیکل 218 (3) کے تحت آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔

    نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے، شیڈول بھی دے دیا ہے، آئین میں لکھا ہے کہ ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے،الیکشن کمیشن اگر سمجھتا ہے کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات کرانے میں ہماری مدد کرے تو ہم مدد کریں گے۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گی، ہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کو دے کر جائیں۔

  • امریکی  جیل میں قیدیوں نے محافظ کو یرغمال بنالیا

    امریکی جیل میں قیدیوں نے محافظ کو یرغمال بنالیا

    امریکہ کی ایک جیل میں قیدیوں نے بڑے پیمانے پر بغاوت کی اور جیل کے ایک محافظ کو یرغمال بنالیا ہے جبکہ امریکہ کے شہر سینٹ لوئس میں ایک حراستی مرکز میں قیدیوں نے جیل کے ایک 70 سالہ محافظ کو حراست میں لے لیا اور جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کھانے کے مینو میں گرم پیزا اور تازہ چکن شامل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق گارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اسے حراست میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا تاہم حکام نے بتایا کہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لینے کے بعد بغاوت پر قابو پالیا ہے اور رپورٹ کے مطابق کوئی ہنگامہ نہیں ہوا اور دیگر ملازمین کو بھی فوری طور پر خطرہ نہیں تھا۔

    پولیس نے حراستی مرکز کی چوتھی منزل پر صبح 6 بجے کے بعد گارڈ کے اغوا کی اطلاع دی جبکہ حراست میں لیے گئے افراد نے گارڈ کی واپسی کے بدلے پیزا اور چکن پائی کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ ان کی شکایات تھیں کہ انہیں مناسب گرم کھانا نہیں ملتا۔

    تفتیش کاروں نے میڈیا کو بتایا کہ محافظ ایک 70 سالہ شخص تھا جس کے پاس بندوق نہیں تھی جب اسے یرغمال بنایا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق پیرامیڈیکس صبح 8:30 بجے کے قریب گارڈ کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو اسٹریچر پر لائے تاہم اخبار نے بتایا کہ وہ ہوش میں تھا لیکن تھکا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

    علاوہ ازیں جیل کے اندر تشدد کی کئی کارروائیوں کا تازہ ترین واقعہ ہے، جس میں تقریباً 700 قیدی ہیں جبکہ فروری 2021 میں، قیدیوں نے اس جیل کو آگ لگا دی، چوتھی منزل کی کھڑکیوں کو توڑ دیا، اور ٹوٹے ہوئے شیشوں سے کرسیاں اور دیگر چیزیں باہر پھینکیں۔ ایک گارڈ پر حملہ کیا گیا اور قیدیوں نے اپریل 2021 میں ایک اور ہنگامے کے دوران جیل کو آگ لگا دی تھی۔

  • الیکشن کمیشن؛ سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری

    الیکشن کمیشن؛ سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری

    الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق اعلامیہ جاری جبکہ چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان،بیرسٹر علی ظفر،عمیر نیازی اور علی محمد خان بذریعہ ویڈلنک شریک ہوئے.

    اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ف کے وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،جلال الدین،مولانا درویش اور سینیٹر کامران مرتضی بذریعہ ویڈلنک شریک ہوئے، اور الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا، پی ٹی آئی نے90دن میں انتخابات یقینی بنانے پر زور دیا.

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے بتایا کہ اسوقت حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی وفدنے بتایاکہ گرفتار رہنماؤں و کارکنان کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے ، پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارٹی کو سیاسی ریلیوں کی اجازات اور لیول پلئنگ مہیا کئےجائیں، جبکہ جے یو آئی ف نے بتایا کہ کوئی شک نہیں کہ انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے،
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    جے یو آئی ف کے مطابق مردم شماری کے گزٹ نوٹیفیکشن کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنا چاہیے، آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں،امیدواروں اور ووٹرز کو سہولت میسر ہو، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات کا انعقاد جلدازجلد ہو، الیکشن کمیشن اس بات کویقینی بنائےگاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر ہونگے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل آئندہ بھی جاری رہےگا.

    علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے 7 رکنی وفد کی سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں چیئرمین الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ ، مولانا عطاء الحق درویش ، جلال الدین ایڈوکیٹ ، راوعبدالقیوم ، عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ ،نوراحمد ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پرآئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال گیا ۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت آئین کی دی ہوئی مدت میں صاف وشفاف الیکشن چاہتی ہے ۔2018 کے بدترین انتخابات کی تاریخ نہیں دھرانی چائیے۔

    انہوں نے کہا 2018 کے الیکشن پاکستان میں سیاہ ترین الیکشن کے طور پر یاد رکھا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں جو حکومت آئی انہوں نے معاشی بدحالی ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہر طرف لوٹ مار اور کوئی کسی کو قانون کا پابند نہیں سمجھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں قومی اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آنے والے انتخابات میں 2018 کی تاریخ دھرائی گئی تو ملک کو نقصان سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں جس سے پوری قوم کا اتفاق ہو ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یہ تجویز دی کہ ہر ضلع کے الیکشن کمیشن چئیرمن کو ڈی ۔آر ۔او بنایا جائے اور الیکشن کا پورا سسٹم الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہو تب انتخابات کی شفافیت کسی حد تک ممکن ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتیجے میں بلوچستان کے 63 لاکھ آبادی کو ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے جو بالکل ناانصافی ہے ۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو جواب دیا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے آپ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں اور الیکشن کمیشن کی رائے ہے کہ موجودہ مردم شماری کی روشنی میں مربوط حلقہ بندیاں تشکیل دیکر فوری طور پر انتخابات کرایا جائے۔

  • الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے.  نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے. نگراں وزیراعلیٰ سندھ

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، سپریم کورٹ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا جانتی ہے اور اس کے حکم پر عملدرآمد کرانا لازم ہے۔ کوشش ہوگی صاف، شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوں۔ جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقبول باقر نے کہا کہ میرا کوئی کام ماورائے آئین نہیں ہوگا۔

    کراچی میں جرائم پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں امن قائم رکھنا حکومت کا کام ہے۔ جبکہ زائد بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا آئینی حق ہے، کے الیکٹرک سے متعلق شکایات کا علم ہے، کے الیکٹرک کے ایم ڈی سے جلد ملاقات ہوگی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے چیف الیکش کمشنر کو طلب کرنے اور الیکشن کمیشن کے انکار کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن میں خطوط کے تبادلے کاعلم نہیں علاوہ ازیں انتخابات کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کرانا لازم ہے، الیکشن سے متعلق آئین واضح ہے۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    نجی ٹی وی کے مطابق پیر کی حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی بچی فاطمہ فرڑو کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ فاطمہ کو انصاف دلانے کی کوشش کی جائے گئی جبکہ اس حوالے سے ڈاکوؤں کی دھمکی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافے پر مقبول باقر نے کہا کہ کچے کی صورتحال پر کابینہ اجلاس میں غور کیا گیا، آپریشن میں کوتاہیوں کو دیکھا گیا ہے۔

  • تار  نے بچے کی جان بچالی

    تار نے بچے کی جان بچالی

    کراچی میں انٹرنیٹ کی تار نے بچے کی زندگی بچالی جبکہ بفرزون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اس دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک گھر اور گلی دکھائی دے رہی ہے اور پھر اچانک خواتین کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    صحافی شمیل خان کے مطابق اسی دوران بالکونی سے گرنے والا دوسالہ بچہ نظر آتا ہے، بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تار پر گرا، انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ ہوا میں ہی باونس ہوا، زمین اور بچے کے درمیان تار حائل ہوئی، جس کی وجہ سے یہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا اور یوں اس بچے کی جان بچ گئی.
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    بچہ جیسے ہی گلی میں گرا تو قریب لوگ جمع ہوگئے، اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکی حالت بہتر ہے۔ اور گھر والوں نے شکر ادا کیا کہ ایک تار کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی جبکہ ان کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ اللہ نے تار کو وسیلہ بنایا اور اس بچے کو بچا لیا جبکہ اس کی حالت بچنے والی نہ تھی کیونکہ یہ جس قدر گرا تھا عین ممکن تھا نہ بچتا.

  • فیروز خان خمار ڈرامے میں‌نظر آئیں گے

    فیروز خان خمار ڈرامے میں‌نظر آئیں گے

    معروف اداکار فیروز خان جو کہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی زیادہ تنازعات کا شکار رہے ، یہاں تک کہ ان کے ساتھ ان کے ساتھیوں نے ہی کام کرنے سے انکار کر دیا یوں کافی سارے پراجیکٹس ان کے ہاتھ سے چلے گئے. فیروز خان چونکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتےہیں اور ان کی اب کافی سٹارز کے ساتھ واپس دوستی بھی ہو چکی ہے جنہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا. یوں اب حالات میں‌کافی بہتری آ رہی ہے ، فیروز خان نے واپس کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اداکار اس حوالے سے کافی پرجوش بھی ہے. انہوں نے حال ہی میں‌اعلان کیا ہے وہ ایکبار پھر سے کام کررہے ہیں.

    ”فیروز خان نے بتایا ہے کہ وہ ” خمار ” ڈرامے میں‌کام کررہے ہیں”۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے ’خمار‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایکبار پھر اپنے مداحوں کے لئے کام کررہا ہوں، میری خوش نصیبی ہے کہ جب بھی میرا کوئی ڈرامہ آن ائیر گیا اسکو بہت زیادہ سراہا گیا. امید ہے کہ خمار کو بھی بہت زیادہ پذیرائی ملے گی.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • مشکل وقت میں‌دوست ساتھ چھوڑ گئے لیکن گھر والوں نے ساتھ دیا صرحا اصغر

    مشکل وقت میں‌دوست ساتھ چھوڑ گئے لیکن گھر والوں نے ساتھ دیا صرحا اصغر

    مشہور اداکارہ صرحا اصغر جو کہ ڈانس میں کافی مہارت رکھتی ہیں، ان کی اداکاری کو بھی بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. صرحا شادی کے بعد کافی چرچا میں ہیں حال ہی میں ان کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس کے لئے وہ تھانے جا پہنچی تھیں. اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے مشکلات کا ہمیشہ سے ہی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے میں کبھی بھی گھبرائی نہیں . میرے گھر والوں کو مجھ پہ بہت زیادہ اعتماد رہا ہے. میں نے یہی سیکھا ہے دوست آپ کا مشکل وقت میں‌ساتھ چھوڑ جاتے ہیں لیکن گھر والے نہیں چھوڑتے . میرے ساتھ ایسا ہوا بھی ہے کہ میں زندگی کے بہت مشکل وقت سے گزر رہی تھی اس میرے دوست میرا ساتھ چھوڑ گئے تھے لیکن گھر والوں نے ساتھ نہیں چھوڑا تھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”جب میں گریجویشن میں تھی تو ایک معاملے کی وجہ سے اپنی زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا،” گھر والے اور خاص کر بڑے بھائی بہت اعتماد کرتے تھے ۔مجھ سے گھر والوں نے پوچھا کہ یہ لوو افیئر ہے تو میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، گریجویشن کا وہ دور بہت مشکل تھا۔صرحا نے بتایا کہ بھائی بہنوں میں ان کا پانچواں نمبر ہے، انہیں گھر والوں نے زندگی میں کچھ کرنے سے منع نہیں کیا، مجھے آزادی دی ہے۔اپنی یونیورسٹی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ تھا، اس موقع پر بھائی نے مجھے کہا کہ تم پر بہت اعتماد ہے، جب انہوںنے ایسا کہا تو مجھے لگا انہیںواقعی مجھ پر بہت اعتماد ہے.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی