Baaghi TV

Author: +9251

  • کوروناکی نئی قسم ای جی 5 کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت. وزارت صحت

    کوروناکی نئی قسم ای جی 5 کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت. وزارت صحت

    سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسم ای جی.5 کا بیماری کی شرح یا شدت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا ہے ،لہٰذا صحت سے متعلق اضافی اقدامات کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت نے کہا، جہاں تک بیماری کی شدت کا تعلق ہے، ای جی 5 وائرس ابھی تک کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں لگ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں بتایا وزارت صحت کووِڈ-19 کی جینیاتی ترتیب کی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کی لیبارٹریوں کے ذریعے ای جی.5 قسم سمیت اومیکرون کے متعدد ذیلی اقسام کی نگرانی کی جارہی ہے۔ جبکہ اومیکرون، ای جی 5 یا ایرس کی نسل پہلے ہی کرونا وائرس کی ذیلی شکلیں ہیں، جو کسی بھی دوسری قسم کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    تاہم جہاں تک بیماری کی شدت کا تعلق ہے، ای جی 5 قسم کسی خطرے کی گھنٹی نہیں بجا رہی ہے، حالانکہ ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ یہ زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔ اس نے ایکس بی بی.1.16 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جو ایک اور انتہائی متعدی اومیکرون ذیلی قسم ہے اورچند ماہ قبل اس کے کیس سامنے آئے تھے۔

    تاہم واضح رہے کہ ای جی.5 قسم اس وقت امریکا میں کرونا وائرس کی سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی شکل ہے۔ 18 اگست کو مرکز برائے انسداد امراض اور بچاؤ (سی ڈی سی) نے تخمینہ ظاہر کیا تھا کہ ای جی 5 20.6 فی صد نئے انفیکشن کا ذمے دار تھا۔

  • جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    پاکستانی فنکارہ سارا لورین جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی کام کیا ، انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بالی وڈ میں بھی منوایا اور اے کلاس فلموں میں‌کام کیا، سارا لورین ایک عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن پاکستانی آتی جاتی رہتی ہیں ، اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میں جہاں بھی رہوں لیکن میرا دل پاکستان میں ہی رہتا ہے میں کافی برس سے دبئی میں‌مقیم ہوں، لیکن پاکستان سے دل اداس رہتا ہے. پاکستان ہماری شناخت ہے اس نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ میرے ملک کی وجہ سے ہے.

    مجھے اپنے وطن سے بہت محبت ہے دنیا میں جہاں بھی چلے جائیں لیکن پاکستانیوں کا دل پاکستان کے لئے ہی دھڑکتا ہے. سارا لورین نے کہاکہ ”مجھے اگر پاکستانی فلموں میں اچھے کردار ملیں تو میں ضرور کروں گی.” میرے پاس ابھی بھی چند ایک سکرپٹس ہیں ان کو پڑھ رہی ہوں ، ہو سکتا ہے کوئی ایک فائنل کر لوں، میں وہی کردار کروں گی جو مجھے اچھا لگے گا اور یہ اصول میرا پورے کیرئیر میں ایسا ہی رہا ہے.

  • چھ ممالک کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت، پاکستان نظرانداز

    چھ ممالک کو برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت، پاکستان نظرانداز

    تیل کی طاقت کام کرگئی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار برکس گروپ کی توسیع میں ترقی پذیر ممالک کے گروپ کا رکن بننے کی دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا نے جمعرات کو جوہانسبرگ میں گروپ کے سالانہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر کہا کہ اگلے سال ایران، مصر، ایتھوپیا اور ارجنٹائن بھی اس میں شامل ہوں گے۔ مدعو کیے گئے تمام ممالک نے پہلے ہی شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ اس گروپ میں اس وقت برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

    رامفوسا نے مزید کہا کہ رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ ایک ویڈیو پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس کے نئے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بلاک کا عالمی اثر و رسوخ بڑھتا رہے گا۔ اور میں نئے ارکان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو اگلے سال اس مکمل پیمانے پر کام کریں گے۔

    علاوہ ازیں روسی صدر نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم دنیا میں برکس کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے آج شروع کیے گئے کام کو جاری رکھیں گے۔ جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بلاک کی توسیع کو تاریخی قرار دیا، جو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ متحد اور تعاون کے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے برکس تعاون کے طریقہ کار میں نئی روح پھونکی جائے گی اور عالمی امن اور ترقی کی طاقت کو مزید تقویت ملے گی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ برکس ممالک کے ساتھ خصوصی، اسٹریٹجک تعلقات مشترکہ اصولوں کو فروغ دیتے ہیں، سب سے اہم بات خودمختاری کے احترام، آزادی اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر پختہ یقین ہے۔ انہوں نے برکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب "محفوظ اور قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ” رہے گا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 2022 میں سعودی عرب اور برکس ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارت 160 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو ہمیشہ یقین رہا ہے کہ نئے ارکان کو شامل کرنے سے بلاک مضبوط ہوگا۔

    اس اعلان سے سعودی عرب، جو دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کنندہ ہے، کو دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ، چین کی طرح اقتصادی بلاک میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ روس اور سعودی عرب، دونوں تیل پیدا کرنے والے بڑے گروپ اوپیک پلس کے رکن ہیں – ایک نئے اقتصادی بلاک میں ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہوں گے۔ دونوں ممالک اکثر اپنی تیل کی پیداوار کو مربوط کرتے ہیں ، جس نے ماضی میں سعودی عرب کو اپنے اتحادی ، امریکہ کے ساتھ اختلافات میں ڈال دیا ہے۔

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    جبکہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق بلاک کی توسیع سے ممکنہ ڈی ڈالرائزیشن کا سوال پیدا ہوتا ہے ، ایک ایسا عمل جس کے ذریعے ارکان آہستہ آہستہ تجارت کرنے کے لئے امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کا استعمال کریں گے۔ برکس ممالک ایک مشترکہ کرنسی کے بارے میں بھی بات کر رہے ہیں، جسے تجزیہ کاروں نے مستقبل قریب میں ناقابل عمل اور ناممکن چیز قرار دیا ہے۔ تایم پیوٹن نے کہا کہ مشترکہ کرنسی کا مسئلہ ایک مشکل سوال ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھیں گے۔ یہ توسیع ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب برکس کے کچھ رکن ممالک یعنی روس اور چین مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جیسے مغرب کے خلاف کھلے عام مخالف ممالک کو شامل کرنے کا انتخاب گروپ کو مغرب مخالف بلاک بننے کی طرف دھکیل سکتا ہے جبکہ گولڈ مین ساکس کے سابق ماہر اقتصادیات جم او نیل نے اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی وضاحت کے لیے جو اصطلاح ایجاد کی تھی، اس کے ارکان کے درمیان سیاسی اور معاشی نظام میں گہرے اختلافات کے باوجود یہ گروپ برقرار ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

    بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے جبکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے کیونکہ آئے روز ہر حکومت بلوں میں اضافہ کررہی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.

    تاہم مظاہرین کے مطابق بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ اوپر سے جرمانے الگ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جینا محال ہو رہا ہے کوئی تو اس مہنگائی کو لگام ڈالے۔ ادھر دوسری جانب کراچی میں بھی شہریوں نے مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    جبکہ ٹمبرمارکیٹ کے مکینوں نے کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ کیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تاجر برادری بھی سراپا احتجاج رہی اور ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے کو تاجروں نے کئی گھنٹے پکڑے بھی رکھا جبکہ مظاہرے میں شریک تاجر برادری نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان بھی کیا علاوہ ازیں ترجمان کے الیکٹرک اویس رشید منشی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں عملہ نادہندگان کی بجلی منقطع کرنے گیا تھا، عملے پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

  • ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کو بھی دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا ہے۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور گولڈن ویزا دینے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے کسی اچیومنٹ سے کم نہیں ہے۔
    قبل ازیں آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، صومیہ خان اور عاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی ویزا دیا جا چکا ہے۔

    ”گولڈن ویزہ ملنے کے بعد دبئی میں‌عام شہریوں کی طرح نہ صرف رہا جا سکتا ہے بلکہ کاروبار بھی کیا جا سکتا ہے. ”ساحر علی بگا گولڈن ویزہ ملنے پر کافی خوش ہیں. ان کا کہنا ہےکہ مجھے خوشی ہے کہ میرا شمار ان فنکاروں میں ہو گیا ہے جن کے پاس گولڈن ویزہ ہے. دبئی ہمیشہ سے ہی میرا پسندیدہ شہر رہا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ وہاں کاروبار کو لیکر کافی مواقع ہیں.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • فضا علی اور انکے دوست خیریت سے گھر پہنچ گئے

    فضا علی اور انکے دوست خیریت سے گھر پہنچ گئے

    اداکارہ فضا علی انکی بیٹی اور ان کی ٹیم کے لوگ بخیریت گھر پہنچ گئے ہیں ، فضا علی کا کہنا ہے کہ ہم سب بلکہ پورا کُرو ٹھیک ہیں ہمیں ایک خراش تک نہیں آئی. تفصیلات کے مطابق فضا علی گزشتہ روز اپنی بیٹی اور بہت سے دیگر افراد کے ہمراہ منگلا ڈیم کے قریب جنگل میں پھنس گئیں تھیں اور ان سب نے مدد کی اپیل بھی کی تھی. فضا علی ایک وڈیو شوٹ کے لئے منگلا ڈیم گئی تھیں جہاں سے واپسی پر وہ اپنے یونٹ کے ہمراہ آرہی تھیں کہ اچانک شدید طوفان آگیا جس کی وجہ سے ان کی کشتی ڈوبنے والی تھی جسے بہت مشکل سے کنارے تک پہنچایا گیا۔بعد ازاں سب نے بڑی مشکل سے جنگل میں پناہ لی۔

    ”فضا علی نے ایک صحافی کو کال کرکے کہا کہ میرے تمام دوستوں کے فونز گم ہو گئے ہیں”، سب کے فونز اس وقت بند ہیں. فضا علی کی صحافی سے بات جاری تھی کہ کہ اسی دوران ان کا فون بھی بند ہوگیا جس کے بعد کچھ نہیں پتہ چل رہا تھا کہ سب کہاں ہیں. لیکن تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ فضا علی اور ان کا پورا کُرو خیریت سے اپنے اپنے گھر پہنچ چکا ہے.

     

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

    عادل درانی جو کہ راکھی ساونت کے شوہر ہیں، انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ راکھی ساونت مجھ پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ میں ان کی نازیبا وڈیوز بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں ، ایسا نہیں ہے بلکہ راکھی تو خود اپنی ناذیبا وڈیوز بنا کر 50 لاکھ میں فروخت کرتی رہی ہے، اس کی وڈیوز کچھ ویب سائٹس پر موجود ہیں جو کہ دیکھی بھی جا سکتی ہیں ، اور راکھی یہ کام 2017 سے کررہی ہے. میں اس کو بہت منع کرتا رہا لیکن اسکو پیسہ کمانا ہے اس کےلئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی ہے.

    عادل نے کہا کہ ”جس گاڑی کی راکھی بات کرتی ہے وہ اسکی نہیں‌میری ہے اور وہ میرے والد نے مجھے لیکر دی تھی” ، پتہ کروایا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میرے نام پر ہے. عادل نے کہا کہ راکھی کے گھر میں‌میری بہت ساری چیزیں ہیں، میرا پاسپورٹ بھی اس کے پاس تھا ، جو کہ راجشری نے مجھے واپس کر دیا ہے لہذا میں نے راکھی کے خلاف جو ایف آئی آر کٹوائی ہے اس میں پاسپورٹ‌کا بھی زکر ہے میں راکھی کی طرح نہیں ہوں، اس لئے اس ایف آئی آر سے پاسپورٹ والی بات نکلوا دوں گا.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام. چیئرمین سینیٹ

    صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام. چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر صحت نے عوام الناس کو دی جانے والی صحت کی سہولیات بارے چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں پولیو کو کنڑول کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ پولیو کے قطرے پلانے کے دوران پولیو ورکر ز کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پولیو پروگرام کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہے۔ملک کے پسماندہ اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر صحت کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    جبکہ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیں گے۔ملک میں ڈینگی پھیلاؤ کے تدارک کیلئے بھی موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور علاج کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادوایات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اْمید ہے نگران حکومت عوام کو صحت کے شعبے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا مزیدکہناتھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ایوان بالاء نے پولیو کے پھیلاؤ کے کنڑول کے لئے موثر قانون سازی بھی عمل میں لائی ہے۔
    نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہے۔بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

  • راکھی کا کام دوسروں کو بلیک میل کرنا ہے شرلین چوپڑا

    راکھی کا کام دوسروں کو بلیک میل کرنا ہے شرلین چوپڑا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں‌کہا ہے کہ راکھی اب راجشری جو کہ اس کی قریبی دوست ہے اس پر الزامات لگارہی ہے پہلے اسکو لے لے کر گھوم رہی تھی. میں نے راجشری سے ملی ہوں وہ بہت اچھی لڑکی ہے ، میں اس کے پارلر میں بھی گئی ہوں، وہاں سے سروسز لی، بہت ہی کمال کا پارلر ہے. انہوں نے کہا کہ راکھی نے راجشری کے بارے میں کہا ہے کہ یہ دبئی میں غلط کام کرتی ہے اور ممبئی میں بھی غلط کاموں میں ملوث ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ تو ہر کسی پر الزام لگاتی ہے.

    ہر کسی کو بازارو بولتی ہے. شرلین نے کہا کہ” عادل معصوم ہے راکھی نے اسکو اپنے جال میں پھنسایا ہے ، اس پر جھوٹے کیسسز کئے”. انہوں نے کہا کہ راکھی نے مجھ پر بھی جھوٹا کیس کیا ، اور میرے بارے میں‌کہا کہ میں غلط کاموں میں ملوث ہوں ، نہ جانے راکھی کیا چاہتی ہے کسی کے بارے میں نہ اچھا سوچتی ہے نہ ہی بولتی ہے. شرلین نے کہا کہ میں عادل کے ساتھ کھڑی ہوں. جب تک عادل کو انصاف نہیں ملتا میں اس کا ساتھ دوں گی.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا قریبی دوست راجشری کا دعوی

    راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا قریبی دوست راجشری کا دعوی

    راکھی ساونت اور انکی دوست راجشری کے درمیان معاملات کافی خراب ہو چکے ہیں ، معاملات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ راجشری اب راکھی کے خلاف اور راکھی راجشری کے خلاف میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. راجشری نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌انہوں نے عادل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا اور کہاکہ اس کو تنگ کرنا ہے لہذا تم اپنے پاس رکھو اس پاسپورٹ کو، عادل کا پاسپورٹ کافی وقت سے میرے پاس ہے، اب راکھی پچھلے پانچ دن سے مجھے کہہ رہی ہے کہ مجھے عادل کا پاسپورٹ واپس کر دو.

    راجشری کا مزید کہنا ہے کہ ”میں راکھی کو عادل کا پاسپورٹ کیوں واپس کروں ”؟ میرے پاس یہ پاسپورٹ عادل کی امانت ہے راکھی کی نہیں ، لہذا میں یہ پاسپورٹ عادل کو ہی واپس کروں گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی عادل کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں اس میں ، میں اسکا ساتھ نہیں دے سکتی . راکھی سے میں نے بار بار کہا کہ میں آپ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتی مجھے بیچ میں‌نہ لائیں لیکن وہ نہیں‌مانی مجبورا مجھے اس سے الگ ہونا پڑا.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …