Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

    ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

    پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار رہا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوکر 300 روپے 22 پیسے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔

    تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں انٹربینک میں ڈالر13 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 روپے مہنگا مہنگا ہوا ہے۔ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر تقریباً 550 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار تک پہنچا تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مجموعی طور پر 16 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 355 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 11 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 942 روپے تھی۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈالر کی قدر 300 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 310 سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 57لاکھ ڈالرکمی کےبعد کھاتےداروں کے5ارب32کروڑڈالرہیں۔ اس طرح اسٹیٹ بینک کےذخائرساڑھے12کروڑ ڈالرکم ہوکر7ارب93کروڑڈالررہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کے پاس13 ارب25کروڑ ڈالر کاذخیرہ رہ گیا۔

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز میں فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے ، ” جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان ، فواد خان کے علاوہ صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔کہا جا رہا ہےکہ پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخود ہو گی ، اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں ہو گی.

    سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہو گی . اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس کا تاحال اعلان سامنے نہیں آ سکا. تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    انڈیا چاند پر اتر گیا ہے ، اس خبر کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر اسی کے چرچے ہیں اور ہر کوئی اس کامیابی پر بات کررہا ہے بلکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنے ملک پر طنز کی ہے یہ کہہ کر کہ انڈیا تو چاند پر پہنچ گیا لیکن ہمارے ہاں مہنگائی چاند پر پہنچ گئی ہے. خبر یہ ہے کہ انڈیا چاند کے قطب جنوبی تک اپنا خلائی مشن اُتارنے والا پہلا ملک بن گیا . فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چاند کے قطب جنوبی پر خلائی مشن اُتارنے کی تازہ ترین کوشش دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انڈیا کی اس کامیابی پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنا اپنا رد عمل دیا ہے.

    ”معروف اداکار شان شاہد نے ایک ٹویٹ کے زریعے لکھا کہ ” ہم چاند پر اس لئے نہیں پہنچے کیونکہ چاند ہم تک پہنچ گیا ہے” . قیصر خان نظامانی اور جبران سید نے بھی سراہا اور کہا کہ انڈیا کی یقینا یہ ایک بڑی کامیابی ہے، ہم تو مسائل سے ہی نہیں نکل رہے چاند پر کیا پہنچنا ہے، معروف اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی اور لکھا کہ انڈینز آپ یقینا مبارکباد کے حقدار ہیں .

    امرخان کا Women on Wheels کے نام سے نئے اقدام کاآغاز

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

  • وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے زاویار کی اداکاری پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی اداکاری کو بغور دیکھتا ہوں اور اگر کوئی کمی بیشی نظر آئے تو اسکو نہ صرف بتاتا ہوں بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہےکہ اسکو ڈانٹ دیتا ہوں.مجھ سے الگ ڈانٹ پڑتی ہے اسکو ، اسکی ماں اور خالہ سے الگ پڑتی ہے. ہمارے گھر میں ہر کوئی اس کی اداکاری میں‌بہتری لانے کے لئے اسکو جینوئن بتاتا ہے کہ تم نے کیسی اداکاری کی یا کتنی بہتری کی ضرورت ہے ،

    نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ ”وقت کے ساتھ زاویار کی اداکاری میں جو کمی بیشیاں ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں گی” ، ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ اسکے کام میں نکھار آتا جاتا ہے. میں بھی جب آیا تھا تو میری اداکاری میں بھی کمی بیشیاں تھیں جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہوئیں.میں نے اپنی اداکاری میں بہتری لانے کےلئے فردوس جمال سے بہت کچھ سیکھا. وہ میرے لئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں. میرے سینئرز نے میرا ساتھ دیا یقینا میرے بیٹے کے سینئرز بھی اسکا ساتھ دیں گے اور دے بھی رہے ہیں جس کے لئے میں ان سب کا شکر گزار ہوں .

    امرخان کا Women on Wheels کے نام سے نئے اقدام کاآغاز

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

  • جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا معمر رانا کا دعوی

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا معمر رانا کا دعوی

    معروف اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دعوی کیا ہےکہ میری ایک فلم تھی لو میں گم ، اس میں انڈین اداکار جانی لیور بھی تھے ، اور ان کو نہیں پتہ تھا کہ میں اس فلم کا ہیرو ہوں، وہ جب پہلے دن فلم کے سیٹ پر آئے تو پوچھا فلم کا ہیرو کون ہے ان کو بتایا گیا کہ معمر رانا ، تو وہ میرا نام سن کر بہت خوش ہوئے ، بولے میں نے ان کو فلمیزیا پر بہت زیادہ دیکھا ہے بہت اچھے اداکار ہیں، میں اُس وقت کھانا کھا رہا تھا ، وہ میرے پاس آئے اور مجھ سے گلے ملے ، اور بہت زیادہ خوش ہوئے.وہ جس طرح مجھے آکر ملے میری ہنسی نکل گئی اور ہنسی بند ہی نہیں ہو رہی تھی .

    اس کے بعد وہ میرے ساتھ بہت وقت گزارنے لگے.”ہم سارا دن کام کرتے شام کو جب پیک اپ ہوتا تو وہ سیدھا میرے کمرے میں آجاتے اور صبح تین بجے تک میرے کمرے میں ہی رہتے اور مجھے مختلف قصے سناتے رہتے اور ہنساتے رہتے” ، ساری رات ہنس ہنس کر پیٹ میں‌بل پڑ جاتے تھے. جانی لیور کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ، انہوں نے کہا کہ میں سیٹ پر بہت زیادہ تنگ کرتا ہوں کو سٹارز کو، میں اپنے ساتھ ماسک رکھتا ہوں جسکو پہن کر سب کو ڈراتا ہوں.

    امرخان کا Women on Wheels کے نام سے نئے اقدام کاآغاز

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

  • پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان
    سینئر صحافی مبشر لقمان کا اپنے پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، اب ہمیں مانگ مانگ کر خود کو بچانا ہے جو ہماری ایک مجبوری ہے اور عادت بن گئی ہے، لیکن یہ بات ہماری اشرافیہ کو سمجھ نہیں آرہی ہے۔ علاوہ ازیں شو میں شریک اشتر اوصاف نے کہا کہ ہم اپنی توانائیاں فضول ضائع کررہے ہیں جیسے کہ صدر پر بات ہورہی کہ اس کے پاس اختیار ہے بھی یا نہیں اور پھر اشتر اوصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں مثبت سوچنا چاہیئے اور اپنے اداروں کو عزت دینی چاہئے اور ان کے خلاف نہیں جانا چاہئے.


    جبکہ سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ ہماری اشرافیہ کے خرچے ویسے کے ویسے اور آج بھی بجلی کے بل میں اضافہ ہوگیا حالانکہ آئی ایم ایف نے ایسا نہیں کہا تھا بلکہ انہوں تو کہا تھا کہ اپنی ٹیکس وصولی کو صحیح کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سپریم کورٹ کو ہی دیکھ لیں آج بھی وہاں توشہ خانہ کی رٹ لگی ہوئی ہے جبکہ لاکھوں کیس جو کئی سال سے پینڈنگ ہیں ان کا کیا یا پھر ان کا بھی پی ٹی آئی سے تعلق ہونا لازمی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    انہوں نے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے ایسے لگا کہ جیسے چیف جسٹس صاحب کہیں گے کہ آو چلو جیل چلتے اور ملزم عمران خان کو رہا کرکے پروٹوکول کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھا کر گھر چھوڑتے ہیں۔ علاوہ ازیں مبشر لقمان نے کہا اگر کوئی غلط درخواست جاتی ہے کسی کے خلاف تو ایسا قانون بھی ہونا چاہئے کہ اس غلط شکایت کرنے والے کو سزا دے اور اگر اس پر عمل ہوجائے تو اس کے بعد 99٪ کیسز تو ادھر ہی ختم ہوجائیں گے۔

  • عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد ہائی کورٹ ریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عزاز سید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو ان کیخلاف 3 کیسز تیار ہیں اور ایک سائفر کیس جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے،اس میں چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا 190 ملین پائونڈ کا کیس ہےاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی مشکلا ت درپیش آسکتی ہے، نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے اگر نیب نے انہیں گرفتار کیا تو یہ ناقابل ضمانت کیس ہےجبکہ تیسرا کیس نومئی کا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سائفر کیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا تھا ایف آئی اے کی جانب سے چند روز قبل سابق وزیراعظم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی شق نمبر پانچ کا استعمال کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیقڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    جبکہ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد درج کیا کہ عمران خان دانستہ خفیہ دستاویز کے غلط استعمال میں ملوث تھے۔ جمعرات کو سرکاری ذرائع نے اس نمائندے کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • ڈی سی لاہور  نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    لاہور شہر کی مارکیٹوں کے لیے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مارکیٹس رات 10 بجے کی بجائے 11 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوگئے ہیں اور اب شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں رات 11 بجے تک بند ہوا کریں گی۔

    خیال رہے کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم اس سے قبل شہر بھر کی تمام مارکٹیں رات 10 بند ہو جایا کرتی تھی، جبکہ فارمیسیز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپ 24 گھنٹے کھولی جاسکیں گی جبکہ شاپنگ مال، بیکری اور سویٹ شاپس رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔


    دوسری جانب سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں، لیبارٹریوں سے ڈینگی مشتبہ افراد کا اندراج بہتر کرنے کے لیے ڈینگی فوکل پرسنز کی ریفریشر ٹریننگ کروائی گئی ہے جبکہ مشتبہ مریض بروقت رپورٹ ہونے سے متعلقہ گھر اور اطراف میں لاروا چیکنگ ممکن بہتر ہوتی ہے، جبکہ ادھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کرنے کا بھی حکم دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    واضح رہے کہ محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ صوبائی وزراء، مشیران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں، اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور زائد قیمت پر اشیاٗ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

  • یونان؛  آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا

    یونان؛ آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا

    یونان میں لگنے والی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، آگ تیز ہواؤں کے باعث شہری علاقوں تک جا پہنچی جبکہ ایتھنز کے وسط میں قائم مینیدی کیمپ جہاں 700 کے قریب غیر قانونی تارکین وطن قیدی رکھے گئے ہیں، انہیں مالا کاسا کیمپ، الوداپون، پتڑو اور رالی منتقل کر دیا گیا ۔

    جبکہ اسپرو پیرگوس میں لگنے والی آگ پھیلتی ہوئی اناو لوسا اور مینیدی کے شہری علاقوں تک پہنچ گئی ہے اور اگر بات کی جائے ترکی یونان بارڈر کی تو وہاں پر بھی ابھی صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے۔ جبکہ یونانی حکومت کی طرف سے خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر لگنے والی آگ کی وجہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    تاہم آگ بجھانے والا عملہ دن رات آگ بجھانے میں مصروف ہے، لیکن ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا حالانکہ آگ بجھانے میں ہیلی کاپٹرز، فائر فائٹر طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • جرمنی کا  شہریت قوانین میں نرمی کا منصوبہ

    جرمنی کا شہریت قوانین میں نرمی کا منصوبہ

    جرمن کابینہ نے تارکینِ وطن کے لیے شہریت کا قانون مختصر کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو دُہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے کے منصوبے کی منظوری دی ہے جبکہ مجوزہ نئے قوانین کی ابھی پارلیمان سے منظوری لینا باقی ہے جس کے تحت جرمنی میں مقیم غیرملکیوں کی شہریت آٹھ سال کے بجائے پانچ سال بعد ممکن ہو سکے گی۔

    تاہم نئے منصوبے کے تحت جو غیرملکی جرمن معاشرے سے زیادہ تال میل رکھتے ہیں اور زیادہ مربوط ہیں،انھیں جرمن زبان پر مکمل عبور حاصل ہے تو وہ صرف تین سال کے بعد قومیت حاصل کرسکیں گے اور ممکنہ نئے شہریوں کو یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کی مالی معاونت پر منحصر نہیں ہیں۔ البتہ اس شرط میں بعض مستثنیات بھی ہیں۔اس مسودۂ قانون سے مزید افراد کے لیے دُہری شہریت حاصل کرنے کے دروازے کھلیں گے جن میں جرمنی میں آباد ترک برادری کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    جبکہ واضح رہے کہ بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں مہمان کارکنوں کے طور پر جرمنی میں وارد ہونے والے ترکوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے بہت سے تارکینِ وطن کے لیے شہریت کا راستہ مشکل رہا ہے کیونکہ جرمنی کی دُہری شہریت کا حق عام طور پر یورپی یونین اور سوئس شہریوں تک محدود رہا ہے ،اگرچہ عملی طور پربعض مستثنیات بھی رہی ہیں۔

    عالمی ادارے کے مطابق چانسلر اولاف شُلز کے زیرقیادت مرکزی بائیں بازو کی مخلوط حکومت نے جرمنی میں شہریت سے متعلق قانون سازی میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔اس نے 2021 کے آخر میں اقتدار میں آنے کے بعد یہ کہا تھا کہ وہ تارکین وطن کو شہریت دینے کے قانون میں ترامیم کرے گی اور جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے اور وہ مزدوروں کی شدید قِلّت کو دور کرنے کے لیے غیر ملکی کارکنوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور خود کو زیادہ پرکشش منزل بنانے کا خواہاں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    خیال رہے کہ جرمن وزیر داخلہ نینسی فیسر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیا قانون جرمنی کے متنوع معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جرمنی ’’بہترین دماغوں کے لیے عالمی مقابلے‘‘میں ہے اور ممکنہ کارکنوں کو شہریت کے لیے ایک واضح راستہ دے کراپنی پیش کش کو بہتر بنائے گا۔