Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد۔ وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

    اسلام آباد۔ وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام

    اسلام آباد :اسلام آباد۔ وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے الزام نے حکام کو چکرا دیا، اطلاعات ہیں کہ وفاقی پولیس کی غیرقانونی مداخلت کی وجہ سے کوریا سفارت خانے نے وزرات خارجہ اور آئی جی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا یہ اقدام ویانا کنونشن کی سرا سرخلاف ورزی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس خطے میں وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھسنے پر شدید احتجاج کیا گیاہے اور اس خط میں یہ شکایت بھی کی گئی ہے کہ شالیمار پولیس نے 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے بیگ گیٹ سے اندر گھس کرسفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔

     

     

    آئی جی کے نام خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تمام حدووقیود کی شدید خلاف ورزی کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ کسی بھی غیر ملکی سفارتخانے میں پولیس کی کارروائی کے لیے پہلے اجازت لینا ضروری ہے جوکہ پولیس نے نہیں لی ، یہ بھی بتایا جارہاہے کہ سفارتخانے کے عملے نے پولیس کے جارحانہ رویے پرگہرے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہےکہ پولیس کو یہ طریقہ نہیں اپنانا چاہیے تھا

  • پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن رہنماؤں کی حکومتی اراکین اسمبلی سےملاقاتیں: بعض کا”چٹؑا”جواب توبعض نےٹال دیا

    پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن رہنماؤں کی حکومتی اراکین اسمبلی سےملاقاتیں: بعض کا”چٹؑا”جواب توبعض نےٹال دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن رہنماؤں کی حکومتی اراکین اسمبلی سےملاقاتیں: بعض کا”چٹؑا”جواب توبعض نےٹال دیا،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد اپوزیشن رہنما حکومتی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے لگے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے، حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں جانے والے ندیم افضل چن اور پی پی رہنما نیئر بخاری نے حکومتی اراکین اسمبلی نواب شیر وسیر اور نور عالم خان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی رہنماوں نے حکومتی ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کی۔

    اُدھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر اور شیخ فیاض الدین نے بھی رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری، راجہ ریاض اور امجد فاروق کھوسہ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ریاض مزاری کے پارلیمنٹ لاجز والے گھر پر ہوئی ہے، اس دوران لیگی رہنماؤں نے بھی حکومتی ارکان سے حمایت کی درخواست کی۔

    یاد رہےکہ کل چوہدری برادران سے بھی اپوزیشن کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں‌ چوہدری برادران نے بھی اپوزیشن کو چٹّا جواب دیا تھا اور ساتھ ہی معاملات کو افہام وتفہم سے حل کرنے پرزور دیا

  • اسلام آباد دینی مدرسے کا طالب علم قتل, وفاق المدارس کی مذمت

    اسلام آباد دینی مدرسے کا طالب علم قتل, وفاق المدارس کی مذمت

    اسلام آباد :‏اسلام آباد:F7مرکز میں غذرگلگت سےتعلق رکھنے والے درجہ حفظ کے 16 سالہ طالب علم کو جامعہ قاسمیہ کے مولانا عبدالکریم کےبھائی اوربھتیجوں نے معمولی تکرار پر چھریوں کے وارکر کے قتل کر دیا گیا۔باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔وفاق المدارس العربیہ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوس ناک ہے،واقعہ میں ملوث شرپسندعناصر کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے،جملہ علماء کرام ،وفاق المدارس اور مہتمم ادارہ سمیت ادارے کی انتظامیہ مظلوم خاندان کے ساتھ ہے،وقوعہ کے حقائق جانے بغیر کسی قسم کے پروپیگنڈہ کا شکارنہ ہوں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا نذیر فاروقی،مولانا عبدالمجیدہزاروی،مولانا عبدالکریم،مولانا عبدالغفار،مولانامفتی عبدالسلام،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا مفتی اویس عزیزاور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے وقوعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا- علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ وقوعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے-علماء کرام نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جملہ علماء کرام،وفاق المدارس ،مہتمم ادارہ سمیت مدرسہ کی انتظامیہ متاثرہ خاندان اور مظلوم کے ساتھ ہیں اور ان کی ہرممکن معاونت کررہے ہیں-علماء کرام نے واضح کیا کہ وقوعہ کے بارے میں جملہ حقائق سے اگاہی کے بغیر کسی قسم کے پروپیگنڈہ سے متاثر نہ ہوں-علماء کرام نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے طالبعلم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی-

  • عیدکےبعد سندھ کادورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی      کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے

    عیدکےبعد سندھ کادورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے

    اسلام آباد:رمضان المبارک کے بعد سندھ کا دورہ کروں گا:وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کوبڑے پُراعتماد اندازمیں نصیحت:سب حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کو بنی گلالہ بلا لیا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم کی کراچی سے واپسی پر بنی گالہ میں اجلاس ہو گا جس میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال ، پنجاب اور مرکز میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج شہر قائد میں اپوزیشن کو زبردست جواب دینے کے لیے بھرپور دن گزارا، وزیر اعظم جب گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کر رہے تھے، تو سندھ میں اپنی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کے ساتھ ساتھ ان کے آپس میں ایک دل چسپ مکالمہ بھی ہوا۔

    وزیر اعظم نے اراکین سے کہا میں رمضان میں اور عید کے بعد اندرون سندھ جاؤں گا، آپ سب مخالفین کے آگے ڈٹ کر کھڑے رہیں، وزیر اعظم کے اراکین کو دیے گئے اس پیغام کے جواب میں انھوں نے کہا ‘وزیر اعظم صاحب، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کپتان کی اس قدر پراعتماد گفتگو نے ارکان اسمبلی کو اس قدر اطمنان دیا کہ کپتان کے کراچی سے آنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کپتان کے حوصلے اور اطمنان کو دیکھ کریہ کہنے پرمجبور ہوگئے کہ ہمارا کپتان اپوزیشن کی سازشوں کو ناکام بناتےہوئے یہ جنگ بھی جیتے گا

  • آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر

    آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر

    لاہور:آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تاریخی سیریز کے لئے موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بعد فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اذان کی آواز کو سب سے بہترین لمحہ قرار دے دیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کینگروز فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بہت پرجوش دکھائی دیئے اور وہ کھیل سے محظوظ ہوئے۔

     

    https://twitter.com/JoshHazIewood38/status/1501307181840412677?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501307181840412677%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F644651

     

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ہم سب کے لئے نماز کے لئے پکارا جانا (اذان) کی آواز بہترین لمحہ تھا اور اذان کی یہ آواز انتہائی پرسکون محسوس کرانے والی تھی، ہم نے اسے سے قبل ایسی حیرت انگیز اور پیار بھری آواز نہیں سنی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ میرے لیے وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جب ہم پریکٹس سیشن میں مصروف تھے اور راولپنڈی سے بلند ہونے والی اذان کی آواز گراؤنڈ میں گونج رہی تھی جب کہ پس منظر میں پہاڑ تھے۔

    آسٹریلین ویب سائٹ کے لیے تحریر کیے گئے اپنے بلاگ میں پیٹ کمنز نے ’دورے کو غیرمعمولی‘ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی ’زندگیوں اور کیریئر کا خاص لمحہ‘ قرار دیا تھا۔

  • نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی

    نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی

    نئی دہلی : نئے کپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی ،اطلاعات کے مطابق اکثر دیکھا گیا کہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے میاں بیوی الگ ہو جاتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی اہلیہ نے اس سے یہ کہہ کر نئے کپڑوں کا مطالبہ کیا کہ اس کے کپڑے پرانے ہوگئے ہیں، اہلیہ کی خواہش پر شوہر اس کو شاپنگ پر تو لے گیا لیکن واپسی پر یہ کہہ کر میکے چھوڑگیا کہ اب وہ دونوں مزید ساتھ نہیں رہ سکتے اور اکیلا ہی گھر چلا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی کے بعد 38 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی2016 میں ہوئی تھی لیکن 2017 میں ناراضگی کی وجہ سے دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کیا لیکن 4 سال بعد دونوں نے ایک بار پھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ سسرال والے انہیں ہراساں کرتے تھے اور جہیز کا مذاق اڑاتے تھے، سسرال والے تقریباً 15 لاکھ بھارتی روپے کے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر شوہر نے کپڑے دلانے کا بولنے پر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر نئے کپڑے خرید کر چھوڑنا تھا تو میں کبھی اپنی خواہش نظر نہ کرتی۔

  • وزیراعطم عمران خان قوم کے ترجمان ہیں:پاکستان کوکسی کے زیرنگین نہیں دیکھنا چاہتے:وزیرخزانہ شوکت ترین

    وزیراعطم عمران خان قوم کے ترجمان ہیں:پاکستان کوکسی کے زیرنگین نہیں دیکھنا چاہتے:وزیرخزانہ شوکت ترین

    اسلام آباد:وزیراعطم عمران خان قوم کے ترجمان ہیں:پاکستان کوکسی کے زیرنگین نہیں دیکھنا چاہتے: اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ قومی سلامتی کو کسی کے سامنے گروی نہیں رکھ سکتے، روس یوکرین کے معاملے پر وزیر اعظم نے سٹینڈ لیا ، یہ قوم کی دل کی آواز تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا کو پاکستان کے لیے برآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، وزیراعظم کے یورپ کے حوالے سے بیان سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں عمران خان کو یورپ کے معاملے پر عوامی اجتماع میں نہیں بولنا چاہیےتھا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ نہیں معلوم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کب کم ہوں گی، وزیراعظم کے اعلا ن کردہ ریلیف پیکج کے تحت 700 روپے یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 5 روپے فی یونٹ کی سبسڈی دی جائیگی، اس پیکج کے تحت 136 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، سبسڈیز پر آئی ایم ایف سے کہا کہ ہاتھ ہولا رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں کمی پرمبنی ریلیف پیکج پرآئی ایم ایف سے مشاورت ہوئی ہے، حکومت کا موقف ہے کہ ریلیف پیکج کیلئے مالی گنجائش ہم اپنے وسائل سے نکالیں گے اس مقصدکیلئے سرکاری کاروباری اداروں کے ڈیوڈنڈ جواستعمال نہیں ہوئے ہیں کا استعمال ہوگا، اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی حصہ ڈالاجائیگا، اس لئے آئی ایم ایف کوریلیف پیکج پراعتراض نہیں کرناچاہئیے۔

    وزیر خزانہ نے چین کی جانب سے 21 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بات ہوئی ہے، چین کی 22 کمپنیوں کو پاکستان میں صنعتیں لگانے پر آمادہ کر رہے ہیں جبکہ آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ یہ شعبہ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی کے حوالہ سے اہم کرداراداکرسکتاہے، اس سال آئی ٹی کے شعبہ میں 70 فیصدنموہوئی ہے اوراگے سال 100 فیصد نموکا امکان ہے، ہماراہدف آنیوالے چند برسوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالرتک بڑھاناہے،حکومت نے آئی ٹی پرکیپٹل گین ٹیکس ختم کردیاہے، فری لانسرزکومراعات دی گئی ہے، آئی ٹی میں سرمایہ کاری پرفارن کرنسی اکاونٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • ارکان اسمبلی کی کروڑوں میں بولیاں:چھانگامانگاجمہوریت    والویہ ہےتمہاری اصلیت:عدم اعتماد بےنقاب ہوگئی:فواد

    ارکان اسمبلی کی کروڑوں میں بولیاں:چھانگامانگاجمہوریت والویہ ہےتمہاری اصلیت:عدم اعتماد بےنقاب ہوگئی:فواد

    اسلام آباد:ارکان اسمبلی کی 10،10 کروڑ میں بولیاں:چھانگامانگا جمہوریت والو یہ ہے تمہاری اصلیت،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر معاملے کو طول دینے کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گزارش ہے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمارے پاس اس وقت 184ممبران کی تعداد موجود ہے، اپوزیشن ہمت اورجرات کا مظاہرہ کرکے پہلے میڈیا میں ہی شو کر دیں، ہم اور میڈیا بھی ان کے ممبران کی تعداد کو دیکھ لیں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل ہمارے رکن قومی اسمبلی نے بتایا مجھے 10 کروڑ تک آفر کی گئی، بیوپاریوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، اپوزیشن سے الیکٹرول ریفارمز پربات کرنے کی پوری کوشش کی، اب ان سے الیکشن اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو گی۔

    وفاقی وزرا نے نے اس سے قبل آج ایک مقام پرنوازشریف کی چھانگا مانگا سیاست پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو چھانگا مانگا جمہوریت کا کلچردینے کے ڈرامے ہورہےہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ان کی اصلیت ہے ، اور بہت جلد یہ اصلیت بھی کھل کرسامنے آنے والی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی، ن لیگ کے درمیان ہونا ہے، سندھ کا این ایف سی کا پیسہ ننھے منے مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لگایا گیا، سپیکرصاحب سے گزارش کررہے ہیں عدم اعتماد کو لمبا کرنے کے بجائے جلد اجلاس بلایا جائے۔ نواز شریف، زرداری کا ایک ہی ماڈل پیسے لگاؤ اور اقتدار میں آ کر لوٹو، یہ ماڈل سابق وزیراعظم اور سابق صدر نے سیاست میں متعارف کرایا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بے نظیرسے ڈیزل کے پرمٹ لیے، بیرونی طاقتوں سے مولانا نے ڈائریکٹ پیسے لینا شروع کیے تھے، ندیم افضل چن کو کہا پیپلزپارٹی میں جانے سے بہتر راہول گاندھی کی کانگرس پارٹی جوائن کر لو، کوئی آدمی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے کوتیارنہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی صدر کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کو برا کہا، کیا یورپی یونین شہبازشریف کی ’’پھوپھی‘‘ لگتی ہیں، شہبازشریف کو خارجہ پالیسی کا پتا ہی نہیں، وکی لیکس کے مطابق یہ تو امریکیوں کوکہتے تھے ڈرون حملے کرتے جاؤ، یہ بے شرم لوگ ہیں۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وقار کا کبھی سودا نہیں کرسکتے، ان شااللہ عمران خان مزید مضبوط ہوکر اس سازش سے باہر نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں اسحاق ڈار عجیب و غریب انداز میں معیشت لیکر چل رہےتھے، ن لیگ نے معیشت کادیوالیہ کیا ہم نے اسے ٹھیک کیا،حماد دنیا میں آج پاکستان کا مقام معاشی ،خارجہ ،سیاسی طورپر پہچاناجارہاہے، عمران خان ایسے لیڈر ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی آواز اب پوری دنیا میں سنی جاتی ہے،اب آزادخارجہ پالیسی کی بات ہورہی ہے پاکستان کا سرفخر سے بلند ہورہاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوروناکے باوجود ہماری معیشت ساڑھے 5فیصد پر سالانہ معاشی ترقی کررہی ہے، اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا مشکلات کے باوجود معیشت ساڑھے5فیصد پر ہے، انکوہضم نہیں ہورہاحکومت نے 5روپے بجلی ،پیٹرول اور ڈیزل 10روپے سستاکیا،اپوزیشن نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی، ہم اپوزیشن کی آخری ہچکی اور آخری شوق بھی پورا کراکر حیران کردینگے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف سیاسی نہیں بلکہ معیشت پر بھی حملہ کیا ہے، اس وقت دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، پٹرول کی قیمت 130ڈالر فی بیرل پر چلی گئی ہیں،ہم طوفان کےاندر بھی اپنی کشتی کو صحیح سمت میں آگے لیکر جارہےہیں۔

  • شہیدضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنےمحسن کاوفادار   نہیں وہ زرداری کاغمخوار:خون ہی سفید ہوگئے:اعجازالحق

    شہیدضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنےمحسن کاوفادار نہیں وہ زرداری کاغمخوار:خون ہی سفید ہوگئے:اعجازالحق

    اسلام آباد :فیصل مسجد میں شہید ضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنے محسن کا وفادارنہیں وہ زرداری کاغمخوارنہیں ہوسکتا:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آج وہ لوگ جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں جنہیں نیب نے جیلوں میں ڈالا تھا۔

    اعجاز الحق نے ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کے معاملے پر نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل مسجد میں شہید ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کی گئی، کل کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جو اپنے محسن کا وفادار نہیں وہ زرداری کا غمخوار نہیں ہوسکتا ، لگتا ہے کہ یہ عمران خان کے خلاف اکھٹے ہیں اندرسے ان کے دلوں میں وہی نفرت اور دشمنی ہے

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے آئے شرپسندوں نے مزار کی بے حرمتی کی ہے، یہ پاکستان کے سپہ سالار کی قبر کی بے حرمتی ہے، اس واقعے پر کارکنان اور ضیاء الحق کے چاہنے والوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، یہ واقعہ بلاول اور آصف زرداری کی ایما پر کیا گیا ہے، شر پسندوں کا تعلق سندھ سے تھا، مولانا فضل الرحمان اپنے مفاد میں ان کے ساتھ بیٹھے ہیں جنہیں لاڑکانہ کی سٹرکوں پہ کھسیٹنا چاہتے تھے۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ لانگ مارچ میں چوری کی گاڑی لائی گئیں تھیں جو پنجاب میں بیچ کر جائیں گے، فی بندہ 30 ہزار دیکر لوگوں کو لانگ مارچ میں لایا گیا ہے، ہم نے بلاول اور آصف زرداری کے نام پہ ایف آئی آر کی درخواست تھانہ میں جمع کروا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد کارکنان نے اس واقعے کے خلاف درخواستیں دی ہیں، پیپلز پارٹی اگر معافی مانگ لیں تو ٹھیک ورنہ لاڑکانہ بھی دور نہیں، آج وہ لوگ بھی جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں جنہیں نیب نے جیلوں میں ڈالا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنے والد کی روح سے پوچھ سکتے ہیں، آصف زرداری نے پی ڈیم کو توڑ کر پیپلز پارٹی کو نکال لیا، مجھے شیخ رشید کا فون آیا تھا اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ، جس سے نیکی کریں اس کے شر سے بچیں۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ میں کیا مشترکہ ہے، یہ صرف ڈر کے وجہ سے اکھٹے ہوئے ہیں، یہ لوگ بائیس کروڑ عوام کے لیے نہیں کر رہے، اپنے مفاد کے لیے عدم اعتماد لائے ہیں۔مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ دس پندرہ دن میں سب سامنے آجائے گا، انکی لائی عدم اعتماد بھی ناکام ہوگی۔

  • پاکستان اورچین کیخلاف مودی حکومت کچھ کرنے جارہی ہے: امریکی رپورٹ

    پاکستان اورچین کیخلاف مودی حکومت کچھ کرنے جارہی ہے: امریکی رپورٹ

    نئی دہلی : واشنگٹن ::؛پاکستان اورچین کیخلاف مودی حکومت کیجانب سےکارروائی کا امکان، امریکی رپورٹ نے پاکستان اور چین کے لیے محتاط رہنے کا پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت کا چین اور پاکستان سے تنازع کافی حد تک تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی نے ایوان نمائندگان کو بتایا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جھوٹی سچی اشتعال انگیزی کا جواب فوجی طاقت سے دیا جائے۔

     

    عسکری خطرات سے متعلق امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کی سالانہ رپورٹ کو آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جس نوعیت کی سرحدی کشیدگی پائی جاتی ہے وہ کسی بھی وقت دونوں میں جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان پر عسکری گروپوں کی حمایت کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اسی لیے کشمیر میں پُرتشدد بدامنی کا کوئی واقعہ یا پھر بھارت میں کوئی حملہ ممکنہ فلیش پوائنٹ بن کر اُبھر سکتا ہے۔

    امریکی انٹیلیجنس نے خطرات سے متعلق اپنے اندازوں میں بھارت اور چین سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین کے درمیان فوجی پوزیشن میں توسیع سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ بڑھ گيا ہے۔

    انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت میں مسلح تصادم کی صورت میں امریکی افراد اور مفادات کو بھی براہ راست خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اسی لیے حکام امریکا سے مداخلت کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق 2020ء میں دونوں ممالک کی فوجوں میں ہوئے تصادم کے تناظر میں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدہ رہیں گے۔

    2020ء میں مشرقی لداخ کی پینگانگ جھیل کے آس پاس چین اور بھارت کی افواج کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی اسی وجہ سے فریقین نے آہستہ آہستہ وہاں فوجیں اور بھاری ہتھیار تعینات کرنا شروع کر دیا جہاں اب ہزاروں فوجی آمنے سامنے ہیں۔