Baaghi TV

Author: +9251

  • رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری

    رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری

    ماسکو :رو س کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان:بڑی جنگ کی تیاری ،اطلاعات کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کا 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان

    روس کی قومی ائیرلائن ‘ائیروفلوٹ’ نے 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان کردیا۔ائیروفلوٹ ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل رہیں گی تاہم بیلاروس کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ روسی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیےکیا گیا ہےکہ یوکرین پر حملےکے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرون ممالک سے لیز پر لیےگئے طیارے ضبط کیے جانےکا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ نے یوکرین پر روسی حملے کے چوتھے روز روسی پروازوں کے یورپ کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم روس کے طیاروں پر یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کررہے ہیں جس کے تحت روس کے زیر کنٹرول، رجسٹرڈ اور اس کے زیر ملکیت طیاروں کے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ روس کے نجی طیاروں سمیت کسی بھی قسم کی پروازوں کو یورپی زمین پر اترنے یا پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ روسی طیاروں کو برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔یورپی کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی یورپی ممالک نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔

    دوسری جانب یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد روس کی سب سے بڑی ائیرلائن نے یورپ کے لیے اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا۔

  • عمران خان کو نصیحت کرنے والے کے آخری الفاظ وصیت بن گئے:ندیم افضل چن نے پھرچن چڑھا دیا

    عمران خان کو نصیحت کرنے والے کے آخری الفاظ وصیت بن گئے:ندیم افضل چن نے پھرچن چڑھا دیا

    لاہور:تھی یہ امید کہ وہ لوٹ کے گھر آئےگا:ندیم افضل چن عمران خان کونصیحت:وصیت ثابت ہوئی:پھرپی پی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی ہی وکٹ گرا کربہت بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے

    کہا جارہا ہے کہ پی پی نے اپنی ہی وکٹ گرا لی ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو نصیحت کرنے والے کے آخری الفاظ وصیت بن گئے:ندیم افضل چن نے پھرچن چڑھا دیا اور ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے تمام معاملات طے پا گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی کل لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن بلاول بھٹو کے گھر آمد پر پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ندیم افضل چن نے 13 جنوری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، ندیم افضل چن نے پارٹی امور پر پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا تھا، وزیراعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا، ندیم افضل چن نے اپریل 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران کی لیڈرشپ کااعتراف کرتےہوئے کہا تھا کہ خان صاحب کو اپنے ان دلیرانہ فیصلوں سے پیچھے نہیں‌ ہٹنا ، قوم ان کی قومی پالیسیوں‌کو پسند کرتی ہے اور اگر کپتان اپنے موقف پرڈٹے رہے تو قوم انکو صدیوں یاد رکھے گی

  • یوکرین پر نو فلائی زون بنانیوالے ملک  روس پرحملہ آورسمجھے جائیں گے: پیوٹن

    یوکرین پر نو فلائی زون بنانیوالے ملک روس پرحملہ آورسمجھے جائیں گے: پیوٹن

    ماسکو : یوکرین پر نو فلائی زون بنانیوالے ملک روس پرحملہ آورسمجھے جائیں گے: اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہےکہ اگر کسی بھی ملک نے یوکرین کو نو فلائی زون بنایا تو اسے جنگ میں براہ راست شریک سمجھا جائےگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے ماسکو میں روس کی قومی ائیرلائن کے صدر دفترکا دورہ کیا اور ملازمین سے خطاب کیا۔روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود کو نوفلائی زون بنانا مشکل کام ہے، یوکرین میں نو فلائی زون بنانےکو جنگ میں براہ راست شرکت سمجھا جائےگا۔

    پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم نے مشرقی یوکرین میں حالات کشیدہ کیے بغیر معاہدوں اور وعدوں پر عمل درآمد کی کوششیں کی، تاہم یوکرینی حکومت کئی سال وعدوں کی تکمیل سے راہ فرار اختیار کرتی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں محفوظ راہداریاں قائم کرنےکی پیشکش کی ہے، یوکرینی حکام نے شہریوں کو یرغمال بنا کر رکھاہے، یوکرینی حکام نے غیر ملکی طلبا کو بھی یرغمال بنالیا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ روس کی سلامتی کو حقیقی خطرات کا سامنا ہے، روس چاہتا ہے یوکرین غیر جانبدار ملک بنے، یوکرین کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کو بنانے اور ترقی دینےکی صلاحیت ہے، روس کے پاس مقررہ عسکری کارروائی کی تکمیل کےلیے وافر طاقت موجود ہے۔

    پیوٹن نے مزید کہا کہ روس پر عائد پابندیاں اعلان جنگ جیسا ہے، ہم یوکرین کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کےحصول کی خواہش کا خاتمہ چاہتےہیں، مذاکرات کی میز پر اپنے مطالبات سے یوکرین کو آگاہ کرچکے ہیں،جواب کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ روس کے حملے کے بعد سے یوکرینی صدر کی جانب سے یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم نیٹو یوکرین میں ’نوفلائی زون‘ قائم کرنےکا مطالبہ مسترد کرچکا ہے۔
    کل اس حوالے سے نیٹو کے جنرل سیکرٹری اسٹالٹن برگ کا کہناتھاکہ یوکرین میں نو فلائی زون کے قیام سے جنگ دیگر یورپی ملکوں تک پھیل سکتی ہے۔

  • واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    لاہور:واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس کی انہیں زبان تک نہیں آتی۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں عمران حکومت گرانے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ عمران حکومت اب 2 سے تین روز میں جانے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ چھپ کر خریدو فروخت کرتے تھے اب سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندے خرید لیے، بھٹو صاحب نے آئین دیا لیکن دوسرے ہی دن کہا کہ یہ استعمال نہیں کرنا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ماضی میں چھپ کر چھانگامانگا میں خرید وفروخت کی سیاست کی گئی، بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس ملک کی انہیں زبان تک نہیں آتی، یہ کس قدر نالائق بچہ ہے جو 10سال سے اردو سیکھ رہا ہے اور آج تک نہیں سیکھ سکا۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ہم نے 5ویں چھٹی جماعت میں انگریزی سیدھی کرلی تھی اور یہ آج تک اردو نہیں سیکھ سکا، بلاول کو لیڈر بعد میں بنا لیجیے گا پہلے اسے اردو سکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کوغیروں کی جنگ میں جھونک دیا گیا، ماضی کی حکومتوں میں غریب عوام ڈرون حملوں میں مارے جاتے تھے، عمران خان نے آپ کو وہ کچھ دیا ہے جو گزشتہ 13 سالوں میں نہیں ملا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر کبھی بات نہیں کی گئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 150ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہے تھے۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ 70 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان میں ہوگا، پی ٹی آئی کا سندھ میں مارچ نکالنے کا مقصد سندھ حکومت کے کارنامے بتانا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے عوام کو جوابدہ ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی بتائے ٹرانسپورٹ اور پانی کے کون سے منصوبے دیئے؟

    چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا​
    گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا

    اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے
    عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

    گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی
    جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

    مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں
    ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا

    سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو
    ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

    اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس
    لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

    ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو
    بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

    مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے
    جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

    یہ ارضِ پاک صورتِ کشتی ہے دوستو!
    اور اس میں بادبان ہے اردو زبان کا

    لوگو! کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں
    اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

    بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل
    ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

    روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں
    شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا

    وسعت پذیر دامنِ اردو ہے اآج بھی
    ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

    کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو
    وہ دل ہے ، جسم و جان ہے اردو زبان کا

    آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ
    سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

    پائے گا جلد منزلِ مقصود بالیقیں
    جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

    عزت سخنورانِ ادب کی اسی سے ہے
    شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا

  • روس کے خلاف امریکہ اور اتحادی نیا کھیل کھیلنے لگے:جنگ جنگ اور ہرجگہ جنگ عام ہوگئی

    روس کے خلاف امریکہ اور اتحادی نیا کھیل کھیلنے لگے:جنگ جنگ اور ہرجگہ جنگ عام ہوگئی

    ماسکو:روس کے خلاف امریکہ اور اتحادی نیا کھیل کھیلنے لگے:جنگ جنگ اور ہرجگہ جنگ عام ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ٹوئچ نے بھی گمراہ کن معلوما ت پھیلانے پر روس کے سرکاری میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمیزون کی ذیلی کمپنی ٹوئچ کی جانب سے روسی ٹی وی RT اور Sputnik پر پابندی لگا دی گئی ہے، جب کہ یورپی یونین کی جانب سے ان ٹی وی چینلز کو پہلے ہی پابندی کا سامنا ہے۔

    ٹوئچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمپنی نے ایسے روسی صارفین پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر مستقل جعلی اور گمراہ معلومات پھیلا رہے ہیں۔
    ویڈیو گیمرز میں مقبول پلیٹ فارم ٹوئچ کے مطابق یہ قانون دنیا بھر میں موجود ایسے تمام صارفین پر بھی لاگو ہوگا، جن کی آن لائن موجودگی کا مقصد ہی غلط معلومات اور سازشی تھیوریز کو فروغ دینا ہے۔
    ٹوئچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا سرکاری میڈیا مستقل اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر غلط خبریں نشر کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ روس کے سرکاری ٹیلے ویژن RT نے گزشتہ روز ہی ایک اور امریکی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم’ رمبل‘ پر منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ ٹوئٹر، میٹا اور گوگل کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عائد کی جانے والی پابندی کے تناظر میں کیا گیا۔

    کینیڈا کے اس ویڈیو پلیٹ فارم کو امریکا کے سیاسی حلقوں میں کافی دیکھا جاتا ہے۔ ٹوئچ کی جانب سے عائد پابندی کے حوالے سے مذکورہ ٹی وی چینلز کو کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندی کے بعد سے دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ اور نیٹ فلکس بھی روس کے سرکاری میڈیا پر پابندیاں اور روس میں جاری اپنے منصوبوں کو روک چکے ہیں۔

  • خاتون جاسوس کا 100 اہم شخصیات کو اپنے جال میں پھنسانے کا انکشاف

    خاتون جاسوس کا 100 اہم شخصیات کو اپنے جال میں پھنسانے کا انکشاف

    خاتون جاسوس کا 100 اہم شخصیات کو اپنے جال میں پھنسانے کا انکشاف

    اسرائیلی خاتون جاسوس کیتھرین پیریز شکدم ایرانی حکومتی ذرائع ابلاغ میں کام کے عرصے کے دوران میں بعض ایرانی ذمے داران کے اسکینڈلوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔

    ان ذرائع ابلاغ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام تسنیم نیوز ایجنسی اور دیگر شامل ہیں ۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کیتھرین نے انکشاف کیا کہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا لالچ دے کر 100 ایرانی ذمہ داران کو اپنے جال میں پھنسایا تھا،

    کیتھرین نے واضح کیا کہ ایرانی مذہبی شخصیات جن کو اس نے ملّاؤں کا نام دیا معلومات کا اہم ترین ذریعہ ہیں ان میں اکثریت ایران میں اہم حکومتی منصبوں پر فائز ہیں کیتھرین کے مطابق اس نے مذہب کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش ظاہر کر کے ایرانی حکومت میں شامل مذہبی شخصیات سے رابطوں کی راہ ہموار کی تھی وہ ان شخصیات کو عارضی شادی کی پیش کش بھی کرتی تھی اس پیش کش اور اعتماد حاصل کر لینے کے بعد یہ شخصیات خلوت میں خود ہی کیتھرین کو مزید معلومات فراہم کر دیا کرتے تھے

    اسرائیلی خاتون جاسوس نے مثال دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے بارے میں بات کی اس رکن نے قربت کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے خفیہ اور بند اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائی کی معلومات اور اہم ملکی راز کیتھرین کے سامنے گوش گزار دیے تھے

    ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ویب سائٹ نے اسرائیلی صحافی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کی ہے جس نے مبینہ طور پر خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ میں دراندازیکی تھی ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی نے ایک بیان شائع کیا جس میں کیتھرین پیریز شکدام کی جانب سے خامنہ ای کی ویب سائٹ کے انگریزی ورژن میں حصہ ڈالنے کی خبروں کو مسترد کیا گیا اور کہا گیا خامنہ ای کا کوئی کالم نگار نہیں ہے اور شکدام کا ویب سائٹ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    جنسی تعلقات کیلئے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں عامر لیاقت گرفتار

    کیا آپکی آٹھ سالہ بیٹی جنسی تعلقات قائم کرتی ہے؟ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں والدین سے سوال

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خبردار،جنسی تعلقات سے بھی پھیل سکتا ہے کرونا،تحقیق نے سب کو پریشان کر دیا

  • پیپلز پارٹی لانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    پیپلز پارٹی لانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    اوکاڑہ:پیپلز پارٹیلانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    ،اطلاعات کے مطابق پی پی کے آج کے لانگ مارچ میں شرکا نے بجی نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ پکڑ کر توڑ دیا۔

    لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچا تو کوریج کرنے والے نجی نیوز چینل کے ڈرون کیمرے کو پارٹی کارکنان نے پکڑ کر لیا۔ کارکنان نے ڈرون کیمرہ توڑ کر رپورٹر کے حوالے کر دیا۔ کارکنوں نے کنٹینر کے پاس جانے پر ڈرون کیمرہ پکڑا۔

    یہ واقعہ اوکاڑہ بائی پاس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوئیں تھیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ٹانکے آئے۔

    شرکا سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے، غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کر ایک نجی چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا۔

    ادھر آصفہ بھٹو نے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

     

    آصفہ بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، مس زنیرہ اور مسٹر بابر کی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں، ڈرون لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لیے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

  • سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    کراچی :بلاول بھٹو اسلام آباد کے متلاشی:پیچھے سے سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں،طلاعات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں افراد جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نجی سماجی تنظیم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں ایسے افراد قید ہیں جو جرمانے اور ضمانت کی رقم نہ کرسکنے کی وجہ سے قید ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے کم از کم 75 ملزمان ہیں۔

    سینٹرل جیل کراچی میں 16 ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 39، نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ جیل میں 4 اور شکار پور جیل میں 15 یاسے قیدی موجود ہیں جن کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہیں لیکن وہ ضمانت کی رقم ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تاحال قید ہیں۔

    سندھ کی جیلوں میں آزادی کے منتظر ان ملزمان کی اکثریت منشیات اور گٹکا ماوا ایکٹ سمیت دیگر چھوٹے جرائم میں بند ہیں۔سماجی تنظیم کے جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے 26 لاکھ 90 ہزار روپے کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

    ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کی جیلوں سے قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں دیگر صوبوں کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے

    راولپنڈی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 450 رنز بنالیے ہیں۔

    کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام، گرین کیپس نے ایک وکٹ پر 245 رنز بنالیے

     

     

    پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی نے بھی 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی۔

    پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گری جب امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 414 رنز پر گری اور قومی کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    بابر کے بعد 444 کے مجموعے پر پاکستان نے چوتھی وکٹ گنوائی، امام کی طرح اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے اور 185 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

  • شادی کے رسم و رواج ایک طرف قرآن وحدیث سے محبت ایمان کا حصہ:دلہا کی دوران نکاح تلاوت وائرل ہوگئی

    شادی کے رسم و رواج ایک طرف قرآن وحدیث سے محبت ایمان کا حصہ:دلہا کی دوران نکاح تلاوت وائرل ہوگئی

    چشتیاں:شادی کے رسم و رواج ایک طرف قرآن وحدیث سے محبت ایمان کا حصہ:دلہا کی دوران نکاح تلاوت وائرل ہوگئی،اطلاعات کے مطابق چشتیاں سے ایک ایسی شادی کی خبربڑی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اپنے نکاح کی تقریب میں قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے

    چشتیاں سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایک طرف نکاح خوان نکاح تحریر کررہا ہے تو دوسری طرف دلہا قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے ، یہ منظراہل ایمان کو اس قدر پسند آیا ہےکہ ہرکوئی شادی کی تقریب میں تلاوت کی اس ویڈیو کو وائرل کرہا ہے

     

    ادھر دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت اچھے خیالات اور دلہے کے لیے دعائیں کی ہیں اور اس کے نئی زندگی میں خیروبرکت کی دعائیں بھی سوشل میڈیا پیجز پروائرل ہورہی ہیں‌، ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دلہا کی آواز بہت اچھی ہے اور اسے قرآن مجید سے محبت بھی بہت زیادہ ہے اس وجہ سے دلہا کی خواہش پرنکاح کے اس بابرکت موقع پر قرآن مجید کی تلاوت کی گئی اور ایک اچھے رویے اور ماحول کی طرف اشارہ کیا گیا تاکہ عوام الناس اپنے بچوں کی شادی بیاہ پر غیرشرعی اور غیراسلامی رسم ورواج کی بجائے اسلامی طرز زندگی متعارف کروائیں

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس کی ہوئی سماعت

    12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار