Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    لاہور: پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلہ کے پہلے میچ لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیکر دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 جاری ہے، ایونٹ میں آج پلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلطانز کے قائد رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    لاہور قلندرز اننگز

    شاہین الیون 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 5، کامران غلام 20، محمد حفیظ صفر، ہیری بروک 13، سمت پٹیل 11 ، فل سالٹ اور شاہین آفریدی 1،1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، آصف آفریدی اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور آصف آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
    ملتان سلطانز اننگز

    ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شان مسعود دو اور عامر عظمت 33 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

    اس دوران محمد رضوان اور ریلی روسو نے زبردست باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 113 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ دونوں نے بالترتیب 53 اور 65 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، رائیلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

  • پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام

    پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام

    لاہور: پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام ,اطلاعات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سُپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں، ایونٹ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔

    اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔انہوں نے ٹوئٹر بیان میں پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا تھا۔

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جب کہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

    جنوری میں مائیکل وان نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کرکٹ کی مقبول ترین ایشز سیریز سے بھی زیادہ بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

     

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور یہ میچ صرف دو ممالک کے لوگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

  • یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

    لندن :یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم،اطلاعات ہیں کہ یوکرائن نے روسی سرحد پر حالات کشیدہ ہونے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

    یوکرائن کے اعلیٰ سیکیوریٹی آفیشلز نے ملک بھر میں 30 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ، اور اپنے شہریوں کو روس سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ یوکرائن کے تقریباً 3 ملین شہری روس میں مقیم ہیں جبکہ متعدد شہریوں کے خاندان روس اور یوکرائن کے اندر منقسم ہیں۔یوکرائن نے روس کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر اپنے ریزرو فوجیوں کو بھی باقاعدہ فوج میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکہ نے بھی یوکرائن کو ہر ممکن امداد کا اعلان کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ یوکرائن کو عظیم فوجی امداد بھی دے گا۔

    مغربی ممالک اور ان کے اتحادیوں نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز برطانیہ نے 4 اور امریکہ نے 2 روسی بینکوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    برطانیہ کی لیبر پارٹی نے بینکوں پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔

    دوسری طرف ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تاریخی دو روزہ دورے پر روس کے لیے روانہ ہو گئے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان روسی دارلحکومت ماسکو پہنچیں گے، جہاں وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم یوکرین کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے

    روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

  • فرض کریں کہ اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توپھر شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے :آصف علی زرداری

    فرض کریں کہ اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توپھر شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے :آصف علی زرداری

    لاہور:فرض کریں کہ اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توپھر شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے :آصف علی زرداری نے پتہ پھینک دیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اچانک لانے کا فیصلہ کر لیا اور کامیابی کی صورت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم کے پیش کر دیا، مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے بھی لیگی صدر کے نام پر اتفاق کر لیا۔

    حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن وفد کے ہمراہ پہنچے، وفد میں اکرم درانی، مولانا اسعد الرحمان اور مولانا امجد سمیت دیگر شامل تھے۔

    تھوڑی دیر بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، ان کے وفد میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر شامل تھے۔

    آصف علی زرداری کی آمد سے قبل مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات ہوئی، جس میں شہبازشریف نے سربراہ پی ڈی ایم کو گزشتہ روز پیپلزپارٹی سے ہونے والی ملاقات میں اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت حکومت کے خلاف مختلف امور پر غور کیا۔دوسری طرف تین بڑی جماعتوں کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،

    ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کر لیا، سپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کر دیا گیا۔

    اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اچانک لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم کے پیش کر دیا، مولانا فضل الرحمن اور ویڈیو لنک پر موجود نواز شریف نے بھی لیگی صدر شہباز شریف کے نام پر اتفاق کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں قائدین نے اپنے اپنے سیاسی کارڈز ایک دوسرے سے شیئر کئے، شہباز شریف نے نمبر گیم کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کا تفصیلی بریفنگ دی۔

  • اسحاق ڈارکا گھر فوری طور پر نیلام کیا جائے: ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا گیا

    اسحاق ڈارکا گھر فوری طور پر نیلام کیا جائے: ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا گیا

    نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بنگلہ فوری طور پر نیلام کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کا بنگلہ نیلامی کرنے کے لیے فوری طور پر تمام کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    لاہور کے علاقے گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر قائم بنگلے کی کل مالیت کا اندازہ 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بنگلے کی نیلامی کی صورت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی اسحاق ڈار سے یہ دوسری بڑی وصولی ہوگی۔اس سے قبل نیب اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے نکال کر قومی خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔عدالت نے نیب ریفرنس میں ظاہر کی گئی ملزم کی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر کھے ہیں۔

    اسحاق ڈار کی اہلیہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنگلے کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ،تبسم اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے ،

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا تھا، حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے تھے ، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگائے گئے تھے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا،اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں اس گھر میں پنا ہ گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا تھا، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے تھے ،

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایا ہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کے باعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی گی تھی بعد ازاں عدالت نے سٹے دے دیا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے اور اسحاق ڈار کے گھر کو نیلام کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

    سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

  • حکومتی ترجمان فیک نیوز پھیلا رہے،ان پر پیکا آرڈیننس لاگو ہو گا،سلیم صافی

    حکومتی ترجمان فیک نیوز پھیلا رہے،ان پر پیکا آرڈیننس لاگو ہو گا،سلیم صافی

    اسلام آباد:معروف صحافی سلیم صافی نے فیک نیوز ،جھوٹ اور من گھڑت خبروں کی روک تھام کےلیے بنائے جانے والے قانون پرتنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے

    سلیم صافی جو کہ اس قسم کے جستجو میں بڑے ماہر مانے جاتے ہیں ایک نئی چیز سامنے لائے ہیں ، اور یہ وہ چیز ہے کہ جس کو معلوم کرنے کےبعد ہرکوئی حیران رہ گیا ہے ،

    سلیم صافی کہتے ہیں کہ :فیک نیوزپھیلاناپی ٹی آئی کامستقل وطیرہ ہے۔عمران خان کےدورہ روس کے بارےمیں حکومتی ترجمان یہ فیک نیوزتسلسل کےساتھ پھیلارہےہیں کہ کسی پاکستانی حکمران کاپچیس سال میں یہ پہلادورہ روس ہے ،سلیم صافی کہتے ہیں‌ کہ حالانکہ زرداری 2011 میں دورہ کرچکےہیں۔کیا پیکا آرڈیننس کےتحت ان ترجمانوں کےخلاف کاروائی ہو گی؟

    خیال رہے کہ حکومتی ترجمانوں کی طرف سے جو تازہ بیان جاری کیے جارہے ہیں اس کےمطابق فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے کہا ہے کہ 23 سال بعد کسی پاکستان کی طرف سے سربراہ ریاست کا یہ دورہ ہوگا،

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے روس کے دورے کے دوران دونوں ممالک کراچی سے لاہور پائپ لائن بچھانے کیلئے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت متوقع ہے ،رو سی صدر پیوٹن اور پا کستانی وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات سے ملنے والے اشاروں کو امریکہ غور سے دیکھے گا۔

    وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 23 سے 24 فروری تک روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔بین الاقوامی مبصرین اس دورے کو ایک ایسے وقت میں انتہائی تزویراتی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں جب دنیا ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان شدید عالمی محاذ آرائی اور دوسری طرف روس اور چین کے عالمی اتحاد میں تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔اس دورے سے کئی اہم شعبوں میں دوطرفہ معاہدے ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کے معاملات بالخصوص افغانستان اور وسطی ایشیا کی صورتحال پر تعاون میں اضافہ ہوگا۔

    اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس دورے کے دوران امکان ہے کہ دونوں ممالک کراچی اور لاہور کے درمیان پائپ لائن بچھانے کے لیے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر آگے بڑھنے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے۔اس معاملے پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک پہلے ہی ضروری حقائق پر کام کر چکے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ باضابطہ طور پر اس منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کیا جائے جبکہ آئندہ برسوں میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرنے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

  • سر میں رشوت نہیں لیتا رشوت حرام ہے : رانا حسیب

    سر میں رشوت نہیں لیتا رشوت حرام ہے : رانا حسیب

    کراچی : کراچی پولیس کا مرد مجاہد Sho سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر رانا حسیب جو رشوت کو حرام سمجھتا ہے .

    گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی بھر کے تھانے داروں۔ انوسٹی گیشن انچارجز۔ ایس ڈی پی اوز۔ ایس پیز اور ایس ایس پیز کے علاوہ تمام ڈی آئی جیز سے میٹنگ کی جس میں کراچی پولیس کے تمام افسران نے شرکت کی تھی ۔
    سینکڑوں کراچی پولیس افسران کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اچانک سب سے ایک سوال کیا کہ کیا اس پنڈال میں کوئی پولیس ایسا ہے جو رشوت نہ لیتا ہو ۔ پورے بھرے پنڈال میں صرف ایک SHO اپنی سیٹ سے اٹھا۔۔ اور با آواز بلند کہا ۔۔ سر میں رشوت نہیں لیتا۔ رشوت حرام ہے۔

    یہ سنتے ہی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تالیوں کی گونج میں اس مرد مجاہد کا استقبال کیا جاتا۔۔ پن ڈراپ سائیلنٹ والا ماحول بن گیا ۔۔ جیسے پورے پنڈال کو سانپ سونگھ گیا ہو۔۔

    ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی اور سہراب گوٹھ سب ڈویژن کے تمام افسران قابل مبارکباد ہیں کے انکے ہمراہ ایک باریش پولیس افسر ایسا بھی ہے۔ جو رشوت کو حرام سمجھتا ہے۔ ۔۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اسی وقت SHO رانا حسیب کے لئے 50000 پچاس ہزار روپے نقد اور سی سی فرسٹ سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

    باغی نیوز کے صحافی امید کرتے ہیں کہ کراچی پولیس کے دیگر افسران بھی رانا حسیب کی تقلید کریں گے۔۔۔

  • کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

    کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارتی قابض افواج کی بربریت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے

    2020 کے ہولناک دہلی فسادات کی دوسری برسی اور 1991 میں ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے کنن اور پوش پورہ دیہات میں کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی 31 ویں برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فروری 2020 کا دہلی قتل عام ہندوستان کی مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک، اور منظم مہم کی ہولناک مثالوں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیازی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں کے دوران بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے ’غداروں کو گولی مارو‘ کے بیانات نے انکی نفرت کی گہرائی کو ظاہر کیا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور ان کی املاک، کاروبار اور تاریخی مقامات کی توڑ پھوڑ اور ان کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی گئی، تئیس اور چوبیس فروری 1991 کی بھیانک یاد بھی اتنی ہی خوفناک ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے کنن اور پوش پورہ دیہات میں 40 سے زائد کشمیری خواتین کی بے رحمی سے عصمت دری کی، 31 سالوں سے اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارتی قابض افواج کی اس بربریت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

  • تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی

    تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی

    کراچی :تھانے میں برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنائی گئی:سوشل میڈیا کی کہانی ،بدنصیب کی زبانی ،اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگل کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، جیل روانگی سے قبل ملزمہ نے ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جس میں عرین جنت نے مقدمے کے مدعی اور خاتون ایس ایچ او پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

    ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔

    ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع ویمن ویسٹ زون تھانے میں بھی بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    عرین جنت کے مطابق 2 پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیااور برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

    ملزمہ عرین جنت کے مطابق رضوان کہتا تھا کہ میں اپنی بیوی کو بھی لے کر آتا ہوں وہ بھی اسے مارے گی، رضوان کے کہنے پر مارا پیٹا گیا۔دوسری جانب ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے حکم پر ملزمہ عرین جنت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملزمہ عرین جنت پر انسٹاگرام سے دوست بننے والے سلمان سے زہر منگوا کر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آشنا سے مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل کرنے والی ملزمہ کو انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔

    سینیئر سپرٹنڈنٹ ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 828/2021 زیر دفعہ 302/337J درج کرایا تھا۔

    مدعی مقدمہ رضوان کے مطابق 27 جون کو ان کے بیٹے یوشاہ اپنی اہلیہ وی آرین جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے جوس سینٹر میں جوس پینے کیلئے گئے تھے جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    ایف آئی آر میں مدعی نے اپنے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش اس کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ متوفی حالات و واقعات کے مطابق یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے ایک ہونے کیلئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی، ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا۔

    ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشاہ کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے گئے جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی آرین جنت کو گرفتار کرلیا۔

  • کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:حسان خاور

    کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:حسان خاور

    لاہور: کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گرہونی چاہیے:اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ’ہمیں کرتار پور منصوبے کی اہمیت دنیا کے سامنے اجا گر کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور سے گردووارا سکھ پربندک کمیٹی دہلی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی، باہمی وفود کے تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیف ایڈوائزر پرمجیت سنگھ چنڈوک نے کی۔

    حسان خاور نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے ذریعے بابا گرو نانک کا امن و آشتی کا پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے، یہ راہداری پاک بھارت باہمی تعلقات میں بہتری کا بہترین موقع فراہم کر سکتی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس اہم ترین منصوبے کی اہمیت پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنی ہے، حکومت سکھ یاتریوں کی رہائش کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

    حسان خاور نے کہا کہ تمام گرودواروں کے گرد و نواح میں یاتریوں کی رہائش کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے این او سی کے حصول کا عمل آسان بنائے گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ گردواروں کے ذریعے مذہبی سیاحت کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، سات ہزار سے زائد سکھ یاتری ہر سال پاکستان آتے ہیں۔

    دوسری جانب پرمجیت سنگھ چنڈوک کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کو موجودہ دور کا آٹھواں عجوبہ کہیں تو غلط نہ ہو گا، بھارتی پنجاب میں آئندہ چھ ماہ میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے نہایت مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مشترکہ تاریخ کے بارے میں نئی نسل کو بتانا ہو گا۔