Baaghi TV

Author: +9251

  • احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد:مشکلات میں اضافہ

    احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد:مشکلات میں اضافہ

    نارووال :احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد:مشکلات میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت اسلام اباد کے جج اصغر علی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنتے ہوئے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

    احتساب عدالت کے جج سید اصغرعلی نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔رینما مسلم لیگ ن احسن اقبال کی جانب سے بریت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    احسن اقبال نے نیب ریفرنس کیخلاف بریت کی درخواست دائر کی تھی۔احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار نقوی نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے تھے۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہونے والی قومی احتساب بیورو نیب کے ریفرنس کی سماعت میں احسن اقبال کے وکیل ذوالفقارعباس نقوی نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کیے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی تھی۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کر رہاہے:کشمیری رہنما

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کر رہاہے:کشمیری رہنما

    سرینگر: بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کر رہاہے:کشمیری رہنما ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی تذلیل اور انکی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے کشمیری خواتین کی عصمت دری کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

    حریت رہنماوں نے 1991 کے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی شدید مذمت کی اور اسے جموں و کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے ایسے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دی جا سکے۔ بھارتی فوجیوں نے23 فروری 1991 کی رات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تقریباً سو خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کنن پوش پورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے اجتماعی عصمت دری ایک شرمناک فعل ہے جس کی دنیا کے تمام انسانوں کو مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے مجرم سزائے موت کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں کا بھارتی عدلیہ پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے اور وہ ایسے دلخراش واقعات میں انصاف کی توقع نہیں رکھتے۔

    غلام احمد گلزار نے اجتماعی عصمت دری کے تمام متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کی جاری مزاحمتی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور بین الاقوامی فوجداری عدالت پر زور دیا کہ وہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری جیسے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے اور مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ کنن پوش پورہ سانحہ کے متاثرین کو تین دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

    حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کشمیری خواتین کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کے لیے بھارتی حکام کی طرف سے رچی گئی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما زمرودہ حبیب نے سرینگر میں ایک بیان میں اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار اور کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کیس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا

    حریت رہنما یٰسمین راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور فاشزم کی ایک واضح مثال ہے۔۔حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو بھارتی فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں عصمت دری، جنسی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کی ہولناکیوں کا سامنا ہے

    کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی رہنما، شمیم شال نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سال 23 فروری کشمیریوں کو مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی ایک بھیانک حرکت کی یاد دلاتا ہے۔

  • ہندوانتہا پسندوں‌ کی سکھ لڑکیوں سے زیادتیاں:تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی:احتجاج جاری

    ہندوانتہا پسندوں‌ کی سکھ لڑکیوں سے زیادتیاں:تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی:احتجاج جاری

    تلنگانہ :ہندوانتہا پسندوں‌ کی سکھ لڑکیوں سے زیادتیاں:تلنگانہ میں سکھ لڑکی سے زیادتی:احتجاج جاری،اطلاعات کے مطابق سکھ تنظیموں کا حیدر آباد میں سکھ لڑکی کی آبروریزی کے واقعے نے سکھوںمیں شدید غصہ پیدا کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں نے بہیمانہ واقعے کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میںمنعقدہ سکھ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد میں ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ تیجندر سنگھ پردیسی، ہرپال سنگھ چڈھا، ہرپریت سنگھ نیتو، گرویدر سنگھ سدھو اور وکی خالصہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سکھ برادری میں کافی غصہ پایا جاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سکھ رہنماﺅں کہا کہ بھارت میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ انہوںنے آبروریزی کے ملزموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس میں ہرویندر سنگھ چٹکارا، ہرپریت سنگھ سونو، گرجیت سنگھ ستنامیاں، ہرپال سنگھ پالی چڈا، لکھبیر سنگھ لکھا، گرودیپ سنگھ لکی، منمیدر سنگھ بھاٹیہ، گرویدر سنگھ ناگی، ہرپریت سنگھ رابن، امندیپ سنگھ بگا، پربھجوت سنگھ خالصہ، جتندر سنگھ کوہلی، ہرجیت سنگھ۔ سنگھ بابا، سربجیت سنگھ کالدا، منجیت سنگھ وکی، کلدیپ سنگھ ویردی، پلویدر سنگھ بابا، ابھیشیک سنگھ، نوجوت سنگھ، ہرویدر سنگھ ببلو، سنی اوبرائے، تیجندر سنگھ سنت نگر، کملجیت سنگھ دھونی اور اوتار سنگھ اور دیگر موجود تھے۔

    خیال رہے کہ بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں ہر 15 ویں منٹ میں ایک خاتون کہیں نہ کہیں ’ریپ‘ کا شکار بن رہی ہے، جب کہ ملک کی کوئی ایسی ریاست نہیں جہاں خواتین محفوظ ہوں۔جبکہ غیرجانبدارذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہر 10 منٹ بعد خاتون ریپ کا نشانہ بن رہی ہے بھارت میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے واقعات میں تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیر:اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ خواتین تاحال انصاف کی منتظر

    مقبوضہ کشمیر:اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ خواتین تاحال انصاف کی منتظر

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر:اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ خواتین تاحال انصاف کی منتظر،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ خواتین کو انصاف نہیں مل سکا۔بھارتی فوجیوں نے 23 فروری 1991 کی شب ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آٹھ سال کی بچیوں سے لے کر اسی برس کی خواتین تک کی 100 کے قریب کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کو اکتیس سال گزر چکے ہیں لیکن متاثرہ خواتین ابھی تک انصاف کی منتظر ہیں جبکہ گھناونے جرم میں ملوث فوجی آزاد گھوم رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی یادیں کشمیری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک مقبوضہ جموں وکشمیر میں 11ہزار 2سو 47 خواتین کی عصمت دریعصمت دری اور بے حرمتی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کو کالے قوانین کے تحت دی گئی استثنیٰ کنن پوش پورہ جیسے واقعات کی بنیادی وجہ ہے۔کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جبر و استبداد کی ایک واضح مثال ہے۔ یہ بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر ایک دھبہ ہے جو مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبروریزی کو ریاستی دہشت گردی کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کنن پوش پورہ واقعہ قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیر میں کیے جانے والے جنگی جرائم کا ثبوت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے عصمت دری کو فوجی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کیس کو دوبارہ کھولنے کے لیے بھارت پر دباوڈالا جانا چاہیے تاکہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ بھارت کو کشمیریوں کے خلاف گھناونے جرائم کے ارتکاب کے لیے جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

  • خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ

    خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ

    کراچی : خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا اور
    دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا ۔
    مقابلہ 4K چورنگی کے قریب منگھوپیر جانے والے روڈ پر ہوا ۔

    زخمی ملزم کی شناخت شوقین ولد معصوم حسین نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ۔
    گرفتار مضروب ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 موٹر سائیکل بلا نمبر اور 6 موبائل فون برآمد ہوا ۔

    پولیس کے مطابق دورانِ گشت ملزمان کو سیکٹر 4J میں روکا تھا مگر ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ۔ پولیس کے تعاقب اور جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا
    زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔ جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور انٹروگیشن کا عمل جاری ہے ۔
    ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

  • کراچی میں لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن اتوار کو منعقد ہو گا

    کراچی میں لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن اتوار کو منعقد ہو گا

    کراچی: شہر قائد میں اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی)کے تحت میکڈونلڈز کے تعاون سے لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد 27 فروری 2022 بروز اتوار کیا جائے گا۔

    شہر قائد میں روایت بن جانے والی میراتھن ڈی ایچ اے فیز8 سے صبح 7 بجے شروع ہوگی، بعدازاں اسی مقام پر دوپہر 11 بجے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
    میرا تھن میں ہزاروں شہری مرد، خواتین بچے، معمر افراد فنکار، کھلاڑی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تنظیموں کے نمائندے ،معززین اور غیرملکی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔
    میرا تھن کے انعقاد کا مقصد خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کو احساس دلانا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم جز ہیں۔ میراتھن میں 4 مختلف ایونٹس کے مقابلے ہونگے، ان میں 10 کلو میٹر کی ہاف میرا تھن ، 5 کلو میٹر، 1کلو میٹر کی یونیفائیڈ دوڑ کے ساتھ 1 کلو میٹر کی واک بھی شامل ہوگی۔
    سماعت و گویائی سے محروم اور مختلف جسمانی و ذہنی مشکلات کا شکار خصوصی افراد میراتھن کا خاص حصہ ہوں گے۔ اختتام پر کامیاب شرکا میں میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔

  • ملک سےباہرروسی فوج کی تعیناتی:نیٹوکےجنگی طیارے سائرن بجانےلگے:امریکہ نے بھی پابندیاں لگا دیں

    ملک سےباہرروسی فوج کی تعیناتی:نیٹوکےجنگی طیارے سائرن بجانےلگے:امریکہ نے بھی پابندیاں لگا دیں

    ماسکو:پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے جبکہ نیٹو کے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق روسی ایوان بالا نے کہا کہ فوج کو امن کے قیام کے لئے تعینات کیا جانا چاہیے۔

    ادھر یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ کی ترسیل مزید تیز کریں جبکہ یوکرین نے برطانیہ کو اسلحہ کی فراہمی کے لئے خط بھی لکھا۔

    دوسری جانب نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، روس 2014 میں ہی یوکرین پر چڑھائی کرچکا تھا، اب یوکرین کو مزیدحملوں کا سامنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو نے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور نیٹو یوکرین کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

    روس نے یوکرائن امن معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ منسک معاہدے پر اب ہم قائم نہیں ہیں۔ ہم نے یوکرائن کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کو تسلیم کرلیا ہے۔

    اس ضمن میں فرانس نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہم بین الاقوامی معاہدوں کے تناظر میں اپنے ملک کے وعدوں کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جس میں 2014 کا منسک معاہدہ بھی شامل ہے، جس میں مشرقی یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کی کوشش کی گئی تھی۔

    فرانس کے وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے منگل کو کہا کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں روس کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بھی نشانہ بنائیں گے جنہوں نے یوکرائن کے الگ الگ علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کی حمایت کی ہے۔

    یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار جوزپ بوریل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں سے روس کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا ۔ اثاثے منجمد کرنے اور ویزا پر پابندی کے اہداف میں روسی ڈوما کے ایوان زیریں کے 351 ارکان شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں، روس یوکرائن کے درمیان جاری کشیدگی پر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بلاک کی سیاست میں شامل نہیں ہے۔ دنیا سردجنگ کی متحمل مزید نہیں ہوسکتی۔

    ادھر دوسری طرف یورپی یونین نے یوکرین کی جانب سے مدد کی درخواست پر یورپ کے گرد سائبر ریپڈ رسپانس ٹیم تعینات کردی ہے۔

    یوکرین پر سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے بنائی گئی اس 12 رکنی ٹیم میں لتھوانیا، کروشیا، پولینڈ، ایسٹونیا، رومانیہ اور نیدرلینڈ کے سائبر سیکیورٹی کے ماہر شامل کیے گئے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق یہ سائبرریپڈ رسپانس ٹیم ( سی آر آر ٹی) یوکرین میں رہتے ہوئے اور ریموٹلی ملک کو روسی ہیکرز کے حملوں سے تحفظ فراہم کرے گی۔

    امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ روس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔جو بائیڈن نے اپنے ٹی وی بیان میں کہا کہ روس کے خلاف پابندی کی ’پہلی قسط‘ کے طور پر دو بینکوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا۔

    امریکہ نے روسی بینک ویب اور روسی ملٹری بینک پر پابندی عائد کر دی ہے، جو بائیڈن نے کہا روس کی معیشت کو مکمل طور پر بین الاقوامی مالیاتی نظام سے منقطع کر دیا جائے گا۔

    جو بائیڈن نے کہا کہ روس صدر کے بیان کے بعد اب عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے اور ہم سب مل کر روسی حکومت کو اس کے خودمختار قرضے کے لئے مغربی فنانسنگ کو مکمل طور پر روک دیں گے۔

    صدارتی محل وائٹ ہاؤس سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیوٹن کی تقریر پر سخت تنقید کی اور کہا کہ امریکی خدشات بالکل درست ثابت ہوئے۔

    جو بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر کو یورپ کی سلامتی سے کوئی سروکار نہیں ہے، روس اپنے مفادات کے لئے عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جلد ہی پابندی کی دوسری قسط بھی جاری کی جائے گی۔

  • پاکستان کی جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد:پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’پاکستان حوثیوں کی جانب سے جازان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘’اس قسم کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے میں امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔‘

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان فوری طور پر ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔‘’پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر اس کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘

  • حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    حکومت پاکستان کا زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے عوام سے سونا ادھار لینے کا فیصلہ

    کراچی:وفاقی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے سوناادھار لینے کی تجویز غور کرناشروع کردیاہے۔عالمی قرض دہندگان سے گزشتہ تین ماہ میں5 بلین ڈالر سے زیادہ قرض لینے کے باوجود حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عوام سے سوناادھار لینے کی تجویزپر اقتصادی ایگزیکٹو کونسل(ای ای سی)میں بحث کی گئی، جس میں اقتصادی وزراءاور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور قیمتی دھات پرشرح سود ادا کریں گے،

    کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کماسکتا ہے،جس نے مہنگے غیر ملکی قرض لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بنائے ہیں۔31دسمبر 2021 کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی پوزیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس پہلے ہی 2.01 ملین فائن ٹرائے اونس سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت 3.8 بلین ڈالر ہے،

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل سکڑ رہے ہیں، 11 فروری کو یہ مزید17 بلین ڈالر تک گر گئے۔پچھلے 3 ماہ میں حکومت نے سعودی عرب سے3 ارب ڈالر کا قرض لیا، موٹر وے گروی رکھ کر آئی ایم ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا ایک ارب ڈالر قرض لیا، لیکن پھر بھی غیر ملکی قرضوں کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ کم برآمدات اور زیادہ درآمدات کی وجہ سے ذخائرکو مستحکم نہیں کیا جا سکا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا،

    عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم نے معاملہ ای ای سی کے پاس بھیج دیا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزیدکیش لایا جا سکے۔

  • سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب

    لاہور: سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس ہوا ہے:لاہورپریس کلب کی طرف سے اظہارہمدردی کا اعلان ، اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدرناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے سماءنیوزچینل سے نوٹس کے بغیرصحافیوں کی برطرفی پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا صحافیوں کا معاشی طورپربرا حال ہے ، انھیں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی یا ان کی تنخواہوں میں کٹ لگانے کا رجحان ہے جبکہ صحافتی ذمہ داریاں اداکرنے پر انھیں قتل تک کردیاجاتاہے مگر کسی بھی ادار ے کی جانب سے انھیں تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔

    انھوں نے کہاکہ صحافی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جو عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ جس طرح سلوک کیا جاتاہے وہ تمام ملک و قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ سماءنیوزچینل کی جانب سے صحافیوں کو نوکری سے فارغ کرنا ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سماءنیوزچینل کی انتظامیہ صحافیوں کا استحصال نہ کرے اور برطرف کئے گئے صحافیوں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بحال کیاجائے ۔