Baaghi TV

Author: +9251

  • روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

    روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

    امریکا نے یوکرین کوانٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ روس 48 گھنٹے میں بڑا حملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو حملے سے متعلق انٹیلی جنس جائزوں سے آگاہ کیا۔

    معروف امریکی جریدے نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے روسی حملے سے خبردار کیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہوئی صرت حال میں روس اپنا ارادہ بدل بھی سکتا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس کے مطابق یوکرین پر بڑے روسی حملے سے قبل سائبر حملے ہوں گے اور پھر روس کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔

    جریدے کے مطابق روس نے آج سے یوکرین پر جاسوس پروازوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور یہ کہ روس یوکرین کے مشرق میں دونباس کی جانب سے اور شمال میں بیلاروس سرحد کی طرف سے دارالحکومت کیف کی جانب پیش قدمی کرے گا۔

    اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یوکرین کی حکومت اور وزارت خارجہ سمیت کئی ریاستی ویب سائٹس تک رسائی معطل ہوگئی۔

    رواں ہفتے سرکاری اداروں، بینکوں اور دفاعی شعبے پر سائبر حملوں کی وارننگز دیکھی گئی تھیں۔ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فرنٹ لائن کےقریب شیلنگ میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔

    یوکرینی افواج کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے اگلے مورچوں کےقریب شیلنگ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ یوکرین کی فوج نے حملے کے مقام کی تفصیل نہِیں بتائی۔

  • کیا مرد اور عورت دوست ہو سکتے ہیں؟

    کیا مرد اور عورت دوست ہو سکتے ہیں؟

    کیا مرد اور عورت دوست ہو سکتے ہیں — صرف دوست، ان کے تعلقات میں کوئی توقعات اور رومانوی زاویہ نہیں؟ یہ ایک پرانا سوال ہے جو بدلتے ہوئے ادوار کے ساتھ ضروری رہا ہے، یہاں تک کہ جب مرد اور عورتیں دوستی کی بھول بلییا پر جاتے ہیں۔ اگر آپ پ کلچر سے اپنے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، تو آپ کو کسی شک کے سائے سے پرے یقین ہو جائے گا کہ مرد اور عورت کے درمیان افلاطونی دوستی بالکل ناممکن ہے۔
    مونیکا اور چاندلر سے لے کر رابن اور بارنی تک، ہاو آئی میٹ یور مدر تک، کچھ کچھ ہوتا ہے سے لے کر جانے تو یا جانے نا تک — – سب فلموں میں دوستیوں کی کہانیاں ہمیشہ ایک رومانوی موڑ کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں. اگرچہ یہ بندھن اپنی حدود اور چیلنجوں کے اپنے سیٹ کے ساتھ آتے ہیں، مرد اور عورت کے درمیان خالص دوستی کا امکان اتنا کم نہیں ہے جتنا کہ اسے بنایا گیا ہے۔
    جیسا کہ ہم نے کتابوں میں پڑھا ہے یا فلموں میں دیکھا ہے اس کے برعکس، آئیے سوال اٹھاتے وقت چیزوں کے ایک سچے اور زیادہ نفسیاتی پہلو کی گہرائی میں کھوج لگائیں — کیا مرد اور عورت صرف دوست ہو سکتے ہیں؟ کچھ ماہر نفسیات تجویز کرتے ہیں کہ مرد اور عورتیں زیادہ کثرت سے جوڑ توڑ کرنے اور اولاد پیدا کرنے کی حیاتیاتی مہم سے رہنمائی کرتے ہیں۔ جس سے وہ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ اگر مرد اور عورت پیدائشی طور پر پیدا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، تو دوست ہونا میز سے باہر ہے۔ اگرچہ یہ ایک درست دلیل ہے، یہ سب سچ نہیں ہے۔
    کیا مرد اور عورت بہترین دوست ہو سکتے ہیں؟ یقیناً وہ کر سکتے ہیں۔ کشش کی مختلف قسمیں ہیں جیسے جنسی، رومانوی یا جذباتی جو مرد اور عورت کے درمیان پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایک جوڑے میں تمام یا صرف ایک ہو سکتا ہے۔ اور اس لیے کوئی کہہ سکتا ہے، کہ دوستی عام طور پر کسی بھی چیز سے زیادہ جذباتی کشش سے ہوتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان ولادی میرپوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے:روس میں جشن کا سماں:شانداراستقبال

    وزیراعظم عمران خان ولادی میرپوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے:روس میں جشن کا سماں:شانداراستقبال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ولادی میرپوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے:روس میں جشن کا سماں:شانداراستقبال۔ اطلاعات کے مطابق ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا جہاز ماسکو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔

    وزیراعظم کو وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔

    روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے دو روز قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری 2022 کو سرکاری دورہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات ہیں، جو باہمی احترام، اعتماد، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر خیالات کی ہم آہنگی سے عبارت ہیں۔ سربراہی ملاقات کے دوران دونوں رہنما توانائی میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا دونوں رہنما اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، جس میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورت حال بھی شامل ہوگی۔ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔

  • پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلےعمران خان سے جان چھڑوا دیں:اپوزیشن کی چوہدری پرویزالٰہی کوپیشکش

    پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلےعمران خان سے جان چھڑوا دیں:اپوزیشن کی چوہدری پرویزالٰہی کوپیشکش

    لاہور:پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلےعمران خان سے جان چھڑوا دیں:اپوزیشن کی چوہدری پرویزالٰہی کوپیشکش،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    مولانا فضل الرحمن اور چوہدری برادران کی ملاقات 1 گھنٹہ 10 منٹ جاری رہی جس میں مولانا نے آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔مولانا نے چوہدری برادران کو یقین دہانی کروائی کہ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف سے متعلق جو تحفظات ہیں وہ دور کر دیئے گئے ہیں۔

    اپوزیشن کی چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلی کا امیدوار نامزد کرنے پر مشاورت کی گئی اور اس دوران چوہدری برادران کو بڑے بڑے سبز باغ بھی دکھائے گئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزرات اعلی پرویز الہی کو دینے کی صورت میں ق لیگ مرکز اورصوبمیں اپوزیشن کاساتھ دے گی ،پنجاب کی وزارت اعلی پر ن لیگ نےمیاں نواز شریف کو حتمی فیصلےکااختیار دے دیا۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے یقین دہانی کہ آپ کے تحفظات سے حوالہ سے آصف علی زرداری آپکو آج حتمی صورتحال سے آگاہ کر دیں گے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اگراس حکومت کو رخصت نہ کیا گیا تو ملک وقوم کا مزید نقصان ہوگا۔

    اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے گھر اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آصف زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم پیش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ کر لیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی :ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فضل رحمان عرف خیرے اور مہران کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا جبکہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

    ادھر اس سے پہلے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 10 ملک دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، گھیرے میں آنے پر دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد تربت، پسنی کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

    آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن وترقی کاعمل سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔

    21 فروری کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو کو گھیرے میں لیا تو ملک دشمنوں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس وطن پر قربان ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے تھا۔ شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ، حاضر سروس افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    16 فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ کی انجیرکان پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن ملک دشمن عناصر کے حمائیت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کیساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے، مارے جانیوالے دہشت گرد کیچ میں ہونے والی حالیہ تخریب کاری میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 10 ملک دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، گھیرے میں آنے پر دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد تربت، پسنی کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

    آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن وترقی کاعمل سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔

    21 فروری کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو کو گھیرے میں لیا تو ملک دشمنوں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن حیدر عباس وطن پر قربان ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے تھا۔ شہید کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ، حاضر سروس افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    16 فروری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ کی انجیرکان پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن ملک دشمن عناصر کے حمائیت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کیساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے، مارے جانیوالے دہشت گرد کیچ میں ہونے والی حالیہ تخریب کاری میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

  • پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف

    پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف

    اسلام آباد :پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف نے پاکستان کی کوششوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا ، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستور بلند ہے۔

    یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں کہا کہ 13 لاکھ بچوں کا ابتدائی ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہوا اور 3 لاکھ 50 ہزار بچوں کو کوئی بھی ویکسین نہیں ملی۔

    انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں پولیو اور معمول کے امیونائزیشن کے پروگراموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام بچوں کے صحت مند ہونے کو یقینی بنایا جاسکے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں غیر معمولی پیش رفت کی ہے، بچوں کی غذائی ضروریات اور اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔

    یونیسیف کی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 10 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے اور مزید 10 لاکھ بچے کووڈ-19 کی وبا کے باعث اسکول سے باہر ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ‘کوئی بھی ملک اپنے ایک تہائی بچوں کی بنیادی تعلیم، اعداد شماری اور کمپیوٹر کی تعلیم سے محرومی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ یہ زندہ رہنے کا ایک ذریعہ ہے’۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے پولیو کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کووڈ-19 کی ویکسین کی مؤثر مہم کی تعریف کی تھی۔

  • :15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری:سرکاری ملازمین وزیراعظم کودعائیں دینے لگے

    :15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری:سرکاری ملازمین وزیراعظم کودعائیں دینے لگے

    اسلام آباد::15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری:سرکاری ملازمین وزیراعظم کودعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں اوریکم مارچ سے تنخواہ 15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا اور 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم کے حکم پر حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ1سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

    وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الائونس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، ڈسپیریٹی الائونس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا گیا، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر تمام ایڈہاک ریلیف اور الالائونسز کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو ہمیشہ سے بہتر سے بہتر کرنے میں کوشاں رہا ہے ، اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کی ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

  • اُمید ہےکہ پی ٹی آئی کا کوئی رُکن دھوکہ نہیں دے گا اوراگرکسی نےدیا توہمیشہ کیلیےنااہل ہوجائےگا:خٹک

    اُمید ہےکہ پی ٹی آئی کا کوئی رُکن دھوکہ نہیں دے گا اوراگرکسی نےدیا توہمیشہ کیلیےنااہل ہوجائےگا:خٹک

    اسلام آباد:اُمید ہےکہ پی ٹی آئی کا کوئی رُکن دھوکہ نہیں دے گا اوراگرکسی نےدیا توہمیشہ کیلیےنااہل ہوجائےگا:اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو بھی رکن وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے گا وہ نااہل ہوجائے گا، تحریک عدم اعتماد اتنی آسان نہیں، سیاسی مخالفین محض دھوکا دے رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جو ممبر پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا وہ نااہل ہو جائے گا، جب ممبر نااہل ہوگا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں، اتنا آسان نہیں کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ بنا ہوا ہے اور اپوزیشن سے ڈبل ہم تیار ہیں۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، صرف لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، ہم اپنے ممبران کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپنی تیاری کی ہے اور ہر چیز کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل کرینگے اور ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہے اور رہے گی، اتحادی جماعتوں کا وزارت سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ وعدے پورے کرینگے، خوشی کی بات ہے جو ایک دوسرے کو گالیاں اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ ہیں، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ ان کے کیسز کھل جائیں گے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان کوئی فاصلے بڑھے ہیں؟ جس کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک وزیراعظم ہے ادارے ان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کردی ہیں، کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے، نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کی پیداوارہیں اور وہ پھر یہ کوشش کرنا چاہ رہے ہیں۔