Baaghi TV

Author: +9251

  • اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اسلام آباد:اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوشخبری سنائی ہے اور اس خوشخبری کو سُننے کےبعد ہر پاکستانی کا دل بھی باغ باغ ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنے والوں‌ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں وہ بہت زیادہ اس بات پر خوش ہیں کہ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہےکہ دو دہائیوں بعد پاک آسٹریلیا سیریز پر پوری قوم خوش ہے،وہاں دوسری طرف وہ اس بات پر غمگین بھی ہیں کہ اپوزیشن قوم کی خوشیوں پر ماتم کررہی ہے ان کو پاکستانیوں‌ کی خوشی عزیز نہیں اگر عزیز ہوتی تو کبھی اپوزیشن کھیل پر منفی سیاست نہ کرتے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم کی اس خوشی پر اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے ٹیسٹ میچ کے وقت راولپنڈی میں اپنا شوکرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور شریف فیملی کو سیاسی سپورٹ دینے کی غرض سےپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

    گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھی کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے، ان کا دبئی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    باغی نیوز کے مطابق اپنے کنسرٹ کے لیے دبئی میں موجود راحت فتح علی خان نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک تمام کنسرٹ منسوخ کردیے، وہ صحت یابی تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

    راحت فتح علی خان کا دبئی سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن وہاں پہنچنے کے بعد گلوکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
    گلوکار اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، موسیقی سے عشق رکھنے والوں کو راحت کی آواز میں نصرف فتح علی خان کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی عظمت سمیت دیگر فنکار وفلم اسٹارز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے

  • گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کے الزام لگانے والی کاروں سے معافی مانگ لی

    گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کے الزام لگانے والی کاروں سے معافی مانگ لی

    کراچی: نوری بینڈ کے مرکزی گلوکار علی نور نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی۔

    جمعہ کی رات خاتون صحافی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔

    خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیتے ہوئے خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا مختلف جوابات پرگہرائی سے غور کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف صحیح جواب یہ ہے کہ میں واقعی بہت معذرت خواہ ہوں۔
    علی نور نے مزید لکھا میں آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں۔ میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں۔ امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

    خیال رہے کہ گلوکار علی نور نے اپنے پیغام میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے عائشہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز عائشہ کے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا تھا۔

    واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ علی نور نے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچایا اور ایئرپورٹ پر گاڑی چلاتے ہوئے میری کار کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا ۔

  • لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی میں اصل مشن سے ہٹ گیا:عارف علوی

    لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی میں اصل مشن سے ہٹ گیا:عارف علوی

    کراچی :لمحوں نے خطا کی تھی ….:میڈیا عمران خان کی دشمنی اوراغیارکی محبت میں اصل مشن سے ہٹ گیا:نسلیں بھُگیں گی:اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان اسے بھول جائیں۔

    ڈاکٹرعارف علوی نےکہا کہ یہ روایت اچھی نہیں کہ عمران خان کی دشمنی میں میڈیا اپنی نسل نو کی تربیت ہی بھول جائے ،جہاں اس قسم کی سوچ سے دوسروں‌ کو نقصان پہنچے گا وہاں یہ گڑھا کھودنے والوں کو بھی اپنے اندر گرا دے گا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہے اور عارضی اور غیر ضروری معاملات پر بحث کی بجائے ان کی مستقبل اور پاکستانیت پر کھڑا رکھنا چاہیے

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتاہوا پاکستان ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر پر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں۔

  • خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے : کشمالہ طارق

    خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے : کشمالہ طارق

    کراچی: وفاقی محتسب برائے انسداد وتحفظ ہراسیت کشمالہ طارق خان نے کہا ہے کہ خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے۔

    کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسر میں ’انسداد ہراسانی قوانین‘ سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس کے ذریعے خواتین کو جائیداد میں حصہ کا حق دلوا دیا گیا لیکن سندھ اور بلوچستان میں اس حق کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کی باشعور خواتین کو نہ صرف آواز اٹھانا چاہیے بلکہ اپنے جائیداد کے حق کی قانون سازی کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کرنا چاہیے۔
    کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون کا غلط استعمال ہو سکتا ہے تاہم خواتین کی ہراسیت کے قانون کے غلط استعمال کا تاثر درست نہیں کیونکہ اب تک 4 ہزار سے زائد ہراسانی کیس کی سماعتیں ہوچکیں جن میں سے 99 فیصد سے زائد کیسز میں خواتین کا الزام درست ثابت ہوا، ہراسانی کے معاملے میں خواتین جھوٹ نہیں بولتیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک ہم نے خواتین کو ان قوانین سے متعلق آگاہی دی ہے یہی وجہ ہے کہ ہراسانی کے کیسز میں رپورٹ ہونے کی شرح بڑھ گئی ہے اور ہمارے کام میں پندرہ گنا اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر خواتین کو چھونا، گھور کر دیکھنا یا اختیارات کے استعمال میں کسی قسم کا امتیاز برتنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، خواتین کو اس قسم کی شکایات کے لیے فوراً فوسپا سے رجوع کرنا چاہیے.

  • جناب ڈاکٹر طارق چدھڑ کو بلا مقابلہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منتخب کر لیا گیا

    جناب ڈاکٹر طارق چدھڑ کو بلا مقابلہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منتخب کر لیا گیا

    سینئر صحافی ملک شکیل کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین ، ڈاکٹر محمد حسین نے PMA منڈی بہاؤالدین کے الیکشن 2022-2024 کے حتمی نتایج کاا علان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے متوقع الیکشن ، جو کہ مورخہ 25 فروری 2022کو منعقد ہونے تھے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود ، ڈاکٹرز کی واحد نمائندہ ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے انتخاب کے لئے ، ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ کی فیصلہ ساز کمیٹی (Panel) کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے ۔ لہٰذہ چیف الیکشن کمشنر نے مذکورہ بالا (Panel)کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کاا علان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یہاں یہ بات قابل تحسین ہے کہ ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ گزشتہ 26 سال سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر منتخب ہوتے آ رہے ہیں اور یہ یقیناً ان کی شب و روز کاوشوں کا ثمر ہے جو انھوں نے اپنے ذاتی مفاد کو با لائے طاق رکھ کر ڈاکٹرز کمیونٹی کی عزت اور وقار بڑھانے کیلئے ماضی میں کی ہیں اور تا حال کرتے آ رہے ہیں ۔
    منتخب شدہ عہدے داران کی تفصیل کچھ یوں ہے
    1) صدر ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ
    2) سینئر نائب صدر ڈاکٹر احمد نذیر گوندل
    3) سینئر لیڈی نائب صدر ڈاکٹر عطیہ شاہد علوی
    4) نائب صدر (منڈی بہاؤالدین) ڈاکٹر محمد افتخار
    5) نائب صدر( ملکوال) ڈاکٹر منظور رسول
    6) نائب صدر( پھالیہ) ڈاکٹر امجد حسین مہر
    7) لیڈی نائب صدر ڈاکٹر سنبل شاہد
    8) جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وحید رزاق
    9) جوائنٹ سیکرٹری(منڈی بہاؤالدین) ڈاکٹر شعیب خالد کھوکھر
    10) جوائنٹ سیکرٹری( ملکوال) ڈاکٹر محمد قاسم
    11) جوائنٹ سیکرٹری( پھالیہ) ڈاکٹر مقدس عمران
    12) کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر محمد مجاہد مغل
    13) فائنانس سیکرٹری ڈاکٹر عارش رفیق
    14) انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر شاہد ندیم مرزا

  • سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
    کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ عرصہ دراز سے ہے، چھینا جھپٹی میں گولیاں مارنے کا سلسلہ اب بڑھتا جارہا ہے،پولیس میں 37 ہزار اہلکار صرف کراچی میں ہیں آدھے پولیس اہلکار پروٹوکولز میں چلتے ہیں،سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی براہ راست ذمہ دار سندھ حکومت کی ہے، حکمران طبقہ اپنی اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے آدھی سے زیادہ پولیس کو استعمال کرتا ہے، ڈی جی رینجرز شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں تھانے ملوث ہوتے ہیں، جن کے لین دین بندھے ہوتے ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سمیت کوئی بھی جرم پولیس کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا، حکمران بتائیں کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟

  • ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنیں گے : بلاول بھٹو

    ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنیں گے : بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو غربت میں دھنسا دیا ہے۔

    عالمی یوم سماجی انصاف پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے، ہماری جماعت کے نظریئے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہی سماجی انصاف ہے، ہم خواتین سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، پی پی حکومت کے فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے مزید غربت میں دھنسا دیا ہے، ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنے رہیں گے، پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، اور یہ عوامی لانگ مارچ اس بے لگام مہنگائی کے خلاف ہے۔

  • عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    لاہور:عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے اطلاعات کے مطابق میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بزدار حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، پالیسی کا مقصد نوجوان میڈیا ایکسپرٹس اور صحافیوں کو مین سٹریم میں لانا ہے۔

    حسان خاور نے کہا ہےکہ بزدار حکومت میڈیا کو حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون مانتی ہے، مثبت معاشرتی رویوں کی ترویج میں شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ یہ پالیسی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے حکومتی ویژن کی عملی تصویر ہے، پہلی دفعہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ولاگرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ اس پالیسی کا ڈرافٹ تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا ماہرین کو بھیجا گیا ہے، فیصلہ سازی میں عوامی تجاویز جاننے کے لیے یہ ڈرافٹ ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماہرین کی مشاورت اور آراء کے بعد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

    ادھر کل اسی حوالے سے قانون سازی کےلیے آغاز کردیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شہریوں اور اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال تک قید تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، فوج، عدلیہ، شخصیات سمیت دیگر اداروں اور کسی کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر ایکشن ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، پیکا ایکٹ 2016 میں بھی ترمیم ہو گی۔

    دوسری طرف انتخابات کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے مجوزہ قوانین وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کو مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

  • ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے

    لاہور:ملتان سلطانز کی مسلسل فتح کا راز کیاہے؟ محمد رضوان کے جاننے والے نے سب کچھ راز بتادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 میں اب تک نمبر ون رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم کی مسلسل جیت کا راز بتایا ہے۔

    ملتان سلطانز کی مسلسل فتوحات کے بارے میں بڑی اہم اور اچھی باتین بتاتے ہوئے خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ کپتان محمد رضوان گراؤنڈ میں سب کو خوش رکھتے ہیں اور نرم لہجے میں سب کو سمجھاتے ہیں۔

    انہوں نے بولنگ میں اعتماد دینے کا کریڈٹ محمد رضوان کو دیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں میری بولنگ اچھی جا رہی ہے، محمد رضوان نے بنگلا دیش میں بھی بولنگ کاکہا تھا، پی ایس ایل سے پہلے انہوں نے بنگلا دیش میں کہا تھا کہ اوورز کے لیے تیار رہنا ہے۔

    خوشدل شاہ کہتے ہیں کہ محمد رضوان نے کہا تھا کہ بولنگ کرتے رہا کرو، اس سے تمھیں فائدہ ہو گا۔

    خوشدل کا کہنا تھا کہ میں کیرئیر کے شروع سے ہی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری بولنگ میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئے، بولنگ جتنی بہتر ہوگی میرے کیرئیر میں مزید بہتری آئے گی۔شاہ جی کہتے ہیں کہ میں نیٹ پر زیادہ سے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب میں بیٹنگ سے فری ہو جاتا ہوں تو دوسرے بیٹرز کو الگ نیٹ پر بولنگ کرتا ہوں۔

    خوشدل شاہ نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ برس سے اچھی کارکردگی کی وجہ ٹیم یونٹ بن کر کھیلنا ہے، ٹیم کے مالک اور منیجمنٹ نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑیوں کو پرسکون رکھتی ہے، ٹیم میں ہر کوئی مثبت رہتا ہے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے۔