Baaghi TV

Author: +9251

  • جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

    جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے

    اسلام آباد: جہانگیر ترین اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کا انکشاف:جہانگیرترین اہم ترین ہتھیاربن گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین بڑی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین نے دو روز قبل لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بلاولو بھٹو کے ساتھ ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، جہانگیر ترین نے فیصلے کے لیے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو سے قبل آج جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ مقام پر ملاقات ہوئی ہے۔

    نون لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی، جس میں شہباز شریف نے جہانگیر ترین سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔

    ذرائع نون لیگ کا کہنا تھا کہ خفیہ ملاقات میں شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی مستقبل میں ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔

    اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین کی اپوزیشن رہنماؤں سے یہ تیسری بڑی ملاقات ہے۔ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملاقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا، ملاقات میں فضل الرحمان نے جہانگیرترین کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت دے دی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے دو مرتبہ لاہور میں ملاقات کی ہے اور جہانگیر ترین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    جہانگیر ترین کی قیادت میں اس گروپ نے چند روز قبل قذافی اسٹیڈیم کے لاؤ نج میں پی ایس ایل کا میچ دیکھتے ہوئے بھی ملاقات کی تھی، گروپ نے مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

  • عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    عوام مہنگائی اور بے روزگاری سےتنگ آکرخودکشی کرنےپرمجبور:سعد رضوی

    لاہور:عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں:سعد رضوی بھی جارحانہ سیاست کھیل کھیلنے لگے،اطلاعات کے مطابق سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے اوراس کے نتیجے میں جنم لینے والے مہنگائی کے بدترین طوفان کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزراء اقتدار انجوائے کر رہے ہیں، ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ثابت ہو گا، ہم جلد ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کا فارمولا پیش کریں گے۔

    سعد رضوی نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عمران خان بتائیں معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہیں ہے؟ جلد عمران خان ماضی کی تلخ یاد ہوں گے۔

  • (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں:مریم نواز بھی پہنچیں‌

    (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں:مریم نواز بھی پہنچیں‌

    لاہور:(ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں:مریم نواز بھی پہنچیں‌،اطلاعات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    ذرائع کےمطابق رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔یہ تقریب بسعید شادی کی بجائے سیاسی منظرنامہ پیش کررہی تھی

     

     

    ن لیگی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

     

     

     

    مریم نواز نے اسٹیج پر جار کر ثانیہ عاشق کو گلے لگایا اور انہیں شادی کی مبارک باد دی جب کہ ثانیہ عاشق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی آمد کے موقع پر بہت خوش دکھائی دیں۔

     

     

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عاشق پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے ہیں، وہ مریم نواز کے ساتھ ہر تقریب میں اکثر ان کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

  • جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    لاہور:جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کوشش کی ہے، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو عزت دی ہے اور ہماری رقم کی ادائیگی میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

     

     

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    خیال رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے آج ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا اور پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔

    جیمز فالکنر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی سی بی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا, تاہم پی سی بی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

  • وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکاء نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، شرکاء نے مختلف ہتھیاروں اور آلات کی نمائش دیکھی جبکہ اساتذہ اور طلباء کو ہتھیاروں کے استعمال اور فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

  • یوکرائن بحران:روس  نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں

    یوکرائن بحران:روس نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں

    ماسکو:یوکرائن بحران:روس نے جوہری مشقوں کا آغاز کر دیا:دنیا کی جان خطرے میں ،اطلاعات کے مطابق روس نے آج سے جوہری حملے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجربات شروع کر دیے جبکہ ایک ہائپرسونک میزائل کی بھی تجرباتی لانچنگ کی گئی ہے۔

    ایک ایسے وقت جب مغربی ممالک کی جانب سے روس کو مسلسل خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ یوکرائن پر کسی بھی جارحیت سے باز رہے، روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔

    میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر روسی فوج کسی بھی قسم کی پیش قدمی کرتی ہے تو نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی بڑھا دی جائے گی اور روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

    کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر کسی بھی صورت تبدیل نہیں ہونا چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اقتصادی سطح پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے جو فوری، شدید اور منظم ہوں گے۔ ان میں روس کے مالیاتی اداروں اور کلیدی صنعتوں کو ہدف بنایا جائے گا۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج صدارتی محل کریملن سے روسی جوہری میزائلوں کی تجرباتی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو بھی صدر پیوٹن کے ہمراہ موجود تھے۔

    ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جبکہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ حکومتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جوہری مشقوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تیاری کو جانچنا ہے۔

    اُدھر میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ نیٹو میں یوکرائن کی شمولیت ایجنڈے پر بھی نہیں لیکن روس اسے ایک اہم مسئلے کے طور پر ہوا دے رہا ہے، اس کے باوجود مغربی ممالک نے روس کے ساتھ سکیورٹی مطالبات کے حوالے سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    لاہور: پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں اج کھیلےجانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام اباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر 2 پوائنٹ اور حاصل کرلیے ہیں‌

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیرس بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • فیصل واوڈا کی خالی نشست:کس کا کس سے ہوگا مقابلہ تفصیلات آگئیں

    فیصل واوڈا کی خالی نشست:کس کا کس سے ہوگا مقابلہ تفصیلات آگئیں

    کراچی :فیصل واوڈا کی خالی نشست:کس کا کس سے ہوگا مقابلہ تفصیلات آگئیں ، کہا جارہا ہے کہ آج ابتدائی 5+4 کے درمیان مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث‌خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کرنے کا وقت ختم ہونے تک پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

    حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سہیل منصور کو نامزد کررکھا تھا تاہم اختلافات کے باعث وہ عین کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے دن رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا اور کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں علی پلھ، شوزیب کپاڈیا، ارسلان آغا، امان قاضی اور طاہر شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست21فروری کوجاری کی جائےگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی24فروری تک ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست3 مارچ کو جاری کی جائے گی جبکہ خالی نشست پر 9مارچ کو صبح9 سے شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔

  • پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس،اہم فیصلے

    پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس،اہم فیصلے

    لاہور:پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں عرفان معراج نے کی، اجلاس کے بعد عرفان معراج نے پریس کانفرنس میں تمام لائحہ عمل پیش کیاانکے ہمراہ سیکرٹری ایسوسی ایشن سید محمد کومیل کاظمی،نائب صدر عبدالرحمان وسان،خزانچی عبدالر حمان یوسف بھی تھے۔

    

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے 16 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں نومنتخب صدر میاں عرفان معراج سمیت دیگر عہدیداران اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس موقع پر میاں عرفان معراج پاکستان ڈیف کرکٹ کی ترقی کے لیے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرتےہوئے اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ کی پروموشن کے لیے ملکی ٹورنامنٹس کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی اورغیر ملکی سیریز کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ایسو سی ایشن کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔شامل ایسو سی ایشن راولپنڈی،اسلام آباد،مردان،اٹک،پشاور، لاہور،اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولپور، کراچی، حیدر آ باد،گوٹکی،مظفر گڑھ،فیصل آباد،گجرات اور رحیم یار خان نےعرفان معراج پر نہ صرف اعتماد کیا بلکہ ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    عرفان معراج نے کہا کہمسرچ میں قومی چیمپیئن شپ منعقد کی جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ انکی معاونت کی ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں جبکہ رمیز راجہ نے بھی ہر سطع پر تعاون کا یقین دلایا ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے ڈیف الیکشن کروانے پرپی سی بی کےمشکور ہیں ۔مذید کہا کہ ایسو سی ایشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔اس کے باوجود کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا۔

  • خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل

    خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل

    لاہور: خبردار:سوشل میڈیا پرعزت اچھالنا قابل سزا جرم :قانون سازی حتمی مراحل میں داخل ،اطلاعات کے مطابق انتخابات کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے مجوزہ قوانین وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گئے ہیں۔اس حوالے سے آگاہی مہم بھی ساتھ ہی شروع کردی گئی ہے

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کو مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قانون کی عملداری سے معاشرے میں الزام تراشی . لعن طعن اور کردار کُشی میں کمی آئے گی

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہےکہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

    دوسری طرف حکومت نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ اب ارکان پارلیمان اور وزرا بھی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔اس قانون کے پاس ہونے سے پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے

    وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    حالانکہ حکومتی عہدیداران کی عوام الناس میں اپروچ سے فائدہ ہوتا ہے ، لوگ اپنے شکوے شکایات کھل کربیان کرتے ہیں اور ان کا حل چاہتے ہیں ، یہی جمہوریت کا حُسن ہے

    تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب اس میں تبدیلی کے لئے وفاقی کابینہ نے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔