Baaghi TV

Author: +9251

  • سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست :اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا:انتظارشروع

    سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست :اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا:انتظارشروع

    لاہور:سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کی حاضری معافی اور ان کا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بہت سے حالات کےبدل جانے کے امکانات ہیں‌

    دوسری طرف میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، میشا شفیع کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میشاء بیرون ملک مقیم ہیں لہٰذا حاضری کی معافی اور ان کی جگہ پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میشاء شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دی تھیں۔جس کے بعد مشیا شفیع بہت زیادہ دباو میں‌ تھیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہےعدالت نے ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ کیس مزید دلچسپ صورت حال اختیار کرجائے گا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے مطابق میشا شفیع سمیت ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، مذکورہ ملزمان اپنی صفائی میں عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

    دوسری طرف علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت پُرامید ہیں‌ کہ انصاف ان کو سرخرو کرے گا اور وہ کامیاب لوٹیں گے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”466414″ /]

  • ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار

    ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے حق میں دست برداری کا اعلان کردیا۔

    باغی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں، نثار کھوڑو سے میرے پرانے تعلقات ہیں، میں ان کے مقابلے پر سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، اگر ایم کیو ایم نے اپنا کوئی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا تو اختلاف نہیں ہونا چاہیے، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے

  • سہیل منصورایم کیو ایم  رابطہ کمیٹی چھوڑگئے

    سہیل منصورایم کیو ایم رابطہ کمیٹی چھوڑگئے

    کراچی : سہیل منصورایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سہیل منصور اس سے پہلے بھی سینیٹ کے لیے ٹکٹ حاصل کرنےکی ناکام کوشش کی تھی

    ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کی پالیسیز سے اختلاف کرتے ہوئے کنونیئر رابطہ کمیٹی خالد مقبول کو استفیٰ بھجوا دیا۔ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ عوام کےلیے کچھ کر نہیں پارہے پھر بھی وفاق کا حصّہ ہیں، ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں رہ سکتا۔یہ بھی یاد رہے کہ سہیل منصور ویسے بھی شروع دن سے ہی پی ٹی آئی سے کچھ فاصلے پر تھے

    انہوں نے کہا کہ کراچی کےلیے چار برس کے دوران وفاق اور صوبے سے کیا لے پائے؟ وفاق میں شامل ہونے کے باوجود شہر قائد کے مسائل حل نہیں ہوپارہے۔

    خواجہ سہیل منصور نے مزید کہا کہ کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اسی لیے رابطہ کمیٹی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں عوام میں جانا ہے، عوام کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور بھی امیدوار تھے۔

    یہ بھی یاد رہےکہ سہیل منصور 2018 تک ایم این اے بھی رہے لیکن اس کے بعد سے لیکر اب تک وہ کوئی بڑا عہدہ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے

  • جیمزفالکنرآپ ہمارے مہمان:مگرآپ کا رویہ اچھا نہیں :اپنی غلطی تسلیم کریں:پی سی بی نےحقائق پیش کردیئے

    جیمزفالکنرآپ ہمارے مہمان:مگرآپ کا رویہ اچھا نہیں :اپنی غلطی تسلیم کریں:پی سی بی نےحقائق پیش کردیئے

    لاہور: پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیمز فالکنر کے الزامات کی سختی سے تردید

    جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    "پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فاکنر کے قابل مذمت رویے سے مایوس ہیں، جو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021کے ابوظہبی مرحلے کابھی حصہ تھے، جہاں شریک دیگر تمام ارکان کے ہمراہ ان کے ساتھ بھی احترام کا رویہ اختیار کیا گیا۔

    "ایچ بی ایل پی ایس ایل کی سات سالہ تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی نے کبھی بھی عدم ادائیگی کی شکایت نہیں کی۔

    "اس کے برعکس تمام کھلاڑیوں نے ہمیشہ پی سی بی کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی 2016 سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

    • دسمبر 2021 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے ادائیگی کے لیے اپنے یوکے کے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی، جسے نوٹ کرلیا گیا
    • جنوری 2022 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا میں موجود ایک آن شور اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کیں۔تاہم جیمز فالکنر کی 70 فیصد ادائیگی یو کے میں ان کے آفشور اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی تھی۔ جیمز فالکنر نے اس منتقلی کی تصدیق کی
    • معاہدے کے مطابق انہیں تمام ادائیگیاں کی جا چکی ہیں
    • بقیہ 30 فیصد ادائیگی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کے اختتام کے 40 روز کے اندر کی جانی تھی، تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی
    • یوکے کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے باوجود جیمز فالکنر کا اصرار تھا کہ انہیں دوبارہ آسٹریلیا کے آن شور اکاؤنٹ میں تمام رقم بھیجی جائے، جس کا مطلب تھا کہ انہیں دو مرتبہ ادائیگی کی جائے
    • انہوں نے رقم منتقل نہ کرنے پر جمعے کے روز ملتان سلطانز کے میچ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی
    • ایک ذمہ دارانہ ادارے کی حیثیت سے پی سی بی نے جمعہ کی دوپہر کو جیمز فالکنر سے رابطہ کیا۔اس دوران توہین آمیز رویے کے باوجود جیمز فالکنر کو یقین دلایا گیا کہ ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گاتاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا اور فوری طور پر اپنے سفری انتظامات ترتیب دینے کی ہدایت کردی
    • اس دوران پی سی بی ان کے ایجنٹ کے دوران مسلسل رابطے میں رہا، جو پشیمان اور معذرت خواہ تھے
    • اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں ہوٹل کا نقصان پورا کرنا پڑا۔ اس کے بعد پی سی بی کو ایمیگریشن حکام سے بھی جیمز فالکنر کے رویے کی شکایات موصول ہوئیں جو وہاں گالم گلوچ کررہے تھے

    اس تناظر میں پی سی بی نے جیمز فالکنر کی سنگین بدتمیزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فرنچائزز کے ساتھ مل کر متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جیمز فالکنر کو مستقبل میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے کسی ایونٹ میں ڈرافٹ کے لیے شامل نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آسٹریلوی آل راونڈر جیمز فالکنر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی نیت سے آئے تھے مگرپاکستان میں ان کے ساتھ جو وعدہ کیا گیا تھا وہ نبھایا نہیں گیا ،

    جیمز فالکنرکہتے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں

    جیمز فالکنرنے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے مزید کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے

  • چین میں کرپٹ لوگوں کو کیسے سزا دی جاتی رہیِ؟ پرانی ویڈیو وائرل

    چین میں کرپٹ لوگوں کو کیسے سزا دی جاتی رہیِ؟ پرانی ویڈیو وائرل

    چین میں کرپٹ لوگوں کو کیسے سزا دی جاتی رہیِ؟ پرانی ویڈیو وائرل

    اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں پاکستان میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جوڑ توڑ اور سازشوں میں مصروف ہے ، دوسری طرف ملک میں کرپشن کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کا کرپش فری ماڈل پاکستان میں اپنانے اور لانے کے لیے چینی سوشل میڈیا ٹیموں نے پاکستانی مقتدر اداروں اور دیگر اہم سوشل میڈیا پیجز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل کردی ہے کہ جس کو دیکھنے کےبعد بہت سے خیالات اور احساسات نے جنم لے لیا ہے

    اہم ذمہ داران کو شیئر کی جانی والی یہ ویڈیو 11 سال پرانی ہے لیکن اس میں دیکھنے والوں کےلیے بہت کچھ ہے ، اس ویڈیو کو شیئر کرنے والوں نے پاکستان میں چین کا کرپشن فری ماڈل نافذ کرنےکے لیے یہ ویڈیو وائرل کی ہے

    گیارہ سال پہلے کرپشن پر سزائے موت پانے والے ان چینی وائس میئرز کی کہانی کچھ اس طرح تھی کہ چین میں دوسابق نائب میئرز کو پھانسی دے دی گئی جولائی 2011 میں ان دونوں پراختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات ثابت ہو نے کے بعد ان کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی

    تاریخ کے اوراق کو پلٹیں‌تو معلوم ہوتا ہے کہ چینی عدالت عظٰمی اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں میئر حضرات نے مشرقی چین میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دو شہروں میں تعمیراتی اور مختلف قسم کے دیگر منصوبوں میں دخل اندازی کی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو دلانے کے لیے انہوں نے لاکھوں ڈالر رشوت لی تھی ۔

    عدالت عظٰمی کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق شنگ ژو شہرکے سابق نائب میئر Xu Maiyong اور سوجو شہرکے نائب میئرJiang Renjie کو منگل کی صبح پھانسی دی گئی۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے 19 جولائی کو ہی بتادیا تھا کہ Xu Maiyong نے سرکاری منصوبوں میں مداخلت کی اور مختلف افراد اورکمپنیوں کو فائدے پہنچائے، جس کے عوض انہیں تقریباً 22 ملین ڈالر رشوت کے طور دیے گئےتھے ۔ اسی طرح دوسرے نائب میئر Jiang نے جائیداد کا کام کرنے والوں سے 108 ملین یوآن رشوت لی تھی ۔

    چین کی کمیونسٹ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک سے جرائم اور بدعنوانی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں وہ سخت سے سخت اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چین میں2007ء میں بیجنگ حکام نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کو برطرف کر دیا تھا۔ ان کا شمار پارٹی کے طاقت ور ترین افراد میں ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ رواں سال بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے ریلوے کے وزیر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    دوسری طرف پاکستان میں 11 سال بعد وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ اس ویڈیو کے وائرل کرنے میں عمران خان کےلیے ایک پیغام ہے کہ ان کے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے ہونے والی گفتگو میں جہاں چینی صدر نے پاکستان کو کرپشن فری کرنے لیے کرپٹ لوگوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی تھی حالیہ ویڈیواس حوالے سے ایک ریمانڈر ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے چینی صدر نے عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ اگر وہ پاکستان میں چینی ماڈل اپنانا چاہتے ہیں تو ان کو اس قسم کے سخت فیصلے بھی کرنے ہوں گے ، حالیہ ویڈیو ان تجاویز کی ایک کڑی ہے اور یہ ان طاقتورکرپٹ شخصیات کے خلاف سخت فیصلہ لینے کے لیے ایک پیغام قراردیا جارہا ہے

  • تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل

    اسلام آباد:تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد حادثے پرحادثہ؟ خوفناک ویڈیو وائرل ،تیزرفتار ڈرائیونگ موت ہے، کیوںکہ تیزرفتاری میں ہرچیز قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور پھرانسان بے بس ہوجاتا ہے ، ویسے بھی چانک کوئی چیز سامنے آجائے تو گاڑی کو قابو کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا تصور بھی نہیں ہوتا۔

    حادثات کی شرح میں بھی ایک خاص مقدار سے اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے۔ اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حادثے کی ویڈیو میں ہوئی۔ جس میں‌ ایک کار سوار نے بنائی جو کہ اپنے مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کو کیمرےمیں قید کررہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیزرفتار ٹرک نے جیسے ہی کار کو کراس کیا تو کا ٹائر کھل کر کار سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ دوسرے ٹرک سے ٹکرائی اور کچھ ہی سکینڈ میں ٹرک کو آگ لگ گئی۔

    حادثے کی ویٰڈیو بنانے والا شخص نے جب یہ سارا منظر دیکھا تو فوراً اپنی کار کو پیچھے ہٹالیا، سوشل میڈیا پر چار گھنٹے قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 4 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

  • روس مشکل میں پھنس کر رہ گیا :جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیے

    روس مشکل میں پھنس کر رہ گیا :جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیے

    واشنگٹن :روس اس وقت سخت مشکل میں ہے اگر حملہ کرتا ہے تو پھر نقصان اور اگر پسپائی اختیار کرتا ہے تو پھر نقصان ، اس دوران امریکہ نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے روس کو نقصان پہنچانے کے لیے لابنگ شروع کردی ہے ، اس سلسلے میں‌ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کشیدگی پر مغربی رہنماؤں کے ساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں جبکہ جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں’روسی سازشوں کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کا کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، رومانیہ اور یورپی کمیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مغربی رہنماؤں نے یوکرائنی سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا۔مغربی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، مغربی رہنماؤں نے یوکرائن کے تحفظ اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس چند روز میں یوکرین پر حملہ کرسکتاہے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، روسی حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی سازشوں کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے روسی فوجیوں کے یوکرینی سرحد کے قریب ترپہنچنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    امریکاکا دعویٰ ہے کہ یوکرینی سرحدکے قریب روسی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک جاپہنچی ہے تاہم برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان یسک اور لوہانسک میں روس نواز سربراہوں نے بوڑھوں، بچوں اور خواتین سمیت 70 ہزار افرادکو علاقے خالی کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ ڈینسک میں ڈینبیس سکیورٹی سربراہ کی گاڑی میں دھماکا کیا گیا اور گیس پائپ لائن کوبھی تباہ کردیاگیا۔روس کے حمایت یافتہ گروپ نے یوکرینی فوج کوواقعہ کا ذمہ دارقرار دے دیا۔

  • امریکہ: بھارت میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    امریکہ: بھارت میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

    واشنگٹن:بھارتی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا۔

    سو سے زیادہ افراد نے جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کرے جنہیں حجاب اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "حجاب ہمارا آئینی حق ہے، بھارت میں حجاب پر پابندی بند کرو، اسلامو فوبیا بند کرو، حجاب پر حملہ مسلمان لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہے ۔

    ادھر بھارتی ریاست کرناتک میں مسلمان طالبات بدستوار حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں آرہی ہیں جس پر انکے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
    ریاست کے ضلع تماکورو میںتماکورو کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے گزشتہ دو دنوں میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 15 سے 20 طالبات کے خلاف تماکورو تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

    مسلم طالبات کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے کہا ہے کہ طالبات کے تئیں اب کوئی نرم رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے عبوری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

    دریں اثنا ضلع کورگ کے کالج پرنسپل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں حجاب پہن کر کالج آنے والی طالبات پر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

    سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

    لاہور: : سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی)نے شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سالوں پہلے قبضہ کی گئی زمین واپس دلوادی،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کی ویب سائٹ پر قبضہ مافیا کیخلاف کی گئی شکایت پرفوری کارروائی کی گئی،انتظامیہ نے52سال سے زیر قبضہ زمین شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی،

    وزیرآباد میں قبضہ مافیا کیخلاف ایک سائل نے شکایت درج کرائی تھی،شکایت کنندہ کے مطابق قبضہ مافیا نے کئی سال قبل ٹھیکے پر دی گئی 3کروڑ مالیت کی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، اراضی کا مالک ایک طویل عرصہ سے ٹھیکے کی رقم سے محروم تھا،

    مسقط میں مقیم پاکستانی درخواست گزار محمد علی نے وزیراعظم عمران خان اور سٹیزن پورٹل کا شکریہ ادا کیا ہے، یاد رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیزن پورٹل عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو دعائیں دیں اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان میں سسٹم بہتر ہورہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں عدالتیں معاملات حل کرنے میں ناکام رہیں وہاں وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی نے معاملات آسان کردیئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری طرح سیکڑوں اور بھی اوورسیزپاکستانی اس پورٹل سے فائدہ اٹھا چکے ہیں‌ ،

    یاد رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کی سیٹیزن پورٹل پر لاکھوں لوگوں کی شکایات درج ہوئی ہیں‌ اور لاکھوں‌ لوگوں کو ریلف ملا ہے ، چند دن پہلے وزیراعظم عممران خان نے اس عمل میں شفافیت لانے کےلیے حل شدہ شکایات کا آڈٹ کرنے کے لیے ان کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے تاکہ کوئی غلط بیانی کرکے فائدہ نہ اٹھا سکے

  • موجودہ نسل کو زمانے کے مذہبی بہروپیوں سے بچانے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں

    موجودہ نسل کو زمانے کے مذہبی بہروپیوں سے بچانے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں

    کراچی : موجودہ نسل کو زمانے کے مذہبی بہروپیوں سے بچانے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں ۔
    تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاہے کہ عصر نو میں قوم کو ایسی تحریک کی ضرورت ہے جو اسلاف کے دامن سے وابستہ ہوکر سیکولرازم اور تخریبی سوچ کا مقابلہ کرکے انہیں صراط مستقیم پر گامزن کرسکے۔ موجودہ نسل کو زمانے کے مکاراور عیار ملاؤں،بناوٹی ناخداؤں اور مذہبی بہروپیوں سے بچانے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں،نوجوانوں کو ایک عملی اور فکری پلیٹ فارم مہیاکریں گے۔
    یہ باتیں انہوں نے جامعہ سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔
    اس موقع پر صدر علماء مشائخ ونگ تحریک اہلسنّت پاکستان ضلع ملیر علامہ قاری محمدصابر گولڑوی،صوفی جمال الدین قادری،محمدریحان قادری،قاری عبدالوہاب قادری، مولاناعبدالمجید سیفی،محمدشفقت، نعیم قادری ودیگر بھی موجودتھے۔پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاکہ فی زمانہ عوام اہلسنّت بے ضمیر رہنماؤں کی تقلید میں فکری ونظریاتی انتشار کے شکار ہورہے ہیں۔تحریک اہلسنّت پاکستان اسلاف کے نظریات کی ترجمانی کرے گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اسلامی شعائر ونظریات کے خلاف کام کرنے والوں کو لگام دے،منکرین ختم نبوت کی ارتدادی اور تبلیغی سرگرمیوں کو روکاجائے،نصاب تعلیم میں خاص طورپر عشق رسول ﷺ کی اہمیت پر مضامین شامل کئے جائیں۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بچیوں کی عصمت دری اور ہراسگی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور ان اداروں میں صاف ستھرے اور پاکیزہ ماحول کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ مملکت خدادادپاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے اس کا تشخص لازمی طورپر اسلامی ہوناچاہئے غیروں کی تقلید سے بازرہاجائے اور حکومتی سطح پر اسلامی تعلیمات کا پرچار کیاجائے۔ملک میں اسلام سے متصادم کسی بھی قانون کی آئین پاکستان اجازت دیتاہے نہ اسلام میں اس کی گنجائش ہے لہٰذاایسے قوانین پر نظرثانی کرکے انہیں مکمل اسلامی سانچے میں ڈھالاجائے۔