Baaghi TV

Author: +9251

  • جناح اسپتال کا مردہ خانہ موٹر سائیکل سروس سینٹر میں تبدیل

    جناح اسپتال کا مردہ خانہ موٹر سائیکل سروس سینٹر میں تبدیل

    کراچی : جناح اسپتال کا مردہ خانہ موٹر سائیکل سروس سینٹر میں تبدیل ہوگیا،کوئی ایم ایل او وقت پر پہنچے یا نہ پہنچے، مورچری کے اندر موٹر سائیکلوں کی دھلائی وقت پر ہوتی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ایک شہری کے اطلاع دینے پر نجی ٹی وی کی ٹیم جناح اسپتال کے مردہ خانہ پہنچ گئی،جناح اسپتال کا مردہ خانہ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا تھا ،مردہ خانے کا دروازہ کھلا نا کوئی افسر نہ ماتحت صرف ایک ملازم موجودتھا جو دنیاسے بے خبرموٹر سائیکل کی سروس کررہا تھا۔

    ایم ایل او کے کمرے کا دروزا کھلا اور نلکے سے پانی گرتا رہا،قمیض اتارے ملازم نے اندرجاتے رپورٹر سے کوئی سوال بھی نہ کیا،موبائل سے ویڈیو بنانے پر بھی ملازم ٹس سے مس نا ہوا جبکہ اسی دوران ایک بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی جس پرمذکورہ ملازم نے جلدی سے قمیض پہنی اور خود کو مصروف ظاہرکرنے لگا،موٹر سائیکل سروس کولڈ اسٹوریج کے دروازے پر کی جارہی تھی۔ملازم کا کہنا تھا کہ کولڈ اسٹوریج تقریباً 4 سال سے استعمال میں نہیں ہے ۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال

    کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال

    کراچی : قومی ائیر لائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال طیارے میں سوار مسافر نے طیارے کے ائیرکنڈیشنڈ ڈکس سے دھواں نکلتے اور آگ کی بو محسوس کی، آگ کی وارننگ کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا-

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں آگ کی وارننگ کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کیلئے تیار تھی، طیارہ ٹیک آف کیلئے رن وے پر پہنچ گیا تھا تاہم ایک مسافر نے طیارے کے ائیرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے اور آگ کی بو محسوس ہونے کی شکایت کی۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری منسوخ کردیا، طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا، تمام مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ۔
    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے طیارے میں سوار ہونے سے انکار کر دیا جن کا سامان آف لوڈ کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 306 پر 328 مسافر سوار تھے، طیارہ روانگی کیلئے تیار تھا لیکن 64 مسافروں نے سے اس میں سوار ہونے سے انکار کردیا، طیارے کا سنسر ٹرپ کر جانے کی وجہ سے فائر انڈیکیشن ہوئی۔ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 رات ساڑھے دس بجے لاہور روانہ ہوگئی۔

  • کراچی کے رہائشی علاقے میں 2 بپھری بھینسوں نے سب کی دوڑیں لگوادیں

    کراچی کے رہائشی علاقے میں 2 بپھری بھینسوں نے سب کی دوڑیں لگوادیں

    کراچی : کراچی کے رہائشی علاقے میں 2 بپھری بھینسوں نے سب کی دوڑیں لگوا دیں، بھینسوں کی ٹکر سے کئی افراد زخمی ہو گئے، پولیس اور محکمہ وائلد لائف کے اہلکاروں کو طلب کرنا پڑ گیا ۔
    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 2 بپھری ہوئی بھینسوں نے کئی علاقوں میں لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔

    باغی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی کے ایک باڑے میں لائی جانے والی 2 بھینسیں بپھر کر بھاگ گئیں، مالکان اور عام شہری بھی بپھری بھینسوں کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ بپھری بھینس باڑے سے بھاگ جانے کے بعد ناظم آباد، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا کے علاقوں میں گھومتی رہیں۔ اس دوران کئی شہروں نے بھینسوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ناصرف ناکام رہے، بلکہ بھینسوں نے کئی افراد کو ٹکر مار کر زخمی بھی کر دیا۔
    اس صورتحال میں شہریوں نے پولیس کو طلب کیا۔ جبکہ پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو بلا لیا۔ بپھری بھینس کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بھاگتی رہیں، بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اور شہری بھینسوں کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

  • صحافت کا معیار اب ایسا ہو گیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے : عمران اسماعیل

    صحافت کا معیار اب ایسا ہو گیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے : عمران اسماعیل

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا صحافت کا معیار اب ایسا ہوگیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے، صحافی محسن بیگ نے آن ایئر تنقید کی تمام حدیں عبور کردی اور وفاقی وزیر کی کردار کشی کی۔

    حسین لاکھانی ہسپتال میں ہونے والی انصاف صحت کارڈ سہولت کی تقریب میں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت چاہا کہ سندھ بھی انصاف صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو جائے، وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اس بارے غور و فکر کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر گئے تھے تو وہاں 3 لاکھ صحت کارڈ دیے گئے، حکومت سندھ سیاست سے بالا تر ہوکر سوچے، صحت کارڈ کے معاملے میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی 60/40 کی پاٹنر شپ ہوتی ہے۔
    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرونگا۔

    علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نےکہا کہ ضلع وسطی میں یہ پہلا ہسپتال ہے جو صحت کارڈ کی سہولت مہیا کررہا ہے جبکہ دوسرا سرکاری ہسپتال عباسی شہید ہسپتال ہے جس کی حالت بہت بری ہے۔

  • پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت بھی دیتا ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو اور سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے ملاقات کی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین حکام نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونجن ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

  • آسٹرین چانسلرکا وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

    آسٹرین چانسلرکا وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر کارل نیہمر نے ٹیلیفون پر دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور خطہ میں امن و استحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

    پاکستان اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور آسٹریا کی سرمایہ کاری کو سراہا اور اعلیٰ تعلیم، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہری پور میں پاکستان آسٹریا فاچوچسول انسٹی ٹیوٹ برائے اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی دوطرفہ شراکت داری کا ایک مثال ہے ۔

    انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچنے اور افغانستان میں معاشی بدحالی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے اہداف کے حصول کیلئے عملی رابطہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    آسٹریا کے وفاقی چانسلر نے آسٹریا اور دیگر شہریوں کے انخلاء اور صورتحال سے مؤثر طریقہ سے نمٹنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے سے بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

  • لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی:لاہورکےلیے اڑان بھرنے والے طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں پھیل گیا، اور آگ کی بو محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اچانک فائر وارننگ کے سبب مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لیے تیار تھی، بوئنگ 777 طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گیا تھا، کہ اچانک طیارے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا، مسافروں نے آگ کی بو بھی محسوس کی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا، اور طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جلد ہی پرواز پی کے 306 دوبارہ لاہور روانہ کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، جن میں سے 64 مسافروں نے طیارے میں دوبارہ سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، جن کا سامان آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

  • سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا

    رائے ونڈ:سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ رائے ونڈ سے آنے والی ایک دردناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، بتایا جارہا ہےکہ ایک سوتیلے باپ کی بے رحمی نے ایک ننھے منھے پھول جیسے بچی کی زندگی لے لی

    رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے اپنے سوتیلے بیٹے محمد عباس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا ، دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس بچے کا اور کوئی وارث بھی نہیں جس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا جاسکے لہٰذا پولیس ہی اس بچے کے قتل کی مدعی بن گئی ہے ا

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ظالم شخص فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پولیس نے اس ظالم باپ کےخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ پولیس نے والدہ سمیرا بی بی کو حراست میں لے لیا

    ادھر پولیس ذرائع کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ قاسم گارڈن جیا بگا روڈ پر پیش آیا تھا، پولیس ظالم قاتل باپ کی تلاش میں ہے اور کوشش کررہی ہےکہ اس باپ کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • میر ضیاءاللہ لانگو کی رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند سے ملاقات:معاملات طئے پاگئے

    میر ضیاءاللہ لانگو کی رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند سے ملاقات:معاملات طئے پاگئے

    صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے درمیان مشیر داخلہ نے سردار یار محمد رند کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خصوصی پیغام پہنچایا اور ڈھاڈر کے مقام پر قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنے اور بندش سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

    مشیر داخلہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کچھی کے علاقے بالاناڑی میں اعوان برادری کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیات کو یقینی بنایا گیا ہے، متاثرین کی داد رسی کی جائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

    صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ قومی شاہراہ پر احتجاج و دھرنے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

    اس موقعے پر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے عوام کی مشکلات، وزیر اعلیٰ کے پیغام اور صوبائی مشیر کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا کوئٹہ منتقل کرنے اور قومی شاہراہ کھولنے کا اعلان کیا۔

    اعلان کے فوری بعد مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کرتے ہوئے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

  • ”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“:عمران خان

    ”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“:عمران خان

    اسلام آباد:”انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر بل گیٹس کا مشکور ہوں“:اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف میں تعاون پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے ہمراہ اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان آنے والے بل گیٹس کا خیر مقدم باعثِ مسرت تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بل گیٹس کی پذیرائی کی جاتی ہے، انسداد پولیو اور غربت میں تخفیف کے منصوبوں پر تعاون پر مشکور ہوں۔

     

     

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آج وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

    علاوہ ازیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو ”ہلال پاکستان“ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ بل گیٹس کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہلال پاکستان ایوارڈ دیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلال امتیاز ایوارڈ حاصل کرنے پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ بل گیٹس دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف لڑے، آپ گراں قدر اور غیر معمولی خدمات کے لیے اعزاز کے مستحق ہیں۔