Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل7: کنگزشکست کی دلدل سےنہ نکل سکے،سلطانز7 وکٹ سےسرخرو:بابراعظم ناکام ترین کپتان

    پی ایس ایل7: کنگزشکست کی دلدل سےنہ نکل سکے،سلطانز7 وکٹ سےسرخرو:بابراعظم ناکام ترین کپتان

    لاہور: لاہور: پی ایس ایل7: کنگز شکست کی دلدل سے نہ نکل سکے، سلطانز 7 وکٹ سے سرخرو:بابراعظم ناکام ترین کپتان،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کےدوسرے مرحلے میں بھی کراچی کنگز شکست کی دلدل سے نہ نکلے سکے اور ملتان سلطانز 7 وکٹ کی فتح کے ساتھ سرخرو ہوگئے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی ۔

     

     

    ملتان سلطانز اننگز

    کراچی کنگز کے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 76 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    کراچی کنگز اننگز

    کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔

     

     

    بابر اعظم صرف 2، شرجیل خان 36، جوئے کلارک 40، قاسم اکرم 13 اور روحیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عماد وسیم 32، کرس جورڈن صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کے رومان رئیس، موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور شاہنواز دھانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    کراچی کنگز کے خلاف میچ کیلئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، ٹم ڈیوڈ، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    کراچی کنگز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے کراچی کنگز کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، جورڈن تھامپسن، محمد نبی، روحیل نذیر، قاسم اکرم، عماد وسیم ، کرس جورڈن، عمید آصف اور میر حمزہ شامل تھے۔

  • محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کا فیصلہ

    اسلام آباد:محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق عدالت نے محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

     

     

     

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہےکہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔

     

     

    عدالت کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا تھا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا۔

     

    خیال رہےکہ آج صبح ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ محسن بیگ اور بیٹے کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ سے اہلکار کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر چھاپہ مارا، جس پر محسن بیگ نے گن نکال لی، مزاحمت پر فائرنگ بھی کی، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ایف آئی اے ٹیم محسن بیگ کو تھانے لیجانے میں کامیا ب ہو گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا۔ مراد سعید نے صحافی محسن بیگ کے نجی چینل پر بولے گئے متنازع الفاظ کے تناظر میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20’ 21/D،500 اور 505 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، چھاپے کے دوران فائرنگ اور مزاحمت پر ایف آئی اے نے متعلقہ تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ حاصل کیے گئے۔ چھاپے کے دوران محسن بیگ، اس کے بیٹے و ملازمین نے ایف آئی اے کی ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی۔ ایف آئی اے کے دو افسران کو یر غمال بنا کر زودوکوب کیا۔

  • 4 نئے وزرا پنجاب حکومت کابینہ میں شامل کرنےکا فیصلہ

    4 نئے وزرا پنجاب حکومت کابینہ میں شامل کرنےکا فیصلہ

    لاہور:4 نئے وزرا پنجاب حکومت کابینہ میں شامل کرنےکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں چار نئے وزراء شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں متحرک اراکین اسمبلی کو نمائندگی دی جائے گی، آئینی طور پر پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد اکتالیس ہوسکتی ہے جبکہ اس وقت پنجاب کابینہ میں 37 وزراء شامل ہیں۔

    آئین کے ارٹیکل 130 کی شق 6 کے تحت اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد کے گیارہ فیصد سے زائد وزراء نہیں ہوسکتے، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے آئینی طور پر 41 وزیر بنائے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ نئے وزراء کے لیے نام تجویز کریں گے۔امکان یہی ہے کہ ان وزرا میں ایک پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نامزد وزیر بھی ہوں گے جن کا نام فائنل ہوچکا ہے

    یاد رہے کہ اسی سلسلے میں‌ اج وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپر جوش استقبال کیا اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے مزید منصوبے لائے جائیں گےجس میں عوامی مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

  • مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    اسلام آباد:مریم نوازمحسن بیگ کی حمایت میں بول پڑیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کی گستاخی پرشہریوں کے گھروں پر دھاوابولا جاتا ہے۔

    ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر کی سوچ کی عکاس سٹیٹمنٹ بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں مریم نواز نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔

     

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آپ نہ صرف خود اس کھیل میں شامل تھے بلکہ جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

    ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سےانتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔

     

     

    یاد رہے کہ مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں: عالیہ حمزہ نے خاتون اول کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے مریم نواز کو گرفتار کرے۔

     

     

    خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا،شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی طرف سے مخالفین خصوصا عمران خان کی بہنوں ، عمران خان کی زوجہ محترمہ اور دیگر مخالفین کے مردوخواتین کی کردار کُشی کی مہمات چلائی گئیں‌ جس میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کا بھی مرکزی کردار ہے جس کی مانیٹرنگ مریم نواز کرتی ہیں

  • مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں:عالیہ حمزہ نے مجبورہوکردرخواست دے دی

    مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں:عالیہ حمزہ نے مجبورہوکردرخواست دے دی

    اسلام آباد:مریم نوازمخالفین کی کردارکُشی سے بازنہیں آتیں:خاتون اوّل کی تضیحک:مریم نواز پھنس گئیں،اطلاعات کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر مریم نواز مشکل میںپھنس گئیں ،عالیہ حمزہ نے خاتون اول کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی ۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اول کی تضحیک پر عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، ایف آئی اے مریم نواز کو گرفتار کرے۔

     

     

    خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا،شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی طرف سے مخالفین خصوصا عمران خان کی بہنوں ، عمران خان کی زوجہ محترمہ اور دیگر مخالفین کے مردوخواتین کی کردار کُشی کی مہمات چلائی گئیں‌ جس میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کا بھی مرکزی کردار ہے جس کی مانیٹرنگ مریم نواز کرتی ہیں

  • الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 3 فروری کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

    واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے

     

     

    فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنرز سمیت 3ممبران نے دستخط کیے فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے 27صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ سلطان نے تحریر کیا فیصل واوڈا کو 3 رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر نااہل کیا،

    فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا ،کاغزات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جاتا ہے فیصل واوڈا تمام تنخواہیں اور مراعات سیکریٹری قومی اسمبلی کو 2 مہینوں میں جمع کرائیں،کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے،امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا

  • برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

    ریو ڈی :برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق برازیل میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلادی جس کے نتیجے میں23 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں شدید بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر جائر بولسونارو جو اس وقت ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراء کو پیٹرو پولیس میں سیلاب کے متاثرین کی مدد کا کام سونپا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاکتیں ریو ڈی جنیرو کے شمال میں پیٹرو پولیس قصبے میں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے قریب بد ترین بارش اور مٹی کا تودہ گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے پہاڑی علاقے میں موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرنے اور سیلاب میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 180 سے زیادہ فوجی متاثرہ پیٹرو علاقے کو ریسکیو کررہی ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجا رہا ہے۔بارش کے بعد سیلاب نے گاڑیوں اور گھروں کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

    اس سے قبل برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں طوفانی بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گرنے اور مکانات دبنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ برازیل کو سال کے آغاز سے ہی شدید بارشوں کا سامنا ہے، اس ماہ کے شروع میں مشرقی میناس گیریس میں 19 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کی سرحد شمال مشرق میں ساؤ پالو سے ملتی ہے۔

    دسمبر میں بارشوں کے دوران کم از کم 21 افراد ہلاک اور دیگر 358 زخمی ہوئے، اس سیلاب کا بدترین سیلاب 24 دسمبر کو ڈیموں کے ایک جوڑے کے چلنے کے بعد آیا۔سیلاب نے ملک کی کورونا وائرس ویکسین مہم کو متاثر کیا ہے، ساؤ پالو شہر نے طے شدہ ویکسینیشن منسوخ کر دی ہے۔

  • لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ ایک اور مقدمہ میں بری

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ ایک اور مقدمہ میں بری

    کراچی:لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ ایک اور مقدمہ میں بری،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری میں پولیس آپریشن اور شہری کی ہلاکت کیس میں عذیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا، اے ٹی سی نےعدم شواہد کی بنا پرعذیر بلوچ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    وکیل عذیر بلوچ عابد زمان نے دلائل دیئے کہ عذیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، عذیر بلوچ کا راکٹ حملے سےکوئی تعلق نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل47جنوری کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی عذیر بلوچ کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا تھا۔

  • روس بچ کےنہ جائے”نیٹو اتحاد کا اہم اعلان:روس بھی پریشان

    روس بچ کےنہ جائے”نیٹو اتحاد کا اہم اعلان:روس بھی پریشان

    ماسکو: روس بچ کے نہ جائے” نیٹو اتحاد کا اہم اعلان:روس بھی پریشان ،اطلاعات کے مطابق یوکرین سے منسلک سرحد پر تعینات روسی فوجی دستے چھاونیوں میں واپس لوٹنے لگے تھے کہ نیٹو کےطرز عمل نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیٹو کے اس اعلان نے روس کو بہت پریشان کردیا ہے ، یہ بھی سُننے کو آرہا ہے کہ روس امریکہ اور نیٹو اتحاد سے محاذ آرائی کی سکت نہیں رکھتا

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو اتحاد نے یوکرین سرحد کے قریب سلواکیہ میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے، فوجی مشقیں سلواکیہ کی یوکرین کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب ہوں گی، یہ مشقیں مارچ کے پہلے ہفتے میں کی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق اتحاد میں شامل امریکا، جرمنی، پولینڈ سمیت سات ممالک سلواکیہ میں فوجی مشقیں کریں گے، ان مشقوں میں شرکت کے لئے امریکا کےدو ہزار فوجیوں کا دستہ اور سینکڑوں گاڑیاں جرمنی سے جمہوریہ چیک میں داخل ہوگئی ہیں۔

    ادھر سلواکیہ کے وزارتِ دفاع سلواکیہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا کہ فوجی مشقوں کا روس یوکرین تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز یوکرین تنازعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہونے کے بعد یوکرینی سرحد کے نزدیک تعینات روسی فوجیوں کو واپس چھاونیوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرین نے خبردار کیا کہ جب تک انہیں فوجیوں کی واپسی کا ثبوت نہیں مل جاتا وہ اس پر کوئی رد عمل نہیں دیں گے۔گذشتہ روز اپنے بیان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ روس کے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

  • روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے:جوبائیڈن نے پھردھمکی دے دی

    روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے:جوبائیڈن نے پھردھمکی دے دی

    واشنگٹن :روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے:جوبائیڈن نے پھردھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ کے خیال میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا اب بھی امکان ہے ؛ اور انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں یا پھر شدید نتائج بھگتنےکے لیے تیار رہیں۔

    بائیڈن نے کہا کہ اگر روس یوکرین کے خلاف جارحیت سے کام لیتا ہے تو یہ اس کی مرضی پر منحصرہے، جب کہ ایسی لڑائی کا کوئی جواز یا مقصد موجود نہیں ہوگا”۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ یہ باتیں اشتعال دلانے کے لیے نہیں، بلکہ سچ کا ساتھ دینے کے لیے کہی جاتی ہیں، چونکہ بہتر عمل کی بنیاد سچ ہی پر ہوتی ہے۔ احتساب ضروری ہوتا ہے۔ اگر روس دنوں یا ہفتوں کے اندر یوکرین کو فتح کربھی لے تو انسانی جانوں کا شدید نقصان ہوگا، جب کہ حکمت عملی کی نوعیت کی اس غلطی کی روس کو شدید قیمت چکانی پڑے گی”۔

    صدر بائیڈن نے کہا کہ اگر روس یوکرین کے خلاف جارحیت سے کام لیتا ہے تو بین الاقوامی طور پر اس کی سخت مذمت سامنے آئے گی۔ دنیا یہ نہیں بھولے گی کہ روس نے بلا ضرورت ہلاکتوں اور تباہی سے کام لیا۔ یوکرین کو فتح کرنا خود اس کے لیے بدنما داغ ہوگا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس کا فیصلہ کُن جواب دیں گے”۔

    اس سے قبل، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ امریکہ اوراس کے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے یورپ میں میزائلوں کی تنصیب اور عسکری مشقوں کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، اس سے قبل روس نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی سرحد پر تعینات اپنے کچھ فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے۔

    پوٹن نے یہ بات کریملن میں جرمن چانسلر اولاف شلز سے ملاقات کے بعد کہی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ مغرب سے بات کی جائے باوجودیکہ وہ روس کے اہم مطالبات مسترد کرتے رہے ہیں۔ روس نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ یوکرین اور دیگر سابق سویت ریاستوں کو نیٹو کا رکن نہ بنایا جائے اور روس کے قریب مشرقی یورپ میں تعینات مغربی ملکوں کی فوجوں کو واپس بلایا جائے۔

    روسی سربراہ نے کہا کہ ماسکو کی کوشش ہو گی کہ وہ نیٹو کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کرے، جب کہ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب کو چاہیے کہ ان کےمطالبات کی جانب توجہ مبذول کرے۔

    ا قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اینتونیو گتیرس نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے کہ’سفارت کاری کا کوئی نعم البدل نہیں ہے”،روس، یوکرین اور مغربی ملکوں پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لائی جائے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم اس قسم کی تباہ کن محاذ آرائی کے امکان کے کسی صورت میں متحمل نہیں ہو سکتے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ فریقوں سے رابطے میں رہیں گے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے حل تلاش کرنے کے حوالے سے اپنے دفتر کی خدمات کی پیش کش بھی کی۔

    منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ نےاپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ایک بیان میں محکمہ خارجہ کے ترجمان، ٹیڈ پرائس نے بتایا ہے کہ بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ یوکرین کے معاملے کےسفارت کاری کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیتا رہے گا، جس بحران کا باعث خود روس بنا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس بات کا منتظر ہے کہ روس ان دستاویزات کا تحریری جواب دے جو گزشتہ ماہ امریکہ اور نیٹو کی جانب سے روس کے حوالے کی گئی تھیں، جن میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ امریکہ کے اتحادی اور شراکت داروں سے رابطہ کرکے یورپی سیکیورٹی کے معاملے پر بات چیت کی جائے، جس کے لیے ٹھوس بنیادیں تجویز کی گئی تھیں۔