Baaghi TV

Author: +9251

  • روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی: بالآخر معاہدہ طے پاگیا

    روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی: بالآخر معاہدہ طے پاگیا

    کراچی : روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی بالآخر معاہدہ طے ،اطلاعات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی رفیق افغان مرحوم کی وصیت کے مطابق کرنے کیلئے روزنامہ امت کی انتظامیہ کے دو گروپوں میں بالآخر معاہدہ طے پاجانے پر امت کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    معاہدے کے نتیجے میں قانونی ضرورتیں پوری ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ملازمین کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے ۔ پیر کو رات گئے ہونے والے معاہدے سے قبل انتظامیہ کے دونوں گروپس میں مذاکرات کیلئے کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے پل کا کردار ادا کیا معاملے کے دو فریق رفیق افغان کے بھائی ڈاکٹر ناصر افغان اور ان کے بیٹے علی حمزہ ہیں جو واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر بعض نکات پر اتفاق نہیں کرپارہے تھے تاہم کے یو جے کی مداخلت کے بعد دونوں گروپس واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار اور اس کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے پر راضی ہوگئے

    دونوں فریقوں نے اس حوالے سے ایک تحریری معاہدے پر دستخط کئے ہیں کے یو جے جس کی ضامن بنی ہے معاہدے پر روزنامہ امت کی انتظامیہ کی طرف سے ناصر افغان، صاحبزادے علی حمزہ، صائمہ اکبر اور آصف سعود نے دستخط کئے جبکہ کے یو جے سیکریٹری فہیم صدیقی نے بطور ضامن دستخط کئے ہیں معاہدے پر روزنامہ امت کے ملازمین اور یونین کے عہدیداروں نے بھی دستخط کئے ہیں

    معاہدے کے مطابق روزنامہ امت کے ملازمین کو راولپنڈی میں واقع پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے واجبات ادا کئے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے چیکس پر دستخط کی اتھارٹی روزنامہ امت کے سینئر کارکن نصیر ہاشمی کو دی گئی ہے۔ ملازمین کے واجبات کی رقم کا تعین ناصر افغان کریں گے جس کے بعد ہی چیکس جاری کئے جائیں گے۔

  • قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے- سرداریار محمد رند

    قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے- سرداریار محمد رند

    کوئٹہ: قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی ) کے پارلیمانی لیڈر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 12 نومبر کو کچھی میں پانچ افراد کو قتل کیا گیا لیکن آج تک ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

    قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے یہ بات انہوں نے آج کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا کہ کچھی میں اعوان برادری کے معصوم افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا

    جس پر حکومت سے رابطہ کیا گیا مگر کسی نے کچھی واقعے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دی۔جس کے خلاف نہ صرف کچھی میں ہڑتال کی گئی بلکہ کل کچھی کے لوگوں نے قومی شاہراہ بند کرنے کااعلان کیا ہے،جس سے کل سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

    سردار رند کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے والے ضلعی افسران کو حکومت نے تبدیل کردیا۔جس کے باعث نصیر آباد اور سبی ڈویژن کے لوگ کل ہڑتال میں مظلوم افراد کا ساتھ دینے پر مجبور ہوچکےہیں

    انہوں نے مطابلہ کیا کہ اعوان برادری کے قتل میں ملوث نامز ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔سردار رند نے کہا کہ ہم سے سیاسی غلطی ہوئی کہ ہم نے جام کمال کو سپورٹ کیاجبکہ نئی حکومت نے
    بلوچستان کو ساڑھے تین سو ارب میں فروخت کیا گیا،پتہ نہیں کہ بلوچستان کو اس طرح نچھوڑا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ نے تین ماہ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا،انہیں بلوچستان کےعوام کی فکر نہیں۔بقول سردار رند کے قدوس بزنجو اسلام آباد میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے پر لگے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر نے بااختیار لوگوں سے اپیل ہے،کہ بلوچستان پر رحم کرے پانچ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے اقدامات کیے جائیں

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قدوس بزنجو کومخاطب کرتے ہوے کہا کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہے گی،جو کچھ کرناہے سوچ سمجھ کر کرے۔اور قاتلوں کے ساتھ بیٹھنے پر قدوس بزنجو کو صوبائی اسمبلی میں جواب دینا ہوگا۔سردار رند کے مطابق قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو اگلی بار کچھی کےعوام ریڈزون میں داخل ہونگے۔

  • برطانوی عدالتیں پاکستان دشمنوں کوتحفظ دینے لگیں:بانی متحدہ الطاف حسین باعزت بری

    برطانوی عدالتیں پاکستان دشمنوں کوتحفظ دینے لگیں:بانی متحدہ الطاف حسین باعزت بری

    لندن:برطانوی عدالتیں پاکستان دشمنوں کوتحفظ دینے لگیں:بانی متحدہ الطاف حسین باعزت بری،اطلاعات کے مطابق برطانوی عدالت نے بانی متحدہ الطاف حسین کو دہشتگردی پر اکسانے کے دونوں الزامات سے بری کردیا۔

    بانی متحدہ پر مقدمے سے متعلق برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا، جہاں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔

    یاد رہے کہ بانی متحدہ نے تقریر میں کارکنوں کو نجی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا تھا، تقریر کے بعد کارکنوں نے نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔کراؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرراازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 31 جنوری کو کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔

    بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 میں پولیس نے دہشت گردی کے جرم کا مقدمہ قائم کیا تھا۔بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    جسمانی اور ذہنی کے سبب بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔بانی متحدہ دسمبر کے وسط سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب تقریباً ایک ماہ ہسپتال داخل رہے تھے۔

  • تعلیمی اداروں،مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی:کورونا ایس او پیز جاری کردیئے گئے

    اسلام آباد :تعلیمی اداروں،مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی:کورونا ایس او پیز جاری کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پابندیاں کم کردیں۔

    اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام مارکیٹ معمول کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ کھل سکیں گی جبکہ انڈور ڈائنگ پر بھی پابندی ختم کردی ،انڈور اور اوٹڈور ڈائنگ ویسکینڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

    انڈور شادی تقریبات پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب شادی و بیاہ 300 ویسکینڈ افراد کے ساتھ انڈور اور 500 افراد کے ساتھ اوٹڈور کی جا سکے گی۔

    تمام مزارات صوبے بھر میں ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگئی ۔ سینما گھروں میں بھی ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

    انڈور اجتماعات تین سو ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی جب کہ تمام سپورٹس جن میں کنٹیکٹ بھی ہوگا ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ مکمل اجازت ہوگی۔

    جم اور تمام پبلک و نجی دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹڈ حاضری کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ 75 فیصد تعداد اور ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی مگر سفر کے دوران تمام قسم کے سنیکس مسافروں کو دینے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

    ریلوے 80 فیصد ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی تمام تفریحی مقامات ایس او پیز کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔

    تمام تعلیمی سیکٹر 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھل سکیں گے مگر 12 سال سے زائد بچوں کو ایک ویکسین کی ڈوز لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر سختی سے مراسلہ عملدرآمد کروانے کی پاپند ہوں گے۔

  • آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان

    آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان

    اسلام آباد:آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہر بات نہیں مان سکتے، انکم ٹیکس پر بات کریں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ گیپ کی وجہ سے مستحکم گروتھ نہیں ہوتی، مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے، ترکی، تھائی لینڈ نے مستحکم گروتھ کی۔

    انہوں نے کہا کہ صارف دکاندار سے خریداری وقت پکی رسید طلب کرے، پکی رسید مانگنے والوں کوقرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیں گے، جودکاندارپکی رسید نہ دے اس سے خریداری نہ کریں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کو بڑھاتے جائیں گے۔

    شوکت ترین کا کہنا ہے کہ دکانداروں کوہراساں نہیں کریں گے، چوری پکڑی گئی توقانون کے مطابق کارروائی کریں گے، اس سال 6 ہزارارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کریں گے

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہر بات نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف سے انکم ٹیکس پر بات چیت کریں گے، پٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 95 ڈالر تک پہنچ چکی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان بھی کابینہ کو یہ پیغام دے چکے ہیں کہ اب ہمیں آئی ایم ایف سے جان چھڑا لینی چاہیے اور آہستہ آہستہ ملکی معیشت کو سنھبالا دینے کیے لیے ہنگامی اقدامات کرنے پڑیں گے

  • تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل

    تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل

    سرگودھا :تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کو بڑا دھچکا:قومی اسمبلی امیدوار پی پی میں شامل ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو پہلا بڑا سیاسی دھچکا ، تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر این اے 92 صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سرگرم کارکن اور این اے 92 کے ٹکٹ ہولڈر بھی تھے ،صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی کی پی پی میں شمولیت پر انہیں روایتی سکار ف بھی پہنایا گیا ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا صاحبزادہ اظہر عباس کی شمولیت سے پی پی مزید مظبوط ہوئی ہے ، صاحبزادہ اظہر عباس سیالوی تحصیل ساہیوال سرگودھا کے سرگرم رہنما تھے، راجہ پرویز اشرف نے باضابطگی طور پر ان کو شمولیت پر سکارف پہنایا۔

    راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا بلاول بھٹو 27 فروری کو مزار قائد سے بذریعہ جی ٹی روڈ مزار قائد سے اسلام آباد پہنچیں گے،11 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر پیپلز پارٹی عوام کو سرپرائز دیگی، بلاول بھٹو کا قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا 12 روز میں اسلام آباد پہنچے گا، پی پی اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا عوام بد حالی کی وجہ سے 27فروری کے مارچ کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے،لانگ مارچ کا مقصد عام آدمی کو موجودہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات دلانا ہے۔

  • عوام پرکم بوجھ ڈالاجائے:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    عوام پرکم بوجھ ڈالاجائے:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

    اسلام آباد:عوام پرکم بوجھ ڈالا جائے:وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری متعلقہ وزارت کو واپس بھجوادی گئی ہے۔عمران خان نے متعلقہ وزارت کو نئی سمری تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس سے قبل ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ کی پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 12 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول 12 اور ڈیزل 9.53 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت پیٹرول پرکوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔

  • پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی: راجہ شیراز کیانی

    پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی: راجہ شیراز کیانی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی،  اپوزیشن کی بھاگ دوڑ بتاتی ہے کہ عمران خان آج بھی عوام کا مقبول لیڈر ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 54 کے علاقے سنیاڑی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علاقہ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد میں شہری اور دیہی تفریق کے بغیر ترقیاتی کام کروائے ہیں اور پہلی دفعہ دیہی اسلام آباد کو بھی شناخت دی گئی ہے

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروائے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے گئے جن سے وہ اپنے مقامی علاقوں میں کام کروا سکتے، ہم با اختیار بلدیاتی نظام لے کر آئے ہیں اور انشاءاللہ ہم اس سسٹم کے تحت انتخابات کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو بھرپور اختیارات دیں گے تاکہ مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست نہ آنے کا طعنہ دینے والے آج اسے ہرانے کے لیے دن رات بھاگ دوڑ میں لگے ہیں لیکن انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح ناکامی ان کا مقدر ہوگی،

    راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ سنیاڑی سمیت تمام علاقوں کے متاثرین کو ان کا حق دیا جارہا ہے، اسلام آباد کے تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے متاثرین کو حق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہر صورت متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں

  • پی ایس ایل7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے 24 رنزسے شکست

    پی ایس ایل7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے 24 رنزسے شکست

    لاہور: پی ایس ایل7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی سے 24 رنزسے شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازائی، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، لیام لیونگسٹون،شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سلمان ارشاد، عثمان قادر اور محمد عمر شامل تھے۔ لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 22 ویں میچ کے لئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض  نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

     

    پشاور زلمی کے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم روئے 13 سکور بناکر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ول سمیڈی ایونٹ کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ بدقسمت ثابت ہوئے، صرف 1 رن کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان ارشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، قبل ازیں پشاور زلمی کے ہی خلاف اوپننگ بیٹر 97 سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    جیمز ونس صفر، کپتان سرفراز احمد 25 ، افتخار احمد 10 اور عمر اکمل صرف 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سہیل تنویر 2 اور نور احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد صفر اور نسیم شاہ 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پشاور زلمی کےعثمان قادر نے سب سے زیادہ 3 شکار کئے، سلمان ارشاد نے 2، لیام لیونگسٹون، وہاب ریاض اور حسین طلعت نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 161 سکور بناسکی۔

    پشاور زلمی اننگز

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، زازائی 1، محمد حارث 29، لیام لیونگسٹون صفر، شعیب ملک 58،حسین طلعت51، شرفین ردرفورڈ صفر اور بین کٹنگ 36 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وہاب ریاض1، عثمان قادر صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خرم شہزاد، غلام مدثر اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

     

    پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ

    پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، جیسن روئے، ول سمیڈ، جیمز ونس، عمر اکمل، افتخار احمد، نور احمد، سہیل تنویر، نسیم شاہ، غلام مدثر اور خرم شہزاد شامل تھے۔

    پشاور زلمی سکواڈ

  • بھارتی میں قید پاکستانی خاتون اوران کی4 سالہ بیٹی  مددکی منتظر:حکومت اقدامات کرے:سینیٹ

    بھارتی میں قید پاکستانی خاتون اوران کی4 سالہ بیٹی مددکی منتظر:حکومت اقدامات کرے:سینیٹ

    اسلام آباد : بھارتی حراست میں موجود پاکستانی خاتون اور ان کی4 سالہ بیٹی ہائی کمیشن کی مددکی منتظر:حکومت اقدامات کرے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان کوخط لکھ دیا۔

    خط میں عرفان صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ امورخارجہ کی قائمہ کمیٹی سمیرا کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کرے۔سینیٹرعرفان صدیقی نے سمیرا کے معاملے کو معمول کے ایجنڈے پرترجیح دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

    عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمیرا 4 سالہ بیمار بچی کے ہمراہ پاکستانی شہریت کی تصدیق کا انتظار کررہی ہے، یہ معاملہ سینیٹ کے ایوان میں بھی اٹھایا تھا۔بھارتی حراست میں موجود پاکستانی خاتون اور ان کی4 سالہ بیٹی ہائی کمیشن کی مددکی منتظر

    خط میں کہا ہے کہ سینیٹ کی امورخارجہ کمیٹی کا اجلاس 17فروری کو ہورہا ہے، کمیٹی ایجنڈے کے ساتھ اس اہم انسانی معاملے پرترجیحی بنیاد پربحث کرے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بلا تاخیر سمیرا کو مطلوبہ ضروری کاغذات فراہم کرے۔

    خیال رہے کہ بھارتی شہر بنگلور میں زیرِ حراست پاکستانی خاتون اور ان کی 4 سال کی بیٹی پاکستانی ہائی کمیشن کی مددکی منتظر ہیں، سمیرا کے ڈی پورٹ ہونےکی راہ میں واحد رکاوٹ پاکستانی شہریت کا سرکاری تصدیق نامہ ہے۔

    بھارتی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ سہانا بسواپٹنا نے بتایا کہ سمیرا بنگلورکے اسٹیٹ ہوم فار ویمن کے حراستی مرکز میں ہیں، سمیرا کے ہمراہ ان کی چار سال کی بیٹی بھی موجود ہے۔

    سہانا کے مطابق سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے، سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں، قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی، سمیراشوہر کے ہمراہ بغیر ویزے کے 2016 میں انڈیا میں داخل ہوئیں، کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، شوہر پر انہیں بغیر ویزا انڈیا لانے میں سہولت کاری کا الزام تھا، قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

    ایڈووکیٹ سہانا نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد سمیرا کے شوہرکو ضمانت پر رہا کردیا گیا، شوہر نے رہائی کےکچھ عرصے بعد سمیرا سے رابطہ ختم کردیا، 18 نومبر 2021 کو نئی دہلی میں سمیرا نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے ملاقات بھی کی۔