Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری جنگ کےسائےمیں جہنم جیسی زندگی گزارنے     پرمجبور:دنیا ہوش کےناخن لے:حریت کانفرنس

    کشمیری جنگ کےسائےمیں جہنم جیسی زندگی گزارنے پرمجبور:دنیا ہوش کےناخن لے:حریت کانفرنس

    سرینگر:کشمیری عوام جنگ کے سائے میں جہنم جیسی زندگی گزار نے پر مجبورہیں:دنیا ہوش کے ناخن لے:اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو مسلسل سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر انسانی حقوق سے محروم رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگ جنگ کے سائے میں جہنم جیسی زندگی گزار نے پر مجبورہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے، صحافیوں کی جبری گرفتاریوں، سرینگر کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے اور شہری آزادیو ں پر مسلسل پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے دس لاکھ سے زائد فوجی اور پیراملٹری اہلکارتعینات ہیں جنہوں نے علاقے کوایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیاہے جہاں کشمیری عوام بغیر کسی حقوق کے کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔

    حریت ترجمان نے کشمیری عوام کے مزاحمتی عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بہادر عوام عصر حاضر کی سب سے بڑی فوجی موجودگی اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے تمام ظاہری اور خفیہ سازشوں بشمول فوجی آپریشنوں، نام نہاد کیچ اینڈ کل اور آپریشن آل آو¿ٹ کو ناکام اور پسپا کر دیا ہے جن کا مقصد کشمیریوں کی نسل کشی تھا۔ حریت ترجمان نے حریت پسند کشمیر ی عوام کی بہادری اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام پر ڈھائے جانے والے منظم مظالم سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف تحریک مزاحمت کو تقویت ملی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کا جائز مطالبہ اب کشمیری عوام کی آواز بن چکا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیاکہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی، قتل و غارت، گرفتاریوں اور لوگوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کا سخت نوٹس لیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس کو بھارت نے میدان جنگ میں تبدیل کر دیاہے ، نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

    ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو جسے نیوکلیئر فلیش پوائنٹ قرار دیا گیا ہے،حل کرنا انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے کیونکہ یہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے۔

  • بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    سری نگر:بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما میر شاہد سلیم اورسکھ رہنما نریندر سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں کے علاقے روپ نگر میں اپنے گھروں کومنہدم کئے جانے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مسلمان قبائلی خاندانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سیاسی طور پر بے اختیار کرنے کے بعد ہر ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ قابض حکام جموں و کشمیر میں غریب قبائلی لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور بھارت بھر سے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں اپنے گھر بنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ آج ہماری ملازمتیں، ہماری زمینیں اور ہمارے وسائل کو زبردستی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے پشتنی باشندوں پر زوردیا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ان کے خلاف مشترکہ جدوجہدشروع کریں۔

  • اس کےوعدوں کاذکرمت کرومیں شرمنده ہوں اعتبارکرکے:   شہبازگل کا احمد جواد کی بے وفائی پرن لیگ کو پیغام

    اس کےوعدوں کاذکرمت کرومیں شرمنده ہوں اعتبارکرکے: شہبازگل کا احمد جواد کی بے وفائی پرن لیگ کو پیغام

    لاہور: اس کے وعدوں کا ذکر مت کرو میں شرمنده ہوں اعتبار کر کے:جواپنوں کا نہیں بنتا وہ غیروں کا کیا کرے گا پس:شہبازگل کا احمد جواد کے نام پیغام،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد جن کو پارٹی نے ن لیگ سے بیک ڈور رابطوں اور پارٹی مفادات کے خلاف رویے پرپارٹی سے نکال دیا تھا اب وہ ن لیگ کا حصہ بن گئے ہیں اور ان کی ن لیگ میں شمولیت ایک دلچسپ ایشو بنی ہوئی ہے

    اس حوالے سے جہاں‌ ن لیگ کی طرف سےپچھلے ایک ہفتے سے کئی بار یہ خبر چلوائی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما احمد جواد ن لیگ میں شامل ہوگئے اور پھر یہی خبر بار بار چلائی جارہی ہے

    ادھر اس حوالےسے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بہت ہی اچھے انداز سے احمد جواد کی بیک ڈور محبتوں کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک خاص پیرائے میں بیان کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ،احمد جواد کا تو یہ حال ہے کہ

     

     

    یہ حالت کر دی عمران خان نے آپکی۔ جس کو ہماری پارٹی میں کوئی نہیں جانتا دونوں سیاسی جوکر کس فخر سے اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سُن لیں‌ کہ عمران خان ابھی کچھ اور لوگوں کو بھی فارغ کریں گے۔ کیمرا سنبھال کے پکڑیں ابھی آپ نے اور تصویریں بھی اتروانی ہیں۔ سارا رجیکٹڈ مال آپکے پاس آنا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چند دن پہلے بھی احمد جواد کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں چلائی گئی تھیں آج پھرشمولیت کی خبر نے ایک بار پھرسیاسی جوڑ توڑ کےمتعلق باخبر کردیا ،یاد رہے کہ چند پہلے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

     

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے

     

    ادھر شہباز گل نے خاتون اول کے حوالے سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کے متعلق کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں

     

  • وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:شوکت ترین

    وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:شوکت ترین

    کراچی:وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق آج وزیرخزانہ نے ایک صحافی کے سوال پرغصے کے جو جواب دیا وہ اب سب کے لیے دلچسپی کا مرکز بن گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین کراچی چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے لیے جارہے تھے تو ان سے کسی صحافی نے سوال کردیا

    اطلاعات ہیں‌ کہ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی انعامات دیئے ، آپ کی وزارت ان اچھی وزارتوں میں جگہ نہ بناسکی ، صحافی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مطمئن نہ ہوئے تو پھر آپ کیا کریں گے اس پر وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بابا اگر وزیراعظم مطمئن نہیں تو ہم بھی چلے جائیں گے

     

     

    یاد رہے کہ آج کراچی چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ اب آئی ایم ایف سے جان چھڑا لینی چاہیے اب پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونا چاہے ، انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں بڑھاوا سب سے کے لیے چاہتے ہیں۔ کھاتے داروں کا ڈیٹا مل گیا ہے اب انہیں ان کی آمدن دکھا کر ٹیکس وصول کریں گے، غریب طبقہ 74سال سے معاشی ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہونے کا انتظار کرتا رہا اب ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان کے تحت 1400ارب روپے کے قرضے فراہم کریں گے، عوام کو صحت کارڈ، کاشتکاروں، گھریلو کاروبار، ایس ایم ایز اور تعمیرات کے لیے سستے قرضے فراہم کریں گے۔ وفاقی حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی چھوٹ کی وجہ سے ماہانہ 22سے 24ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق اصول سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کہ تاجروں کے خلاف ایف بی آر کے چھاپوں کا نوٹس لیا جائے گا، انکم ٹیکس میں 3 کروڑ 80 لاکھ میں سے صرف 2 لاکھ افراد ٹیکس دے رہے ہیں تاہم اب آمدن کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے۔ خوردہ کاروبار کا 16 ہزار ارب کا حجم غیر دستاویزی ہے، صرف 4 ہزار ارب کا خوردہ کاروبار ریکارڈ پر ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کاروبار کے حجم پر لاگو ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں کے خلاف چھاپے جرمانے درست نہیں ایف بی آر سے یہ کلچر ختم کریں گے، معاشی ترقی اور استحکام کے لیے زراعت، آئی ٹی، تعمیرات، تجارت کے شعبوں پر توجہ دینی ہے ان شعبوں پر توجہ دینے سے معاشی نمو پانچ فیصد رہے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ چین اب تک کا کامیاب دورہ ہے وزیر اعظم نے چین کے دورے میں چینی قیادت سے چین اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے۔

    معاشی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے معیشت کو درپیش چیلنجز سے امریکا جرمنی برطانیہ بھی پریشان ہیں۔

  • امریکی صدر نے ٹیلی فون کرکے روسی صدرکو دھمکی دے دی

    امریکی صدر نے ٹیلی فون کرکے روسی صدرکو دھمکی دے دی

    واشنگٹن :امریکی صدر نے ٹیلی فون کرکے روسی صدرکو دھمکی دے دی ،اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فون کرکے روس کی دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامناہوگا،

    امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے پیوٹن سے کہا کہ روس نے یوکرین میں دراندازی کی تو اسے فیصلہ کُن ردعمل کا سامناہوگا، روسی جارحیت سے بڑے پیمانے پر مشکلات ہوں گی، اور اس ساری صورت حال کا ذمہ دار بھی روس ہی ہوگا اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا سفارت کاری اور دیگر منظرناموں کیلئے تیار ہے۔لیکن یہ تب ممکن ہے کہ روس اپنی افواج کو یوکرین کی سرحد سے واپس بلائے

    امریکی و روسی صدور کی گفتگوکے حوالے سے ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ بائیڈن اور پیوٹن کی فون کال پیشہ ورانہ کال تھی، بائیڈن اور پیوٹن کی کال سے کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی، روس سفارت کاری کے راستے پرجائےگایا نہیں، ابھی واضح نہیں، روس فوجی ایکشن کی طرف بھی جا سکتا ہے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ روس دنیاسےالگ تھلگ اور چین پر زیادہ انحصار کرتا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا، برطانیہ و دیگر ممالک نے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرین میں اپنی مرضی کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اور جلد اس حوالے سے وہ یوکرین پر چڑھائی کا بھی ارادہ رکھتا ہے، اس مقصد کیلئے اس نے سرحد پر فوج بڑھادی ہے۔

    برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ روس سابق یوکرینی رکن پارلیمنٹ یف ہین مرائیف کو حکومتی سربراہ بنانا چاہتا ہے تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں مرائیف نے اس بات کی تردید کردی ہے۔برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے اپنی مرضی کی حکومت کیلئے یوکرین پر چڑھائی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    البتہ روس نے عسکری کارروائی کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

    دوسری طرف ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی درست ہے کہ اگر روس کا ارادہ محض یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنا ہے تو اس کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ یوکرین خود نیٹو میں شامل نہ ہو اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب وہاں روس کی حمایت یافتہ حکومت ہو۔

  • میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص  تشدد سے ہلاک

    میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک

    میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ، اطلاعات کے مطابق آج ایک ایسے واقعہ نے ایک بار پھر ملک میں بے چینی پیدا کردی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ 17موڑ میں مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ہوگیا ہے

    میاں چنوں سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص دن بھر شہر میں بھیک مانگتا رہا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے مسجد آئے تو اوراق کے جلنے کی بو آ رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود قرآن مجید کے جلتے ہوئے اوراک دیکھے اور دیکھتے ہی پریشان ہوگئے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگوں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو مقتول 1قران پاک جلا چکا تھا،ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نامعلوم گستاخ شخص کو عوام نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا،اس کے بعد مشتعل افراد نےنعش کو درخت سے لٹکا دیا ، حتی کہ مشتعل عوام نے نعش پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ، ادھر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

    علاقہ کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے، دوسری طرف ڈی ایس پی ناصر ثاقب کہتے ہیں کہ قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں، مرنے والا شخص تلمبہ کا رہائشی نہیں
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا

    ادھر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے

    وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم بھی دیا

  • دہشتگردوں کوشکست دینے کیلئے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرنا ہوگا:آرمی چیف

    دہشتگردوں کوشکست دینے کیلئے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرنا ہوگا:آرمی چیف

    راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنا دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کا دورہ کیا اور پنجگور حملہ پسپا کرنے والے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔

    بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے میکنزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ مقامی کمانڈر کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پنجگور کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی، مادرِ وطن کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عمائدین کے کردار کو سراہا اور مقامی عمائدین کو علاقے کی خوشحالی، ترقی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    بیان کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں بر وقت اور مؤثر رد عمل کی تعریف کی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے فرض شناسی میں عظیم قربانی پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کی سکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا۔ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ جوان اپنی آپریشنل تیاریارں برقرار رکھیں۔ دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پرحاصل کامیابیوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

  • سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    اسلام آباد :سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی, ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ کے قریب جامع مسجد قباء آئی ایٹ میں نماز مغرب کے بعد معروف قاری عبدالسلام عزیزی نے پڑھائی. نماز جنازہ میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور , اینکر محمد مالک, مظہر برلاس, سلیم صافی, چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نامزد امیدوار مئیر اسلام آباد, نگران خدمت کمیٹی مطیع اللہ صابر, سماجی رہنماء یاسر عرفات, انصار عباسی سمیت صحافیوں اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی. باغی ٹی وی کو قریبی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ دین دار اور صوم و صلاۃ کی پابند تھیں, مدارس و مساجد کے ساتھ خصوصی محبت کرتی تھیں, مرحومہ کے جنازے میں کثیر تعداد میں مختلف مدارس کے طلبہ و مدرسین نے بھی شرکت کی.
    صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ, مریم نواز, شہباز شریف, مولانا فضل الرحمٰن, شہباز گل سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کی.

  • امریکا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اورافغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے: پاکستان

    امریکا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اورافغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے: پاکستان

    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے افغانستان کے فنڈز آدھے واپس دیئے جانے کے اعلان کے بعد پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے مکمل اثاثے واپس کرے۔

    عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کھولنے کا فیصلہ دیکھا ہے، فیصلے کے تحت امریکی بینک افغانستان انسانی امداد کے لیے 3.5 ارب ڈالرز جاری کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینک 11/9 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگیوں کے لیے علیحدہ 3.5 ارب امریکی ڈالرز جاری کریں گے، گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان عالمی برادری پر مسلسل انسانی المیہ سے بچنے اور افغان معیشت کی بحالی کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ اور افغان معیشت کی بحالی باہم منسلک ہیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی فوری بحالی کے لیے راستوں کی تلاش سے افغان عوام کی انسانی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے ہے۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کا افغان فارن بینک ذخائر پر اصولی موقف رہا ہے، افغان حکام ہی افغان فارن بینک ریزرو کے مالک ہیں اور ان کا اجراء ہونا چاہیئے، افغان فنڈز کا استعمال افغانستان کا ایک غیر جانبدارانہ فیصلہ ہونا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام کو شدید اقتصادی اور انسانی چیلنجز کا سامنا ہے، ان کی مشکلات کو کم کرنے میں عالمی برادری کو اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس:      جتنی مرضی سازشیں کرلیں:اللہ خیرکریں‌ گے:فوادچوہدری

    ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی:فضل الرحمان ہماری انشورنس: جتنی مرضی سازشیں کرلیں:اللہ خیرکریں‌ گے:فوادچوہدری

    اسلام آباد : ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی:فضل الرحمان ہماری انشورنس:حکومت یہ پانچ سال پورے کرے گی اورپھراگلے5سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ، ان شاللہ تعالیٰ‌،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظمم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح انداز میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے اپنے لوگ انکے ساتھ نہیں ہیں،ن لیگ فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی۔ فضل الرحمان ہماری انشورنس ہیں، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

    ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کے باہرجانے پرمخالفت کی تھی، ان جیسا بندہ جب باہربیٹھ جاتا ہے تو پھر انٹرنیشنل ا سٹیبلشمنٹ کا پلیئر بن جاتا ہے،ان حقائق سے ن لیگی بھی واقف ہیں کہ اس وقت نوازشریف کے ساتھ کن عالمی قوتوں نے اپنے رابطے مضبوط کررکھے ہیں‌، سابق وزیراعظم پچھلی دفعہ بھی جب ملک آئے تو ڈیل کرکے آئے تھے، نوازشریف اگر واپس آجائیں گے تو پھرپتا چل جائے گا کیا ہو رہا ہے۔ ان کے بارے سب کوپتا ہے کسی ڈیل کے بغیرواپس نہیں آئیں گے، موجودہ اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک اپوزیشن چار مارچ کر چکی ہے، 1300سے زائد مرتبہ یہ حکومت گرانے کی کوشش کرچکے ہیں، ساری اپوزیشن چوں، چوں کا مربہ ہے، میڈیا میں ان کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ مولانا پہلے لانگ مارچ میں بھی یہی کہتے تھے ادارے ایک پیج پرنہیں رہے، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، پی پی چیئر مین بلاول بھٹوبھی کہتے رہے حکومت چلی جائے گی، یہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو پہلے لانگ مارچ میں کر رہے تھے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اداروں اور وزیراعظم کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، ایسے مثالی تعلقات پہلے نہیں تھے، پیپلزپارٹی، (ن) لیگ نے تسلیم کرلیا ہے یہ علاقائی جماعتیں ہیں، اپوزیشن کو میچورہونے میں بڑا وقت لگے گا، بلاول بھٹو،مریم صفدرکوپہلے میئرکا الیکشن لڑنا چاہیے، کیا دنیا کا کوئی ملک مولانا فضل الرحمان جیسے شخص کو لیڈرمانے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا، یہاں پر وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین پربات نہیں ہوئی، جب تک حکومت تگڑی ہے کوئی نہیں چھوڑکرجائے گا، عقل مند لوگوں کوپتا ہے اگروزیراعظم کو چھوڑیں گے توتنہا رہ جائیں گے، خواجہ آصف جیسے لوگ کدھر ہیں، اپوزیشن کے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ(ن)فیملی لمٹیڈ پارٹی بن چکی ہے۔ فضل الرحمان ہماری انشورنس ہیں، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔