Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    کوٹ ادو :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی ،اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہمشیرہ بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ملتان سے تونسہ شریف جارہی تھیں کہ تونسہ موڑ کے نزدیک گنے کی لوڈ ٹرالی سے گاڑی جا ٹکرائی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا حادثہ کی خبر سن کر انتظامیہ حرکت میں آگئی

    وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور بہن ڈرائیو کے ہمراہ لاہور سے تونسہ جارہے تھے،ذرائع کے مطابق گاڑی روڈ پر کھڑی گنے سے لوڈ ٹرالی میں جالگی،گاڑی لگنے سے سی ایم کی ہمشیرہ گاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے

    تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مقامی ایم پی اے اشرف خان رند اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایس پی سعادت چوہان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا اور عملہ کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں ٹی پی لنک کینال ہیڈ محمد والا روڈ پر حادثات میں اضافہ سے متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں تاہم انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی ٹی پی لنک روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی ناگزیر ہے۔

  • دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا: وزیراعظم عمران خان کا سی این این کو انٹریو

    دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا: وزیراعظم عمران خان کا سی این این کو انٹریو

    اسلام آباد:دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا: وزیراعظم عمران خان کا سی این این کو انٹریو وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا اس وقت افغانستان میں طالبان کے سوا کوئی آپشن ہے؟ جلد یا بدیر انہیں تسلیم کرنا ہی پڑے گا، پڑوسی ملک میں بد ترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے، ہرکوئی افغان عوام سے متعلق تشویش میں مبتلا ہے، دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ نے ہی دہشتگردوں کو جنم دیا اور بطور اتحادی واشنگٹن کی پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طالبان، بلوچ دہشتگرد تنظیمیں اور داعش پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں، کبھی نہ کبھی افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، افغانستان پر معاشی دباؤ ڈالنے سے طالبان نہیں بلکہ افغان عوام کو ہی نقصان ہوگا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ہی دہشت گردوں کو جنم دیا، امریکا کو ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، امریکی بم دیہاتوں میں پھٹے جس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہوا، امریکی پالیسی کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا کیوںکہ ہم امریکا کے اتحادی تھے اورامریکا کی جنگ میں شمولیت کے بعد اسلام آباد قلعہ کا منظرپیش کررہا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین میں ہمارے سفیر سنکیانگ کے علاقے میں گئے، ہمارے سفیر کے مطابق سنکیانگ کی صورتحال مغربی ممالک کے بیانات سے مختلف ہے، مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے مطابق متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہورہا ہے، سنکیانگ اور کشمیر کی صورتحال کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، چین اورمغربی دنیا کے نقطہ نظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، ہم ایک اور سرد جنگ کی جانب بڑھ رہےہیں اور ہمیں دوسری سرد جنگ سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

    سی این این کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، بھارت میں آرایس ایس نظریہ کی حکمرانی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان میں خودکش حملوں کا آغازہوا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں معصوم لوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، سابق صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازاٹھائی، بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

  • بیس سال کا بندھن :تحریر:ذکیہ نیّر

    بیس سال کا بندھن :تحریر:ذکیہ نیّر

    ابتدا ہے رب جلیل کے با برکت نام سے جو دلوں کے حال خوب جانتا ہے یہ جملے ہم بچپن میں طارق عزیر مرحوم کے نیلام گھر میں سنا کرتے تھے ۔۔ مگر دوران سفر سے طارق عزیز صاحب کے یہ جملے بولتی آواز سماعت سے ٹکرائی تو لمحہ بھر کو میں رکی اور گاڑی میں چلتے ریڈیو کا والیوم بڑھا دیا۔۔پھر بولنے والا بولتا گیا اور میں سنتی اور سوچتی رہی کہ سماعتوں سے ٹکراتی یہ آوازیں کس قدر سحر انگیز ہیں کہ جسے آپ دیکھ نہیں سکتے مگر آواز سے ایک انسان کی شخصیت کا تصور بنا لینا اور پھر اس آواز سے رشتہ قائم کر لینا کس قدر خوبصورت احساس ہوتا ہے پھر آپکی سماعتیں اس آواز سے اس قدر مانوس ہوجاتی ہیں کہ بولنے والے سے سننے والے کا ایک رشتہ سا بن جاتا ہے۔. کچھ ایسا ہی اس آواز نے بھی کیا ان جملوں کا انتخاب اور ادائیگی ہاتھ پکڑ کر جیسے بچپن کے حسین وقت میں لے گئی تھی۔

    ریڈیو کا آغاز کیا تو اس لیے گیا تھا کہ وہ علاقے جہاں باخبر رہنا مشکل ہو وہاں ریڈیو انٹینا جس حد تک ہوسکے دور دراز سے آتی آوازوں کو وہاں کے مکینوں تک پہنچا سکے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ریڈیو ایک ایسا شعبہ بن گیا جس پر خبروں سے لیکر موسیقی تک سب میسر ہے اور ان تمام چیزوں کو پر تاثر طور پر ہم تک پہنچانے کے لیے پریزینٹرز اور جوکیز موجود ہیں ہر ایک اپنی محنت کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں مگن ہے مگر کچھ نوجوان پریزینٹرز ایسے ہیں جنکی محنت نے آج کے نوجوانوں میں ریڈیو سے پیار اور اس شعبے کو سیکھنے سمجھنے پر قائل کردیا ہے

    ریڈیو پر طارق عزیز کے جملے خوبصورتی سے ادا کرتا ریڈیو جوکی عمران حسن تھا جنہیں ریڈیو کی دنیا میں مانی کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے اس نوجوان نے 2001 سے ریڈیو کو سمجھنا اور جاننا شروع کیا اور 2005 سے ریڈیو سے بطور ریڈیو میزبان اپنا رشتہ جوڑا یہ نوجوان نہ ہی کسی سفارش پر اور نہ کسی نوازش پر آگے بڑھا اس دوران ایف ایم 101,ایف ایم 93,ایف ایم 97,ایف ایم 94.6,ایف جیسے بڑے ریڈیو اسٹیشن پر دل کو چھو جانے والے پروگرامز کامیابی سے کرتے رہے۔آج کل 107.4 پر موسیقی اور معلومات سے بھرپور شو کر رہے ہیں

    آج کل 107.4 پر موسیقی اور معلومات سے بھرپور شو کر رہے ہیں۔۔پروگرام میں وطن سے محبت ،بطور شہری اپنی زمہ داریوں کا احساس،معاشرتی عدم برداشت پر میزبان کی بات چیت سننے لائق ہوتی ہے جبکہ پڑوسی ملک کے میوزک کو خیر باد کہنے کے بعد اپنے ملک کی موسیقی کو متعارف کرانا نئےگلوکاروں کو سراہنا انکے گیتوں کو اپنے پروگرام کا حصہ بنانا، گلوکاری کے میدانوں میں پاکستان کے بڑے ناموں کو خراج تحسین پیش کرنا،ابھرتے ہوئے نوجوان گائیکوں کو بطور مہمان پروگرام میں شریک کرنا بھی انکے پروگرام کا لازمی جزو ہے ایک ایسا پروگرام جو معلوماتی بھی ہے اور دلچسپ بھی جو سننے والوں کو دو گھنٹے ریڈیو پر ٹکائی رکھتا ہے۔۔ملکی صورتحال پر بات چیت بھی ہوتی ہے اور اپنے سننے والوں سے براہ راست ٹیلی فون پر چھڑ چھاڑ بھی جبکہ سماجی رابطوں کے شناختی اکاؤنٹس پر ان سے انکے مداح پروگرام بارے رائے کا بھی کھل کر اظہار کرتے ہیں جسے یہ کھلے دل کے ساتھ سنتے ہیں۔ عمران حسن نے اپنے ریڈیو کے سفر کے دوران کئی سیاستدانوں کے انٹرویوز بھی کیے جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

    آج ریڈیو کے عالمی دن ہر عمران حسن کا تذکرہ اسلیے بنتا ہے کہ وہ لوگ جنکو اللّٰہ نے خوبصورت آواز اور انداز گفتگو سے نوازا ہے وہ ایسی صلاحیت سے بہرہ مند ہیں جو انہیں ریڈیو کی دنیا میں کام آسکتی ہے وہ اس شعبے کو بطور روزگار اپنا سکتے ہیں۔۔مگر شرط محنت ہے جیسا کہ اس نوجوان نے بیس سال آواز کی ان لہروں سے مضبوطی سے رشتہ جوڑے رکھا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے نکھارتے آج ریڈیو کی دنیا کا جگمگاتا ستارہ ہے۔۔اور اپنے سحر انگیز انداز بیاں سے کئی سماعتوں سے نہ ٹوٹنے والا بندھن جوڑ بیٹھا ہے۔جیتے رہیے عمران حسن آپ جیسے بہترین ریڈیو جوکی کیوجہ سے آج کے دور میں بھی ریڈیو سننے والے موجود ہیں دعا ہے کہ اگلے بیس سال بھی عمدہ پروگرام کے ذریعے سماعتوں کا یہ رشتہ آپ سے قائم رہے۔۔

  • مودی کمپنی نے حجاب کو للکار کر بھارت کی نئی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

    مودی کمپنی نے حجاب کو للکار کر بھارت کی نئی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

    کراچی : بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی، خواتین ونگ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خواہر بنین، خواہر شاذیہ امام اور مولانا صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے للکار کر اکیسویں صدی میں ایک بار پھر ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد ڈال دی ہے۔
    مسکان کی نعرہ تکبیر کی صداوں نے عالم اسلام کو متحد اور نام نہاد انسانی حقوق کے چیمپنئن کی سیکولر بھارت کی تنگ نظری کو بے نقاب کردیا ہے۔مقررین نے کہا کہ حجاب ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ایک گز کپڑا سر پر ڈالنے پر بھارت کی متعصب حکومت تلملا کررہ گئی وہ دیگر اقلیتوں کو حقوق دینے کے دعوے کس طرح کرتی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ مودی سرکار کا جو رویہ ہے اس سے پوری دنیا بخوبی واقف ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حجاب فقط ہندوستان میں بسنے والی خواتین کا حق نہیں بلکہ تمام کلمہ گو خواتین کا شرعی فریضہ ہے۔ ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مسئلہ حجاب کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہندوستان کروڑوں مسلمانوں کا مسکن ہے۔ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون پاس کرایا جائے۔
    بھارت میں مذہبی جنونیوں کے سامنے نعرہ توحید بلند کرنے والی بیٹی مسکان تنہا نہیں ہم سب مائیں، بہنیں،بیٹیاں ان کے ساتھ ہیں۔آر ایس ایس کے غنڈوں کے ناروا رویے کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ مودی حکومت ہوش کے ناخن لی.حجاب محض عورت سے منسوب نہیں بلکہ یہ مکمل نظام اخلاق اور نظام عفت و عصمت ہے۔ حجاب کو مسلم خواتین کی پسماندگی کی علامت قرار دینے والے اس کی طاقت سے آگاہ نہیں۔
    مغرب اور بھارت کی حجاب دشمنی دراصل اسلام دشمنی اور ان کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔ مغرب نے عسکری و ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کی ثقافت و روایات کو مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم مسلم خواتین اسلامی تعلیمات کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں رہیں گی۔ حجاب کے دفاع میں ان گنت قربانیاں دی گئی ہیں۔ مسلم خواتین کے حجاب کے حوالے سے مغرب کا رویہ نفرت آمیز، پر تعصب اور عدم برداشت کا ہے۔عدالت میں مروا شیربینی کا حجاب کی وجہ سے قتل،اور مجمع عام میں مسکان جیسی نہتی لڑکی کے خلاف ہجوم کی نعرہ بازی نام نہاد مہذب طبقے کی اصلیت کو واضح کرتا ہے۔

  • کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دوکان کا صفایا کر دیا

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دوکان کا صفایا کر دیا

    کراچی : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کم عمر ڈاکوئوں نے دکان کا صفایا کردیا، مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کمسن ڈاکوئوں نے دکان کا صفایا کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم عمر لڑکوں اسلحہ لہراتے ایک دکان میں داخل ہوتے ہیں، ملزمان نے ہلکے سبز اور نیلے رنگ کے شلوار قمیض پہن رکھے ہیں اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے ۔
    فوٹیج میں بے خوف نظر آتے یہ کمسن ڈاکو دکاندار کو کیش کاونٹر خالی کرنے کو کہتے ہیں اور خود موبائل فون لوٹنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔لوٹ مار کے بعد یہ ملزمان موبائل فون، نقدی لینے کے ساتھ جاتے جاتے سگریٹ کاپیکٹ اورکولڈ ڈرنک بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔واردات کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال کمسن ڈاکووں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے موقف ضرور سامنے آیا ہے۔واردات کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ بچے جرائم پر مبنی بھارتی فلموں سے متاثر نظر آتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • ‘حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہوں:چیف الیکشن کمشنر

    ‘حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہوں:چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد:’حساس علاقوں میں ری پولنگ پر امن طریقے سے کرانے پرسیکورٹی اداروں کا مشکورہیں،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ری پولنگ کا عممل مکمل ہونے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام حساس علاقوں میں ری پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے کرانے پر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ری پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پاکستان آرمی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کے تعاون کو سراہا۔

    اعلامیہ کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور صوبائی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کی مضبوطی کے لئے یہ الیکشن انشاللہ اہم ثابت ہوں گے۔

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہوچکی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ عمر امین گندا پور اس وقت سب سے آگے جارے ہیں

  • بریسٹ کینسر کے بد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے : ڈاکٹر نادیہ فرحان

    بریسٹ کینسر کے بد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے : ڈاکٹر نادیہ فرحان

    کراچی : بریسٹ کینسر کے بعد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے یہ بات ڈاکٹر نادیہ فرحان نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک شاہ فیصل سینٹر میں ڈینٹل او پی جی کا افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

    اس موقع پر اسپیشل گیسٹ ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ غلام سرور بھیو،مظہر زرداری پی آئی اے، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271 کے آئی پی ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اسسٹنٹ گورنر درانہ ارشد، شاہد احمد خان برانچ منیجر،انور شیخ،سکندر عبدالستار،ڈاکٹر نعمان علی، عفرہ جاوید، عاقل، حوریہ،مریم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

    ڈاکٹر نادیہ فرحان نے مزید کہا کہ کراچی میں پان اور گٹکا منہ کے کینسر میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور بچوں میں دانتوں کے امراض تیزی سے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں دانتوں کا علاج مہنگا ہے جو ہر ایک کی پہنچ سے باہر ہے مختلف ممالک میں جہاں طبی سہولت کی فرامی مفت ہے لیکن دانتوں کا علاج اس کے برعکس ہے ڈاکٹر نادیہ فرحان نے کہا کہ مریضوں کو دانتوں کے امراض کے سلسلے میں ہدایت دی کہ دانتوں کے چیک اپ اور صفائی کے سلسلے میں زور دیا اور انہوں نے چھالیہ گٹکے کو دانتوں اور منہ کے امراض کے لئے زہر یلہ قاتل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کا منہ کو تکالیف سے سابقہ پڑ سکتا ہے اگر منہ میں کوئی انفیکشن ہو جائے تو یا ذیابطیس کا کنٹرول بگڑ سکتا ہے جس سے ان کے روز مرہ کے معاملات متاثر ہو جاتے ہیں ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے ہونے والی دیگر پیچیدگیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے لیکن منہ میں ہونے والی تکالیف کو اکثر نظرانداز کر دیا جا تا ہے ماہر امراض دندان ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے اکثر متفکر ہوتے ہیں کیونکہ دانتوں کے ضائع ہونے کی ایک بڑی وجہ دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ہے، دانتوں کے ضائع ہوئے اور مصنوعی دانت لگوانے کے بعد ذیابیطس میں مبتلا افراد کافی مسائل سے گزرتے ہیں مثلا غذائی اجزاء کی کمی ، ذہنی، جسمانی پریشانی وغیرہ جس کا انجام ان افراد کے معیاری زندگی پر پڑتا ہے اکثر دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ذیابیطس کے کنٹرول کو بگاڑ دیتا ہے لہذا ان دونوں امراض چولی دامن کا ساتھ ہے منہ میں ہونے والی انفیکشن بشمول دانتوں اور سوڑھوں کے انفیکشنز میں مختلف عوامل اپنا کردار ادا کرتے ہیں جس میں سرفہرست ذیابیطس کا بگڑا ہوا کنٹرول ( خون میں گلوکوز کی بلند مقدار ) اور خون کی مہین نالیوں کو خرابی

  • "میرا حجاب میرا فخر”پاکستان کی بیٹوں کا مسکان کے ساتھ اظہاریکجہتی:ایمان افروزتقریبات

    "میرا حجاب میرا فخر”پاکستان کی بیٹوں کا مسکان کے ساتھ اظہاریکجہتی:ایمان افروزتقریبات

     

    "میرا حجاب میرا فخر”پاکستان کی بیٹوں کا مسکان کے ساتھ اظہاریکجہتی:ایمان افروزتقریبات اور ریلیوں نے پاکستان کی بیٹیوں کو بھی حجاب کی طرف مائل کیا اور اس وقت پورے ملک سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ "میرا حجاب میرا فخر” ہے

     

     

     

    اس سلسلے میں ویسے تو پچھلے کئی دنوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکان کی حمایت میں مظاہرے ہورہےہیں لیکن پاکستان میں ہونے والے آج کے مظاہروں نے دنیا بھر میں ایک ٹھوس پیغام پہنچایا ہے کہ جب تک خواتین کو ان کا حق نہیں دیا جائے گا کوئی معاشرہ کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتا

     

     

    اس سلسلے میں آج کراچی میں مزار جناح کے مقام پر کراچی کی خواتین نے اپنے مسکان بہن کی حمایت میں میرا حجاب میرا فخر کے نام سے آواز بلند کی اور بھارت میں ہندوتوا سوچ کے خلاف نعرے لگائے

     

     

     

     

    کراچی کی طرح لاہور میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور میرا حجاب میرا فخر کے نام سے مظاہرے کیے ہیں اور مودی اور مودی نواز سوچ کی شدید مذمت کی ہے

     

     

    لاہور کی طرف فیصل آباد میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں اور میرا حجاب میرا فخر کا نعرہ لگا کر مسکان کے حق میں مظآہرے کیے گئے

     

    سکھر پریس کلب میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور بھارت میں مودی نواز سوچ کی مذمت کی گئی اور میرا حجاب میرا فخر پر ثابت قدم رہنے کا اعادہ کیا

     

    قصور میں بھی بھارت میں مسلمان بیٹی مسکان کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مودی اور مودی نوازوں کے خلاف نعرے لگائے گئے

    میر پورخاص میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور میرا حجاب میرا فخر کے نام سے ریلیاں نکالی گئیں اور انہتا پسند ہندووں کی مذمت کی گئی

     

    چونیاں میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے کیے گئے اور "میرا حجاب میرا فخر” کے نام سے مظاہرے کے گئے

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی مسکان کے حق میں مظاہرے کیے گئے

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

    سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی
    پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔
    قبل ازیں طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ، 7 فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں۔

  • کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کے دوران 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی کیٹامائن قبضے میں لے لی۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہزار 86 لیٹر کیٹامائن پکڑ لی، کوکین کے طرز کی نشہ آور کیمیائی مواد کو دبئی اسمگل کیا جانا تھا۔

    انٹیلیجنس اطلاع پر کاسمیٹکس کے سامان پر مشتمل کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا اور تلاشی لینے پر 2172 عدد عرق گلاب کی بوتلوں سے کیٹامائن برآمد کر لی گئی۔
    حکام کے مطابق مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے دبئی کے لیے بک کروایا گیا تھا، مذکورہ کیمیائی مواد کی بین الاقوامی مالیت 34 ارب روپے سے زائد ہے۔

    متعلقہ حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف کے مطابق کیٹا مائن کوکین کی طرح کا ایک نشہ ہے،جس کو سونگھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔