Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل7:لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل7:لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور:اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    لاہور قلندرز اننگز

    142 رنز کا ہدف لاہور قلندرز کی ٹیم نے باآسانی 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    قلندرز کے خلاف میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم جیسن روئے اور ان کے بعد آنے والے بیٹر جیمز ونس شاہین شاہ آفریدی کا ابتدائی اوور میں ہی شکار بن گئے۔

    گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے، جیسن روئے صفر، احسان علی 8، جیمز ونس صفر، کپتان سرفراز احمد 12، افتخار احمد 52، عمر اکمل 25 اور حسان خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سہیل تنویر 7 اور نور احمد 13 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2، حارث رؤف اور راشد خان نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
    لاہور قلندرز سکواڈ

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، جیمز وِنس، افتخار احمد، عمر اکمل، سہیل تنویر، حسان خان، نور احمد، نسیم شاہ، گلام مدثر۔

    لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروکس، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان

  • خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات:13 اضلاع میں ری پولنگ:ووٹوں کی گنتی شروع:پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

    پشاور:پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے 13 اضلاع میں ری پولنگ ہورہی ہے جس کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ابھی تک ڈی آئی خان میں 302 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ ابھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور 7 ہزار 770 ووٹ لےکر آگے جے یو آئی(ف)کے کفیل نظامی 5 ہزار 530 ووٹ لے کر پیچھے پیچھے چل رہے ہیں‌

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی الیکشن میں سات لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر کی نشست کا انتخاب مرکز نگاہ ہے، عمر امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی اور کفیل نظامی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

    الیکشن کے دوران بعض علاقوں سے دنگا فساد کی رپورٹس بھی ملیں۔ تحصیل کرک میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسز کو آگ لگا دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق برقع پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی، سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر حالات کو قابو کیا۔

    کندہ باجی خیل پولنگ سٹیشن پر مقامی لوگوں نے بائیکاٹ کر دیا اور تمام نشستوں پر ووٹنگ کا مطالبہ کر دیا۔ پشاور کے گل بہار قادر اباد پولنگ سٹیشن میں بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملیں۔

    ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو رہی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بارپھراچانک بگڑگئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بارپھراچانک بگڑگئی

    لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بارپھراچانک بگڑگئی ،بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کرکے ان کو عمران خان کے خلاف اکسانا تھا اور پھراس کے نتیجے کی صورت میں عدم اعتماد میں تعاون کا خواستگار ہونا تھا مگرقدرت کو یہ منظور نہ ہوا اور آصف علی زرداری آج پھر بیمار ہوگئے ہیں‌

    قبل ازیں طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ،

    چند دن قبل آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ،

    آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں۔

  • برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    لندن:برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود ان کے شہریوں کو طالبان نے حراست میں لے لیا ہے جن میں زیادہ تر صحافی اور کچھ تاجر شامل ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان میں اپنے شہریوں کے طالبان کی حراست میں ہونے کا بیان گزشتہ روز ہی دو غیر ملکی صحافیوں کی طالبان سے رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔

    برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حراست میں موجود برطانوی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں طالبان کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

    بیان میں وزارت خارجہ نے حراست میں لیے جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ مغربی میڈیا کے مطابق یہ تعداد 6 تک ہوسکتی ہے جن میں دسمبر میں گرفتار ہونے والے جوینال بھی شامل ہیں جو صحافی ہونے کے ساتھ ایک تاجر بھی ہیں اور ایک افغان خاتون سے شادی بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز جن دو غیر ملکی صحافیوں کو رہا کیا ہے ان میں بی بی سی کے سابق نمائندے بھی شامل ہیں۔ طالبان کا کہنا تھا دونوں صحافیوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔

  • پی ایس ایل 7: بابراعظم کی قیادت میں‌ کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور55 رنز سے کامیاب

    پی ایس ایل 7: بابراعظم کی قیادت میں‌ کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور55 رنز سے کامیاب

    لاہور:پی ایس ایل 7: کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور 55 رنز سے کامیاب ،اطلاعات ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔

    پشاور زلمی کی اننگز میں حضرت اللہ زازئی 52 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد حارث نے 49، شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے26 رنزبنائے۔کراچی کنگز کی جانب سےکرس جارڈن نےتین وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی،قاسم اکرم اور عمید آصف نےایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سےکپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہےکہ کراچی کنگز کی رواں پی ایس ایل میں یہ مسلسل چھٹی شکست ہے،کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

  • حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

    حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

    لاہور: حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی گئی۔

    پچھلے کئی دنوں سے سیاسی ملاقاتیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں، اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

    ملاقات میں شہبازشریف اور لیگی وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔
    ملک کی سیاسی صورتحال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

    شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر کا چودھری شجاعت حسین سے مکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    ذمہ داران ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی کردار کشی اور ان کو نقصان پہنچانے والے میاں شہباز شریف کو چوہدری پرویزالیہی نے تمام ترزیادتیوں کے باوجود درگزر کرتے ہوئے میں 14 سال بعد شہباز شریف کو گلے لگایا،

    یاد رہے کہ جب سے ن لیگ پاکستان مسلم لیگ سے الگ ہوئی اور مشرف دورسے لیکر ن لیگ کے پچھلے دور حکومت تک شریف برادران نے چوہدری برادران کو سیاسی ، سماجی اور معاشی طور پر بہت زیادہ زنگ پہنچانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں تمام حدیں بھی پار کیں لیکن آج چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دل کرتے ہوئے شہبازشریف کو سینے سے لگایا تو ندامت کی وجہ سے شہبازشریف کی نظریں جھکی کی جھکی رہ گئیں‌

    پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی گلے ملے ۔دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے شہبازشریف کی پریشانی اور حالت زار دیکھتے ہوئے اس حد تک تسلّی دی ہےکہ وہ پارٹی کا اجلاس بلائیں گے اور اس میں یہ صورت حال رکھیں گے جو پارٹی فیصلہ کرے گی اس کے بارے میں آپ کو آگاہ کردیں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق چوہدری برادران کے روے اور عہد وپیمان کو دیکھا جائے تو اس کا مطلب یہ واضح ہوجائے گا کہ چوہدری برادران عمران خان سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کریں‌ گے اور ن لیگ کو آج کی چائے شائے ہی پکی رہ جائے گی

  • یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:امریکا

    یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:امریکا

    واشنگٹن: یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:اطلاعات کے مطابق امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ایسی پابندیاں عائد کریں گے جس سے وہ مکمل طور پر اپاہج ہوجائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے معاملے پر سخت حریفوں امریکا اور روس کے صدور نے ٹیلی فونک گفتگو کی تاہم دونوں رہنماؤں کے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پانے کے باعث خطے میں تناؤ اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    جوبائیڈن اور پوٹن ٹیلی فونک گفتگو کی ناکامی کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فجی کے قائم مقام وزیر اعظم ایاز سید خیوم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روس کو خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر ’اپاہج‘ کردینے والی پابندیاں عائد کر دے گا۔

    چند روز قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی روس اور یوکرائن کا دورہ کیا تھا لیکن یہ دورہ بھی کسی مثبت پیشرفت کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ جرمنی کے چانسلر نے بھی اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی تھی۔

    قبل ازیں ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن سے اپنے سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلالیا تھا اور اب صرف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہایت مختصر اور ضروری عملہ ہی موجود ہے۔

    ہر گزرتے لمحے کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا اصرار بڑھتا جا رہا ہے کہ روس کی یوکرائن پر جارحیت کی صورت میں سخت پابندیاں عائد کردی جائیں گی جن میں ممکنہ طور پر ایل این جی کی فروخت بھی شامل ہے۔

    روس یورپی ممالک کو ایل این جی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور پابندی کی صورت میں مغربی ممالک میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا جس کے لیے امریکا نے قطر سے مدد مانگ لی ہے۔

    ادھر روس نے بھی ممکنہ پابندی کی صورت میں ہونے والے مالی نقصان سے بچنے کے لیے چین کا دورہ کیا اور چینی صدر کے ساتھ اربوں ڈالر کے ایل این کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

  • بلدیاتی انتخابات کے بجائےعام انتخابات دیکھ رہا ہوں :شہبازشریف نہیں نوازشریف میرا لیڈرہے:خواجہ آصف

    بلدیاتی انتخابات کے بجائےعام انتخابات دیکھ رہا ہوں :شہبازشریف نہیں نوازشریف میرا لیڈرہے:خواجہ آصف

    لاہور:بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات دیکھ رہا ہوں :اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنماخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں بلکہ عام انتخابات دیکھ رہےہیں اور ساتھ ہی انہوں نے وزارت عظمیٰ کے دیگرامیدواروں کی خواہشات پرپانی پھیرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قائد صرف نواز شریف ہے اور ہم سب اس کے ورکر ہیں۔

    خواجہ آصف نے شہبازشریف ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی خواہشات پر پانی پھیرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے علاوہ کوئی قبول نہیں

    سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے، قائدکانعرہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور اس پر عمل ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جلد بیساکھیوں والی حکومت سے چھٹکارا مل جائےگا، 15، 20 روز میں صورت حال واضح ہو جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومتی کارکردگی عوام ہی بیان کر سکتے ہیں اور اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص ایسا آیاہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،کل اگر پرویز الہی ڈاکو تھا تو آج وہ دوست ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف باہر رہتا ہے اور اس کی دولت باہر ہے، اس کی تو اولاد مستقل باہر ہے، اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا۔ اس کی انا قوم سے بڑی ہے، پاکستان کے عوام اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ وہ شخص کہتا تھا کہ بجلی مہنگی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے، اس کی کابینہ کے لوگ اس پر عتراض کر رہے ہیں، کون سی عدالت میں شریف فیملی یا کسی ن لیگی قیادت پر الزامات ثابت کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہیں۔

  • اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں پرفواد چوہدری کا خوبصورت تبصرہ

    اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں پرفواد چوہدری کا خوبصورت تبصرہ

    منڈی بہاءالدین:جب حالات صحیح ہوتے ہیں چوہے بل سے نکلنے کیلئے شور مچاتے ہیں:اپوزیشن کی بچگانہ حرکتوں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں۔

    ادھر اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 18 فروری کومنڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی شہباز شریف کو چائے پلائیں گے، اس سے زیادہ انہیں ق لیگ سے کچھ نہیں ملے گا۔

    ن لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کا کیس جلد شروع ہو گا، خواہش ہے کہ کیس لائیو دکھایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کر کے عدالت نہیں گئے اور شام کو زرداری کی دعوت کر دی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے بل سے باہر نکلنے کے لیے شور مچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن سے مل کر مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن ؛بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی:کس نے لگائی؟پتہ چل گیا

    کرک : صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کرک میں خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں جاری بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران ضلع کرک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولنگ اسٹیشن دبلی لواغر میں ایک خاتون نے بیلٹ باکس کو آگ لگادی ، جس کی وجہ سے بیلٹ باکس میں پہلے سے کاسٹ کیے گئے ووٹ بھی جل گئے ۔

    بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈپٹی کمشنر کرک کا کہنا ہے کہ دبلی لواغر کے پولنگ بوتھ میں ایک خاتون نے اپنا بیلٹ پیپرجلانے کی کوشش کی ، اس دوران ماچس کی آگ سے کچھ بیلٹ پیپرز کو بھی نقصان پہنچا جب کہ مزید انتخابی مواد کو نقصان نہیں ہوا اور پولنگ اسٹیشن پر مکمل خیریت ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کےبعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے کہ خاتون نے ایسا کیوں کیا ۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے انتقال اور ناخوشگوار واقعات کے باعث ملتوی ہونے والی نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے ، پشاور ، نوشہرہ ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہورہی ہے ، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

    بتایا گیا ہے کہ سب سے دلچسپ مقابلہ ڈی آئی خان کی سٹی میئر سمیت تین نشستوں پر ہورہا ہے ، کوٹ عیسیٰ خان میں جنرل کونسلر کی نشست پر پولنگ جاری ہے تو رتہ کلاچی میں کسان کونسلر کی نشست پر ووٹنگ ہورہی ہے اور سٹی میئر کی نشست پر بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، اس نشست میں اے این پی کے امیدوار عمر خطاب کے قتل کے باعث سٹی مئیر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا ، یہاں پی ٹی آئی ، جے یوآئی ف اورپی پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔