Baaghi TV

Author: +9251

  • مُلک بچانےوالوں اورملک لوٹنےوالوں میں فرق کریں:وزیراعظم عمران خان سفیراسلام ہیں:فرخ حبیب

    مُلک بچانےوالوں اورملک لوٹنےوالوں میں فرق کریں:وزیراعظم عمران خان سفیراسلام ہیں:فرخ حبیب

    فیصل آباد:مُلک بچانے والوں اور ملک لوٹنے والوں میں فرق کریں:وزیراعظم عمران خان سفیراسلام ہیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان چاہتا ہے لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، جب حساب مانگا جائے تو یہ اداروں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

    فرخ حبیب کہتےہیں کہ قوم جان چکی ہے کہ ملک کو کن خاندانوں نے لوٹا اور مُلک کو بچا کون رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ سب ن لیگیوں کو نوازشریف اور شہبازشریف کی کرپشن بچانے پر لگا دیا گیا ہے اور ایسے ہی پی رہنماوں کی کیفیت ہےکہ پوری پارٹی آصف زرداری کے دفاع میں لگی ہوئی ہے ،یہ ہے جمہوریت

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عدلیہ کو رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، کیا ایسے ماحول میں عدالتیں آزادانہ کام کرسکتی ہیں۔

    قبل ازیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے، روسی صدرپیوٹن بھی اسلاموفوبیا کو آزادی اظہار رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں جبکہ کینیڈین وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے سدباب کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم کیا ۔

    وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌

    کوئٹہ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: شاہد آفریدی آوٹ: متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی تیاریاں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کے متبادل کے طور  پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر کا کہنا ہے کہ  شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔

     اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے، شاہد آفریدی کا آج کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈزکراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

     اعظم خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ سیزن میں سر ویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہوئی تھی، ان کی وجہ سے ٹیم کا مورال ہائی ہوتا ہے۔

    ادھر پی ایس ایل سیزن 7 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے صدر  اور مینٹور وسیم اکرم کورونا کا شکار ہوگئے تھے ،لیکن اب  آئیسو لیشن مکمل کرکے کوویڈ کی منفی رپورٹ آنے پر انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،عمان سے واپسی پر وسیم اکرم کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد خان کےصاحبزادے احتشام الحق پرمولانا فضل الرحمن کا جادوچل گیا

    پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد خان کےصاحبزادے احتشام الحق پرمولانا فضل الرحمن کا جادوچل گیا

    ملاکنڈ:پی ٹی آئی سینیٹر فدا محمد خان کےصاحبزادے احتشام الحق پرمولانا فضل الرحمن کا جادوچل گیا،اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑادھچکہ، پی ٹی آئی کے سینیٹر فدا محمد خان کے فرزند مولانا فضل الرحمن کو پیارے ہوگئے، انجنیئر احتشام الحق نے جے یو آئی میں با ضابطہ شمولیت کااعلان کردیا ہے۔

    ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجنیئراحتشام الحق اپنے سینکڑوں ساتھیوں و خاندان سمیت حکمران جماعت سے مستعفی ہو کر جمیعت علما اسلام میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹرمولاناعطاالرحمٰن نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں ۔

    سینیٹرمولانا عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی حادثاتی طور پر بننے والی جماعت نہیں بلکہ ایک با اثرتحریک ہے ، بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے، عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹ دیں۔ 27 مارچ کو صوبہ بھر سے حکمران جماعت کاصفایا ہوگا۔

    مولانا عطا الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو لانے والے آج شرمندہ ہیں، یہ لوگ نہ گھر چلاسکتے ہیں اور نہ ملک ، حکومت نے صرف ایک کام کرکے نوجوانوں کو بے راہ کیا۔

    سینیٹرمولاناعطا الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اقرار کرے کہ ہم ملک چلانے کے اہل نہیں ، جمیعت علما اسلام آج بھی اپنے بیانیہ پرکھڑی ہے۔

  • عمران خان زیرو:نوازشریف اور زرداری ہیروزاورسیمپل       :حقائق قوم کےسامنےمگرتسلیم کرنےکودل نہیں کرتا

    عمران خان زیرو:نوازشریف اور زرداری ہیروزاورسیمپل :حقائق قوم کےسامنےمگرتسلیم کرنےکودل نہیں کرتا

    اسلام آباد :عمران خان زیرو ہے :نوازشریف اور زرداری ہیروز اور سیمپل :حقائق قوم کے سامنے مگرتسلیم کرنے کودل نہیں کرتا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ وہ اپنے مخالفین کی نظروں میں زیرو ہیں مگرقوم کی نطروں میں ہیرو، ایسے ہی نوازشری اور زراری اپنے پیروکاروں کی نظرمیں ہیروز جبکہ قوم کی نظرمیں زیرو ہیں ، اس دعوے کی تصدیق حقائق سے ہوتی ہے جو ابھی سامنے آئے ہیں ،

    ادھر انہیں حقائق پر مشتمل کچھ رپورٹس منطرعام پرآئی ہیں‌، جن کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی دوروں پر قوم کے لاکھوں ڈالرز بچانے کا وعدہ بھی پورا کردکھایا، ماضی میں حکمرانوں نے ڈالرز اڑا کر ملکی قرضوں میں اضافہ کردیا۔

    وزیراعظم عمران خان اور ماضی کے حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر کتنے ڈالرز خرچ کیے، سینیٹر فیصل جاوید نے تفصیلات جاری کردیں، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے اسی لیے عمران خان نے بین الااقوامی دوروں میں قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے ہیں۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ مآضی کے حکمرانوں نے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑائے جس کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہوا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دورہ افغانستان میں سابق صدر آصف زرداری نے 44 ہزار ڈالر خرچ کیے جب کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا خرچہ 51 ہزار ڈالرز آیا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے دورے پر 58 ہزار ڈالرز خرچ کیے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف 11 ہزار ڈالرز میں دورہ افغانستان مکمل کیا۔

    فیصل جاوید نے بتایا کہ دورہ ڈیووس میں یوسف رضا گیلانی کا 4 لاکھ 59 ہزار ڈالر خرچ آیا، نواز شریف کا ڈیووس میں 7 لاکھ 62 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ڈالرز خرچ کیے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف 68 ہزار ڈالرز میں دورہ ڈیووس مکمل کیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سابق صدر زرداری نے دورہ اقوام متحدہ میں 13 لاکھ ڈالرز، نواز شریف نے 11 لاکھ ڈالرز، شاہد خاقان عباسی نے 7 لاکھ ڈالرز جب کہ عمران خان نے صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

    دوسری جانط واشنگٹن کے دورے پر زرداری کا خرچہ 7 لاکھ 52 ہزار ڈالر، نواز شریف کا 5 لاکھ 49 ہزار ڈالرز جب کہ وزیراعظم عمران خام کا خرچہ صرف 67 ہزار ڈالرز کا ہوا۔

    آخر میں فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں اور عمران خان میں فرق صاف ظاہر ہے۔

  • کراچی میں گھر کے واٹر ٹینک میں دھماکہ 6 افراد زخمی

    کراچی میں گھر کے واٹر ٹینک میں دھماکہ 6 افراد زخمی

    کراچی : کراچی میں گھر کے واٹر ٹینک میں ہونے والے گیس دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی شرقی کے علاقے سچل میں پیش آیا جہان ایک زیرِ تعمیر مکان کے پرانے اور بند زیرِ زمین واٹر ٹینک کی مرمت کے دوران گیس کے دھماکے سے 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے مستری کی حالت تشویش ناک ہے ۔
    ایس ایچ او سچل گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا ہے کہ مطابق غازی گوٹھ کے بلاک ون میں غلام مجتبیٰ نامی شخص نے اپنے گھر کے پانی کے زیرِ زمین ٹینک کی مرمت کے لیے مزدور اور مستری بلوائے ، مستری اور مزدور پانی کے ٹینک کا ڈھکن اٹھا کر کام کے لیے نیچے اترے ، اندھیرا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ماچس کی تیلی جلائی تو وہاں قدرتی گیس جمع ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہو گیا ۔
    معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عابد حسین ، عبدالرزاق، جمن ، غلام مصطفیٰ ، گھر کا مالک غلام مجتبیٰ ، غلام مصطفیٰ اور محمد احمد جھلس کر زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں مستری عابد حسین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ واضح رہے 18 دسمبر2021ء کو کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ، کراچی شیرشاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شیرشاہ میں نالے پر قائم بینک عمارت میں سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
    علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں ، شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے تھے، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے ۔

  • سرگودھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کا سیال شریف میں پاور شو ۔

    سرگودھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کا سیال شریف میں پاور شو ۔

    سرگودھا میں پاکستان پپپلز پارٹی کا پاور شو ۔ چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیال شریف پہنچ گٸے ۔ سرگودھا پولیس کی جانب سے انتہاٸی سخت ترین انتظامات کیٸے گٸے ۔ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوٸے کہنا تھا ۔

    سرگودھا: ہم نعیم الدین سیالوی صاحب کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں

    سرگودھا: پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے

    سرگودھا: بینظیر نے ہمیں اصول دیئے ہیں

    اسلام ہمارا دین ہے،جمہوریت ہماری سیاست ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور شہادت نصب العین ہے

    سرگودھا: ان اصولوں پر ہم کسی صورت کمپرومائز نہیں کر سکتے ۔ اب وقت کے ظالم وزیر اعظم سے مقابلہ کرنے میدان میں نکلے ہیں

    سرگودھا: ہم اعلان جنگ کر چکے ہیں اور 27 فروری کو کراچی سے نک کر اسلام آباد کا رخ کریں گے

    سرگودھا: جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے

    سرگودھا: ہم نے انہیں کہا تھا کہ جو ڈیل آپ آئی ایم ایف سے کرنے جا رہے ہو یہ ملک تباہ کرنے مے مترادف ہے

    سرگودھا: اس ڈیل کا بوجھ عوام اٹھائے گی، پھر تین سال میں حکومت نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے .

    سرگودھا: وعدہ کیا تھا کروڑ نوکریوں، گھروں اور کرپشن کے خاتمہ کا

    سرگودھا: نوکریاں ڈینے کے بجائے جن کے پاس نوکریاں تھیں ان سے ںھی چھین لیں ۔
    سرگودھا: کسانوں کے ساتھ کھڑا ہو کرہم نے ٹریکٹر مارچ نکالے

    سرگودھا: اس وقت یوریا کا بحران ہے اور فصل کی قیمت نہیں دی جا رہی

    سرگودھا: پی پی پی کے دور میں فصلوں کا ریٹ ملتا تھا اور عزت بھی ملتی تھی

    سرگودھا: انہوں نے ہماری ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہ کیا ہے

    سرگودھا: ہم نے ہمیشہ عوام کو مشکل سے نکالا ہے

    سرگودھا: ہم نے بے نظیر اںکم سپورٹ پروگرام دیا جس سے غربت دور ہوئی

    سرگودھا: عوام کو تسلی دی تھی کہ عوام مشکل میں ہے تو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا

  • گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

    کراچی : شہر قائد میں شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کرکے ٹھیلے والے کو لٹنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈاکوؤں نے عام شہریوں اور فوڈ سپلائی کرنے والے رائیڈروں کے بعد اب ریڑھی بانوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔بفرزون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ریڑھی بان کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گھر کی بالکونی سے واردات دیکھنے والے شہری کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اور شہری نے ڈاکوؤں پر بالکونی میں رکھے گملوں کی بارش کر دی۔
    ایک کے بعد دوسرا گملا گرا تو ڈاکو ریڑھی بان کو لوٹے بغیر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکوئوں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا اورنہ ہی پولیس ایکشن لینے کے لئے تیار ہے۔
    شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکوئوں کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں 16 جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن پیرکی صبح زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دکان میں ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی کرکے فرار ہو جاتے ہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

  • معروف فلم اسٹار ریما خان نے شیخ رشید کو اہم مشورہ دے دیا

    معروف فلم اسٹار ریما خان نے شیخ رشید کو اہم مشورہ دے دیا

    کراچی : ملک کی معروف فلم سٹار ریما خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنی چاہیئے ۔

    تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے ٹی وی پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے لیکن شیخ رشید احمد کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے تاہم وہ جب بھی گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔

    ادھر معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ، میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں ، اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے ، شیخ رشید نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی جب کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے پاس جلد نہ صوبائی حکومت بچے گی نہ مقامی حکومت : اسد عمر

    پیپلز پارٹی کے پاس جلد نہ صوبائی حکومت بچے گی نہ مقامی حکومت : اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں وہ حکومت مسلط ہے جو کچھ بھی نہیں کرتی، کراچی میں زیادہ تر منصوبے تو وفاق کے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس جلد مقامی اور صوبائی حکومت دونوں نہیں بچیں گے۔

    وہ ہفتہ کو کراچی میں آتشزدگی کی نذر ہونے والی کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا کام مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان نے بھی خطاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسپورٹ کے بہترین نظام کے لیے ترستا تھا، الحمدللہ ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوگیا، وزیر اعلی سندھ نے ایک بار کہا کہ اسد اب منصوبہ نہیں بناسکیں گے، کراچی سرکلر ریلوے ایک جدید طرز کا منصوبہ ہے، منصوبہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہونے جارہا ہے، کے سی آر کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کررہا ہوں، میں جنرل مشرف کے دور کا مخالف تھا لیکن یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ مشرف کے دور میں کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی بوند بوند پانی کے لیے ترس رہا ہے، کراچی کے لوگ ٹینکر سے پانی لینے پر مجبور ہیں،ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 26 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ 120 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

    اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر سیاست کی گئی، مردم شماری کا مسئلہ آج تک کسی نے حل نہیں کیا صرف سیاست ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جدید طرز پر ڈیجیٹل مردم شماری کرائی جارہی ہے، مئی میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ کرایا جائے گا، پھر مردم شماری پھر آڈٹ کرایا جائے گا، سال 2022ء میں مردم شماری کا حتمی اعلان کیا جائے گا ۔

  • یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب

    یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب

    سرگودھا:یہ پہلی حکومت جس نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا : بلاول بھٹو کا سرگودہا میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ حکمرانوں کا معاہدہ عوام اورغریب دشمن ڈیل ہے، جب سےحکومت آئی تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، 27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے۔

    سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلیکٹڈ نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا مگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جب بی بی شہید کا دور تھا کسانوں کی خدمت کی جاتی تھی، جب سے یہ ناکام حکومت آئی زراعت کو تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور ملک بھرمیں ٹریکٹر اور کسان مارچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔27 فروری کو سلیکٹڈ کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھیں گے۔

    ادھر دوسری طرف اسد عمر اس وقت کراچی میں ہیں اور انہوں نے بلاول بھٹو کویہ پیغام بھیجا ہےکہ ے کہا ہے کہ سندھ میں مافیاز کی حکومت ہے، نوکریوں اور تبادلوں کا نظام پرچیوں سے چلتا ہے، زرداری خاندان گاڈ فادرکی طرح حکومت میں بیٹھا ہے، 2023 کے بعد یہ ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے۔

    کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں صحت کارڈ کا اجرا شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت صحت کے حوالے سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں، 13 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لئے ترسایا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےحالات کو بہترکرناچاہتے ہیں، تمام قیادت سندھ کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے ہر گھر پر دستک دے گی اور 2023 میں صوبے میں حکومت بنائے گی۔

    یاد رہے کہ کل بھی اسد عمر نے اہل سندھ کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد سندھیوں کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں اور لوگوں کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم طاقتوروں سے نجات مل جائے گی ، اس کے بعد سندھ میں انصاف کی حکومت ہوگی اور ان شااللہ ظالمانہ ، جابرانہ اور شاطرانہ دور ختم ہوکررہے گا