Baaghi TV

Author: +9251

  • روس دکھاتا کچھ اور کرتا کچھ ہے:مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، یوکرائنی وزیرخارجہ

    روس دکھاتا کچھ اور کرتا کچھ ہے:مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، یوکرائنی وزیرخارجہ

    روس دکھاتا کچھ اور کرتا کچھ ہے:مذاکرات میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے آج کہا ہے کہ ممکنہ روسی حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ماسکو سے مذاکرات کے دوران ضروری ہے کہ ہوشیار اور ثابت قدم رہا جائے۔

     

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مغربی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحدوں کے پاس ایک لاکھ سے زائد فوجی اور بھاری ہتھیار تعینات کیے ہوئے ہیں۔

    یوکرائن کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیمیترو کولیبا نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں یوس لی ڈریان سے بات کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سے اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو نہ نکالنے کے فیصلے پر فرانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    یوکرائنی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں جانب سے روس کے ساتھ رابطوں میں چوکنا اور ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کیف اور ماسکو کے درمیان تنازع کے سیاسی اور سفارتی تصفیے کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی کہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی میں اضافے کے لیے امریکی فوجیوں کی ایک مختصر سی تعداد بھیجیں گے۔

    گزشتہ روز فلاڈیلفیا سے واپسی کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بہت جلد مشرقی یورپ اور نیٹو کے رکن ممالک میں فوجی بھیج رہے ہیں مگر بہت زیادہ نہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی یورپ کے بیشتر حصوں میں پہلے ہی سے امریکا کے لاکھوں فوجی تعینات ہیں۔

  • برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان :ہرطرف تباہی :ہزاروں گھر بجلی سے محروم

    برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان :ہرطرف تباہی :ہزاروں گھر بجلی سے محروم

    لندن :برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان :ہرطرف تباہی :ہزاروں گھر بجلی سے محروم،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان ‘ملک’ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو شدید متاثرکیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ملک کے باعث شمالی علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں، بعض علاقوں میں میٹرو ٹرین سروس عارضی طور پر بند ہے جب کہ 62 ہزار سے زائدگھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

     

    اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری اور ’’آرون‘‘ طوفان‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

    طوفانی ہواؤں سے ہائی وے پر ٹرک الٹ گیا اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

    درخت گرنے اور برفباری سے شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    اسکاٹ لینڈ میں طوفان سے تقریباً 80 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ برطانیہ میں گاڑی پر درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔

    طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردی گئیں۔ برطانوی پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

     

    محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں ہفتہ اور اتوار کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے، پولیس نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، خراب موسم کے سبب اسکاٹش پریمیئر لیگ کے میچز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اتوار کو طوفان کیری بھی اسکاٹ لینڈ سے ٹکرائےگا۔

  • کورونا کا پھیلاؤ:شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بند

    کورونا کا پھیلاؤ:شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بند

    پشاور:کورونا کا پھیلاؤ:شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی بند،اطلاعات کے مطابق پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

    شہید بےنظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق طالبات یونیورسٹی آنے کے بجائے آن لائن کلاسز سے مستفید ہوں گی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد بھی صرف ویکسینیٹڈ طالبات اور اسٹاف کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔پشاورمیں کورونا پھیلاؤ کےباعث اب تک 4 جامعات کو بند کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں متعدد تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

    مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کے لیے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17 اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

  • سی پیک ناگزیر:حکومت چین اورعوام کامشکورہوں جو    میرےدورہ چین کےشدید منتظرہیں:وزیراعظم عمران خان

    سی پیک ناگزیر:حکومت چین اورعوام کامشکورہوں جو میرےدورہ چین کےشدید منتظرہیں:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: ملکی ترقی کیلئے سی پیک ناگزیر ہے:چین کی حکومت اور عوام کا مشکور ہوں جومیری آمد کے شدید منتظرہیں: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے ملک کی قومی ترقی کے لیے سی پیک ناگزیرہے۔ عوام اور ریاستی ادارے سی پیک کو پاک چین دوستی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے تحفظ فراہم کرنے اور ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    چین کے اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاک چین شراکت داری بین الریاستی تعلقات میں بے مثال ہے، بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے پرچم بردار منصوبہ کے طور پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے لیے بہت زیادہ اقتصادی اور تزویراتی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے ملک کی قومی ترقی کے لیے سی پیک ناگزیرہے، ہماری حکومت سی پیک کو کو بی آرآئی کاایک اعلیٰ معیار کا مظہر منصوبہ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، پاکستان میں چینی عملے اور منصوبوں کی حفاظت اور تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ملکی عوام اور ریاستی ادارے سی پیک کو پاک چین دوستی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے تحفظ فراہم کرنے اور ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، یقین ہے ہمارے لوگوں کے درمیان روابط مزید گہرے ہوں گے اور ہماری دوستی کی بہترین روایات ہماری آنے والی نسلوں تک منتقل ہوں گی ۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمارے روابط عالمی و علاقائی پیش ہائے رفت کے اتار و چڑھاو سے قطع نظر آزمودہ اور ہمہ وقت ہیں۔ گزشتہ برس ہمارے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے عظیم الشان تقریبات نے ہماری دوستی کو نئی قوت اور ولولہ بخشا ہے۔ پاکستان میں ہمارے لئے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں جسے ہمہ جہت سیاسی حمایت حاصل ہے اور میں یہ بات پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں ہماری عوام اس دوستی کی حقیقی قدر کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں اور اس کے مزید فروغ کے لئے جذبے سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، اس دوستی کی گہرائی اور استحکام کے اظہار کے حوالے سے کی خصوصی ضرب المثل وضع کیے گئے۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ خود ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے وہ اس جذبے کو سمجھ سکتے ہیں جو ایک قوم میں اولمپکس کی طرح کے کھیلوں کے مقابلے سے پیدا ہوتاہے، میں سمجھتا ہوں کہ کھیلیں یکجہتی کا عنصر ہوتی ہیں اور یہ سیاست سے بالا تر ہونا چاہئیں۔

    وزیراعظم نے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور تمام شرکاؤں کی صحت و تحفظ اور کامیاب کھیلوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اکتوبر 2019 میں ان کے آخری دورہ چین کے بعد سے کووڈ 19 کی عالمگیر وبا کی صورت میں سب سے بڑا عصری چیلنج سامنے آیا جس سے دنیا میں تبدیلی آئی ہے، یہ وبا انسانی زندگیوں اور معاش پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی ایک اور عفریت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ان کامیابیوں میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بنی نوع انسانیت نے آج تک حاصل کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جغرافیائی سیاست کی ضروریات نے ہمارے خطے میں نئی صف بندیوں کو جنم دیا جو بہت سے لوگوں کے لیے گزشتہ صدی کے نظریاتی محاذآرائی کی یاد دلاتا ہے۔ افغانستان گزشتہ 20 سالوں سے عدم استحکام اور انتشار کا شکار تھا اور خطے میں امن کی واپسی کی امید کے ساتھ اس عدم استحکام اورانتشارکے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے۔افغانستان میں معاشی بدحالی اور انسانی بحران کے سدباب کیلئے بین الاقوامی برادری کا متحرک کردار اورشمولیت ضروری ہے ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ چیلنجز خواہ کتنے بڑے کیوں نہ ہوں ہمارے خطے اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کے لیے بوجوہ تکثریت اور بین الاقوامی تعاون کے متقاضی ہے جیسا کہ صدر شی جن پنگ نے عالمی اقتصادی فورم سے اپنے حالیہ خطاب میں مناسب طور پر ذکر کیا ہے کہ عالمی بحران کے بڑھتے ہوئے طوفانوں کے درمیان ممالک 190 چھوٹی کشتیوں میں الگ الگ سوار نہیں بلکہ سب ایک بڑے جہاز کے سوار ہیں جس پر ہماری مشترکہ تقدیربھی ہے۔

    عمران خان نے لکھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے پاکستان اور چین نے ماضی میں مشترکہ طور پر ایسی عہد ساز تبدیلیوں کو عبور کیا اور اس میں کامیاب رہے۔ دونوں ممالک نے بنیادی قومی مفادات کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ہمارا مشترکہ وژن ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن خطے میں تزویراتی توازن کو برقرار رکھنے پر منحصر ہے، سرحدوں سے متعلق امور، مسئلہ کشمیر جیسے تمام تصفیہ طلب مسائل کومذاکرات وسفارتکاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں واقدار کے مطابق حل کرنا چاہئیے ۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ کووڈ 19 کی عالمگیروبا کے خلاف دوطرفہ تعاون نے پاک چین مضبوط دوستی کو مزید تقویت دی ہے۔ آہنی بھائی ہونے کے ناطے پاکستان عالمگیروبا کے پھوٹنے کے بعد چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا۔ صدر عارف علوی کے بیجنگ کے یکجہتی دورے سے لے کر چین کی جانب سے وبا سے نمٹنے کیلئے اشیاء سے لدھے 60 سے زائد طیاروں کی پاکستان روانگی تک باہمی تعاون اور خیر سگالی کی روشن مثال سامنے آئی ہے۔ چینی ویکسین اب پاکستان میں جاری بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا بنیادی مرکز بن چکی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پائیدار اورمضبوط پائیدار ترقی کے لیے پاکستان نئی راہوں کا تعین اور جغرافیائی واقتصادی (جیواکنامکس) مرکز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان کی نئی قومی سلامتی کی پالیسی میں ہماری حکومت کے عوام کی خوشحالی، بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے نقطہ نظرپرتوجہ مرکوزکی گئی ہے، ان اہداف کے حصول کیلئے ہم چین کی کامیابیوں سے رہنمائی حاصل کررہے ہیں خواہ وہ 80 کروڑ لوگوں کو کو مکمل غربت سے باہر نکالنا ہو یا عالمگیروبا کے خلاف عوام کی جنگ میں فتح ہوں ۔ دوست، پڑوسی اور شراکت دار ملک کے طور پر چین کے لوگوں، کاروباری اداروں اور کاروباری شخصیات کو پیش کرنے کے لیے پاکستان کے پاس بہت کچھ ہے۔

    چینی سرمایہ کاروں اورعوام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھرپور تاریخ، ثقافتی تنوع اور شاندار مناظر کا حامل ملک ہیں۔22 کروڑ آبادی، نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت، سٹریٹجک محل وقوع، سرمایہ کاری کیلئے سازگارودوستانہ ماحول اور چینی عوام کے لیے گرمجوشی کے جذبات کے ساتھ پاکستان آپ کو آپ کی اگلی سرمایہ کاری اور اگلے تفریحی سفر کے لیے خوش آمدید کہتا ہے۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ملک بن گیا ہے۔ 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔ کئی چینی کاروباری اداروں نے پاکستان میں مضبوط موجودگی قائم کرلی ہے جو ہماری سماجی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کرداراداکررہے ہیں ۔ چین پاکستان کے لائیو سٹاک اور زرعی مصنوعات کی ایک بڑی منڈی بن سکتا ہے۔ اسی طرح پاکستان صنعت کاری، زراعت میں جدت ، ای کامرس اور ڈیجیٹل فنانس میں چینی مہارت سے استفادہ کرسکتاہے ۔

    عمران خان نے لکھا کہ پاکستان صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے ابتدائی شرکاء میں سے ایک ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام( بی آر آئی) کے پرچم بردار منصوبہ کے طور پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے لیے بہت زیادہ اقتصادی اور تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے کہ ملک کی قومی ترقی کے لیے سی پیک ناگزیرہے ۔ ہماری حکومت سی پیک کو کو بی آرآئی کاایک اعلیٰ معیار کا مظہر منصوبہ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ سی پیک پاکستان کے توانائی کے دیرینہ بحران سے نمٹنے اوربنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے ذریعے رابطوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان گوادر کی بندرگاہ اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی پر بھی تیزی سے پیش رفت کررہاہے جس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

    وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کی کوئی بھی مقدار اس وقت تک کوئی معنی نہیں رکھتی جب تک اس کے ثمرات معاشرے کے معاشی طور پسماندہ طبقے تک نہ پہنچ جائیں، اس لیے غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور پاکستانی عوام کو اپنی قسمت کا مالک بننے کے لیے بااختیار بنانا میراوژن ہے، اسی تناظرمیں سی پیک کے دوسرے مرحلہ کو روزگار کی تخلیق، صنعتی جدید کاری، معاش میں بہتری، دیہی علاقوں اور سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ترتیب دیا گیاہے ۔ ان منصوبوں کوتقویت دینے کیلئے ہماری حکومت نے “احساس” پروگرام شروع کیاہے جوتخفیت غربت اور سماجی اٹھان کے لیے بڑا سماجی تحفظ کا نیٹ ورک ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں چینی عملے اور منصوبوں کی حفاظت اور تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔پاکستان کے عوام اور ریاستی ادارے سی پیک کو پاک چین دوستی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے تحفظ فراہم کرنےاور ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ چین موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کو کم کرنے اور فطرت کو اس کی اصلی خوبصورتی میں بحال کرنے میں قائدانہ کرداراداکررہاہے ۔ ہم چین کے ساتھ ملکر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داری کے اصول کی بنیاد پر مستقبل میں پیش رفت کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم نے کہاکہ ان کا سرسبز وشاداب پاکستان اورچین کے صدر شی جن پنگ کا “خوشحال، صاف اور خوبصورت دنیا” کا وژن ایک جیساہے ۔ پاکستان جنگلات کووسعت دینے اورجنگلات کی بحالی کیلئے دنیا کی سب سے پرجوش کوششوں میں سے 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک ارب درخت لگا چکا ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں جدت، اختراع اور ٹیکنالوجی پائیدار اور مضبوط وتیزتر ترقی کی بنیادی گاڑی کے طور پر کام کرتی ہے، پاکستان چین کے ساتھ کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، کلائوڈ اور بگ ڈیٹا میں دوطرفہ استفادہ پرمبنی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چندسالوں میں دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے سب سے زیادہ امید افزا اور یقین دہانی کرنے والے پہلوئوں میں سے ایک ہے۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت میں گرمجوشی ہمارے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے جذبات کی آئینہ دار ہے۔ دونوں ممالک کے 40 سے زائد صوبے اور شہر جڑواں قراردئیے گئے ہیں، یقین ہے ہمارے لوگوں کے درمیان روابط مزید گہرے ہوں گے، اور ہماری دوستی کی بہترین روایات ہماری آنے والی نسلوں تک منتقل ہوں گی ۔ خوشی ہے چینی عوام صدر شی جن پنگ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قابل قیادت کی رہنمائی میں عظیم قومی تجدید کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں پاکستان کی صورت میں چین کو ہمیشہ ایسا قابل اعتماد دوست ملے گا جو نہ صرف امن اور خوشحالی کی لہروں بلکہ چیلنجوں کے بڑھتے ہوئے طوفانوں میں بھی اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    وزیراعظم نے چین کی قیادت اورعوام کو شیر کے سال اور بہار کے تہوار کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ پاک چین دوستی کا مقدس شعلہ پائیدار چمک اور گرمجوشی کے ساتھ چمکتا رہے گا۔ پاک چین دوستی زندہ باد!

  • دہشتگردوں کو کٹہرے میں لائیں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: آرمی چیف

    دہشتگردوں کو کٹہرے میں لائیں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

    خیال رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چند روز قبل دہشتگردوں کے حملے میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں دس جوان شہید ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے تربت کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے بعد جنرل قمر باجوہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کا بھی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا اور کیچ میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی جبکہ کور ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان جنوبی میں بریفنگ دی گئی اور پاک ایران باڑ لگانے سمیت سکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے صوبائی حکومتی مدد کے لیے سماجی و اقتصادی اقدامات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی کاوشوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

    آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوج پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے خلل ڈالنے والی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے

    سڈنی :آسٹریلوی لیگ اسپنرمیک گل کے اغوا کی خبروں نے آسٹریلوی اداروں کی سیکورٹی پرسوالات اٹھا دئیے،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے ریٹائرڈ لیگ اسپنر سٹورٹ میک گل کو گزشتہ اپریل میں بندوق کی نوک پر مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، ان کے اغوا کی خبروں کے اب منظرعام پرآنے کے بعد بہت سے معاملات پر سوالات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا کی واردات منشیات کے ایک جعلی ڈیل سے ہوئی تھی

    یہ حقیقت اس وقت کھلی جب سٹورٹ میک گل کے مبینہ اغوا کاروں کو جمعرات کو عدالت کا سامنا تھا، ریٹائرڈ ٹیسٹ کرکٹر سڈنی کے ہاربرسائیڈ ریسٹورنٹ میں اپنی نئی ملازمت میں ویٹرکے طور پرکام کرتے تھے

    ٹانگ اسپننگ گریٹ کیمبلز کوو میں حال ہی میں کھولے گئے یونانی کھانے پینے کی جگہ پلوز میں ایک سومیلیئر کے طور پر کام کر رہا ہے، ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس کے شاندار نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔

    میک گل کی پارٹنر ماریا او میگھر نے اپنے فیس بک پیج پر اس واقعہ کے بارے میں انکشاف کیا

    اس معاملے کی تصدیق کےلیے جب ڈیلی میل آسٹریلیا نے جمعرات کی سہ پہر پلوس کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسز اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    50 سالہ Stuart MacGill کے بارے میں‌ مشہور ہے کہ وہ بہت زیادہ شراب کے شوقین ہیں‌ اورجب میڈیا کی ٹیم اس ریسٹوران میں‌ پہنچی تو اس وقت میک گل اپنی گرل فرینڈ کو شراب پیش کررہے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس جمعرات کے دن ڈیلی میل آسٹریلیا کی تحقیقاتی ٹیم نے اس ریسٹوران کا دورہ کیا تو میک گل لنچ ٹائم ڈنر کے پانی کے گلاسوں کو اوپر کر رہے تھے اور میزیں صاف کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

    ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب ریستوران کے مینیجر سے اس اغوا کے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی تو مینجر کا جواب تھا کہ میک گل اپنی نئی ملازمت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔مینیجر نے میک گل کی ملازمت پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پچھلے سال سڈنی کے نچلے شمالی ساحل پر میک گل کے گھر کے باہر مبینہ اغوا کے الزام میں چھ افراد کو جمعرات کو سڈنی کی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان مردوں میں سے ایک، مارینو سوتیروپولوس، محترمہ او میگھر کا بھائی ہے۔ وہ مرکزی مقامی عدالت میں ایلیاہ، فریڈرک اور رچرڈ شیاف اور سون من نگوین کے ساتھ پیش ہوئے۔

    ویلیوگاوماتگی فیلو ڈاؤننگ سینٹر کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں وہ اگلے ماہ مقدمے کی سماعت کے لیے تیار تھے

    ریستوران کے مینیجر نے اس حوالے سے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ میک گل ہمارے ساتھ ایسی کوئی بات بھی شیئر نہیں کررہے جس میں ان کے اغوا کے حوالےسے گفتگو ہو، مینجر کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے وہاں سے ہی بہترین اور مکمل معلومات مل سکتی ہیں‌

  • مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے اہم بات چیت

    مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے اہم بات چیت

    کابل:مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

    قومی سلامتی مشیر معید یوسف افغانستان میں موجود ہیں جہاں پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران افغان چیمبر آف کامرس کے اراکین بھی موجود تھے۔

    افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان برادر ملک ہیں جن کے تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی احترام پر مشتمل بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سرزمین کو کسی ہمسایہ ملک کے خلا ف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی حمایت جاری رکھے گا، گہرے معاشی تعلقات کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں ہے، پاکستان علاقائی پراجیکٹس پر عمل درآمد کے لئے پر عز م ہے۔

    یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف جب کابل پہنچے تو افغانستان میں پاکستان کے سفیرنے ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ کابل میں‌ افغآن حکام کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوئے

  • پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

    پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا

    لاہور: پی ایس ایل 7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سےہرادیا ,اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے باعث کراچی کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور حریف ٹیم کو جیت کیلئے 114 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سولویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

    اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم 16 کے مجموعی سکور پر شرجیل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 10 رنز بنائے۔ جوئے کلارک 2، ٹام لیمنبے 3، محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    دیگر بیٹسمینوں میں لوئس گریگورے 5، محمد طہ 6، بابر اعظم 32، عامر یامین 20، محمد الیاس 7 ، عماد وسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نسیم شاہ نے 5 شکار کیے، سہیل تنویر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ادھر آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانزکے درویشوں نے لاہورقلندرزکے قلندروں کو5 وکٹوں سےہرادیا ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا مشکل ہدف بڑی آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا ،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

    دونوں بیٹسمینوں نے لاہور قلندرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور نصف سنچریاں بنائیں، 150 کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین 83 سکور بنا کر راشد خان کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 69 سکور کی بناری کھیلی۔

    حارث رؤف کی زبردست گیند پر ریلی روسو 5 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 19 ویں اوورز کے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹم ڈیوڈ بولڈ ہوئے، تاہم بیلز نہ گر سکی۔ اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے ٹم کو پویلین بھیج دیا۔ صہیب مقصود 20 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    آخری اوور میں خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے رنز کا کوہ کمالیہ سر کر لیا۔ بیٹر نے 4 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔

    لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔

    عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

    کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    لاہورقلندرزکا ملتان سلطانزکو 207 رنز کا مشکل ہدف دے ملتان والوں کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان جیسے حلیم الطبع کھلاڑی کی موجودگی میں ملتان سلطانز کے لیے یہ کوئی بڑا اسکور نہیں ہے

    کراچی سے ذرائع کے مطابق کراچی میں لاہور کے قلندروں کا ملتان کے دریشوں سے میچ جاری ہے ، قلندرز ٹاس ہارگئے جبکہ ملتان کے درویشوں نے ٹاس جیت کرقلندروں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ،

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کررہے ہیں جب کہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتریں ہیں‌۔

    رواں سیزن کا پہلا ڈبل ہیڈر آج ہونے جارہا ہے جس میں دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    کراچی کنگز سکواڈ:

    بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبے، لوئس گریگورے، عامر یامین، محمد عمران، محمد طہ، عماد وسیم، محمد الیاس

    کوئٹہ گلیڈی اٹیرز سکواڈ:

    ول سمیڈ، احسان علی، بین ڈنکٹ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالنکر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔

    لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022ء کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت صرف 8 ہزار شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

  • اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک      ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل قومی سلامتی کے خلاف ہے، متنازع بل کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    گذشتہ روز سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کیا گیا تھا ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

     

     

    یاد رہے کہ سینیٹ میں‌ اسٹیٹ بینک ترامیمی بل کی منظوری کو ن لیگ نے سینیٹ میں‌قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی انڈرسٹینڈنگ قراردیا اور اس حوالے سے مصدق ملک نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا۔ قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب۔ ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظور کرلیا گیا۔ اور ان کو قائدِ اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز کی بل کی والہانا حمایت

     

     

  • صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا

    لاہور:صحافی حسنین شاہ کوکیوں اور کس نے کس کے ذریعے قتل کروایا؟سی سی پی او لاہورسب کرداروں کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور فیاض احمد دیو نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا جبکہ ان کے قتل کے الزام میں 4 افراد پکڑے گئے۔

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی مستنصر فیروز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سٹی حفیظ بگٹی کے ہمراہ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کی۔

    سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے۔

    سی سی پی اولاہور نے کہا کہ عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے، جولوگوں کی جان سےکھیلنےکی کوشش کریں گےان کاپیچھا کریں گے، ہم نےکسی کوبھی شہرمیں بدمعاشی کرنےنہیں دینا، لاہورمیں گزشتہ مہینےجرائم میں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    ڈی ائی جی آپریشنز ڈاکٹرعابدخان نے بتایا کہ صحافی حسنین شاہ کےقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا، عامر بٹ اورحسنین شاہ کے درمیان لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم عامربٹ نےاپنے بھائی اور دوست کے ساتھ ملکرقتل کا منصوبہ بنایا۔

    ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ عامر بٹ نے حیدر شاہ کو اور امجد پاشا کو مقتول کی نشاندہی کی ذمہ داری دی، گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر شوٹرکو 5لاکھ کےعوض ہائرکیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔