Baaghi TV

Author: +9251

  • نااہل وزیراعظم سے اعلان جنگ کر کے 27 فروری کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے : بلاول بھٹو

    نااہل وزیراعظم سے اعلان جنگ کر کے 27 فروری کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے : بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے۔

    سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، عوام کے انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا ان کا کیا بنا، ظالموں نے تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت چھین لی، ایک کروڑ نوکریاں دینا تو درکنار جن کے پاس پہلے سے روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، اور وزرا کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں، ملک میں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع سے ہی انہیں سلیکٹڈ کہا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل عوام اور غریب دشمن ڈیل ہے، آپ کی ناکامی کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن جب سے یہ ناکام حکومت آئی ہے ہماری زراعت تباہ ہوگئی، کسان یوریا کے بحران پر احتجاج کر رہے ہیں، کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا، لیکن ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نےعمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ظالم حکومت پروپیگنڈے کے باوجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی، عمران خان کی نا اہلی کا بوجھ عام آدمی کب تک اٹھائے گا، کٹھ پتلی کو بھگانے کے لئے عوام کے ساتھ نکلیں گے اوربھگائیں گے، نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے، اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت اور دنیا کے سامنے رکھیں گے، تاریخ میں لکھا جائے گا جیالے دیوار بن کر کٹھ پتلی کے آگے کھڑے تھے، ہم نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بحران سے نکالا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کامقابلہ کیا ہے، ہم عوام کی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں، جمہوریت ہماری سیاست اور مساوات ہماری معیشت ہے ۔

  • نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    کراچی: مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے وکیل کے ذریعے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    نادیہ خان نے انسٹاگرام پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرے وکیل شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں ۔

    نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کاش اس نے کسی ضرورت مند خاتون یا بے سہارا بچے کے لیے کوئی ایک نیکی کی ہوتی تو تب بھی وہ میڈیا اور ہماری توجہ حاصل کرتی۔

    نادیہ خان نے اس پوسٹ کے ساتھ پیغام میں لکھا انصاف کے لیے لڑائی، خواتین کے لیے لڑائی، کوئی بھی ہماری بے عزتی نہیں کرسکتا۔

    واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے بھی نادیہ خان کو 50 ملین ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے تمسخر اڑانے والے انداز میں ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔

    شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے اپنے والدہ کے ساتھ رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’بے شرم عورت‘‘ کہا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت بھی درج کروائی تھی

  • بچپن میں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : عائشہ عمر

    بچپن میں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : عائشہ عمر

    کراچی: اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کے بارے میں بات کی ہے۔

    عائشہ عمر پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

    تاہم انہیں شہرت یوں ہی نہیں ملی ہے بلکہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک آن لائن شو کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات پر بات کی۔
    عائشہ عمر نے بتایا کہ جب وہ ڈیڑھ سال کی تھیں ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور اس وقت سے ان کی والدہ نے انہیں اور ان کے بھائی کو اکیلے پالا۔ زندگی میں والد کا سایہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت کچھ جھیلنا پڑا۔

    عائشہ عمر نے بتایا کہ انہیں بچپن میں اور شوبز انڈسٹری میں کیر یئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔عائشہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں کس نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تاہم یہ بتایا کہ جنہیں وہ انڈسٹری میں بڑے سمجھ کر عزت دیتی تھیں انہی لوگوں نے ان کے ساتھ برا کیا اور انہیں ہراساں کیا۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ جب مجھے ہراساں کیا گیا تو میں نے خوف کی وجہ سے بھی کسی کو کچھ نہیں بتایا کیونکہ وہ شخص عہدے میں مجھ سے بہتر تھا اور عمر میں بڑا تھا لہذا مجھے یہ خوف تھا کہ کہیں میں نے اس کا نام لیا تو وہ مجھے کسی دوسرے طریقے سے نقصان نہ پہنچائے۔

    اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتدا میں ان کے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں بہت مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ ان کے پیسے لے کر غائب ہوگئے جو آج تک نہیں ملے۔ لیکن ان چیزوں نے مجھے سبق سیکھایا اور مزید مضبوط بنایا۔

    عائشہ عمر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ وہ اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہیں۔ ایک ان کا اپنا کرائے کا گھر ہے جو کراچی میں ہے۔ کرائے کا اس لیے ہے کیونکہ وہ اپنا ذاتی گھر افورڈ نہیں کرسکتیں۔ جب کہ دوسرا گھر لاہور میں ہے جس میں ان کی والدہ رہتی ہیں وہ ان کا اپنا گھر ہے۔ اس کے علاوہ ان کا بھائی ڈنمارک میں جس کی آخری ٹیوشن فیس چلی گئی ہے ۔

  • مقبوضہ کشمیر: قابض فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا:گجر اور بکروال خاندانوں کا احتجاجی دھرناجاری

    مقبوضہ کشمیر: قابض فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا:گجر اور بکروال خاندانوں کا احتجاجی دھرناجاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر: قابض فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا:گجر اور بکروال خاندانوں کا احتجاجی دھرناجاری ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کرتے ہوئے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن،سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور بڈگام میں مزید پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔بھارتی فوج کے اقدام کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت کے 2019 میں لاک ڈاون کے اقدام کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی حکومت کی جنت نظیر وادی میں غیر انسانی سرگرمیوں کی متعدد بار مذمت کی گئی ہے۔

    ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں قابض حکام کے ہاتھوں بے گھرہونے والے گجر اور بکروال خاندان گزشتہ کئی ہفتوں سے جموں کے علاقے روپ نگر میں احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔

     

     

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ مسلمان گجر اور بکروال خاندان انصاف اور رہنے کے لیے پناہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 70 سال سے علاقے میں رہ رہے ہیں لیکن قابض حکام نے ان کے مکانات مسمار کر دیے۔ بے گھر ہونے والے لوگوں اور ان کے وکیل ایڈووکیٹ شیخ شکیل احمدنے کہا کہ جموں کی ایک سیشن عدالت کی طرف سے سٹے آرڈر کے باوجود مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔ ایڈووکیٹ شکیل نے کہاکہ انہیں صرف اس لیے گھروں سے محروم کردیا گیا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اور کوئی ان کی بات نہیں سنتا۔ اگر قانون کی حکمرانی ہوتی تو حکام ان کے گھر مسمار کرنے سے پہلے انہیں نوٹس دیتے۔اس کے علاوہ مارچ تک ایڈیشنل سیشن جج کا سٹے آرڈر بھی موجود ہے۔

    ایک سماجی کارکن ستویر سنگھ منہاس نے کہاکہ ہم ان کے لئے اور مویشیوں کے لیے پناہ گاہ کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ یہ ہمارے آئین کی طرف سے دیا گیا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ تجاوزات کرنے والے یا زمین پر قبضہ کرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 370 کے تحت جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت اور ریاستی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد حکام اور بی جے پی نے بار بار قبائلیوں کو مزید حقوق دینے کی بات کی ہے لیکن گزشتہ دو سال سے ان گجر اور بکروال خاندانوں کو علاقے بے دخل اور ان کے گھروں کو مسمار کیاجارہاہے۔

  • پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس:پی پی حکومت کوٹف ٹائم دینے پرمشاورت

    پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس:پی پی حکومت کوٹف ٹائم دینے پرمشاورت

    کراچی:پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس:پی پی حکومت کوٹف ٹائم دینے پرمشاورت ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی صدارت میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ بلدیات قانون کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

    پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر،میاں محمد سومرو، امیر بخش بھٹو، حلیم عادل شیخ، ارباب غلام رحیم، فردوس شمیم نقوی، آفتاب صدیقی، اللہ بخش انڑ، خرم شیر زمان، بلال غفار، علی پلھ بھی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں اسد عمر نے ممبران سے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، گھوٹکی سے کراچی مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اسد عمر کو مارچ کی تیاریوں اور تفصیلات سے آگاہ کیا، اسد عمر نے رہنماؤں پر زور دیا کہ عوامی رابطہ مہم جلد شروع کی جائے، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں کارنر میٹنگز کرنے پر غورکیا گیا اور بتایا گیا کہ گھوٹکی سے کراچی مارچ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی۔

    ادھر آج وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ سندھ میں مافیاز کی حکومت ہے، نوکریوں اور تبادلوں کا نظام پرچیوں سے چلتا ہے، زرداری خاندان گاڈ فادرکی طرح حکومت میں بیٹھا ہے، 2023 کے بعد یہ ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے۔

    کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں صحت کارڈ کا اجرا شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت صحت کے حوالے سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں، 13 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لئے ترسایا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےحالات کو بہترکرناچاہتے ہیں، تمام قیادت سندھ کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے ہر گھر پر دستک دے گی اور 2023 میں صوبے میں حکومت بنائے گی۔

    یاد رہے کہ کل بھی اسد عمر نے اہل سندھ کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد سندھیوں کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں اور لوگوں کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم طاقتوروں سے نجات مل جائے گی ، اس کے بعد سندھ میں انصاف کی حکومت ہوگی اور ان شااللہ ظالمانہ ، جابرانہ اور شاطرانہ دور ختم ہوکررہے گا

  • سندھ میں2023 کےبعد ڈاکو راج نہیں رہےگا:صوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی: اسدعمر

    سندھ میں2023 کےبعد ڈاکو راج نہیں رہےگا:صوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی: اسدعمر

    کراچی: سندھ میں 2023 کے بعد ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے:صوبوں سمیت وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں مافیاز کی حکومت ہے، نوکریوں اور تبادلوں کا نظام پرچیوں سے چلتا ہے، زرداری خاندان گاڈ فادرکی طرح حکومت میں بیٹھا ہے، 2023 کے بعد یہ ڈاکو راج نہیں چلنےدیں گے۔

    کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں میں صحت کارڈ کا اجرا شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت صحت کے حوالے سے کام کرنے کیلئے تیار نہیں، 13 سال سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ سندھ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لئے ترسایا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےحالات کو بہترکرناچاہتے ہیں، تمام قیادت سندھ کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے ہر گھر پر دستک دے گی اور 2023 میں صوبے میں حکومت بنائے گی۔

    یاد رہے کہ کل بھی اسد عمر نے اہل سندھ کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد سندھیوں کی محرومیاں ختم ہونے والی ہیں اور لوگوں کو جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالم طاقتوروں سے نجات مل جائے گی ، اس کے بعد سندھ میں انصاف کی حکومت ہوگی اور ان شااللہ ظالمانہ ، جابرانہ اور شاطرانہ دور ختم ہوکررہے گا

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس:استثنیٰ:اٹھنےوالےسوالات:     جوابات کون دےگا:عدلیہ اداوں پرغورکرے:فوادچوہدری

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس:استثنیٰ:اٹھنےوالےسوالات: جوابات کون دےگا:عدلیہ اداوں پرغورکرے:فوادچوہدری

    اسلام آباد:فروغ نسیم نےسچ فرمایا:لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ”مجھّاں مجھّاں دیاں بہناں ہوندیاں نیں”:عدلیہ خوداپنےوقار کی ذمہ دار:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے متعلق ساتھی ججز کے فیصلے پرمحتاط مگرقابل غور عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرقانون ڈاکٹرفروغ نسیم نے سچ فرمایا کہ اگر جج جوابدہ نہیں تو میں اور وزیراعظم خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جوابدہ ہوں

    وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اگریہی اندازعدل رہا تو پھرعدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، غریب اور عام شہری سوال کررہے ہیں کہ اگرججز خلائی مخلوق ہیں اور وہ قانون کے سامنے جوابدہ نہیں تو پھرسیاستدان، بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری اور غیرسرکاری ملازمین پر کیوں عدل کی تلوار لٹکائی جارہی ہے

    فواد چوہدری نے کہا کہ میں محسوس کررہا ہوں کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو استثنائی اعزاز ملنے کے خلاف ایک ردعمل پیدا ہورہاہے جوآگے بڑھ کر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے ، عدلیہ کا وقار مجروح ہوسکتا ہے ، لوگوں کاعدلیہ سے اعتماد اٹھ سکتا ہے اور یہ چیزیں عدالتی نظام کی بقا اور اس کے استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں

    فواد چوہدری نے کہا کہ میں تو یہ مشورہ ہی دے سکتا ہوں کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے

    اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے، اگر جج صاحبان بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگ میں اپنی تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب جج جوابدہ نہیں تو میں اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جوابدہ ہوں۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ فل بینچ کا فیصلہ غلط اور تضادات کا حامل قرار دے دیا۔

    ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہم جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمخالف نہیں، ہمارے پاس ایک معلومات آئی وہ ہم نے آگے بڑھائی۔

    ان کا کہنا تھاکہ کیا مسزسریناعیسیٰ نے یہ وضاحت دی کہ پیسے کہاں سے آئے؟ صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں ہےکہ میرا تعلق امیرخاندان سے ہے، ایف بی آرنےاپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مسزسرینا عیسیٰ اپنے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہیں۔

    سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ درست نہیں ہے، ہمارے پاس قانونی آپشنز موجود ہیں، معزز ججز کے اختیارات سب سے زیادہ اورذمہ داری بھی سب سے زیادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ میں آج وزیرقانون نہیں بلکہ آزاد شہری اوربطوروکیل بات کررہا ہوں، میرا جسٹس فائزعیسیٰ سے کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔

    وزیرقانون کا کہنا تھاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی طرح دیگرسرکاری افسران بھی پبلک آفس ہولڈرز ہیں، کیا اب ڈسٹرکٹ ججز اورانتظامی افسران بھی اہل خانہ کے معاملات سے آزاد ہونگے؟ اگرایسا ہے توپھرمیں بھی کیوں اپنے اہل خانہ کے اثاثے ظاہرکروں؟

    ان کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ کا جج اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کا جواب دہ نہیں تو کیا یہ معیار دیگر سرکاری ملازمین کیلئے بھی ہوگا؟ اگر جج جواب دہ نہیں تو مثلاً میں اور وزیراعظم اپنے خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیوں جواب دہ ہوں؟

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

    سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا اور عدالت نے 9 ماہ 2 دن بعد نظر ثانی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریر کیا ہے جب کہ فیصلہ 45 صفحات پر مشتمل ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی اور اہلخانہ کا ٹیکس ریکارڈ غیر قانونی طریقے سے اکٹھا کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے اور اگرفرض کرلیا جائے تو کیا تحقیقات کرنے والوں کے اس عمل سے جسٹس فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کے غیرقانونی اثاثوں کا کفارہ ادا ہوجائے گا ، عدلیہ کو فیصلہ دیتے وقت معاشرے ، ملک اور نسلوں کا سوچنا چاہیے تھا نہ کہ اہنے ایک ساتھی کو ریلیف دینے کی کوشش کرنی چاہیے تھی

  • ان شااللہ :عوامی حمایت کےساتھ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی: عثمان بزدار

    ان شااللہ :عوامی حمایت کےساتھ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی: عثمان بزدار

    لاہور:ان شااللہ :عوامی حمایت کےساتھ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تحریک انصاف سال 2023 کے بعد بھی عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے گی۔

    اپنےبیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کے ذریعے ہی آگے لے جایا جاسکتا ہے- وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضا کررہی ہے- بد قسمتی سے اپوزیشن قومی یکجہتی کے منافی ایجنڈا لے کر چل رہی ہے-

    وزیراعلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو پس پشت ڈال کر اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل ہے-

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 2023کے بعد بھی عوام کی حمایت سے تحریک انصاف دوبارہ اقتدارمیں آئے گی، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھاکہ اس حکومت کوصرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہےمہنگائی کا ، اس کےعلاوہ کوئی مسئلہ نہیں ملکی اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خارجہ او داخلہ پالیسی کامیابی سے آگےبڑھ رہی ہے، سرمایہ کاری میں‌اضافہ ہوا ہے اور خطے میں پاکستان کی قوت بھی پہلے سے بڑھی ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی یہ سمجھتا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ہی اس ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں اور عوام کو یہ بھی ادراک ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد مہنگائی کے اس جن پر بھی قابو پا لیں گے

  • کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی

    کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی

    کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی، اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈ نے اوپنرز کے عمدہ کھیل کی بدولت پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    169رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال سٹرلنگ 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز78 اور رحمان اللہ گرباز27 سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

    پشاور زلمی اننگز

    کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے،ردرفورڈ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین کٹنگ 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

    اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا ہو گا۔

    پاکستان سپر لیگ 7، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی آج دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اب تک 16 میچز کھیل چکی ہیں جن میں پشاور زلمی نے 8 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 میچ جیتے جبکہ ایک میچ نہیں ہوسکا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل ایونٹ کا دوسرا میچ دو روز پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جوکہ پشاور زلمی نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

  • ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

    نئی دہلی :ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار،اطلاعات کے مطابق بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک خاتون کے مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں کئی خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     

    بھارت میں خاتون سے جنسی زیادتی کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

    گینگ ریپ کے بعد خاتون کو نئی دہلی کی سڑکوں پر بھی گھمایا گیا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔

    وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی اور ان کے بال بھی کاٹے گئے جبکہ کئی خواتین ان کو دھکیل رہی ہیں اور ان پر جملے کس رہی ہیں۔ راہگیر اس واقعے پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے اور اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی بنا رہے تھے۔

    پولیس کے ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی دہلی کے علاقے شاہدرہ میں بدھ کے روز پیش آیا تھا اور یہ ہمسایوں کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کے ایک 16 سالہ رشتہ دار نے مبینہ طور پر اس خاتون کی وجہ سے ٹرین کے سامنے کُود کر خودکشی کرلی تھی۔

    ڈپٹی کمشنر آر ستھیا سندرام کا کہنا ہے کہ دو کم عمر افراد سمیت تمام 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین سب سے آگے تھیں۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس خاندان کے افراد نے اُن کو اغوا کیا، کئی مردوں اور نابالغ لڑکوں نے ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، اُن پر انڈے پھینکے گئے، لاٹھیوں سے مارا اور سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

    پولیس دیگر ملزمان کی شناخت کے لیے وڈیوز کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون جو دو برس کے بچے کی ماں ہے، کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔