Baaghi TV

Author: +9251

  • "سوہتھ رساسرےتےگنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے   :ایڈجسٹمنٹ کرنےوالابہتررہےگا:چودھری شجاعت حسین

    "سوہتھ رساسرےتےگنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے :ایڈجسٹمنٹ کرنےوالابہتررہےگا:چودھری شجاعت حسین

    لاہور:”سوہتھ رسا سرے تے گنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے:جوایڈجسٹمنٹ کرلے گا وہ کامیاب رہے گا: چودھری شجاعت حسین نے حسین مشورہ دے کر ن لیگ کےارکان اسمبلی کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی واپسی کے معاملے سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔اورجو باقی ن لیگی ہیں وہ آگے بڑھنےکے لیے اپنی ایڈجسٹمنٹ کرلیں یہی ان کے لیے بہتر ہوگا

    سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔ واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں، زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا، اس کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔ مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایوان میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے بذرگ اور منجہے ہوئے سیاستدان ہیں اور وہ غیر ضروری سیاسی بحث کرنے کے عادی نہیں ، وہ اس وقت بولتے ہیں جب انکے پاس مصدقہ اور 100 فیصد مصدقہ حقائق آئیں تو وہ اس میں سے خلاصہ کلام پاکستانیوں سے شیئر کرتے ہیں ، آج کا ان کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کے پاس یہ بھی صورتحال پہنچی ہے کہ پاکستان کے قومی مقتدر اداروں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ریاست مخالف کسی بھی شخص کو اب ریلیف نہیں دیا جائے گا اور یہ قومی ادارے آبیل مجھے کی پالیسی دوبارہ نہیں دہرائیں گے ،بلکہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ،ان حالات کی بنیاد پر چوہدری شجاعت حسین کے بیان کو بہت زیادہ اور غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہے

  • حمزہ اورشہبازشریف کی پھرضمانت:غریبوں کومنہ چڑاتے     ہوئےبلٹ پروف گاڑیوں میں فاتحانہ اندازمیں چلےگئے

    حمزہ اورشہبازشریف کی پھرضمانت:غریبوں کومنہ چڑاتے ہوئےبلٹ پروف گاڑیوں میں فاتحانہ اندازمیں چلےگئے

    لاہور:عدالت کا فیصلہ،غریب کےمنہ پرطمانچہ:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی پھرضمانت:طاقتورمنہ چڑاتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کرنکل گئے،اطلاعات کے مطابق آج ایک بار پھرپاکستان کے عدالتی نطآم نے اس ملک کے غریب کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ، ویسے تو اس ملک کے طاقتور کےلیے الگ قانون ہے اور غریب کےلیے الگ ،لیکن عوام الناس اس وقت اس وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے نعرے کہاں گئے جو وہ کہتے تھے کہ دو نہیں ایک پاکستان

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے اس ملک کے طاقتور خاندان کے دو افراد کو ایک بڑے مقدمے میں ایک بار پھرضمانت دے دی ہے ، یہ کیس اس قدرمضبوط ہے کہ سنیئر قانون دان بھی ضمانت پرحیران رہ گئے ،

    یہ ضمانت پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پاکستان کی حزب مخالف جماعتوں‌کے سربراہ میاں شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ہوئی ہے، اس ضمانت کی خبر نے جیلوں میں سالوں سے قید ان غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے جو معمولی معمولی جرم کی پاداش میں لمبی لمبی قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جب سابق حکمران خاندان کے ان دوصاحبان کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا توغریب عدالت کے اس فیصلے پرہکے بکےرہ گئے اور تجسس بھری نظروں سے میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جاتے دیکھ کرافسوس کرتے رہ گئے جبکہ طاقتور منہ چڑاتے ہوئے فاتحانہ انداز میں سرخرو ہوکرچلے گئے

    میڈیا اطلاعات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

    یاد رہےکہ آج صبح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، خدشہ ہے کہ ایف آئی اے حکام کیس میں انہیں گرفتار کر لیں گے۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے۔اسپیشل سینٹرل کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بنکنگ جرائم کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    فاضل جج نے کہا کہ بنکنگ جرائم کورٹ میں دونوں ملزمان کی ضمانتیں زیر سماعت ہیں، قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایک مقدمے کی دو مختلف عدالتوں میں ضمانتیں بیک وقت سنی جائیں، بنکنگ جرائم کورٹ کا آرڈر لیکر آئیں پھر میری عدالت ضمانت دے گی۔

  • کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

    کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

    لاہور:کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر، کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بَروقت فیصلے کیے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا۔

    ادھر کل کپتان اپنی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کےلیے لاہور تشریف لانے کی خواہش رکھتے ہیں،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ لاہور کا امکان ہے۔ وزیراعلی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ گورنر پنجاب اب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیشرفت بارے بریف کریں گے۔

    پنجاب کابینہ کے سینئر وزراء بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیراعظم کے دورے میں شیڈول ہے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

  • ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    نیویارک :ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق ہالی وڈ کی مقبول جاسوس فلم فرنچائز ‘جیمز بانڈ’ کے اگلے حصے کے لیے پہلی بار کسی سیاہ فام اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    میکرز فلم کے اگلے حصے میں ‘دی سوسائیڈ اسکواڈ’ سے شہرت پانے والے اداکار ادریس ایلبا کو ‘007’ کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 49 سالہ ادریس ایلبا فرنچائز کے لیے ‘بانڈ’ کا کردار ادا کرنے والے 7ویں اداکار بن جائیں گے۔

    فرنچائز کی پروڈیوسر باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔

    ادریس ایلبا کے علاوہ، ٹام ہارڈی، رچرڈ میڈن، سیلین مرفی، لاشانہ لنچ، ہنری کیول، ٹام ہلڈلسٹن، اور سیم ہیوگن بھی سیکوئل میں MI6 ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔ تاہم فلم کے اگلے حصے کے لیے باضابطہ کاسٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔

    فرنچائز کا آخری حصہ ‘جیمز بانڈ: نو ٹائم ٹو ڈائی’ 30 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوا۔ جس میں ڈینیئل کریگ بانڈ کے کردار میں نظر آئے۔ یہ ‘جیمز بانڈ’ فرنچائز کی 25ویں فلم تھی۔ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

  • صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان نذز علی بلوچ سے انصاف کی ایپل

    بخدمت جناب محترم نذز علی بلوچ صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ

    عنوان: درخواست برائے کاروائی انصاف بغرض تعیناتی اسٹینوگرافر محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کوئٹہ
    جناب عالی;
    بعوان مندرجہ بالا لصدرگزاش ھے کہ سائل پسنی ضلع گوادر کا مقامی باشندہ ھے جو کہ اشتہار نمبر No PRQ1798/10-2-2018کے تحت اسیٹنو گرافر کی اسامی ضلع گوادر کے محکمہ تعلقات عامہ ضلع گوادر مشتہر ھوئے تھے جسکے ٹیسٹ بتاریخ 13-7-2018 کو منعقد ھوئے جسے سے میں واحد امیدوار تھا کہ پسنی تحصیل ضلع گوادر سے خرچہ کرکے کوئٹہ میں حاضر ہوکر اپنے مطلوبہ ٹیسٹ بھی کلیئر کیا تھا۔ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں مورخہ 16-07-2018 کو محکمہ ہذا نے مجھے انٹرویو کے لئے بلایا تھا اور میں مذکور تاریخ کو دوبارہ انٹرویو کیلئے حاضر ھوا تھا،انٹرویولینےکے بعد باقی تمام آسامیوں کے منتخب شدہ امیدوارں کے تقرری کے آرڈر کیے گئے تھے اور انہوں نے اپنے جوائنگ رپورٹ بھی دئیے۔لیکن میری تقرری کے آرڈر ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں اس سلسلے میں نے جب محکمہ ہذا سے رابط کیا تو مجھے بتایا گیا کہ آپ آسامی کیلئے واحد امیدوار تھے اس لیے ہم آپ کے تقرری کے آرڈر جاری نہیں کرسکتے ہیں اس میں،میں اکیلا تھا،جناب والا میرا کوئی قصور نہیں ہے،میرا غریب گھرانے سے تعلق ھے اگر کسی قسم کی کوئی مسلہ درپیش تھا تو مجھ سے ٹیسٹ نہیں لیتے اور ٹیسٹ پاس کرکے انٹرویو کیلئے کیوں طلب کیا ھے? ظاہر ھےکہ میں نے ٹیسٹ پاس کیا تھا کہ انہوں نے مجھے انٹرویو کیلئے طلب کیا تھا
    آپ سے پہلے میں نے صوبائی محتسب اعلیٰ سکریٹریٹ مکران ریجن بمقام تربت کو بھی ایک درخواست دیا ھے ابھی تک اس پر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ھے
    چنانچہ اب جناب موصوف صاحب سے باامر مجبوری عاجزی و انکساری دست بندادرخواست کرتا ہوں کہ میرے دراخوست کو منظور فرما کر حسب ضابطہ محکمہ ہذا کے زمدداران کو ہدایت فرمائیں کہ مجھے بطور اسینٹو گرافر تعیناتی کیا جائے اور میرے ساتھ انسانی ہمدردی کی بناء پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ میں جناب موصوف صاحب کیلئے اپنی غریب خاندان کے ساتھ تا حیات دعا گورہونگا۔
    آداب عرض ہے
    انصاف کا منظر۔ سائل
    شہزاد ولد عبد الستار ساکن پسنی ضلع گوادر

  • منڈی بہاؤالدین میں بچی کے ساتھ گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    منڈی بہاؤالدین میں بچی کے ساتھ گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    سی آئی اے منڈی بہاؤالدین کی شاندار کاروائی
    ڈسٹرکٹ رپورٹر کاشف تنویر کی رپورٹ کے مطابق 48 دن بعد تفتیش تبدیل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر سی آئی اے سٹاف نے تیسرا ملزم جو گینگ ریپ میں شامل تھا اور چوتھا ملزم جو سہولت کار تھا اپنی حراست میں لے لیا اور آخرکار دونوں ملزموں نے اقرار جرم بھی کر لیا۔
    دو ملزم جو جیل میں ہیں اور دو ملزم جو اب گرفتار ہوئے ، ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے محکمہ پولیس کا کردار بہت اہم ہوگا۔ تھانہ پاہڑیانوالی پولیس جنھوں نے لڑکی سے (پتہ ہونے کے باوجود کہ زہنی معذور ہے)، 164 کا بیان دلوایا، دوبارہ سے بیان دلوانا ہوگا کہ دو نہیں بلکہ اس واقعے میں چار افراد شامل تھے۔اسی طرح نئے قانون Anti Rape Act جو 2020 میں نیشنل اسمبلی نے پاس کیا، کے نئے دفعات کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا مدعی کی جانب سے درخواست لے کر وہ دفعات شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذمہ داران پولیس افسران جنھوں نے قانونی کاروائی میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا، ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ انھوں نے ملزموں کو عدالت میں فائدہ دلوانے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔
    اور بھی بہت کچھ، ضلع پولیس افیسر منڈی بہاوالدین اور سی آئی اے سٹاف سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے تجربات کی روشنی میں ایسے شواہد کے ساتھ رپورٹ تیار کریں گے کہ چاروں ملزموں کو عدالت میں کڑی سے کڑی سزا ملے۔

  • یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا

    یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا

    واشنگٹن:یوکرین روس کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل:پاکستان سمیت غریب ممالک پرپھرمشکل وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 7 سالوں میں پہلی بار 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین تنازعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خام تیل کی ممکنہ سپلائی میں رکاوٹ نے ہلچل مچا دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر17 سینٹس کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سینٹس میں فروخت ہوا۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادیمیر پوٹن پر ذاتی پابندیوں پر غور کریں گے۔
    دوسری جانب روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔

  • پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی :پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کےچار مختلف مقامات پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد گرفتار کرلیے۔

    حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا تاہم گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ‘کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پورا کردیاتھا’   اگرکوئی کرتاہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    ‘کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پورا کردیاتھا’ اگرکوئی کرتاہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    اسلام آباد :‘کرپشن کےخاتمےکا وعدہ پہلے90 دن میں پورا کر دیا تھا’اگرکوئی کرتا ہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کےخاتمےکا وعدہ پہلے90 دن میں پورا کر دیا تھا موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنےنہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ ،صحت کارڈ اور شہبازشریف کے خلاف کیسز پر گفتگو کی گئی۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا ذکر نہیں، قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کوسامنےلایاگیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پوراکردیاتھا موجودہ دورحکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنےنہیں آیا سابقہ ادوارمیں پاناماجیسےبڑےاسکینڈل سامنےآتےرہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہبازشریف کےکرپشن کیسز کو مزید اجاگر کیا جائے عوام کوبتایاجائےشریف خاندان نےکیسےمنی لانڈرنگ کی۔

    ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی سہولت پر عوام کو آگاہ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو بہترین معاشی اشاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیاجائے عوام کوعالمی اداروں کی معیشت پر رپورٹس کابھی بتایا جائے کوئی بڑا واقعہ رونمانہ ہواتومعیشت مزید بہتر ہوگی۔

    یاد رہے کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی خودساختہ رپورٹ پرسرکاری ملازمین اور دیگرحکام نے مطالبہ پیش کیا ہےکہ اگرٹرانسپریسی انٹرنیشنل کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کرے ورنہ اتنی بڑی الزام تراشی پرعدالت جائیں گے اور یہ غلط بیانیاں ختم کرکے رہیں گے

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان کو ملنے پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کےلیے وزیراعظم ہاوس پہنچے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔